اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 12-پارہ نمبر                Hud-11 سورت ھود         Ayah No-105 ایت نمبر

یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ
آسان اُردو دن(جب وہ) آ جائے گا تو کوئی جاندار(نفس) بول نہیں سکے گاماسوائے ا للہ کی اجازت کے ؛ پھر اُن (انسانوں) میں سے (کچھ)بدحال ، اور (کچھ) بہت خوش ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جب وہ دن آجائے گا تو کوئی اللہ کی اجازت کے بغیر بات نہیں کرسکے گا۔ پھر ان میں کوئی بدحال ہوگا، اور کوئی خوشحال۔
ابو الاعلی مودودی جب وہ آئے گا تو کسی کو بات کرنے کی مجال نہ ہوگی، الا یہ کہ خدا کی اجازت سے کچھ عرض کرے پھر کچھ لوگ اس روز بد بخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت
احمد رضا خان جب وہ دن آئے گا کوئی بے حکم خدا بات نہ کرے گا تو ان میں کوئی بدبخت ہے اور کوئی خوش نصیب
احمد علی جب وہ دن آئے گا تو کوئی شخص الله کی اجازت کے سوا بات بھی نہ کر سکے گا سو ان میں سے بعض بدبخت ہیں اوربعض نیک بخت
فتح جالندھری جس روز وہ آجائے گا تو کوئی متنفس خدا کے حکم کے بغیر بول بھی نہیں سکے گا۔ پھر ان میں سے کچھ بدبخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت
طاہر القادری جب وہ دن آئے گا کوئی شخص (بھی) اس کی اجازت کے بغیر کلام نہیں کر سکے گا، پھر ان میں بعض بدبخت ہوں گے اور بعض نیک بخت،
علامہ جوادی اس کے بعد جس دن وہ آجائے گا تو کوئی شخص بھی ِذنِ خدا کے بغیر کسی سے بات بھی نہ کرسکے گا -اس دن کچھ بدبخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت
ایم جوناگڑھی جس دن وه آجائے گی مجال نہ ہوگی کہ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی بات بھی کر لے، سو ان میں کوئی بدبخت ہوگا اور کوئی نیک بخت
حسین نجفی تو اس (خدا) کی اجازت کے بغیر کوئی متنفس بات نہیں کر سکے گا (اس دن) کچھ لوگ بدبخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت۔
=========================================
M.Daryabadi: The day it cometh no soul shall speak save by His leave: then of them some shall be wretched and some blessed.
M.M.Pickthall: On the day when it cometh no soul will speak except by His permission; some among them will be wretched, (others) glad.
Saheeh International: The Day it comes no soul will speak except by His permission. And among them will be the wretched and the prosperous.
Shakir: On the day when it shall come, no soul shall speak except with His permission, then (some) of them shall be unhappy and (others) happy.
Yusuf Ali: The day it arrives, no soul shall speak except by His leave: of those (gathered) some will be wretched and some will be blessed.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
متسقبل کی بات یوم مشہود
یعنی اس دن تک کی گنتی کی گی ہے جب یہ گنتی پوری ہو جاے گی تو پھر واقع ہو جاے گا