Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-55 ایت نمبر
| اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَۚ |
| آسان اُردو | (اے لوگو!) اپنے رب کو عاجزی سے اور چپکے چپکے پکارا کرو بے شک! وہ حدوں کو پھلانگنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تم اپنے پروردگار کو عاجزی کے ساتھ چپکے چپکے پکارا کرو۔ یقینا وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ا پنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے، یقیناً و ہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا |
| احمد رضا خان | اپنے رب سے دعا کرو گڑگڑاتے اور آہستہ، بیشک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں، |
| احمد علی | اپنے رب کو عاجزی اور چپکے سے پکارو اسے حد سے بڑھنے والے پسند نہیں آتے |
| فتح جالندھری | (لوگو) اپنے پروردگار سے عاجزی سے اور چپکے چپکے دعائیں مانگا کرو۔ وہ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا |
| طاہر القادری | تم اپنے رب سے گڑگڑا کر اور آہستہ (دونوں طریقوں سے) دعا کیا کرو، بیشک وہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا، |
| علامہ جوادی | تم اپنے رب کو گڑگڑا کراور خاموشی کے ساتھ پکارو کہ وہ زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | تم لوگ اپنے پروردگار سے دعا کیا کرو گڑگڑا کر کے بھی اور چپکے چپکے بھی۔ واقعی اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ناپسند کرتا ہے جو حد سے نکل جائیں |
| حسین نجفی | اپنے پروردگار سے گڑگڑا کر اور چپکے چپکے دعا کرو۔ بے شک وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔ |
| M.Daryabadi: | Call on Your Lord in humility and in secrecy; verily He approveth not the trespassers. |
| M.M.Pickthall: | (O mankind!) Call upon your Lord humbly and in secret. Lo! He loveth not aggressors. |
| Saheeh International: | Call upon your Lord in humility and privately; indeed, He does not like transgressors. |
| Shakir: | Call on your Lord humbly and secretly; surely He does not love those who exceed the limits. |
| Yusuf Ali: | Call on your Lord with humility and in private: for Allah loveth not those who trespass beyond bounds. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
واضح اور محکم ایت
اللہ باری تعالی کو پکارنے کا طریقہ
٭یعنی اپنے گلے پھاڑ پھاڑ کر شور شرابہ نہ کیا کرو اپنے پکارنے میں عاجزی اور خفیہ پن رکھو