اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

جار و مجرور: ع ل ی

Total/Searched:

عَلَيۡهِمۡ

اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ اَظْلَمَ عَلَیْهِمْ خَوْفٌ عَلَیْهِمْ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ۔۔۔ راستہ اُن (لوگوں) کا (کہ) تُو نے اُن پر انعام کیا دعا 1:7
غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ‏ ‏ نہ( کہ) اُن پر(تمہارا) غضب کیا گیا اور نہ ہی گمراہوں کا(راستہ) دعا 1:7
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ۔۔ بے شک جو( لوگ ) کفر(انکار) کر دیتے ہیں ،(پھر) اُن پر برابر ڈراؤ یا نہ ڈراؤ وہ ایمان نہیں لائیں گے 2:6
وَ اِذَاۤ اَظْلَمَ عَلَیْهِمْ قَامُوْا١ؕ ۔۔۔ اور جب وہ (یعنی برق) ان پر اندھیرا کر دیتی ہے ، وہ کھڑے ہو جاتے ہیں منافقین کے بارے میں 2:20
فَمَنْ تَبِعَ هُدَایَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ پھرجوکوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، پس نہ ا ن پر خوف ہوگااور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے اللہ باری تعالی کا آدم سے مکالمہ 2:38
وَ ضُرِبَتْ عَلَیْهِمُ الذِّلَّةُ وَ الْمَسْكَنَةُ١ۗ وَ بَآءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ اور ان پر ذلت اور محتاجی ڈال دی گی اور وہ اللہ سے غضب کا شکار ہوئے قوم موسی 2:61
تَظٰهَرُوْنَ عَلَیْهِمْ بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١ؕ تم اُن پر گناہ اور دشمنی سے مدد (چڑھائی)کرتے ہو ، ۔ میثاق بنی اسرائیل 2:85
۪ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ۠ ؛ اور نہ اُن (ایسے لوگوں)پر کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے جنت میں داخلے کے بارےمیں اہل کتاب کے خیالات کا جواب 2:112
:
:
رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِكَ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُزَكِّیْهِمْ١ؕ ہمارے رب : اُن میں اُنہی میں سے ایک رسول بنا (اٹھا) وہ (یعنی رسول) اُن پر تیری آیات پڑھے ، اور وہ اُنہیں کتاب اور حکمت (دانائی) سکھائے اور وہ اُن کو پاکیزہ کرے ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:129
اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ١۫ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ یہی وہ( صابرین) ہیں، اُن پران کے رب کی طرف سے دعائیں اور رحمت ہے اور یہی، وہ (اللہ کی طرف سے) ہدایت پاتے ہیں صابرین کے اوصاف 2:157
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ بَیَّنُوْا فَاُولٰٓئِكَ اَتُوْبُ عَلَیْهِمْ١ۚ ماسوائے اُن (لوگوں) کے کہ جو توبہ کریں اور اصلاح کریں اور (وہ ہدایت جس کو وہ چھپاتے ہیں) بیان کر دیں پس یہی ہیں، اُن پر میں توجہ(یعنی اُن کی توبہ قبول) کرتا ہوں کتاب الہی کی بیان کردہ ہدایت کو چھپانے والے 2:160
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ بے شک! جو کفر(انکار) کرتے ہیں اور وہ (اس حالت میں ہی) مر جاتے ہیں اور وہ کافر(انکاری) ہوتے ہیں؛ یہی ہیں، اُن پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور انسانوں کی اجتماعی (اکھٹی) لعنت ہے منفرد ایت 2:160
١ؕ كَذٰلِكَ یُرِیْهِمُ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ حَسَرٰتٍ عَلَیْهِمْ١ؕ سطرح اللہ اُن کو ان کے اعمال اُن پر ایک حسرت (کے طور پر )دکھائے گا، اللہ کے ہمسر بنانے والے 2:167
فَلَمَّا كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ١ؕ پھر جب اُن پر لڑنافرض کر دیاگیا ، تو ان میں سے ماسوائے کم سب پھر گئے بنی اسرائیل کے بارے میں 2:246
لَّهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ۚ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ اُن کے لیے اُن کا اجر اُن کے رب کے پاس ہے، اورنہ اُن پر خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوں گے اللہ کی راہ میں مال خرچ 2:261
وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَؔ اور نہ اُن پر خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوں گے صدقات کے بارے 2:274
١ۚ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ اورنہ ہی اُن پر خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوں گے سود کے بارے 2:277
اُولٰٓئِكَ جَزَآؤُهُمْ اَنَّ عَلَیْهِمْ لَعْنَةَ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ یہی (لوگ) ہیں اُن کی جزا یہ ہے کہ اُن پر اللہ اور فرشتوں اور لوگوں کی اجتماعی (اکھٹی) لعنت ہے پچھلی ایت کا تسلسل 3:87
ضُرِبَتْ عَلَیْهِمُ الذِّلَّةُ اَیْنَ مَا ثُقِفُوْۤا اُن پر ذلت ڈال دی گئی ہے جہاں بھی ہوں گے (اہلِ کتاب میں سے جو فاسق ہیں) 3:112
وَ بَآءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ ضُرِبَتْ عَلَیْهِمُ الْمَسْكَنَةُ١ؕ اور وہ اللہ کے غضب کا شکار ہوئے اور اُن پر رسوائی ڈال دی گئی ہے (اہلِ کتاب میں سے جو فاسق ہیں) 3:112
قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِیْ بُیُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمْ١ۚ ( آپؐ )کہیں: اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے، تو اپنی قتل گاہوں کی طرف واقعی چل کر آتے وہ لوگ جن پر قتل ہونا لکھ دیا گیا تھا جنگ احد 3:154
یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وہ اُن پر اُس(اللہ) کی آیات پڑھتا ہے اور اُن کو پاک کرتا ہے اور اُن کو کتاب اور حکمت(عقل ، دانائی )سکھاتا ہے؛ منفرد آیت 3:164
