اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-6 ایت نمبر

یَّرِثُنِیْ وَ یَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَ وَ اجْعَلْهُ رَبِّ رَضِیًّا
آسان اُردو جو میرا وارث ہو اور آلِ یقوب کا بھی وارث ہو. اور میرے رب! اُس کو(اپنا)پسندیدہ (انسان) بنانا۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جو میرا بھی وارث ہو، اور یعقوب ؑ کی اولاد سے بھی میراث پائے۔ اور یا رب ! اسے ایسا بنایے جو (خود آپ کا) پسندیدہ ہو۔
ابو الاعلی مودودی جو میرا وارث بھی ہو اور آلِ یعقوب کی میراث بھی پائے، اور اے پروردگار، اُس کو ایک پسندیدہ انسان بنا"
احمد رضا خان وہ میرا جانشین ہو اور اولاد یعقوب کا وارث ہو، اور اے میرے رب! اسے پسندیدہ کر
احمد علی جو میرا اور یعقوب کے خاندان کا بھی وارث ہو اور میرے رب اسے پسندیدہ بنا
فتح جالندھری جو میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک ہو۔ اور (اے) میرے پروردگار اس کو خوش اطوار بنائیو
طاہر القادری جو (آسمانی نعمت میں) میرا (بھی) وارث بنے اور یعقوب (علیہ السلام) کی اولاد (کے سلسلۂ نبوت) کا (بھی) وارث ہو، اور اے میرے رب! تو (بھی) اسے اپنی رضا کا حامل بنا لے،
علامہ جوادی جو میرا اور آل یعقوب کا وارث ہو اور پروردگار اسے اپنا پسندیدہ بھی قرار دے دے
ایم جوناگڑھی جو میرا بھی وارث ہو اور یعقوب (علیہ السلام) کے خاندان کا بھی جانشین اور میرے رب! تو اسے مقبول بنده بنا لے
حسین نجفی جو میرا بھی وارث بنے اور آل یعقوب کا بھی اور اے میرے پروردگار! تو اسے پسندیدہ بنا۔
=========================================
M.Daryabadi: Inheriting me and inheriting the Children of Ya'qub; and make him, my Lord, acceptable!
M.M.Pickthall: Who shall inherit of me and inherit (also) of the house of Jacob. And make him, my Lord, acceptable ( unto Thee).
Saheeh International: Who will inherit me and inherit from the family of Jacob. And make him, my Lord, pleasing [to You]."
Shakir: Who should inherit me and inherit from the children of Yaqoub, and make him, my Lord, one in whom Thou art well pleased.
Yusuf Ali: "(One that) will (truly) represent me, and represent the posterity of Jacob; and make him, O my Lord! one with whom Thou art well-pleased!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
زکریا ؑ کے بارے میں
تاریخی اور علمی ایت