روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْاَهِلَّةِ١ؕ قُلْ هِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَ الْحَجِّ١ؕ | وہ (لوگ)آپؐ سے نئے چاند کے بارے پُوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: وہ لوگوں اور حج کے لیے مقررہ اوقات (تاریخیں) ہیں | محکم اور منفرد ایت | 2:189 |
| اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًاۧ | بے شک! مومنین پر نماز مقررہ وقتوں پر(ادا کرنا) فرض (حکم) ہے | حالت جنگ میں صلوۃ | 4:103 |
| فَتَمَّ مِیْقَاتُ رَبِّهٖۤ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً١ۚ | پھر اس( موسی ؑ) نے اپنے رب کی مقررہ کردہ چالیس راتوں کی مدت پوری کی؛ | قوم موسی | 7:142 |
| وَ لَمَّا جَآءَ مُوْسٰى لِمِیْقَاتِنَا | اور جب موسی ؑ ہماری مقرر کردہ مدت (میقات) کو پہنچا | موسی کے بارے | 7:143 |
| سَبْعِیْنَ رَجُلًا لِّمِیْقَاتِنَا١ۚ | ستر آدمی چنے | قوم موسی، بچھڑا | 7:155 |
| ١ۚ لَا یُجَلِّیْهَا لِوَقْتِهَاۤ اِلَّا هُوَ | کوئی (انسان) اُس (قیامت) کے (آنے کے) وقت کو ظاہر نہیں کر سکتا ہے | ساعت کے بارے میں | 2:186 |
| اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ | دن تک جس کا وقت معلوم ہے | ابلیس کو | 15:38 |
| فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ | پھرجادوگر ایک جانے پہچانے دن کے مقررہ وقت کے لئے اکھٹے کر لئے گے | موسی کے بارے | 26:38 |
| اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ | اُس دن تک جس کا وقت معلوم(مقرر) ہے | اللہ اور ابلیس کے درمیان مکالمہ | 38:81 |
| اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ | بے شک، فیصلے والا دن ا ن (کافرین) کا، سب کے سب کا، مقررہ وقت ہے | حقیقت | 44:40 |
| لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ | ایک جانے پہچانے دن کے مقرر وقت کی طرف واقعی اکھٹے کر لئے جائیں گے | پہلے اور آخری وقت کے لوگ | 56:50 |
| وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ | اور جب رسولوں کو اُن کے مقررہ وقت پر لایا جائے گا۔۔۔ | وعدہ واقع ہونا | 77:11 |
| اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ | بے شک! فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے | عظیم خبر کے تناظر | 78:17 |