اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-19 ایت نمبر

قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا
آسان اُردو اُس (روح) نے کہا: میں تو صرف تمہارے رب کا ایک بھیجا ہوا(رسول) ہوں تاکہ میں تمہیں ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی فرشتے نے کہا : میں تو تمہارے رب کا بھیجا ہوا (فرشتہ) ہوں (اور اس لیے آیا ہوں) تاکہ تمہیں ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔
ابو الاعلی مودودی اُس نے کہا "میں تو تیرے رب کا فرستادہ ہوں اور اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دوں"
احمد رضا خان بولا میں تیرے رب کا بھیجا ہوا ہوں، کہ میں تجھے ایک ستھرا بیٹا دوں،
احمد علی کہا میں تو بس تیرے رب کا بھیجا ہوا ہوں تاکہ تجھے پاکیزہ لڑکا دوں
فتح جالندھری انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا (یعنی فرشتہ) ہوں (اور اس لئے آیا ہوں) کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں
طاہر القادری (جبرائیل علیہ السلام نے) کہا: میں تو فقط تیرے رب کا بھیجا ہوا ہوں، (اس لئے آیا ہوں) کہ میں تجھے ایک پاکیزہ بیٹا عطا کروں،
علامہ جوادی اس نے کہاکہ میں آپ کے رب کا فرستادہ ہوں کہ آپ کو ایک پاکیزہ فرزند عطا کردوں
ایم جوناگڑھی اس نے جواب دیا کہ میں تو اللہ کا بھیجا ہوا قاصد ہوں، تجھے ایک پاکیزه لڑکا دینے آیا ہوں
حسین نجفی اس (فرشتہ) نے کہا میں تو تمہارے پروردگار کا فرستادہ ہوں تاکہ تمہیں ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔
=========================================
M.Daryabadi: He said: I am but a meenger from thy Lord that I may bestow on thee a boy pure.
M.M.Pickthall: He said: I am only a messenger of thy Lord, that I may bestow on thee a faultless son.
Saheeh International: He said, "I am only the messenger of your Lord to give you [news of] a pure boy."
Shakir: He said: I am only a messenger of your Lord: That I will give you a pure boy.
Yusuf Ali: He said: "Nay, I am only a messenger from thy Lord, (to announce) to thee the gift of a holy son.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مریم ؑ کے بارے میں
تاریخی اور علمی ایت
اللہ کی ارسال کردہ روح جو مکمل بشر کی صررت میں تھی اور مریم ؑ کے مکالمے