اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 12-پارہ نمبر                Hud-11 سورت ھود         Ayah No-104 ایت نمبر

وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ
آسان اُردو اورہم اس (دن) کو موخر (ملتوی) نہیں کر رہے ہیں ماسوائے ( پہلے سے) ایک مقرر کردہ مدت کے لیے ہی (یعنی اس دن کو ایک مقررہ کردہ وقت کی وجہ سے ہی ملتوی(موخر) کر رہے ہیں)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے اسے ملتوی کیا ہے تو بس ایک گنی چنی مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔
ابو الاعلی مودودی ہم اس کے لانے میں کچھ بہت زیادہ تاخیر نہیں کر رہے ہیں، بس ایک گنی چنی مدت اس کے لیے مقرر ہے
احمد رضا خان اور ہم اسے پیچھے نہیں ہٹاتے مگر ایک گنی ہوئی مدت کے لیئے
احمد علی اور ہم اسے تھوڑی مدت کے لیے ملتوی کیے ہوئے ہیں
فتح جالندھری اور ہم اس کے لانے میں ایک وقت معین تک تاخیر کر رہے ہیں
طاہر القادری اور ہم اسے مؤخر نہیں کر رہے ہیں مگر مقررہ مدت کے لئے (جو پہلے سے طے ہے)،
علامہ جوادی اور ہم اپنے عذاب کو صرف ایک معینہ مدّت کے لئے ٹال رہے ہیں
ایم جوناگڑھی اسے ہم جو ملتوی کرتے ہیں وه صرف ایک مدت معین تک ہے
حسین نجفی اور ہم اسے صرف ایک مدت (کے پورا ہونے) تک مؤخر کر رہے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And We defer it not but to a term determined.
M.M.Pickthall: And We defer it only to a term already reckoned.
Saheeh International: And We do not delay it except for a limited term.
Shakir: And We do not delay it but to an appointed term.
Yusuf Ali: Nor shall We delay it but for a term appointed.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
متسقبل کی بات یوم مشہود
یعنی اس دن تک کی گنتی کی گی ہے جب یہ گنتی پوری ہو جاے گی تو پھر واقع ہو جاے گا