Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-8 ایت نمبر
| اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى |
| آسان اُردو | اللہ! اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے. اُس کے بہت ہی خوبصورت نام ہیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کے اچھے اچھے نام ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ اللہ ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں، اس کے لیے بہترین نام ہیں |
| احمد رضا خان | اللہ کہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں، اسی کے ہیں سب اچھے نام |
| احمد علی | الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اس کے سب نام اچھے ہیں |
| فتح جالندھری | (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اس کے (سب) نام اچھے ہیں |
| طاہر القادری | اللہ (اسی کا اسمِ ذات) ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں (گویا تم اسی کا اثبات کرو اور باقی سب جھوٹے معبودوں کی نفی کر دو)، اس کے لئے (اور بھی) بہت خوبصورت نام ہیں (جو اس کی حسین و جمیل صفات کا پتہ دیتے ہیں)، |
| علامہ جوادی | وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اس کے لئے بہترین نام ہیں |
| ایم جوناگڑھی | وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بہترین نام اسی کے ہیں |
| حسین نجفی | وہ الٰہ ہے اس کے سوا کوئی الہ نہیں ہے۔ سب اچھے اچھے نام اسی کے لئے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Allah! no God there is but he! His are the names excellent. |
| M.M.Pickthall: | Allah! There is no God save Him. His are the most beautiful names. |
| Saheeh International: | Allah - there is no deity except Him. To Him belong the best names. |
| Shakir: | Allah-- there is no god but He; His are the very best names. |
| Yusuf Ali: | Allah! there is no god but He! To Him belong the most Beautiful Names. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان الہی
۵ سے لیکر ۸ تک ذکر الہی کی آیات ہیں