روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ | ؛ پھر اُن (انسانوں) میں سے (کچھ)بدحال ، اور (کچھ) بہت خوش ہوں گے | عذاب آخرت کے بارے میں | 11:105 |
| فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ | پھرجہاں تک وہ لوگ جو(اُس دن) بد حال ہوں گے پھروہ آگ میں ہوں گے | عذاب آخرت کے بارے میں | 11:106 |
| وَّ لَمْ اَكُنْۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِیًّا | اور میرے رب! میں اپنی دعاوں سے کبھی بھی ناکام (مایوس)نہیں ہوا | زکریاؑ کے بارے | 19:4 |
| وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا | اور مجھے فرمانبردار(بنایا ہے) اُس کاجس نے مجھے جنم دیا ہے، اور مجھے شرکش بدبخت نہیں بنایا ہے۔ | عیسی ابن مریمؑ | 19:32 |
| وَ اَدْعُوْا رَبِّیْ ﳲ عَسٰۤى اَلَّاۤ اَكُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا | اور میں اپنے رب کو ہی پکاروں گا.شاید میں اپنے رب سے دعاؤں سے مایوس (محروم) نہیں ہوں گا | ابراہیمؑ | 19:48 |
| مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ | ہم نے آپﷺ پر یہ قرآن(اس لیے تو) نازل نہیں کیا کہ آپﷺ پریشان (یا تکلیف میں) ہوں | آپﷺ کو تسلی | 20:2 |
| فَلَا یُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقٰى | چنانچہ وہ تم دونوں کو جنت سے نہ نکلوا دے،پھر تم تکلیف میں پڑ جاؤ | آدمؑ کے بارے | 20:117 |
| فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰى | پھر جس نے تو ہدایت کی پیروی کی پس نہ وہ گمراہ ہو گا اور نہ ہی وہ تکلیف میں ہو گا | آدم کے بارے | 20:123 |
| قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَیْنَا شِقْوَتُنَا وَ كُنَّا قَوْمًا ضَآلِّیْنَ | وہ کہیں گے: ہمارے رب! ہماری بدقسمتی ہم پر چھا گئی تھی اور ہم گمراہ لوگ تھے | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:82 |
| قَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُكَ فِیْ زَوْجِهَا وَ تَشْتَكِیْۤ اِلَى اللّٰهِ | بے شک!اللہ نے اُس عورت کی بات سن لی جو آپﷺ سے اپنے خاوند کے بارے میں جھگڑ رہی تھی، اور اُس نے اللہ کی طرف شکایت کی. | تاریخی آیت | 58:1 |
| وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ | اور بدبخت تو اس (نصیحت) سے دور بھاگے گا | آپﷺ کو حکم | 87:11 |
| اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰهَا۪ۙ | جب اُن کا سب سے بڑا بدبخت اُٹھ کھڑا ہوا | ثمود | 91:12 |
| لَا یَصْلٰهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ | نہیں بھونا جائے گااُس میں ماسوائے بدبخت ہی | بھڑکتی آگ | 92:15 |