روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ قَدْ كَانَ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَسْمَعُوْنَ كَلٰمَ اللّٰهِ | اور واقعی اُن میں سے ایک گروہ (فریق) تھا وہ اللہ کا لفظ (کلمہ)سنتے، | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:75 |
| وَ مِنْهُمْ اُمِّیُّوْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ الْكِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِیَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ | اور اُن(بنی اسرائیل) میں سے ا ن پڑھ ہیں وہ کتاب(پڑھنا) نہیں جانتے ماسوائے سنی سنائی | بنی اسرائیل کے بارے | 2:78 |
| اَوَ كُلَّمَا عٰهَدُوْا عَهْدًا نَّبَذَهٗ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ | یا جب بھی وہ ایک معاہدہ کرتے ایک فریق اُن میں سے اِس کو ایک طرف کر دیتا؟ | بنی اسرائیل | 2:100 |
| : | |||
| وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ | اور جب ابراہیم ؑ نے کہا : میرے رب ! اِس شہر (علاقے) کو امن والا (شہر) بنا اور اس کے رہنے والوں میں سے جو اللہ اور یومِ آخرپر ایمان لائیں،(انکو) پھلوں سے( رزق )دے | ابراہیم ؑ کے بارے میں | 2:126 |
| رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِكَ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُزَكِّیْهِمْ١ؕ | ہمارے رب : اُن میں اُنہی میں سے ایک رسول بنا (اٹھا) وہ (یعنی رسول) اُن پر تیری آیات پڑھے ، اور وہ اُنہیں کتاب اور حکمت (دانائی) سکھائے اور وہ اُن کو پاکیزہ کرے | ابراہیم ؑ کے بارے میں | 2:129 |
| ١ۚ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ | ہم (مومن لوگ )اُن (نبیوں) میں سے کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے، ،اور ہم (مومن) اُسی (اللہ)کے فرمانبردار ہیں | ایمان والوں کو حکم | 2:136 |
| وَ اِنَّ فَرِیْقًا مِّنْهُمْ لَیَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَؔ | اور بے شک! اُن میں سے ایک گروہ ( فریق) واقعی سچائی کو چھپاتا ہے اور وہ جانتے بھی ہیں(کہ ایسا کر ہے ہیں) | قبلہ کی تبدیلی | 2:146 |
| لِئَلَّا یَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَیْكُمْ حُجَّةٌ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ | ا کہ لوگوں کے لیے تمہارے خلاف کوئی حجت نہ رہے،ماسوائے اُن کے جو اُن (لوگوں)میں سے ظلم (نافرمانی) کرتے ہیں | قبلہ کی تبدیلی | 2:150 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا١ؕ | اور جو(لوگ) پیروی کرتے تھے کہیں گے: کاش اگر ہمارے لیے واپسی (دُنیا میں دوبارہ ممکن) ہو تو پھرہم بھی ان ( ہمسروں) سے اسطرح بری الذمہ(الگ) ہو جائیں جیسے کہ وہ ہم سے بری الذمہ(لا تعلق) ہو گے ہیں | اللہ کے ہمسر بنانے والے | 2:167 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ | اور اُن (لوگوں) میں سے( ہی )ہے جو کہتا ہے "ہمارے رب ہمیں اس دنیا میں اچھائی دے اور آخرت میں بھی اچھائی دے، اور ہمیں آ گ کے عذاب سے بچا" | حج اور عمرہ کے بارے | 2:201 |
| فَلَمَّا كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ١ؕ | پھر جب اُن پر لڑنافرض کر دیاگیا ، تو ان میں سے ماسوائے کم سب پھر گئے | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:246 |
| فَشَرِبُوْا مِنْهُ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ١ؕ | پھر ماسوائے ان میں سے کم (لوگوں) کے اُنہوں نے اُس (نہر) سے (جی بھر کے پانی) پی لیا | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:249 |
| تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ۘ مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍ١ؕ | یہ رسول، ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضلیت دی ، اور اُن (رسولوں) میں سے ہیں جن سے اللہ نے کلام کیا، اور اُن میں سے بعض کے درجات بلند کیے | رسولوں کے بارے | 2:253 |
| وَ لٰكِنِ اخْتَلَفُوْا فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ وَ مِنْهُمْ مَّنْ كَفَرَ١ؕ | لیکن اُنہوں نے اختلاف کیا،پھر اُن میں سے ہیں جوایمان لائے اور اُن میں سے (کچھ )ہیں جنہوں نے کفر کیا | انبیاء کےبعد آنےوالےلوگ | 2:253 |
| لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ وَ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ | تاکہ یہ(کتاب جھگڑوں کے لیے) ان کے درمیان فیصلہ کرے؛ پھرا ن میں سے ایک فریق پھر جاتا ہے اور وہ ( اس کتاب کی )مخالفت کرتے ہیں؟ | کتاب اللہ | 3:23 |
| فَلَمَّاۤ اَحَسَّ عِیْسٰى مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ | پھر جب عیسٰی ؑکو اُن( بنی اسرائیل) کی طرف سے کفر (نہ ماننے) کا احساس ہوا ، | عیسی کا پیغام | 3:51 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ اِنْ تَاْمَنْهُ بِدِیْنَارٍ لَّا یُؤَدِّهٖۤ اِلَیْكَ اِلَّا مَا دُمْتَ عَلَیْهِ قَآئِمًا١ؕ | اور اُن (اہل کتاب) میں سے(کوئی) ہے جو اگر آپ ؐاُسے ایک دینار سونپیں تو وہ اُس(دینار) کو آپؐ کی طرف نہیں لوٹائے گا ماسوائے کہ آپؐ اُس کے سر پر کھڑے نہ رہیں | اہل کتاب کے بارے | 3:75 |