تَظٰهَرُوْنَ عَلَیْهِمْ بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١ؕ تم اُن پر گناہ اور دشمنی سے مدد (چڑھائی)کرتے ہو ، ۔ میثاق بنی اسرائیل 2:85
لَیْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ اَوْ یُعَذِّبَهُمْ فَاِنَّهُمْ ظٰلِمُوْنَ آپؐ کو معاملے میں سے کسی چیز کا اختیارنہیں ( کہ) یا وہ (اللہ) اُن (کافرین)پر رحم کرے یا اُن کو عذاب دے؛ پھر بے شک وہ ظالمین (نافرمانبردار) ہیں کافرین کے بارے 3:128
اَلَّا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۘ کہ اُن پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے فی سبیل اللہ قتل ہونے والے 3:170
فَاِذَا دَفَعْتُمْ اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ فَاَشْهِدُوْا عَلَیْهِمْ١ؕ پھر جب تم اُن کے مال اُن (یتیموں) کی طرف حوالے کرو، پس ان پر گواہ رکھو محکم ایت 4:6
وَ لْیَخْشَ الَّذِیْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّیَّةً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَیْهِمْ١۪ اور ڈریں وہ لوگ (یتیموں سے سلوک کرتے ہوئے کہ) اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس (بے سہارا) اولاد چھوڑتے تو وہ (مرتے وقت یا بڑھاپے میں) اُن پر خوفزدہ ہوتے محکم ایت 4:8
فَاُولٰٓئِكَ یَتُوْبُ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ١ؕ پس یہی( لوگ) ہیں کہ اللہ اُن پر رحم فرماتا (یعنی ان کی توبہ قبول کر لیتا )ہے توبہ کے بارے 4:17
فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ پس یہی( لوگ) ہیں وہ اُن (لوگوں)کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا اطاعت الہی اور رسولﷺ 4:69
فَلَمَّا كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقِتَالُ پھر جب اُن پرلڑائی فرض کر دی گئی، اللہ کی راہ میں لڑائی 4:77
وَ مَنْ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًاؕ اور جو (انسان) پھر گیا: پھرہم نے آپؐ کو اُن (لوگوں) پر ایک نگہبان (حفیظ) تو نہیں بھیجا ہے جو اطاعت رسولﷺ سے منہ موڑتا ہے 4:80
فَمَا جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ عَلَیْهِمْ سَبِیْلًا تو پھر اللہ نے تمہارے لیے اُن پر(خلاف لڑائی کرنے کا) کوئی راستہ نہیں بنایا ہے منافقین کے بارے میں 4:90
١ؕ وَ اُولٰٓئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا۠ اور یہی(لوگ) ہیں کہ ہم نے تمہارے لئے اُن پر ایک واضح حکم بنایا ہے منافقین کے بارے 4:91
اَمْ مَّنْ یَّكُوْنُ عَلَیْهِمْ وَكِیْلًا یا پھر اُس وقت اُن کا کون محافظ(وکیل) ہو گا؟ (دھوکے بازوں) 4:109
اَنْ تُنَزِّلَ عَلَیْهِمْ كِتٰبًا مِّنَ السَّمَآءِ کہ آپؐ آسمان سے ایک (حقیقی) کتاب اُن پر نازل کرواہیں اہل کتاب کا سوال 2:153
وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكُوْنُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًاۚ اور قیامت کے دن وہ (حضرت عیسٰی ؑ) اُن (اہلِ کتاب) پر ایک گواہ ہو گا اہل کتاب کے بارے 4:159
حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ طَیِّبٰتٍ اُحِلَّتْ لَهُمْ ہم نے اُن پر پاک صاف چیزیں حرام قرار دے دی جو کہ (پہلے) اُن کے لیے حلال تھیں، اہل کتاب کے بارے 4:160
قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمَا ڈرنے والوں میں سے دو آدمیوں نے کہا، اللہ ان دونوں پر مہربان تھا : قوم موسی 5:23
ادْخُلُوْا عَلَیْهِمُ الْبَابَ١ۚ اُن (یعنی اس قوم)پر دروازے سے داخل ہو جاﺅ، قوم موسی 5:23
قَالَ فَاِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَیْهِمْ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً١ۚ اُس( رب ) نے کہا: پھر بے شک یہ (زمین) ان پر چالیس سال ممنوع (حرام) رہے گی قوم موسی 5:26
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ ابْنَیْ اٰدَمَ بِالْحَقِّ١ۘ اور(آپؐ) ان (لوگوں) پر آدم ؑ کے دو بیٹوں کا قصہ سچائی سے پڑھیں قوم موسی 5:27
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهِمْ١ۚ ماسوائے اُن (لوگوں)کے جو قبل اس کے کہ تم اُن پر قابو پا لو، توبہ کر لیں اللہ اور رسول سے جنگ اور فسادی لوگ 5:34
وَ كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ فِیْهَاۤ اَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ١ۙ اور ہم نے اُن (یہودیوں)پر اُس(تورات) میں فرض کر(لکھ) دیا کہ: جان کے بدلے جان، تورات 5:45
فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ تو پھر نہ اُن(ایسے لوگوں) پر خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوں گے اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان، نیک اعمال 5:69
فَعَمُوْا وَ صَمُّوْا ثُمَّ تَابَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ چنانچہ وہ(جان بوجھ کر اللہ کے احکامات کی طرف) اندھے اور بہرے ہو گے پھر اللہ نے اُن پر رحم فرمایا بنی اسرائیل 5:71
اَنْ سَخِطَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ کہ اللہ اُن پر ناراض ہو ا اہل کتاب 5:80
مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْهِمُ الْاَوْلَیٰنِ (وہ)ان لوگوں میں سے ہوں جو ان(دونوں گواہوں) پر حق رکھتے ہوں(یعنی) دو قریبی رشتہ دار، وصیت کے سلسلے گواہی 5:107
وَ كُنْتُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْهِمْ١ۚ میں تو (اے میرے اللہ) ان پر گواہ تھا جب تک کہ میں اُن میں تھا، عیسی کا جواب 5:117
فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تُوہی اُن پر نگہبان تھا عیسی کا جواب 5:117
