اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-53 ایت نمبر

قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ
آسان اُردو انہوں (فرشتوں) نے کہا: آپ نہ ڈریں! بے شک! ہم آپ کو ایک عالم (لائق) لڑکے کی (ولادت کی) خوشخبری دیتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی انہوں نے کہا : ڈریے نہیں، ہم تو آپ کو ایک صاحب علم لڑکے (کی ولادت) کی خوشخبری دے رہے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اُنہوں نے جواب دیا "ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں"
احمد رضا خان انہوں نے کہا ڈریے نہیں ہم آپ کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں،
احمد علی کہا ڈرو مت بے شک ہم تمہیں ایک دن لڑکے کی خوشخبری سناتے ہیں
فتح جالندھری (مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں
طاہر القادری (مہمان فرشتوں نے) کہا: آپ خائف نہ ہوں ہم آپ کو ایک دانش مند لڑکے (کی پیدائش) کی خوشخبری سناتے ہیں،
علامہ جوادی انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم آپ کو ایک فرزند دانا کی بشارت دینے کے لئے آئے ہیں
ایم جوناگڑھی انہوں نے کہا ڈرو نہیں، ہم تجھے ایک صاحب علم فرزند کی بشارت دیتے ہیں
حسین نجفی (مہمانوں) نے کہا کہ ڈرئیے نہیں ہم آپ کو ایک صاحبِ علم بچہ کی (ولادت کی) بشارت دیتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: They said: be not afraid; verily we bear thou the glad tidings of a boy knowing.
M.M.Pickthall: They said: Be not afraid! Lo! we bring thee good tidings of a boy possessing wisdom.
Saheeh International: [The angels] said, "Fear not. Indeed, we give you good tidings of a learned boy."
Shakir: They said: Be not afraid, surely we give you the good news of a boy, possessing knowledge.
Yusuf Ali: They said: "Fear not! We give thee glad tidings of a son endowed with wisdom."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ابراہیم ؑ کے پاس المرسلون کا آنا
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے
المرسلون سے مکالمے