| وَ اِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِیْقًا یَّلْوٗنَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتٰبِ | اور بے شک! اُن(اہلِ کتاب) میں سے واقعی ایک فریق(گروہ) ہے وہ اپنی زبان سے کتاب کو بگاڑتا ہے | اہل کتاب کے بارے | 3:78 |
| لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ | ہم اُن( نبیوں) میں سے کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے، اور ہم اُسی(اللہ) کے فرمانبردار ہیں | ایمان کا بیان | 3:84 |
| فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖ١ؕ.... | پھر دونوں( فرشتوں) سے لوگوں نے (وہ کچھ) سیکھا جس سے وہ (لوگ) مرد اور بیوی کے درمیان علیحدگی کر دیتے؛.... | جادو کے بارے | 2:102 |
| وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُ١ؕ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ | اور جب ابراہیم ؑ اور اسماعیل ؑ (اللہ کے) گھر کی بنیادیں بلند کر رہے تھے، (حضرت ابراہیم ؑنے دُعا کی) : ہمارے رب ! تُوہم سے (محنت)قبول فرما بے شک ! تُو ، صرف تُوہی سننے جاننے والا ہے | ابراہیم ؑ کے بارے میں | 2:127 |
| مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ اَكْثَرُهُمُ الْفٰسِقُوْنَ | (کچھ) اُن میں سے مومنین ہیں اور اُن میں سے اکثر فاسق(نافرمانبردار) ہیں | ایمان والے لوگوں کو بتانا | 3:110 |
| هُمْ لِلْكُفْرِ یَوْمَئِذٍ اَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْاِیْمَانِ١ۚ | وہ (منافقین ) اُس دن ایمان کی نسبت میں کفر کے زیادہ قریب تھے | جنگ اُحد | 3:167 |
| لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌۚ | فی سبیل اللہ قتل ہونے والے | 3:172 | |
| فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْۤا اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ١ۚ | پھر اگر تم اُن سے پختہ عقل (شعور) دیکھو، تو پھر اُن کی طرف اُن کے مال حوالے کر دو؛ | محکم ایت | 4:6 |
| مَّا فَعَلُوْهُ اِلَّا قَلِیْلٌ مِّنْهُمْ | تو وہ اُس(حکم) کو نہ کرتے ماسوائے اُن میں سے چند کے؛ | منافقین کے بارے | 4:66 |
| اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَخْشَوْنَ النَّاسَ | تب اُن میں سے ایک فریق (گروہ)لوگوں سے اسطرح ڈرتا ہے | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:77 |
| بَیَّتَ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ غَیْرَ الَّذِیْ تَقُوْلُ١ؕ | تو اُن میں سے ایک گروہ(فریق) رات بھر منصوبے بناتا ہے اُس(بات) کے برعکس جو آپؐ نے کہی | (یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) | 4:81 |
| وَ لَوْ رَدُّوْهُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَ اِلٰۤى اُولِی الْاَمْرِ مِنْهُمْ | اور اگروہ اس (بات) کو رسولؐ کی طرف اور اُن میں سے حاکموں کی طرف موڑتے | (یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) | 4:83 |
| لَعَلِمَهُ الَّذِیْنَ یَسْتَنْۢبِطُوْنَهٗ مِنْهُمْ١ؕ | تو اُس(بات) کا علم اُن لوگوں کو ہی ہوتا جو اُن میں سے اُس (بات) کی تحقیق کر سکتے | (یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) | 4:83 |
| فَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ اَوْلِیَآءَ | فَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ اَوْلِیَآءَ | منافقین کے بارے | 4:89 |
| وَ لَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۙ | اور اُن (میں) سے نہ دوست اور نہ ہی مددگار بناﺅ؛ | منافقین کے بارے | 4:89 |
| فَلْتَقُمْ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ مَّعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْۤا اَسْلِحَتَهُمْ١۫ | تو صرف ایک گروہ اُن (مومنین) میں سے آپؐ کے ساتھ( نماز کے لیے) کھڑا ہواور وہ (نماز پڑھنے والا گروہ)اپنے ہتھیار اپنے پاس رکھے | حالت جنگ میں صلوۃ | 4:102 |
| لَهَمَّتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ اَنْ یُّضِلُّوْكَ١ؕ | تواُن(دھوکے بازوں) میں سے ایک گروہ نے واقعی چاہا کہ وہ آپؐ کو گمراہ کریں ، | منفرد آیت | 4:113 |
| وَ لَمْ یُفَرِّقُوْا بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ | اور اُن میں سے کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے | رسولوں پر ایک جیسا ایمان | 2:152 |
| وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًا | اور ہم نے اُن سے ایک مستحکم (پکا) عہد لیا | اہل کتاب کے بارے | 4:154 |
| وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا | ہم نے اُن میں سے کافرین کے لیے ایک درد ناک عذاب تیار کیا ہے | اہل کتاب کے بارے | 4:161 |
| لٰكِنِ الرّٰسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ مِنْهُمْ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ | لیکن اُن (یہودیوں)میں سے علم کے پکے اور مومنین ، | اہل کتاب کے بارے | 4:162 |
| وَ بَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَیْ عَشَرَ نَقِیْبًا١ؕ | ، اور ہم (اللہ) نے اُن میں سے بارہ سردار بنائے | منفرد آیت | 5:12 |
