روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِهِمَا١ؕ | پس جو( انسان اللہ کے)گھر کا حج یا عمرہ کرے پھر اُس پر گناہ نہیں، اگر وہ ان دونوں(پہاڑیوں) کا طواف کرے | صفاء و مروہ کے بارے میں | 2:158 |
| لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ | تم پر گناہ نہیں اگر تم(حج کے دنوں میں) اپنے رب کا فضل (روزی، تجارت سے) چاہو | حج اور عمرہ | 2:198 |
| فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِهٖ | اور اگرتمہیں ڈر ہو کہ وہ(میا ں بیوی) اللہ کی حدود کو قائم نہیں رکھ سکیں گے، تو اُن دونوں(خاوند، بیوی) پر کوئی گناہ نہیں اُس میں جس سے(وہ بیوی) فدیہ (معاوضہ) دے (کر آزاد ہو جائے) | طلاق کے بارے | 2:229 |
| ١ؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ | پھر اگر وہ (دوسرا خاوند) اُس کو طلاق دے تو پھران دونوں پر کوئی گناہ نہیں اگر وہ ایک دوسرے سے دوبارہ رجوع (نکاح) کر لیں اگر اُن (دونوں) کا خیال ہو کہ وہ (دونوں) اللہ کی (بنائی ہوئی)حدود کو( اب) قائم رکھ سکیں گے | طلاق کے بارے میں | 2:230 |
| ١ۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا١ؕ | ور اگر وہ (ماں باپ) باہمی رضامندی اور مشورے سے بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں تو اُن دونوں پر کوئی گناہ نہیں ہے | بچے کی پرورش, ایت طلاق | 2:233 |
| وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْۤا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّاۤ اٰتَیْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ | اور اگر تم اپنی اولاد کو رضاعی ماں(دوسری عورت ) سے دودھ پلانا چاہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں جب تم دستور کے مطابق اُن (رضاعی ماوئں) کا وہ مکمل خرچہ ادا کرو جو تم نے دینا(طے کیا) ہے | بچے کی پرورش, ایت طلاق | 2:233 |
| فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ | پھر جب وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو تم (وارثوں) پر کوئی گناہ نہیں جو کچھ بھی وہ (عورتیں) اپنے بارے میں دستور سے کریں | بیوہ کے بارے میں | 2:234 |
| وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا عَرَّضْتُمْ بِهٖ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَآءِ اَوْ اَكْنَنْتُمْ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ | اور تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں جس سے تم ( بیوہ ) عورتوں سے(نکاح کے متعلق) وابستگی کا اظہار کرتے ہو یاتم (وہ پیغام) اپنے دل میں ہی چھپائے رکھتے ہو | نکاح کے بارے میں | 2:235 |
| لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْهُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَهُنَّ فَرِیْضَةً وَّ مَتِّعُوْهُنَّ١ۚ | تم پر گناہ نہیں اگر تم عورتوں کو طلاق دو جب کہ تم نے ان کو چُھوا ہی نہیں یا ان کے لیے ایک حق مہر مقرر نہیں کیا ہے اوراُن(عورتوں) کو کچھ نہ کچھ دو | طلاق کے بارے | 2:236 |
| فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْ مَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَّعْرُوْفٍ١ؕ | پھر اگر وہ ( خودگھر سے) باہر نکلیں تو تم پر گناہ نہیں اُس میں جو وہ(بیوہ عورتیں) اپنے بارے میں دستور سے کریں | بیوہ کے بارے میں | 2:240 |
| اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِیْرُوْنَهَا بَیْنَكُمْ فَلَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَلَّا تَكْتُبُوْهَا | ماسوائے کہ کاروبار(تجارت) موجود(حاضر) چیز کا ہو اور اس (چیز)کوتم اپنے درمیان ہاتھوں ہاتھ تبادلہ کر لوپھر( اس صورت میں) تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم اس ( ایسے لین دین) کو نہ لکھو | قرضہ کی لکھائی | 2:282 |
| فَاِنْ لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ | پھر اگر تم نے اُن( عورتوں) سے ہمبستری نہیں کی ہے، پھر تم پر گناہ نہیں | ممنوعہ عورتیں | 4:23 |
| وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا تَرٰضَیْتُمْ بِهٖ مِنْۢ بَعْدِ الْفَرِیْضَةِ١ؕ | اور تم پر گناہ نہیں اُس میں جو تم (آپس میں)اس(حق مہرکی رقم کے) بارے میں راضی ہوئے(اس) فرض( کو ادا )کرنے کے بعد | شادی کے لیے اصول | 4:24 |
| فَلَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوةِ١ۖۗ | تو تم پر گناہ نہیں اگر تم نماز میں(قصر) کمی کر لو | اگر کافرین کے حملے کا خوف ہو تو | 4:101 |
| وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًى مِّنْ مَّطَرٍ | اگر تمہیں (مومنین کو) بارش کی تکلیف ہو یا | حالت جنگ میں صلوۃ | 4:102 |
| فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یُّصْلِحَا بَیْنَهُمَا صُلْحًا١ؕ | تو ان دونوں پرکوئی گناہ نہیں اگر وہ دونوں اپنے درمیان کسی طرح سے صلح کر لیں | منفرد آیت | 2:128 |
| لَیْسَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ | جو لوگ مانتے (تسلیم کرتے) ہیں ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں ان پر اُس میں کوئی گناہ نہیں ہے | حلال و طیب کھانے میں | 5:93 |
| وَ لَا طٰٓئِرٍ یَّطِیْرُ بِجَنَاحَیْهِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْ | اور نہ ہی اپنے دو پروں پر اُڑنے والاایک پرندہ ماسوائے کہ وہ بھی تمہاری(یعنی انسانوں کی) طرح اُمتیں ہے | منفرد آیت | 6:38 |
| وَ اِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا | اور اگر وہ (کافرین) امن کی طرف مائل ہوں، پھر تم (مسلمان) بھی اس (امن) کی طرف مائل ہو جاﺅ | امن کے ساتھ رہنا | 8:61 |
| وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ | ، اور مومنین کے لیے اپنے بازو جھکائیں | آپﷺ کو حکم | 15:88 |
| وَ اخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ | اور ان (والدین)کے لیے رحمت (پیار)سے (اپنے) بازو جھکائے رکھنا اور | محکم آیت | 17:24 |
| وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ | اور اپنا ہاتھ اپنی بغل کی طرف ڈال و | موسیؑ کے بارے | 20:22 |
| لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ مَسْكُوْنَةٍ فِیْهَا مَتَاعٌ لَّكُمْ١ؕ | تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم بے آبادگھروں میں داخل ہو جاؤ اُن میں تمہارے لئے آ سانی (متاع) ہو. | معاشرتی اداب | 24:29 |
| لَیْسَ عَلَیْكُمْ وَ لَا عَلَیْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ١ؕ | اُن(تین وقتوں) کے بعدنہ تم پر اور نہ ہی اُن پر گناہ ہے، | فجر کی نماز سے پہلے اور جب تم اپنے کپڑے دوپہر کی گرمی سے اتار دیتے ہواور عشاء کی نماز کے بعد | 24:57 |
| فَلَیْسَ عَلَیْهِنَّ جُنَاحٌ اَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَهُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیْنَةٍ | پھراُن پر گناہ نہیں اگر وہ زیبائش کی نمائش کے بغیر اپنے کپڑے(چادر وغیرہ) اتار لیں | محکم آیت | 24:60 |
| لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَاْكُلُوْا جَمِیْعًا اَوْ اَشْتَاتًا١ؕ | . تم پر گناہ نہیں اگر تم اکھٹے مل کر یا الگ الگ ہو کر کھاؤ. | محکم آیت | 24:61 |
| وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ | اور اپنے بازو نیچے کریں مومنین میں اُن کے لیے جو آپﷺ کی پیروی کریں (یعنی اُن کے ساتھ آپﷺ شفقت کا برتاؤ کریں) | قران کے ذکر بعد، نبی اکرمﷺ کو حکم | 26:215 |
| وَّ اضْمُمْ اِلَیْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ | اور(اب) اپنے بازو دہشت(دور ہونے کی وجہ) سے اپنی طرف کر لو | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:32 |
| وَ لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ فِیْمَاۤ اَخْطَاْتُمْ بِهٖ١ۙ وَ لٰكِنْ مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ | اور تم پر گناہ نہیں ہے اگر تم سے کوئی اس بارے میں (نہ چاہتے ہوئے) خطا ہو جائے، لیکن جو تمہارے دلوں نے ارادہ کر کے کی ہو (اُس پر گناہ ہے) | احکامات | 33:5 |
| وَ مَنِ ابْتَغَیْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكَ١ؕ | ، اور جس کو آپﷺ چاہیں اُن میں سے جن کو (پہلے) آپﷺ نے موخر کر دیا تھا، تو پھر بھی آپﷺ پر کوئی گناہ نہیں ہے | آپﷺ کے بارے | 33:51 |
| لَا جُنَاحَ عَلَیْهِنَّ فِیْۤ اٰبَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اِخْوَانِهِنَّ | اُن(یعنی آپﷺ کی بیویوں) پر گناہ نہیں ہے اُن کے باپوں اور نہ ہی اُن کے بیٹوں اور نہ ہی اُن کے بھائیوں | نبیﷺ کی بیویاں | 33:54 |
| جَاعِلِ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا اُولِیْۤ اَجْنِحَةٍ مَّثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ١ؕ | وہ فرشتوں کو رسول بناتا ہے، جن کے دو، تین، اور چار پر (ہو سکتے) ہیں | شان الہی | 35:1 |
| وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ | اور تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان (عورتوں) سے نکاح کر لو جب تم اُن کو اُن کے حق مہر ادا کر دو. | احکامات مہاجر مومنات کے بارے | 60:10 |