روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| : | |||
| : | |||
| وَ بَقِیَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَ اٰلُ هٰرُوْنَ تَحْمِلُهُ الْمَلٰٓئِكَةُ١ؕ | اور بقیہ(چیزیں) جو موسی ؑ کے گھر والوں نے اور ہارونؑ کے گھر والوں نے چھوڑی ہوئی ہوں گی اور اُس (تابوت) کو فرشتوں نے اُٹھایا ہوا ہو گا | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:248 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ | اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اگر تم واقعی ہی مومن ہوتو چھوڑ دو جو سود سے باقی رہتا ہے | سود کے بارے | 2:278 |
| بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ١ۚ۬ | اور اگر تم مو من ہو تو اللہ کاچھوڑا ہوا(حصہ ہی) تمہارے لیے بہتر ہے | شعیبؑ کے بارے میں | 11:86 |
| اُولُوْا بَقِیَّةٍ یَّنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِی الْاَرْضِ | باقی کیوں نہ ہوئے (کہ) وہ زمین میں فساد سے (لوگوں کو) منع کرتے | ایک سوال کیا گیا ہے | 11:116 |
| مَا عِنْدَكُمْ یَنْفَدُ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ بَاقٍ١ؕ | جو تمہارے پاس ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے اور جو اللہ کے پاس ہے باقی رہتا ہے. | شان الہی | 16:96 |
| وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ | اور نیکیاں باقی رہتی ہیں | مال اور بچوں کی بجائے | 18:46 |
| وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ | ، اور باقی رہ جانے والے نیک اعمال | نیک اعمال | 19:76 |
| وَ لَتَعْلَمُنَّ اَیُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّ اَبْقٰى | اور تمہیں یقیناََ پتہ چل جائے گا کہ ہم میں سے کس کا سخت اور دیر تک رہنے والا عذاب ہے | موسیؑ اور فرعون | 20:71 |
| وَ اللّٰهُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى | اللہ ہی بہتر اور بقا (ہمیشہ کے لیے رہنے) والا ہے | فرعون اور جادوگر | 20:73 |
| وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَدُّ وَ اَبْقٰى | ؛ اور آخرت کا عذاب واقعی زیادہ شدید اور دیر تک رہنے ولا ہو گا | اللہ کی کتاب سے رد گردانی کرنے والوں کی طرح | 20:127 |
| وَ رِزْقُ رَبِّكَ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى | اور آپﷺ کے رب کا رزق اچھا اور باقی رہنے والا (یعنی دیرپا)ہے | جو چیزیں مختلف لوگوں کو دی جاتی ہیں | 20:131 |
| ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَؕ | پھر ہم نے اس کے بعد باقی (لوگوں) کو ڈبو (غرق کر) دیا | نوحؑ کی قوم | 26:120 |
| وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ | اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اچھا اور بقا (دیر تک رہنے) والا ہے. کیا پھر بھی تمہیں عقل نہیں ہے؟ | دنیاوی زندگی کا سامان | 28:60 |
| وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ | اور اُس کی نسل کو ہم نے بنایا کہ وہ باقی رہیں | نوحؑ کے بارے | 37:77 |
| ١ۚ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚ | اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور بقا والا ہے اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں | دنیاوی زندگی کے مقابلے میں | 42:36 |
| وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِیَةً فِیْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ | اور اُس (ابراہیم ؑ)نے اس (تاکید) کو اپنے بعدآنے والوں میں ایک باقی رہنے والا لفظ بنا دیا، کہ شاید وہ (اللہ کی طرف) رجوع کیا کریں | ابراہیمؑ کے بارے | 43:28 |
| وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ | اور ثمود (قبیلے) کو بھی پھر اُس نے نہ چھوڑا؛ | رب کریم کی شان | 53:51 |
| وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ | اور آپﷺ کے رب کا چہرہ (یعنی وجود) باقی رہے گا، عظیم طاقت اور عظمت والا (رب)ہے | ایک اٹل حقیقت | 55:27 |
| فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ | پھرکیا آپﷺ اُن میں سے کوئی باقی (بچا ہوا)دیکھتے ہیں؟ | عاد کے بارے | 69:8 |
| وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ | اور آخرت (کی زندگی) بہتر اور بقا (ہمیشہ کے لئے رہنے) والی ہے | لوگوں کا رویہ | 87:17 |