Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-106 ایت نمبر
| فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ |
| آسان اُردو | پھرجہاں تک وہ لوگ جو(اُس دن) بد حال ہوں گے پھروہ آگ میں ہوں گے؛ اُن کے لیے اُس (آگ) میں چیخنا چلانا اور آئیں بھرنا ہوگا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ جو بدحال ہوں گے وہ دوزخ میں ہوں گے جہاں ان کی چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں گی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے |
| احمد رضا خان | تو وہ جو بدبخت ہیں وہ تو دوزخ میں ہیں وہ اس گدھے کی طرح رینکیں گے |
| احمد علی | پھر جو بد ہوں گےتو وہ آگ میں ہوں گے کہ اس میں ان کی چیخ و پکار پڑی رہے گی |
| فتح جالندھری | تو جو بدبخت ہوں گے وہ دوزخ میں (ڈال دیئے جائیں گے) اس میں ان کا چلانا اور دھاڑنا ہوگا |
| طاہر القادری | سو جو لوگ بدبخت ہوں گے (وہ) دوزخ میں (پڑے) ہوں گے ان کے مقدر میں وہاں چیخنا اور چلّانا ہوگا، |
| علامہ جوادی | پس جو لوگ بدبخت ہوں گے وہ جہّنم میں رہیں گے جہاں اُن کے لئے صرف ہائے وائے اور چیخ پکار ہوگی |
| ایم جوناگڑھی | لیکن جو بدبخت ہوئے وه دوزخ میں ہوں گے وہاں چیخیں گے چلائیں گے |
| حسین نجفی | جب وہ دن آئے گا تو جو بدبخت ہیں وہ آتشِ دوزخ میں ہوں گے ان کیلئے وہاں چیخنا چلانا ہوگا۔ |
| M.Daryabadi: | As for those who shall be wretched. they shall be in the Fire, wherein for them shall be panting and roaring. |
| M.M.Pickthall: | As for those who will be wretched (on that day) they will be in the Fire; sighing and wailing will be their portion therein, |
| Saheeh International: | As for those who were [destined to be] wretched, they will be in the Fire. For them therein is [violent] exhaling and inhaling. |
| Shakir: | So as to those who are unhappy, they shall be in the fire; for them shall be sighing and groaning in it: |
| Yusuf Ali: | Those who are wretched shall be in the Fire: There will be for them therein (nothing but) the heaving of sighs and sobs: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
متسقبل کی بات یوم مشہود
یعنی اس دن تک کی گنتی کی گی ہے جب یہ گنتی پوری ہو جاے گی تو پھر واقع ہو جاے گا