| وَ لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ | اور اُن(بنی اسرائیل) میں سے دھوکے بازی کی اطلاع آپﷺ کو ملنی ختم ہی نہیں ہوتی | میثاق بنی اسرائیل | 5:13 |
| اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اصْفَحْ١ؕ | ماسوائے اُن میں سے چند کے، پس اُن سے درگزر کریں اورگذارہ کریں | میثاق بنی اسرائیل | 5:13 |
| ثُمَّ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ فِی الْاَرْضِ لَمُسْرِفُوْنَ | پھر بے شک اُن میں سے بہت زیادہ اس کے بعد بھی ،زمین میں واقعی زیادتی کرنے والے (مسرفین) ہیں | منفرد آیت | 5:32 |
| مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | تو وہ ( اتنا سب کچھ بھی ) اُن سے قبول نہیں کیا جائے گا، اور اُن کے لیے ایک درد ناک عذاب ہو گا | جو کفرکرتے ہیں | 5:36 |
| وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْ | اور جو (شخص) تم (ایمان والوں)میں سے اُن(یہود و نصاری) کو دوست بناتا ہے پھر وہ اُنہی میں سے ہی ہے | منفرد آیت | 5:52 |
| وَ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَ الْخَنَازِیْرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوْتَ١ؕ | ، اوراُن میں( جن کو) اُس (اللہ) نے بندر اور سور بنا دیا، اور طاغوت (شیطان)کی بندگی(عبادت) کرنے والے | اہل کتاب | 5:60 |
| وَ تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یُسَارِعُوْنَ فِی الْاِثْمِ | اور تم (مسلمان) اُن (اہل کتاب )میں سے اکثر کو گناہ | اہل کتاب | 5:62 |
| وَ لَیَزِیْدَنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ | او ر واقعی اُن (یہودیوں) میں سے اکثر کی | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| مِنْهُمْ اُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ١ؕ | اُن میں سے ایک جماعت اعتدال پسند بھی | اہل کتاب | 5:66 |
| وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ سَآءَ مَا یَعْمَلُوْنَ۠ۧ | اور اُن میں سے بہت زیادہ (لوگ)جو وہ (کام) کرتے ہیں برائی ہے | اہل کتاب | 5:66 |
| وَ لَیَزِیْدَنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ مَّاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ | و آپؐ کی طرف آپؐ کے رب (کی طرف) سے (قرآن) نازل کیا گیا ہے | اہل کتاب کو کتب الہی کی اہمیت | 5:68 |
| ثُمَّ عَمُوْا وَ صَمُّوْا كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ | پھر (اس کے بعد بھی) اُن میں سے اکثر اندھے اور بہرے ہو گئے اور | بنی اسرائیل | 5:71 |
| لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | تو واقعی اُن میں سے جو لوگ کفر(انکار) کرتے ہیں (اُنکو)ایک درد ناک عذاب لگے گا | کفر کرنے والے | 5:73 |
| تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یَتَوَلَّوْنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ | تم (مسلمان) اُن(اہل کتاب) میں سے اکثر کو دیکھتے ہو وہ دوستی کرتے ہیں اُن لوگوں سے جو کفر کرتے ہیں | اہل کتاب | 5:80 |
| وَ لٰكِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ | لیکن اُن (اہل کتاب) میں سے اکثر فاسق (بد کردار، عہد شکن)ہیں | اہل کتاب | 5:81 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّ مِنْهُمْ قِسِّیْسِیْنَ وَ رُهْبَانًا | یہ کیوں کہ بے شک اُن (عیسایوں) میں پادری اور راہب ہیں، | ایمان والوں کے دوست و دشمن | 5:82 |
| فَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ | پھراُن میں سے کفر کرنے والوں نے کہا تھا: | عیسی ابن مریم کو | 5:110 |
| فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ | پھر اُن میں سے جو لوگ جس (چیز)کے بارے مذاق کیا کرتے تھے | کافرین کے بارے | 6:10 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ | ن (مشرکین) میں سے ہیں جو آپﷺ کو سنتے ہیں، اور | مشرکین کے بارے | 6:25 |
| لَكُنَّاۤ اَهْدٰى مِنْهُمْ١ۚ | تو واقعی ہم اُن ( یہودیوں اور عیسایوں) سے( زیادہ) ہدایت والے ہوتے پھر | مسلمانوں کے بارے | 6:157 |
| لَّسْتَ مِنْهُمْ فِیْ شَیْءٍ١ؕ | آپؐ کا اُن سے کسی چیز میں کچھ( تعلق) نہیں ہے | محکم آیت | 6:159 |
| لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ | واقعی جو (انسان) اُن میں سے تیری پیروی کرئے گا | ابلیس کو جواب | 7:18 |
| لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ | اُن لوگوں سے جن کو وہ کمزور ( غریب ) سمجھتے تھے، اور اُن(غریبوں) میں سے ایمان لے آئے تھے | صالح کے بارے | 7:74 |
| فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ | پھر ہم نے اُن سے انتقام لیا؛ پھر ہم نے ان کو سمندر میں غرق کر دیا: | قوم فرعون | 7:135 |
| فَبَدَّلَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ قَوْلًا | پھراُن لوگوں نے جو اُن میں سے ظالم (نافرمان) تھے | قوم موسی | 7:162 |
| وَ اِذْ قَالَتْ اُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمَا١ۙ | اور جب اُن میں سے ایک جماعت نے کہا: تم ایک قوم کو تلقین کیوں کرتے ہو | قوم موسی | 7:164 |
| مِنْهُمُ الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنْهُمْ دُوْنَ ذٰلِكَ | اُن میں سے صالح (نیک لوگ) ہیں، اور اُن میں سے اس کے علاوہ | قوم موسی | 7:168 |