وَ اَرْسَلْنَا السَّمَآءَ عَلَیْهِمْ مِّدْرَارًا اور ہم نے آسمان سے اُن (بستیوں) پر کثرت سے پانی برسوایا ، کافرین 6:6
وَّ لَلَبَسْنَا عَلَیْهِمْ مَّا یَلْبِسُوْنَ اور ہم واقعی (اسی طرح) اُن پر( شک کا)لباس ڈال دیتے ، جو کہ وہ (اب شک کے)لباس میں ہیں کافرین کے بارے 6:9
فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ اَبْوَابَ كُلِّ شَیْءٍ ہم نے اُن پر تمام چیزوں (یعنی خوشیوں، راحتوں) کے دروازے کھول دیے اُپﷺسےپہلے والے لوگ 6:44
وَّ مَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَیْهِمْ مِّنْ شَیْءٍ ، اور نہ ہی آپؐ کے حساب میں سے ان پرکوئی چیز(کی ذمہ داری) ہے، نبی اکرمﷺ کے بارے 6:52
لِّیَقُوْلُوْۤا اَهٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنْۢ بَیْنِنَا١ؕ اکہ وہ کہیں: (کہ) کیا یہ وہ ہیں جن پر اللہ نے ہمارے درمیان میں سے مہربانی کی ہے؟ نبی اکرمﷺ کے بارے 6:53
وَ مَا جَعَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا اور ہم نے آپؐ کو اُن پر ایک نگہبان نہیں بنایا ہے آپﷺ کو واضح حکم 6:107
وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ اورنہ ہی آپؐ اُن پر ایک وکیل(ذمہ دار) ہیں آپﷺ کو واضح حکم 6:107
وَ حَشَرْنَا عَلَیْهِمْ كُلَّ شَیْءٍ قُبُلًا اور ہم اُن (مشرکین) پر(یعنی سامنے) تمام چیزوں کی قطار بھی اکھٹی کر دیتے تو مشرکین کے بارے 6:111
لِیُرْدُوْهُمْ وَ لِیَلْبِسُوْا عَلَیْهِمْ دِیْنَهُمْ١ؕ تاکہ وہ (شریک) اُن(مشرکوں) کو برباد کر یں اورتاکہ اُن کے دین کو اُن پر تاریک کریں مشرکین 6:137
حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ شُحُوْمَهُمَاۤ اِلَّا ان کی چربی اُن (یہودیوں) پر ہم نے حرام کر دی ماسوائے حلال و حرام 6:146
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآئِبِیْنَ پھر واقعی ہم اُن پر علم سے (اُن کا کیا) بیان کریں گے، اور ہم (اس وقت)غیر حاضر(غائب تو) نہیں ہوا کرتے تھے قیامت کے دن 7:7
وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١ؕ اور اُنہوں نے اپنے اوپر باغ کے پتوں سے (لباس بنا کر) جوڑنا شروع کر دیے آدم اور ابلیس 7:22
وَ فَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْهِمُ الضَّلٰلَةُ١ؕ ا ور ایک فریق ، ان پر گمراہی ثابت (حق) ہو چکی ہے محکم آیت 7:30
فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ پھر نہ اُن پر خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے رسولوں کا آنا اور آیات 7:35
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ؕ اور ہم نے اُن پر ایک بارش برسائی لوط کے بارے میں 7:84
لَفَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ تو واقعی ہم اُن پر آسمان اور زمین سے برکت کھول دیتے علمی آیت ایک اصول 7:96
فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ پھر ہم نے اُن (فرعون کے لوگوں) پر طوفان(سیلاب ) اورٹڈیاں موسی اور فرعون 7:133
وَ لَمَّا وَقَعَ عَلَیْهِمُ الرِّجْزُ اور جب اُن پر عذاب پڑتاتو وہ کہتے قوم فرعون 7:134
وَ یُحَرِّمُ عَلَیْهِمُ الْخَبٰٓئِثَ اور اُن پرناپاک( چیزوں) کو حرام کرتاہے؛ نبی اکرمﷺ 7:157
وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ كَانَتْ عَلَیْهِمْ ا ور طوقوں کو اتار تا ہے جو اُن پر(پڑے ہوئے ) تھے نبی اکرمﷺ 7:157
وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْهِمُ الْغَمَامَ اور ہم نے اُن پر بادل کا سایہ کیا اور قوم موسی 7:160
وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ اور ہم نے ان پرمن و سلوی نازل کیا، (اور قوم موسی 7:160
فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ ا چنانچہ ہم نے اُن پر آسمان سے ایک عذاب بھیجا قوم موسی 7:162
لَیَبْعَثَنَّ عَلَیْهِمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ ا کہ وہ واقعی قیامت کے دن تک ان (نافرمانوں) کے خلاف پیدا کرے گا قوم موسی 7:167
اَلَمْ یُؤْخَذْ عَلَیْهِمْ مِّیْثَاقُ الْكِتٰبِ کیا اُن پر(یعنی اُن کے ایماءپر بھی) کتابی عہد نہیں کیا گیا تھا قوم موسی 7:169
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ الَّذِیْۤ اٰتَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا (آپؐ) اُن پر اُس (انسان) کی کہانی پڑھیں جس کو ہم نے اپنی آیات دیں منفرد آیت 7:175
وَ اِذَا تُلِیَتْ عَلَیْهِمْ اٰیٰتُهٗ اور جب اُن (لوگوں) پر اُس(اللہ) کی آیات پڑھی جاتی ہیں مومنین 8:2
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا قَالُوْا قَدْ سَمِعْنَا اور جب اُن پر ہماری آیات کو پڑھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں: ہم نے سن لیا ہے (کافرین) 8:31
فَسَیُنْفِقُوْنَهَا ثُمَّ تَكُوْنُ عَلَیْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ یُغْلَبُوْنَ ں پس وہ اس(مال) کو خرچ کریں گے، پھر یہ (خرچ کرنا) اُن پر ایک حسرت ہی ہو گا، پھر وہ (کافرین) مغلوب(شکست والے) کر لیے جائیں گے کافرین کا مال خرچ کرنا 8:36
وَ یُخْزِهِمْ وَ یَنْصُرْكُمْ عَلَیْهِمْ ، اور اُن کو رسواءکرے گا اور تمہاری اُن کے خلاف مدد کر ے گا، او مشرکین 9:14
لَّاتَّبَعُوْكَ وَ لٰكِنْۢ بَعُدَتْ عَلَیْهِمُ الشُّقَّةُ١ؕ تو وہ( مومن) واقعی آپؐ کی پیروی کرلیتے، لیکن فاصلے کی مسافت ان پر بھاری گزری تاریخی آیت 9:42
یَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَیْهِمْ سُوْرَةٌ منافقین ڈرتے ہیں کہ اُن پر ایک سورت نازل ہو جائے، منافقین کے بارے 9:63
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْ١ؕ اے نبی اکرمؐ! کافرین اور منافقین سے جہاد کریں اوراُن (کافرین اور منافقین) پر سختی کریں محکم آیت 9:73
عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ؕ (زمانے کی )بُری گردش (بدقسمتی کا وقت )اُن(ایسے خانہ بدوش عربوں) پرہی ہے جہاد سے بھاگنے والے 9:98
عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْهِمْ ہو سکتا ہے کہ اللہ اُن پر رحم فرما ئے منافقین میں سے 9:102
تُطَهِّرُهُمْ وَ تُزَكِّیْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَیْهِمْ١ؕ آپؐ اُن (لوگوں)کو پاک اور اُن کو خوشحالی اُس(صدقات) سے دلوائیں اور اُن(ایسے لوگوں) پر دعا کریں صدقات سے 9:103
اِمَّا یُعَذِّبُهُمْ وَ اِمَّا یَتُوْبُ عَلَیْهِمْ١ؕ چاہے وہ اُن کو عذاب دے یا چاہے تو اُن پر رحم کر دے اعمال صالح کو برائی سے ملانے والے 9:106
ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ١ؕ ، پھر اس(اللہ )نے ان پر رحم کیا رحم فرمایا 9:117
حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتْ عَلَیْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ، حتی کہ جب زمین، جتنی بھی کشادہ تھی، اُن پر تنگ کر دی گئی، اور اُ رحم فرمایا 9:118
وَ ضَاقَتْ عَلَیْهِمْ اَنْفُسُهُمْ ، اور اُن کی اپنی جانیں بھی اُن پر تنگ کر دی گئیں تھیں رحم فرمایا 9:118
ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ لِیَتُوْبُوْا١ؕ پھر اس(اللہ) نے ان پر رحم کیا تاکہ وہ (تین آدمی) بھی توبہ کر سکیں رحم فرمایا 9:118
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیَاتُنَا بَیِّنٰتٍ١ۙ اور جب ہماری صاف (واضح) آیات اُن(لوگوں) پر پڑھی جاتی ہیں جو آخرت کی ملاقات 10:15
لَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ ۖ ۚ‏ ،نہ ان پر خوف ہے اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوتے ہیں اللہ کے اولیاء 10:62
وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ نُوۡحٍ‌ۘ (آپؐ) ان( لوگوں) پر نوح کی کہانی پڑھیں، نوحؑ کی کہانی 10:71
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ بے شک! وہ لوگ جن پر آپؐ کے رب کے الفاظ ثابت ہو چکے ہیں،وہ ایمان نہیں لائیں گے؛ ایک اصول 10:96
قَالُوْا وَ اَقْبَلُوْا عَلَیْهِمْ مَّا ذَا تَفْقِدُوْنَ اُنہوں نے کہا اور وہ اُن کی طرف چلے آ رہے تھے: کیا ہے جو تم نے گم کر دیا ؟ یوسفؑ کی کہانی 12:71
فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَیْهِمْ١ؕ پھر مخلوق (جو اللہ نے بنائی اور اُس کے شریکوں نے بھی بنائی) اِن کو ایک طرح کی لگتی ہے سوال ہے 13:16
وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ اور فرشتے اُن (نیک لوگوں) پر ہر دروازے (راستے)سے داخل ہوں گے، اول الباب 13:23
لِّتَتْلُوَاۡ عَلَیْهِمُ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ تاکہ آپؐ اُن (لوگوں) پر پڑھیں جو ہم نے آپؐ کی طرف وحی کی آپﷺ کے آنے کا مقصد 13:30
وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ اور اگر ہم اُن (کافرین)پر آسمان سے ایک دروازہ (نشانی کے طور پر) کھول بھی دیں کافرین کے بارے 15:14
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ بے شک! میرے بندے، تیرے لیے اُن پر اختیار نہیں ہے اللہ باری تعالی کو ابلیس کو جواب 15:42
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ ، اور ہم نے اُن پر کنگرلے پتھروں کی بارش کی لوط ؑ کی بستی 15:74
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ ، اور نہ ہی اُن (کے حال) پر افسوس کریں، اور آپﷺ کو حکم 15:88
فَخَرَّ عَلَیْهِمُ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِهِمْ ا پھر اُن پر چھت اُن کے اوپر سے گرے، (تکبر کرنے والوں مشرکوں) 16:26
وَ یَوْمَ نَبْعَثُ فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا عَلَیْهِمْ مِّنْ اَنْفُسِهِمْ اور (اُس) دن(جب) ہم ہر اُمت میں ایک گواہ اُن پر انہی میں سے کھڑا کریں گے قیامت کے دن 16:89
فَعَلَیْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ : پھر اُن (ایسے لوگوں)پر اللہ سے غضب ہے. اور اُن کے لئے عظیم عذاب ہے جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے 16:106
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ اورآپؐ صبر کریں.اور آپؐ کا صبر نہیں ماسوائے کہ اللہ (کی مدد) سے ہے. اور آپؐ اُن (مشرکین) پر غمزدہ نہ ہوں آپﷺ کو حکم 16:127
ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَیْهِمْ پھر ہم نے اُن پر تمہارے (بنی اسرائیل) کے لئے باری موڑی بنی اسرائیل 17:6
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ وَكِیْلًا . ہم نے آپؐ کو اِن(لوگوں) پر ایک وکیل (ذمہ دار) نہیں بھیجا ہے شان باری تعالی 17:54
وَ اَجْلِبْ عَلَیْهِمْ بِخَیْلِكَ وَ رَجِلِكَ اور اُن(انسانوں) پر اپنے گھڑ سواروں اور اپنے پیدل چلنے والوں کو چڑھا لے، اللہ باری تعالی اور ابلیس کا مکالمہ 17:64
اِنَّ عِبَادِیۡ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ ۚ بے شک! میرے (مخلص) بندے!۔۔ اُن پر تو تیرے لیے کوئی اختیار(طاقت)نہیں، اللہ باری تعالی اور ابلیس کا مکالمہ 17:65
اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًاۙ جب اس (قرآن) کو اُن پر پڑھا جاتا ہے وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں قرآن کے بارے 17:107
لَوْ لَا یَاْتُوْنَ عَلَیْهِمْ بِسُلْطٰنٍۭ بَیِّنٍؕ : کیوں نہیں لاتے وہ کوئی واضح حکم (سند) ان (کے معبود ہونے) اصحاب الکہف 18:15
لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَیْهِمْ لَوَلَّیْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا اگر تم اُن پر نظر ڈالتے تو واقعی تم اُن سے پھر کر فرار ہوتے، اصحاب الکہف 18:18
وَ كَذٰلِكَ اَعْثَرْنَا عَلَیْهِمْ اور اسطرح ہم نے ان (شہر کے لوگوں) پر(معاملہ) ظاہر کیا تاکہ اصحاب الکہف 18:21
لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیْهِمْ مَّسْجِدًا ہم واقعی اُن پر ایک مسجد بنائیں گے اصحاب الکہف 18:21
اُولٰئِكَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا انبیاء کرام 19:58
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ جب رحمان کی آیات اُن پر پڑھی (سنائی) جاتیں، جن پر اللہ نے انعام کیا 19:58
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ اور جب ہماری واضح آیات اُن(انسانوں) پر پڑھی جاتی ہیں تو کافرین پر 19:73
كَلَّاؕ سَیَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِهِمْ وَ یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِمْ ضِدًّا۠ نہیں، وہ اِن کی عبادت سے انکار کر دیں گے اور اِن کے مخالف ہوں گے۔ اللہ کے سوا معبود بنانے والے 19:82
فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ پس آپؐ اُن پر(عذاب کی) جلدی نہ کریں. ہم صرف اُن کے لیے(دنوں کی) ایک گنتی گن رہے ہیں۔ اللہ کے سوا معبود بنانے والے 19:84
وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ٘ اور اُنہوں نے باغ کے پتوں کو اپنے اوپر ڈھیر لگا کر اپنے آپ کو چھپانا شروع کر دیا. آدم کے بارے 20:121
بَلْ مَتَّعْنَا هٰۤؤُلَآءِ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى طَالَ عَلَیْهِمُ الْعُمُرُؕ نہیں! ہم اِن کو اور اِن کے باپ داداکو آسانی دیتے ہیں حتی کہ اُن پرعمر بڑھتی جاتی ہے کافرین کے متعلق 21:44
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ اور جب ہماری واضح آیات ان (نافرمابرداروں) پر پڑھی جاتی ہیں کفر کرنے والے 22:72
١ؕ یَكَادُوْنَ یَسْطُوْنَ بِالَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ؕ . تقریباََ وہ اُن پرحملہ کرنے ہی والے ہوتے ہیں جو اُن پرہماری آیات پڑھتے ہیں. جب ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں 22:72
حَتّٰۤى اِذَا فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیْدٍ تی کہ جب ہم نے اُن (آخرت کے منکروں)پر شدید عذاب کا دروازہ کھول دیا اللہ کے احکامات سے غافل 23:77
یَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ اُس دن اُن کی زبانیں اور اُن کے ہاتھ اور اُن کے پاؤں اُن کے خلاف گواہی دیں گے اُس وجہ سے جو وہ (الزام لگانے والے)کیا کرتے تھے قیامت کے دن 24:24
اَمْ یَخَافُوْنَ اَنْ یَّحِیْفَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ رَسُوْلُهٗ١ؕ ں یا کیا وہ ڈرتے ہیں کہ اللہ اُن پر ظلم(ناانصافی) کرے گا اور اُس کا رسول (بھی)؟ ہدایت سے پھرنے والے 24:50
لَیْسَ عَلَیْكُمْ وَ لَا عَلَیْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ١ؕ اُن(تین وقتوں) کے بعدنہ تم پر اور نہ ہی اُن پر گناہ ہے، فجر کی نماز سے پہلے اور جب تم اپنے کپڑے دوپہر کی گرمی سے اتار دیتے ہواور عشاء کی نماز کے بعد 24:57
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً اگر ہم چاہیں، تو ہم آسمان سے ا ن (ایمان نہ لانے والوں) پر ایک نشانی نازل کر دیں آپﷺ کے بارے 26:4
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَۘ (آپﷺ)اُن (لوگوں) پر ابراہیم ؑ کی خبر(کہانی) پڑھیں ابراہیم ؑ کے بارے میں 26:68
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ اور ہم نے اُن پر ایک بارش برسائی.پھر بُری بارش تھی (اُن) ڈرائے ہووں کی قوم لوط 26:173
فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ پھر اُس (غیر عربی شخص)نے اس(قرآن) کو اُن پر پڑھا ہوتا، تو وہ اس (قرآن)پر ایمان نہ لاتے قرآن کے متعلق 26:199
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ۠ اور ہم نے اُن پر ایک بارش برسائی. پھربہت ہی بری بارش تھی ڈرائے ہووں کی لوطؑ اور قوم 27:58
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ آپﷺ اُن پر غم نہ کریں اور نہ ہی آپﷺ پریشانی میں ہوں اُ س سے جو وہ مکر (تدبیریں) کرتے ہیں آپﷺ کو تسلی 27:69
وَ اِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ اور جب ان (لوگوں) پر(عذاب کا) لفظ واقع (یعنی پورا) ہوجائے گا قرب قیامت 27:82
وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ اور اُن پر (عذاب کا) لفظ واقع ہو جائے گا اُس وجہ سے جو وہ ظلم (نافرمانی) کرتے تھے پھروہ بول بھی نہیں سکیں گے قیامت کے دن 27:85
وَ لٰكِنَّاۤ اَنْشَاْنَا قُرُوْنًا فَتَطَاوَلَ عَلَیْهِمُ الْعُمُرُ١ۚ لیکن ہم نے کئی نسلیں پیدا کیں پھر عمریں اُن پر بڑھتی گئیں آپﷺ کو 28:45
وَ مَا كُنْتَ ثَاوِیًا فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ تَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۙ ،اور آپﷺ مدین کے رہنے والوں میں بھی نہیں تھے کہ اُن پرہماری آیات پڑھتے، آپﷺ کو 28:45
وَ اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖۤ اور جب اس (قرآن) کو اُن پر پڑھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے. اللہ کی کتاب کے بارے 28:52
حَتّٰى یَبْعَثَ فِیْۤ اُمِّهَا رَسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۚ تی کہ اُن (بستیوں) کے بڑے شہرایک رسول بنا دیتا ہے جواُن(لوگوں) پر ہماری ہماری آیات کو پڑھتا ہے. سنت الہی 28:59
قَالَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَغْوَیْنَا١ۚ وہ جن پر لفظ ثابت ہو جائے گا کہیں گے: ہمارے رب! یہ وہ(لوگ) ہیں جن کو ہم نے گمراہ کر دیا تھا قیامت کے دن. (عذاب والا قول) 28:63
فَعَمِیَتْ عَلَیْهِمُ الْاَنْۢبَآءُ یَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ اُس دن اُن (مشرکین) پر (سب) خبریں اندھی (بند) ہو جائیں گی پھر وہ نہ ہی کچھ ایک دوسرے سے پوچھیں گے مشرکین قیامت کے دن 28:66
اِنَّ قَارُوْنَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰى فَبَغٰى عَلَیْهِمْ١۪ بے شک! قارون موسی ؑ کی قوم سے تھاپھر وہ اُن پر ظلم کرتا تھا قارون کی عزت 28:76
اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْ١ؕ کیا یہ اُن کوکافی نہیں کہ بے شک ہم نے آپﷺ پر کتاب نازل کی ہے جو اُن پر پڑھی جاتی ہے؟ لوگوں کو جواب جو معجزے کا سوال کرتے ہیں 29:51
اَمْ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا فَهُوَ یَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوْا بِهٖ یُشْرِكُوْنَ یا کیا ہم نے اُن پر کوئی سند نازل کی ہے پھر وہ(سند) اُس بارے میں بات کرتی ہے جو وہ اس (اللہ) سے شرک کرتے ہیں؟ انسان کی فطرت 30:35
وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْهِمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمُبْلِسِیْنَ اوراگرچہ اس (بارش) سے پہلے، اور اس سے قبل بھی کہ اُن پر نازل کر دی جاتی(اگرچہ بادل چھائے ہوئے تھے)، وہ واقعی مایوس تھے شان باری تعالی 30:49
اِذْ جَآءَتْكُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا وَّ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا١ؕ ، جب تمہارے پاس(دشمن کے) لشکر آئے پھر ہم نے اُن پر ایک زبردست آندھی بھیجی اور لشکر جن کو تم دیکھ نہ سکتے تھے احکامات 33:9
وَ لَوْ دُخِلَتْ عَلَیْهِمْ مِّنْ اَقْطَارِهَا اور اگر (دشمن) داخل ہو جاتے اُن پر اُس(شہر) کی طرفوں سے جنگ خندق 33:14
وَ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ اِنْ شَآءَ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ اور منافقین کو عذاب دے، اگر وہ چاہے یا اُن پر رحم فرمائے جنگ خندق 33:24
قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْهِمْ فِیْۤ اَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ .ہمیں بے شک! علم ہے جو ہم نے اُن پر اُن کی بیویوں کے بارے میں فرض کیا ہے اور جو اُن کی ملکیت میں ہوں ایمان والوں کو 33:50
اِنْ نَّشَاْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ نُسْقِطْ عَلَیْهِمْ كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ اگر ہم چاہیں، تو اُن کو زمین سے نگلوا سکتے ہیں، یاہم آسمانوں سے کوئی ٹکڑا ان پر گرا دیں. کافرین کے بارے 34:9
فَاَعْرَضُوْا فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ سَیْلَ الْعَرِمِ پھر وہ (اللہ کا شکر ادا کرنے اور اُس کے احکامات سے) کنارہ کر گے، پس ہم نے اُن پر عرم(ڈیم) کا سیلاب روانہ کیا، تاریخی آیت 34:16
وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ اور ابلیس نے واقعی اُن (اہل سبا) پر اپنا گمان سچ کر دیا، اہل سبا 34:20
وَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ اور اُس(ابلیس) کا اُن (اہل سبا) پر کوئی اختیار نہیں تھا، ماسوائے کہ ہم (الگ کر کے)جاننا چاہتے تھے اہل سبا 34:21
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ اور جب اُن پرہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں (مشرکوں) 34:43
فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَیْهِمْ حَسَرٰتٍ١ؕ پس آپﷺ اپنی جان کو اُن (لوگوں) کے غم پر ضائع نہ کریں. شان باری تعالی 35:8
لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَا١ؕ ؛وہ آگ اُن پر پوری نہیں ہوگی کہ پھر وہ مرسکیں، اور نہ ہی اُن سے اس (جہنم) کے عذاب سے کمی کی جائے گی کافرین کے لیے 35:36
وَ سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ اور اُن پر برابر ہے چاہے آپﷺ اُن کو ڈرائیں یا چاہے آپﷺنہ ڈرائیں، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ غافل لوگ (ایمان نہ لانے والوں) 36:9
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ چشمے سے ایک جام کا اُن پر دور(طواف) ہو گا اللہ کے مخلص بندے 37:45
فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ پھر وہ اُن پر ٹوٹ پڑا دائیں ہاتھ سے ضرب لگاتے ہوے۔ ابراہیمؑ کے بارے 37:93
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ اور بے شک! تم واقعی اُن(کی بستیوں) پر صبح کے وقت گزرتے ہو لوطؑ 37:137
وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ . اور آپﷺ اُن (لوگوں)پر ایک وکیل (نگہبان) تو نہیں ہیں آپﷺ کو حکم 39:41
فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْۤ اَیَّامٍ نَّحِسَاتٍ پھر ہم نے ہم نے اُن پر منحوس دنوں میں ایک زبردست آندھی روانہ کی عاد ثمود 41:16
حَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَیْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ اَبْصَارُهُمْ وَ جُلُوْدُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ حتی کہ، جب وہ اُس (جہنم) کے پاس آ جائیں گے، اُن کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اُن کی کھالیں اُن پرگواہی دیں گے اُس وجہ سے جو وہ (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے اللہ کے دشمن 41:20
وَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۚ اور ان پر (عذاب کا) لفظ ثابت ہو گیا اُن اُمتوں میں جو ان سے پہلے جنوں اور انسانوں سے گزر چکی تھیں. اللہ کے دشمن 41:25
تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا ، فرشتے اُن پر نازل ہوں گے(یہ کہتے ہوئے): کہ نہ ہی خوف اور استقامت 41:30
وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرٌ وَّ هُوَ عَلَیْهِمْ عَمًى١ؕ اور وہ لوگ جو(اس پر) ایمان نہیں رکھتے ہیں، اُن کے کانوں میں ایک بہرہ پن ہے، اور وہ(قرآن) اُن پر اندھا پن ہے قرآن کے متعلق 41:44
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْۖ اور جو لوگ اُس کے سوا اپنے بچانے والے (کوئی اور) دوست چنتے(بناتے) ہیں، اللہ اُن پر نگران ہے، آپﷺاُن پر ایک وکیل تو نہیں ہیں 42:6
وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ اور آپﷺاُن پر ایک وکیل تو نہیں ہیں (کہ وہ لوگ کیا کر رہے ہیں) جو لوگ اُس کے سوا اپنے بچانے والے دوست چنتے ہیں 42:6
حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ عَلَیْهِمْ غَضَبٌ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ، اُن کی بحث کی اُن کے رب کے ہاں کوئی اہمیت نہیں ہے، اور اُن پر غضب ہے اور اُن کے لیے ایک شدید عذاب ہے جو لوگ اللہ میں جھگڑا (بحث، حجت) کرتے ہیں 42:16
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍؕ اور جو کوئی بدلہ لیتا ہے اس کے بعد کہ اُس پر ظلم (زیادتی) ہوئی ہے۔۔۔ پھر یہی(لوگ) ہیں کہ ان پر کوئی پکڑ (الزام) نہیں ہے برائی کے بدلے برائی کرنے کی بجاے 42:41
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا١ؕ پھر اگر وہ (لوگ) کنارہ کرتے ہیں تو پھرہم نے آپﷺ کو اُن پر ایک نگران تو روانہ نہیں کیا ہے آپﷺ کے بارے 42:48
اَوْ نُرِیَنَّكَ الَّذِیْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَیْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ یا (اگر) ہم آپﷺ کو (عذاب زندگی میں ہی) دکھا دیں جو ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے؛ پھر بھی بے شک! ہم اُن پر مکمل طاقت رکھتے ہیں آپﷺ سے سوال 43:42
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ وَّ اَكْوَابٍ١ۚ اُن پر سونے کی ڈشیں (تھال) اور ساغر گھومائے جائیں گے اللہ کے بندے 43:71
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ پھر نہ رویا آسمان اور زمین اُن(کی ہلاکت) پر، اور نہ ہی اُنہیں (دوبارہ) مہلت ملی فرعون کے بارے 44:29
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ اِلَّاۤ اور جب ہماری واضح آیات اُن (ایسے لوگوں)پر پڑھی جاتی ہیں، تواُن کی حجت کچھ نہیں ہوتی ماسوائے وہ کہتے ہیں: اگر تم واقعی ہی سچے ہو تو پھر ہمارے باپ دادا کو (واپس) لاؤ 45:25
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌؕ اور جب ان(کافرین) پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں، تو وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں، حق (قرآن) کے لیے جب کہ یہ ان کے پاس آ چکا ہے کہتے ہیں: یہ تو ایک واضح جادو ہے جواللہ کے سوا دوسروں کو پکارتا ہے 46:7
اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚ بے شک! وہ لوگ جو کہتے ہیں: ہمارا رب اللہ ہے، پھر (ایسا کہنے پر) استقامت(پکے رہتے) رکھتے ہیں پس نہ ہی اُن پر خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوں گے اللہ پر توکل 46:13
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ یہی ہیں وہ لوگ جن پر ثابت ہو چکا ہے (عذاب کا) لفظ جنوں اور انسانوں کی اُن اُمتوں میں سے والدین کا نافرمان 46:18
١ؕ دَمَّرَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ اَمْثَالُهَا اللہ نے اُن پر تباہی ڈال دی. اور کفر (انکار)کرنے والوں کے لیے بھی اُسی طرح کا (انجام) ہے کفر کرنے والے 47:10
الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ۚ وہ اللہ کے بارے میں سوچتے ہیں ایک بری سوچ. اُن پر ہی برائی کا دائرہ ہے (یعنی بری قسمت والے دن انہی ہی کے لیے ہیں) منافقین اور مشرکین 48:6
١ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا ، اور اللہ نے ان پر غضب کیا ہے اور اُن پر لعنت کی ہے، اور اُن کے لیے جہنم تیار کی ہے، اوربُرا ہی (سفر کا) خاتمہ ہے منافقین اور مشرکین 48:6
فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ ، پھروہ جانتا تھا جو کچھ اُن کے دلوں میں تھاپھر اُس نے اُن پر سکون نازل کیا، اور اُن کو ایک بہت ہی قریبی فتح دی؛ تاریخی آیت 48:18
مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا ، اس کے بعد کہ اُس نے تمہیں اُن پر غلبہ بھی دے دیا. اللہ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو تاریخی آیت 48:24
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ ہمیں اچھی طرح سے معلوم ہے جو وہ (کافرین) کہتے ہیں، اور آپﷺ اُن پر کوئی زبردستی کرنے والے تو نہیں ہیں آپﷺ کو حکم 50:45
لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍۙ تاکہ ہم اُن پرپکی مٹی کے پتھر برسا دیں تاریخی آیت 51:33
وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَۚ اور عاد (کے قبیلے) میں بھی (ایک نشانی ہے) جب ہم نے اُن پر ایک مہلک (تباہ کرنے والی) آندھی روانہ کی اللہ کی نشانی 51:41
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ اور اُن کے ارد گرد پھریں گے، اُن کے نوجوان نوکر، جیسے کہ وہ چھپے ہوئے موتی ہوں متقین 52:24
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ بے شک! ہم نے ان پر ایک تیز و تند آندھی ارسال کی ایک دن جس میں لگاتار تباہی (نحوست) تھی عاد کے بارے 54:19
