اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-7 ایت نمبر

وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ یَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى
آسان اُردو اور اگر تم اونچا بولتے ہو، تو پھر بے شک! وہ پوشیدہ اور (اُس سے بھی) خفیہ (سوچوں) کو جانتا ہے۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اگر تم کوئی بات بلند آواز سے کہو (یا آہستہ) تو وہ چپکے سے کہی ہوئی باتوں کو، بلکہ اور زیادہ چھپی ہوئی باتوں کو بھی جانتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی تم چاہے اپنی بات پکار کر کہو، وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی تر بات بھی جانتا ہے
احمد رضا خان اور اگر تو بات پکار کر کہے تو وہ تو بھید کو جانتا ہے اور اسے جو اس سے بھی زیادہ چھپا ہے
احمد علی اور اگرتو پکار کر بات کہے تو وہ پوشیدہ اور اس سے بھی زیادہ پوشیدہ کو جانتا ہے
فتح جالندھری اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے
طاہر القادری اور اگر آپ ذکر و دعا میں جہر (یعنی آواز بلند) کریں (تو بھی کوئی حرج نہیں) وہ تو سِرّ (یعنی دلوں کے رازوں) اور اخفی (یعنی سب سے زیادہ مخفی بھیدوں) کو بھی جانتا ہے (تو بلند التجاؤں کو کیوں نہیں سنے گا)،
علامہ جوادی اگر تم بلند آواز سے بھی بات کرو تو وہ راز سے بھی مخفی تر باتوں کو جاننے والا ہے
ایم جوناگڑھی اگر تو اونچی بات کہے تو وه تو ہر ایک پوشیده، بلکہ پوشیده سے پوشیده تر چیز کو بھی بخوبی جانتا ہے
حسین نجفی اگر تم پکار کر بات کرو (تو تمہاری مرضی) وہ تو راز کو بلکہ اس سے بھی زیادہ مخفی بات کو جانتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And if thou speakest the word aloud, then verily He knoweth the secret and the most hidden.
M.M.Pickthall: And if thou speakest aloud, then Lo! He knoweth the secret (thought) and (that which is yet) more hidden.
Saheeh International: And if you speak aloud - then indeed, He knows the secret and what is [even] more hidden.
Shakir: And if you utter the saying aloud, then surely He knows the secret, and what is yet more hidden.
Yusuf Ali: If thou pronounce the word aloud, (it is no matter): for verily He knoweth what is secret and what is yet more hidden.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان الہی