| وَ اضْرِبُوْا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍؕ | اور اُن (کافرین) میں سے ہر کسی کے جوڑ جوڑ پر ضربیں لگاﺅ | جنگ بدر | 8:12 |
| اَلَّذِیْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ | اُن(کافرین) میں سے وہ لوگ جن سے تم (مسلمانوں) نے ایک معاہدہ کیا | بد ترین لوگ | 8:55 |
| فَاَمْكَنَ مِنْهُمْ | ،پھر اُس (اللہ) نے ان (قیِدیوں) سے طاقت چھین لی | قیدیوں کے بارے | 8:71 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ ائْذَنْ لِّیْ وَ لَا تَفْتِنِّیْ١ؕ | اوراُن (منافقین)میں سے ہے جو کہتا ہے: کہ مجھے تو(گھر میں ہی ٹھہرنے کی) اجازت دیں اور مجھے فتنے (آزمائش)میں نہ ڈالو | تاریخی آیت | 9:49 |
| وَ مَا مَنَعَهُمْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقٰتُهُمْ اِلَّاۤ | اور(کسی چیز نے) اُنہیں منع نہیں کیا کہ ان (منافقین)سے ان کا خرچ کیا ہوا (مال) قبول کیا جائے، ماسوائے | جہاد سے جی چرانے والے | 9:54 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّلْمِزُكَ فِی الصَّدَقٰتِ١ۚ | اور اُن(منافقین) میں سے ہے جو آپؐ کو صدقات میں بدنام کرتا ہے | جہاد سے جی چرانے والے | 9:58 |
| وَ مِنْهُمُ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ النَّبِیَّ | اور اُن (منافقین) میں سے ہیں جو نبی اکرمؐ کو تکلیف دیتے ہیں | جہاد پر نہ جانے والے | 9:61 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ عٰهَدَ اللّٰهَ | اور اُن (منافقین) میں سے ہے جس نے اللہ سے (یہ کہتے ہوئے) ایک عہد کیا | منافقین کے متعلق | 9:75 |
| فَیَسْخَرُوْنَ مِنْهُمْ١ؕ سَخِرَ اللّٰهُ مِنْهُمْ | ، پھر اُن سے مذاق کرتے ہیں تو اللہ (خود) اُن(ایسوں) سے مذاق کرتاہے | ایک اصول | 9:79 |
| فَاِنْ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰى طَآئِفَةٍ مِّنْهُمْ | پھراگر اللہ آپؐ کواُن (منافقین) میں سے ایک جماعت کے پاس (اس جنگ سے) واپس لائے | منافقین | 9:83 |
| وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا | اور آپؐ کبھی بھی اُن (منافقین) میں سے کسی مرے ہوئے پر نماز (جنازہ) نہ پڑھیں | منافقین | 9:83 |
| اسْتَاْذَنَكَ اُولُوا الطَّوْلِ مِنْهُمْ | ، اُن (منافقین) میں سے مالدار آپؐ سے رخصت مانگ لیتے ہیں | منافقین | 9:86 |
| سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | اُن میں سے جن لوگوں نے کفر کیا اُن کو ایک درد ناک عذاب لگے گا | جہاد سے بھاگنے والے | 9:90 |
| مِنْۢ بَعْدِ مَا كَادَ یَزِیْغُ قُلُوْبُ فَرِیْقٍ مِّنْهُمْ | اس کے بعد کہ ممکن تھا کہ اُن (مہاجرین اور انصار) میں سے ایک گروہ کے دل پھر جاتے | رحم فرمایا | 9:117 |
| فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآئِفَةٌ | پھر کیوں نہیں کہ اُن(مومنین) میں ہر گروہ سے ایک جماعت (لڑائی کے لیے) چل پڑے | جہاد کے بارے میں | 9:122 |
| اَنْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى رَجُلٍ مِّنْهُمْ | کہ ہم نے اُن میں سے ہی ایک آدمی (بندے) کی طرف وحی کی ہے، | سوال ہے وحی کے بارے میں | 10:2 |
| وَ مِنۡهُمۡ مَّنۡ يُّؤۡمِنُ بِهٖ | اور اُن (مشرکین )میں سے ہے جو اس (قرآن) پر ایمان رکھتا ہے | قرآن اور لوگ | 10:39 |
| وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ لَّا يُؤۡمِنُ بِهٖؕ | ، اور اُن میں سے ہے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا ہے، | قرآن اور لوگ | 10:39 |
| وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّسۡتَمِعُوۡنَ اِلَيۡكَؕ | اور اُن (مشرکین)میں سے ہیں جو آپؐ کی طرف سنتے ہیں | آپﷺ کے بارے | 10:42 |
| وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّنۡظُرُ اِلَيۡكَ ؕ | اور اُن (مشرکین)میں سے ہیں جو آپؐ کی طرف دیکھتے ہیں | آپﷺ کے بارے | 10:43 |
| نَكِرَهُمْ وَ اَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ | ، تو اُس کو اُن (فرشتوں) کا شبہ ہوا اور اُس نے اُن سے ایک خوف محسوس کیا | ابراہیمؑ کے بارے | 11:70 |
| اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّنْ اَنْجَیْنَا مِنْهُمْ١ۚ | ماسوائے اُن میں سے چند( لوگوں) کے جن کو ہم نے بچایا ! | ایک سوال کیا گیا ہے | 11:116 |
| قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ لَا تَقْتُلُوْا یُوْسُفَ | اُن میں سے ایک کہنے والے نے کہا: (تو)یوسف ؑ کو قتل نہ کرو | یوسف ؑ کی کہانی | 12:10 |
| اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ | ماسوائے اُن (لوگوں)میں سے تیرے مخلص بندوں کے | ابلیس کا کہنا | 15:40 |
| ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ | اور ہر دروازے کے لیے اُن (گمراہ لوگوں) میں سے ایک تقسیم حصہ ہے | (جہنم) | 15:44 |
| فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ | چنانچہ ہم نے اُن سے انتقام لیا؛ اور بے شک! وہ دونوں (بستیاں) واضح نظر آنے والے راستے پر ہیں | لوطؑ اور ایکہ کی بستیاں | 15:79 |
| لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ | اور آپؐ اپنی آنکھوں کو اُن (چیزوں) کی طرف نہ کھولیں جس سے ہم نے اُن (لوگوں) میں سے جوڑوں کو نوازا ہے، | آپﷺ کو حکم | 15:88 |
| ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللّٰهُ | . پھر اُن (لوگوں) میں سے تھے جن کو تو اللہ نے ہدایت دے دی، | ایک اصول | 16:36 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَیْهِ الضَّلٰلَةُ | ، اور اُن میں سے تھے جن پر گمراہی ثابت ہو گئی. | ایک اصول | 16:36 |
| وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ | اور واقعی اُن (لوگوں) کے پاس اُن میں سے ہی ایک رسول آیا پھر اُنہوں نے اُس (رسول) کوجھٹلایا | ایک بستی کی مثال | 16:113 |
| وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ | اور واقعی اُن (لوگوں) کے پاس اُن میں سے ہی ایک رسول آیا پھر اُنہوں نے اُس (رسول) کوجھٹلایا | ایک بستی کی مثال | 16:113 |
| قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ | اُس (اللہ) نے کہا: چلا جا، پھر جو (شخص) اُن (انسانوں)میں سے تیری پیروی کرے گا۔۔۔ | اللہ باری تعالی اور ابلیس کا مکالمہ | 17:63 |
| وَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ | ور اُن (انسانوں)میں سے جس پر بھی تیرا اختیا ر ہے اپنی آواز سے جوش دلوا لے | اللہ باری تعالی اور ابلیس کا مکالمہ | 17:64 |
| لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَیْهِمْ لَوَلَّیْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا | اگر تم اُن پر نظر ڈالتے تو واقعی تم اُن سے پھر کر فرار ہوتے، | اصحاب الکہف | 18:18 |
| وَّ لَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْبًا | اور واقعی تم اُن سے رُعب (خوف)) میں بھر جاتے | اصحاب الکہف | 18:18 |
| قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْؕ | . اُن میں سے ایک کہنے والے نے کہا: کتنا تم واقعی سوئے؟ | اصحاب الکہف | 18:19 |
| وَّ لَا تَسْتَفْتِ فِیْهِمْ مِّنْهُمْ اَحَدًا۠ | اور نہ ہی آپؐ اُن (لوگوں) میں سے کسی سے اُن (غار کے لوگوں)کے بارے میں رائے (تحقیق) مانگیں | اصحاب الکہف | 18:22 |
| وَّ حَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًاۚ | اور ہم اُن (لوگوں) کو اکھٹا کریں گے پھرہم ان میں سے کسی کو ایک بھی پیچھے نہیں چھوڑیں گے | یوم حشر | 18:47 |
| هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا۠ | کیا تم اُن(نسلوں) میں سے کسی ایک کو بھی دیکھ سکتے ہو، یااُن کی کوئی ہلکی سی آواز بھی سن سکتے ہو؟ | ایک حقیقت | 19:98 |
| وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ | اور اپنی آنکھوں کو نہ کھولیں اُن (چیزوں) کی طرف جن کے ساتھ ہم نے اُن میں سے جوڑوں کو دی ہیں | آپﷺ کو حکم | 20:131 |
| وَ مَنْ یَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّیْۤ اِلٰهٌ مِّنْ دُوْنِهٖ | اور اُن سے جو کہے: (کہ) بے شک! میں بھی اُس (اللہ)کے سوا ایک معبود ہوں | (عزت والے بندوں) | 21:29 |
| فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ | پس ان میں سے ان (لوگوں) کو اسی سے گھیر لیا گیا | آپﷺ کے بارے | 21:41 |
| اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ١ۚ | ، ماسوائے اُن (لوگوں) میں سے اُس کے جس پر (عذاب کا) لفظ پہلے ہی ادا ہو چکا ہے | نوحؑ کے بارے | 23:27 |
| فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ | پھر ہم نے اُن میں اُنہی میں سے ایک رسول بھیجاکہ اللہ کی عبادت کرو. | نوحؑ کے بعد | 23:32 |
| وَ كُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ | ، اور تم اُن سے ہنسا کرتے تھے | جو اللہ کو پکارتا تھا | 23:110 |
| ١ؕ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ١ۚ | .اُن میں سے ہر مرد کے لئے ہے جو اُس نے گناہ کمایا؛ | تاریخی واقعہ | 24:11 |
| وَ الَّذِیْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِیْمٌ | ؛ اور وہ (مرد)جس نے اُن میں سے اُس (تہمت) کا بڑا حصہ لیا، اُس کے لئے ایک عظیم عذاب ہو گا | تاریخی واقعہ | 24:11 |
| فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى بَطْنِهٖ | پھر اُن (جانداروں) میں سے ہے جو اپنے پیٹ (کے بل) پرچلتا ہے اور | شان باری تعالی | 24:45 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى رِجْلَیْنِ١ۚ | اور ان میں سے ہے جو دو ٹانگوں پر چلتا ہے اور | شان باری تعالی | 24:45 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰۤى اَرْبَعٍ١ؕ | اور ان میں سے ہے جو چار ٹانگوں پر چلتا ہے | شان باری تعالی | 24:45 |
| ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ | ؛ پھر اس (کہنے) کے بعد اُن (لوگوں) میں سے ایک گروہ(اللہ کے احکامات سے) پھر جاتا ہے | واضح آیات سے ہدایت | 24:47 |
| اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مُّعْرِضُوْنَ | ، تب!اُن (لوگوں) میں سے ایک گروہ منہ موڑ لیتا ہے؛ | ہدایت سے پھرنے والے | 24:48 |
| فَاْذَنْ لِّمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللّٰهَ١ؕ | تو آپﷺ اُن میں سے جن کو چاہیں اجازت دے دیں اور آپﷺ اُن کے لئے اللہ سے معافی مانگیں | مومنین کا وصف | 24:62 |