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ بے شک! ہم نے اُن پر ایک (خوفناک) چیخ ارسال کی، پھر وہ تھے جیسے کہ باڑ والے کی سوکھی باڑ ثمود کے بارے 54:31
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ نَجَّیْنٰهُمْ بِسَحَرٍۙ بے شک! ہم نے، اُن پر پتھروں (کی بارش) کا طوفان ارسال کیا، ماسوائے لوطؑ کے گھر والوں کے. ہم نے اُن کو صبح(کے وقت) بچا لیا لوطؑ کے بارے 54:34
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ اُن کے ارد گرد، سدا بہار نوجوان (خدمت کرنے کے لئے) پھرتے ہیں المقربون 56:17
فَطَالَ عَلَیْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ پھر ان پر لمبا عرصہ گزر گیا پھر اُن کے دل سخت ہوتے گے، اور اُن میں اکثریت فاسقین (نافرمانوں) کی ہے یوم حساب 57:16
وَ رَهْبَانِیَّةَ اِ۟بْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَیْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ اور رہبانیت (یعنی دنیا کا ترک کر دینا) اُنہوں نے خود ہی اُس کو شروع کیا۔۔۔ ہم نے تو اُن پر یہ مقرر نہ کی۔۔۔۔ ماسوائے اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے، رسولوں کا سلسلہ 57:27
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ کیا تم نے اُن لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جو اُن لوگوں کو دوست بناتے ہیں جن پر اللہ کا غضب ہے سوال کیا گیا ہے 58:14
اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِ١ؕ شیطان نے اُن پر قابو پا لیا ہے پھر اُن کو اللہ کا ذکر (یاد کرنا) بھلا دیا ہے جن پر اللہ کا غضب ہے 58:19
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمُ الْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِی الدُّنْیَا اگر اللہ نے اُن پر جلاوطنی لکھ نہ دی ہوتی، تو وہ واقعی اُن کو اس دنیا (کی زندگی)میں عذاب دیتا (اہل کتاب میں سے کافرین) 59:3
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ اے ایمان والو! ایسے کسی لوگوں کے ساتھ دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا غضب ہے دوستی کے بارے 60:13
هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وہی ہے جس نے ان پڑھوں میں ایک رسول ﷺ بنایا جو اُن (لوگوں) میں سے ہی ہے،وہ اُن پر اُس (اللہ) کی آیات پڑھتا ہے شان باری تعالی 62:2
١ؕ كَاَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ١ؕ یَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَیْحَةٍ عَلَیْهِمْ .(وہ ایسے ہیں) جیسے کہ وہ لباس پہنے لکڑی کے تختے ہوں. ہر چیخ (آواز) کو وہ اپنے پر ہی خیال کرتے ہیں منافقین 63:4
سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ١ؕ لَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ١ؕ ان پر برابر ہے چاہے آپﷺ اُن کے لئے معافی مانگیں یا اُن کے لئے معافی نہ مانگیں، اللہ تو اُن کو ہر گزمعاف نہیں کرے گا. منافقین 63:6
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ اے نبی ﷺ کافرین اور منافقین سے جہاد کریں اور اُن پر سختی کریں اور اُن کا ٹھکانا جہنم ہے اور بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے۔ احکامات 66:9
سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا اُ س(اللہ) نے اُس (آندھی) کو اُن پر سات رات اور آٹھ دن مسلسل مسلط رکھا عاد کے بارے 69:7
وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا اور اس (جنت) کے سائے اُن پر جھکے ہوے ہوں گے اور اس کے گھچے دار پھل نیچے جھکے جھکے ہوئے ہوں گے نیکوکار 76:14
وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِیْرَاۡۙ اور اُن پرچاندی سے بنے ہوئے پیالوں کا دور ہو گا، اور گلاس جیسے کہ صاف شفاف شیشہ نیکوکار 76:15
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ١ۚ اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا اور(خدمت کے لئے) اُن کے ارد گرد ایسے لڑکے پھریں گے جو سدا بہار ہوں گے، اور جب تم اُن کو دیکھو گے، تو تم اُنہیں بکھرے ہوئے موتی سمجھو گے نیکوکار 76:19
وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ اوروہ (مجرمین) اُن (ایمان والوں) پر نگہبان تو نہیں بھیجے گے تھے نیک لوگوں کے بارے 83:33
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ اور، جب قرآن اُن پر پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے ہیں؟ ایک سوال 84:21
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ آپﷺ بالکل اُن (لوگوں) پر ایک نگہبان نہیں ہیں. (کہ وہ نصیحت کے بعد کیا کرتے ہیں) 88:22
فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ پھر اُن پر آپﷺ کے رب نے)اپنے(عذاب کا کوڑا چلایا ثمود 89:13
عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠ اُن پر آگ سائبان ہو گی باہیں ہاتھ والے 90:20
فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا١۪ۙ۬ فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰهَا۪ۙ پھر اُنہوں نے اُس (رسول) کو جھٹلایا، پھر اُنہوں نے اُس (اونٹنی) کو معذور کر دیا(مار ڈالا)پھر اُن کے رب نے اُن پر اللہ نے اُن کے گناہوں کی وجہ سے عذاب ڈالا پھر انہیں برابر کر دیا (ملیا میٹ کر دیا) ثمود 91:14
اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ بے شک! یہ(آگ) اُن (انسانوں) پر بند کر دی جائے گی۔ الحطمہ 104:8
وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَۙ اور اُن پر ابابیل پرندوں(کے لشکر) کو روانہ کیا اصحاب الفیل 105:3