روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ قَدْ بَلَغَنِیَ الْكِبَرُ وَ امْرَاَتِیْ عَاقِرٌ١ؕ | اُس(زکریا ؑ) نے کہا: میرے رب! کسطرح میرے ہاں ایک بیٹا ہو سکتا ہے اور میں بڑھاپے کو پہنچ چکا اور میری بیوی بانجھ ہے؟ | زکریا کا سوال | 2:40 |
| فَاَدْلٰى دَلْوَهٗ١ؕ قَالَ یٰبُشْرٰى هٰذَا غُلٰمٌ١ؕ | پھر اُس نے اپنا ڈول (کنویں کے اندر) ڈالا اُس نے کہا: اے خوش قسمتی ! یہ تو ایک نوجوان لڑکا ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:19 |
| قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ | انہوں (فرشتوں) نے کہا: آپ نہ ڈریں! بے شک! ہم آپ کو ایک عالم (لائق) لڑکے کی (ولادت کی) خوشخبری دیتے ہیں | ابراہیم ؑ کے مہمان | 15:53 |
| فَانْطَلَقَاٙ حَتّٰۤى اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَهٗۙ | پھر وہ دونوں آگے چل پڑے حتی کہ جب وہ ایک لڑکے سے ملے، پھراُس (اللہ کے بندے) نے اُس (لڑکے) کو قتل کر دیا. | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:74 |
| وَ اَمَّا الْغُلٰمُ فَكَانَ اَبَوٰهُ مُؤْمِنَیْنِ | اور جو لڑکا تھا، اُس کے والدین مومنین تھے. | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:80 |
| وَ اَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَیْنِ یَتِیْمَیْنِ فِی الْمَدِیْنَةِ | اور جودیوار تھی، یہ دویتیم لڑکوں کی تھی وہ شہرمیں (رہتے)تھے، | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:82 |
| یٰزَكَرِیَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِ ﹰاسْمُهٗ یَحْیٰىۙ | اے زکریاؑ! بے شک! ہم تمہیں ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحیٰی ؑ ہو گا | زکریا ؑ کی دعا کا جواب | 19:6 |
| قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ كَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا | اُس (زکریا ؑ) نے کہا: میرے رب! میرے لیے ایک بیٹا کیسے ہو سکتا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے | زکریاؑ کا سوال | 19:8 |
| لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا | تاکہ میں تمہیں ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔ | مریم ؑ کے بارے میں | 19:19 |
| قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ | اُس (مریم ؑ) نے کہا: میرے ہاں ایک لڑکا کسطرح ہو سکتا ہے | مریم ؑ کے بارے میں | 19:20 |
| فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ | پھر ہم نے اُس کو ایک نرم دل بیٹے کی بشارت دی۔ | ابراہیمؑ کے بارے | 37:101 |
| فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ | پھر اُس (ابراہیم ؑ) کو اُن (مہمانوں) سے ایک خوف محسوس ہوا. اُنہوں نے کہا: نہ ڈرو! اور اُس کو ایک علم والے بیٹے (کی ولادت) کی خوشخبری دی | تاریخی آیت | 51:28 |
| وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ | اور اُن کے ارد گرد پھریں گے، اُن کے نوجوان نوکر، جیسے کہ وہ چھپے ہوئے موتی ہوں | متقین | 52:24 |