| وَ جَعَلَ اَهْلَهَا شِیَعًا یَّسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْهُمْ | اوراُس(فرعون) نے اُس(زمین)کےرہنے والوں کی ذاتیں(گروہ بندیاں) بنا رکھی تھیں.وہ اُن میں ایک گروہ (ذات) کو کمزور (یعنی پیس کر) رکھتا | موسی اور فرعون | 28:4 |
| مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَحْذَرُوْنَ | جو وہ ان سے ڈرا کرتے تھے | (کمزور لوگوں)قوم موسیؑ | 28:6 |
| قَالَ رَبِّ اِنِّیْ قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ | اُس (موسی ؑ) نے کہا: میرے رب! بے شک! میں نے اُن میں سے ایک جان کا قتل کیا ہوا ہے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:33 |
| فَمِنْهُمْ مَّنْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِ حَاصِبًا١ۚ | ؛ پھر اُن میں سے تھا جس پر ہم نے جھکڑ طوفان بھیج دیا، | فرعون، قارون، ہامان | 29:40 |
| ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَخَذَتْهُ الصَّیْحَةُ١ۚ | ، اور اُن میں سے تھا جس کو ایک (خوفناک) چیخ نے پکڑ لیا، | فرعون، قارون، ہامان | 29:40 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْاَرْضَ١ۚ | اور اُن میں سے تھا جس کو ہم نے زمین سے دھنسا دیا، | فرعون، قارون، ہامان | 29:40 |
| ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَغْرَقْنَا | اور اُن میں سے تھا جس کو ہم نے غرق کر دیا. | فرعون، قارون، ہامان | 29:40 |
| وَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ | اور اہل کتاب سے جھگڑالو بحث نہ کرو ماسوائے اُس (طریقے) سے جو کہ اچھا ہو، ماسوائے اُن میں سے اُن لوگوں کے جو ظلم (ناانصافی) کریں | مومنین کو ہدایت | 29:46 |
| ١ؕ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اَثَارُوا الْاَرْضَ | وہ ان سے طاقت میں شدید، اور اُنہوں نے زمین میں ہل بھی چلایا (کھیتی باڑی کی) | لوگوں سے سوال | 30:9 |
| ثُمَّ اِذَاۤ اَذَاقَهُمْ مِّنْهُ رَحْمَةً اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ | پھرجب وہ(لوگ) اُس (اللہ)سے رحمت (نعمت) چکھتے ہیں، تب اُن میں ایک گروہ (فریق) اپنے رب سے شرک کرتا ہے | انسان کی فطرت | 13:33 |
| فَلَمَّا نَجّٰهُمْ اِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ١ؕ | پھرجب وہ اُن کو خشکی کی طرف نجات دیتا ہے، تو پھر اُن میں سے کچھ ڈگمگا جاتے ہیں. | سبحان اللہ | 31:32 |
| وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫ | اور ہم نے اُن میں سے راہنماء (پیشواء) بنائے وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے جب تک وہ صابر رہے | (بنی اسرائیل) | 32:24 |
| وَ اِذْ قَالَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ یٰۤاَهْلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا١ۚ | اور جب اُن میں سے ایک ٹولے نے کہا: اے یثرب والو! تمہارے لیے اب کوئی مقام نہیں ہے. پس واپس (گھروں کو) مڑ جاؤ. | جنگ خندق | 33:13 |
| وَ یَسْتَاْذِنُ فَرِیْقٌ مِّنْهُمُ النَّبِیَّ | اور اُن میں سے ایک ٹولے نے تو نبی اکرمﷺ سے اجازت مانگ لی | جنگ خندق | 33:13 |
| فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٗ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُۖ | پھر اُن میں سے کوئی ہے جس نے اپنافرض(یاقسم جنگ میں موت کے ساتھ) پورا کر دیا ہے، اور اُن میں سے کوئی ہے جو (موت کا) انتظار کر رہا ہے | جنگ خندق | 33:23 |
| لِكَیْ لَا یَكُوْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْۤ اَزْوَاجِ اَدْعِیَآئِهِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا١ؕ | تاکہ مومنین پر (آئندہ زندگی میں) اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں میں کوئی حرج (اعتراض) نہ رہے، جب وہ اُن(بیویوں) سے(طلاق کے بارے میں)ضروری کاروائی مکمل کر لیں. | آپﷺ کے بارے | 33:37 |
| تُرْجِیْ مَنْ تَشَآءُ مِنْهُنَّ وَ تُئْوِیْۤ اِلَیْكَ مَنْ تَشَآءُ١ؕ | آپﷺ، اُن بیویوں میں سے جس کو چاہیں، اُسے الگ (موخر) کر لیں اور جس کو آپﷺ چاہیں اپنی طرف کر لیں | آپﷺ کے بارے | 33:51 |
| وَ مَنْ یَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ | اور اُن (جنوں)میں سے جو ہمارے حکم سے پھرتا، ہم اُس کو جلتی آگ سے عذاب چکھاتے | سلیمنؑ کے بارے | 34:12 |
| وَ مَا لَهُمْ فِیْهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّ مَا لَهٗ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِیْرٍ | اور نہ ہی ان کے لیے ان (دونوں) میں شرکت(حصہ) ہے، اور نہ ہی اُس (اللہ) کا اُن (شریکوں) میں سے کوئی مدد گار ہے | اللہ کے سوا دوسروں کو کچھ سمجھنے والے | 34:22 |
| فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ١ۚ | ، پھر اُن (بندوں)میں سے کچھ ہیں جو اپنی جان کے لیے ظالم ہیں | کتاب الہی | 35:32 |
| وَ مِنْهُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَیْرٰتِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِیْرُؕ | اور اُن میں سے کچھ ہیں جو نیکی کے کاموں میں اللہ کے حکم سے، (دوسروں پر) سبقت لے جاتے ہیں. وہ (یعنی ایسا ہونا)، وہی ایک بہت بڑا فضل (مہربانی) ہے | کتاب الہی | 35:32 |
