Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-20 ایت نمبر
| قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا |
| آسان اُردو | اُس (مریم ؑ) نے کہا: میرے ہاں ایک لڑکا کسطرح ہو سکتا ہے اور کسی انسان (بشر) نے مجھے چُھوا تک نہیں، اور نہ ہی میں باغی (آوارہ)ہوں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | مریم نے کہا : میرے لڑکا کیسے ہوجائے گا، جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے، اور نہ میں کوئی بدکار عورت ہوں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | مریم نے کہا "میرے ہاں کیسے لڑکا ہوگا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے اور میں کوئی بدکار عورت نہیں ہوں" |
| احمد رضا خان | بولی میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو کسی آدمی نے ہاتھ نہ لگایا نہ میں بدکار ہوں، |
| احمد علی | کہا میرے لیے لڑکا کہاں سے ہوگا حالانکہ مجھے کسی آدمی نے ہاتھ نہیں لگایا اور نہ میں بدکار ہوں |
| فتح جالندھری | مریم نے کہا کہ میرے ہاں لڑکا کیونکر ہوگا مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں |
| طاہر القادری | (مریم علیہا السلام نے) کہا: میرے ہاں لڑکا کیسے ہوسکتا ہے جبکہ مجھے کسی انسان نے چھوا تک نہیں اور نہ ہی میں بدکار ہوں، |
| علامہ جوادی | انہوں نے کہا کہ میرے یہاں فرزند کس طرح ہوگا جب کہ مجھے کسی بشر نے چھوا بھی نہیں ہے اور میں کوئی بدکردار نہیں ہوں |
| ایم جوناگڑھی | کہنے لگیں بھلا میرے ہاں بچہ کیسے ہو سکتا ہے؟ مجھے تو کسی انسان کا ہاتھ تک نہیں لگا اور نہ میں بدکار ہوں |
| حسین نجفی | مریم نے کہا میرے ہاں لڑکا کیسے ہو سکتا ہے جبکہ کسی بشر نے مجھے چھوا تک نہیں ہے اور نہ ہی میں بدکردار ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | She said: in what wise shall there be a boy unto me, whereas not a human being hath touched me, nor have I been a harlot? |
| M.M.Pickthall: | She said: How can I have a son when no mortal hath touched me, neither have I been unchaste? |
| Saheeh International: | She said, "How can I have a boy while no man has touched me and I have not been unchaste?" |
| Shakir: | She said: When shall I have a boy and no mortal has yet touched me, nor have I been unchaste? |
| Yusuf Ali: | She said: "How shall I have a son, seeing that no man has touched me, and I am not unchaste?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مریم ؑ کے بارے میں
تاریخی اور علمی ایت
اللہ کی ارسال کردہ روح جو مکمل بشر کی صررت میں تھی اور مریم ؑ کے مکالمے