| وَ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ | ،اور وہ ان سے قوت میں شدید تھے؟ا | مشرکین | 35:44 |
| قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ | اُن میں سے ایک کہنے والا کہے گا: بے شک میرا ایک قریبی ساتھی تھا | اللہ کے مخلص بندے | 37:51 |
| وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ | اور وہ (کافرین)حیران ہوتے ہیں کہ اُن کے پاس اُنہی میں سے ایک ڈرانے والا آیا | کافرین کے متعلق | 38:4 |
| وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ | اوراُن (کافرین)میں سے سردار (یہ کہتے ہوئے) چل پڑتے ہیں: کہ چلواور اپنے معبودوں پر پکے رہو. | کافرین کے متعلق | 38:6 |
| اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ | جب وہ داود ؑکے سامنے داخل ہوئے، پھر وہ اُن سے گھبرایا! اُنہوں نے کہا نہ ڈرو! | داودؑ کے بارے | 38:22 |
| اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ | ماسوائے اُن میں سے تیرے مخلص بندوں کے | اللہ اور ابلیس کے درمیان مکالمہ | 38:83 |
| لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ | کہ" میں، واقعی، تجھ سے (اے ابلیس) اور اُن سے بھی جو اُن (لوگوں)میں سے تیری پیروی کریں گے جہنم بھر دوں گا، سب کو اکھٹا کر کے" | اللہ اور ابلیس کے درمیان مکالمہ | 38:85 |
| یَوْمَ هُمْ بٰرِزُوْنَ١ۚ۬ لَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْهُمْ شَیْءٌ١ؕ | (اُس) دن جب وہ (لوگ) نکل پڑیں گے، تو اللہ پر کوئی چیز اُن (لوگوں) سے چھپی ہوئی نہیں ہو گی. | قیامت کے دن | 40:16 |
| ١ؕ كَانُوْا هُمْ اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ | ان (موجودہ لوگوں) سے قوت میں شدید اور زمین میں نقش چھوڑنے والے تھے | پہلے سے گذرے ہوے لوگ | 40:21 |
| مِنْهُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَیْكَ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَیْكَ١ؕ | ، اُن میں سے کچھ ہیں اُن کو ہم نے آپﷺ پر بیان کیا ہے، اور اُن میں سے کچھ ہیں اُن کو ہم نے آپﷺ پر بیان نہیں کیا؛ ا | آپﷺ کو حکم | 40:78 |
| ١ؕ كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَ اَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ | وہ (پہلے والے لوگ) ان سے اکثر(زیادہ) تھے اورقوت کے شدید اور زمین میں نقش و اثار والے تھے | شان باری تعالی | 40:82 |
| اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَهُمْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً | ؟ کیا وہ دیکھ نہیں سکتے تھے کہ بے شک اللہ، جس نے اُن کو پیدا کیا تھا، وہ اُن سے قوت کا زیادہ تھا؟ | عاد ثمود | 41:15 |
| فَاَهْلَكْنَاۤ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّ مَضٰى مَثَلُ الْاَوَّلِیْنَ | پھر ہم نے ان میں سے زیادہ طاقت والوں کو ہلاک کر دیا؛اور پہلوں کی مثال (ان کے سامنے) گزری ہے | پہلے گذرے ہوے لوگوں کو | 43:8 |
| فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ | پھر ہم نے اُن سے انتقام لیا. پھر دیکھیں کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا تھا | رسولوں کو جھٹلانے والوں سے | 43:25 |
| فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَۙ | پھر اگر ہم آپﷺ کو (وفات دے کریہاں سے) لے بھی گے،پھر بھی ہم بے شک ان (کافرین) سے انتقام لیں گے؛ | آپﷺ سے سوال | 43:41 |
| فَلَمَّاۤ اٰسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ | پھر جب اُنہوں نے ہمیں ناراض کر دیا، تو ہم نے اُن سے انتقام لیا پھر ہم نے اُن کو اکھٹے غرق کر دیا | موسیؑ کے بارے | 43:55 |
| ذَٰلِكَ وَلَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَانْتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَٰكِنْ لِّيَبْلُوَ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ | اسطرح ہی (حکم) ہے. اور اگر اللہ چاہتا تو وہ اُن(کافرین) سے انتقام لے لیتا لیکن (اسطرح ہی اس نے حکم دیا ہے) تاکہ وہ تم میں سے بعض کو بعض سے آزمائے. | کافرین سے جنگ | 47:4 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا خَرَجُوْا مِنْ عِنْدِكَ | اور اُن (لوگوں)میں سے ہیں جو آپﷺ کی طرف سنتے ہیں حتی کہ جب وہ آپﷺ کے پاس سے چلے جاتے ہیں | یہی ہیں وہ جن کے دلوں پر اللہ مہر لگا دیتا ہے | 47:16 |
| اَنْ تَطَئُوْهُمْ فَتُصِیْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌۢ بِغَیْرِ عِلْمٍ | ۔کہ تم تو اُن کو کچل دیتے پھر تمہیں اُن کا بغیر علم کے جرم لگ جاتا، | تاریخی آیت | 48:25 |
| لَوْ تَزَیَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا | ۔ اگر وہ (مومنین اور کافرین) الگ الگ ہوتے تو ہم واقعی عذاب دیتے اُن کو جواُن میں سے کفر کرتے تھے ایک درد ناک عذاب | تاریخی آیت | 48:25 |
| ١ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا | اللہ وعدہ کرتا ہے نے اُن (سجدہ کرنے والوں) میں سے جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں مغفرت اور ایک عظیم اجر کا | ایک حقیقت | 48:29 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنُوْا خَیْرًا مِّنْهُمْ | اے ایمان والو! ایک قوم کسی قوم سے مذاق نہ کرے، ہو سکتا ہے کہ وہ (جن سے مذاق کیاجا رہا ہے) اُن (مذاق کرنے والوں) سے بہتر ہوں، ا | ایمان والوں کو ہدایت | 49:11 |
| وَ لَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُنَّ خَیْرًا مِّنْهُنَّ | ، اور نہ ہی عورتیں عورتوں سے (کسی کا مذاق کریں)ہو سکتا ہے کہ وہ (عورتیں جن سے مذاق کیاجا رہا ہو) اُن (مذاق کرنے والی عورتوں) سے بہتر ہوں | ایمان والوں کو ہدایت | 49:11 |
| بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ | نہیں، وہ حیران ہوتے ہیں کہ اُن میں سے ہی ایک ڈرانے والا اُن کے پاس آیا ہے؛ | (لوگ) | 50:2 |
| قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ | ہم واقعی جانتے ہیں جو زمین اُن (مرنے والوں) میں سے کم کرتی ہے (لے لیتی ہے)، اور ہمارے پاس (حساب کتاب کی) ایک محفوظ کتاب ہے | شان باری تعالی | 50:4 |
| وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا | اور اِن (کافرین)سے پہلے ہم نے کتنی ہی نسلوں کو ہلاک کر دیا ہے، وہ طاقت میں ان سے زیادہ طاقتور تھیں | تاریخی آیت | 50:36 |
| فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ | پھر اُس (ابراہیم ؑ) کو اُن (مہمانوں) سے ایک خوف محسوس ہوا. اُنہوں نے کہا: نہ ڈرو! اور اُس کو ایک علم والے بیٹے (کی ولادت) کی خوشخبری دی | تاریخی آیت | 51:28 |
| مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ | میں اُن سے کوئی رزق نہیں چاہتاہوں، اور نہ ہی میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں | جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد | 51:57 |
| فَطَالَ عَلَیْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ | پھر ان پر لمبا عرصہ گزر گیا پھر اُن کے دل سخت ہوتے گے، اور اُن میں اکثریت فاسقین (نافرمانوں) کی ہے | یوم حساب | 57:16 |
| فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْن | پھر اُن میں سے ہے جو ہدایت پرچلتا ہے، اور اُن میں سے اکثر فاسقین (نافرمانبردار) ہیں | نوح اور ابراہیم ؑ | 57:26 |
| ١ۚ فَاٰتَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْ | پھر اُن میں سے جو ایمان والے ہیں ہم نے اُن کو اُن کے اجر دئیے، | رسولوں کا سلسلہ | 57:27 |
| ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ | اور اُن میں سے اکثر فاسقین (نافرمانبردار) ہیں | رسولوں کا سلسلہ | 57:27 |
| ١ؕ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لَا مِنْهُمْ١ۙ وَ یَحْلِفُوْنَ عَلَى الْكَذِبِ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ | (جب کہ)نہ ہی وہ تم میں سے ہیں اور نہ ہی وہ اُن میں سے ہیں، اور وہ جھوٹ پر حلف اُٹھاتے ہیں اور وہ (اس حقیقت کو) جانتے بھی ہیں | سوال کیا گیا ہے | 58:14 |
| وَ مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ مِنْهُمْ فَمَاۤ اَوْجَفْتُمْ عَلَیْهِ مِنْ خَیْلٍ وَّ لَا رِكَابٍ | اور جو کچھ اللہ نے اُن(کافرین) سے مالِ غنیمت اپنے رسولﷺ کو دیاپھر تم نے تو اُس (مال غنیمت) پر نہ کوئی گھوڑا اور نہ ہی اونٹ دوڑایا، | اہل کتاب میں سے کافرین کی جلاوطنی | 59:6 |
| عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً | ہو سکتا ہے اللہ، کہ وہ تمہارے درمیان اور اُن لوگوں کے درمیان جن سے ان (کافرین)میں سے تمہاری دشمنی ہے، محبت بنا دے | دوستی کا معیار | 60:7 |
| هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ | وہی ہے جس نے ان پڑھوں میں ایک رسول ﷺ بنایا جو اُن (لوگوں) میں سے ہی ہے،وہ اُن پر اُس (اللہ) کی آیات پڑھتا ہے | شان باری تعالی | 62:2 |
| وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ | اور اُن میں سے دوسرے بھی جو ابھی ان (ایمان والوں) سے نہیں ملے ہیں (اُن کی طرف بھی بھیجا ہے).اور وہ طاقتور عقلمند ہے | شان باری تعالی | 62:3 |
| اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ | کیا اُن (لوگوں)میں سے ہر انسان طمع (خواہش) رکھتا ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں داخل ہو جائے گا؟ | ایک سوال | 70:38 |
| عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ | اس پرکہ ہم اُن کو اُن سے بہتر (لوگوں) سے بدل دیں ا ور ہم پر(وہ) سبقت نہیں لے لیں گے | اللہ کی طاقت | 70:41 |
| بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ | نہیں! اُن (لوگوں)میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اُس کو (اُس کے رب کی طرف سے) کھلے صفحے دئیے جائیں | انسان کع خواہش | 74:52 |
| فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ | پس اپنے رب کے حکم کے لئے صبر کریں، اور اُن (لوگوں) میں سے کسی گناہ گار یا کافر کا کہنا نہ مانیں | آپﷺ کو حکم | 76:24 |
| لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ | ان (انسانوں)میں ہر آدمی کے لئے اُس دن کام (فکر) ہوگا جو اُس کو (دوسروں سے)لاپرواہ کر دے گا | قیامت کی ابتدا | 80:37 |
| وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ | اورانہوں نے اُن (ایمان والوں) سے انتقام نہیں لیاماسوائے کہ وہ (ایمان والے) اللہ پر ایمان رکھتے تھے(جو) طاقتور تعریف والا ہے | خندقوں (کے کھودنے) والے | 85:8 |