روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ عِنْدَ بَارِئِكُمْ١ؕ | وہ تمہارا(کام) تمہارے خالق کے نزدیک تمہارے لیے اچھا ( یعنی نیک ) ہوگا | موسی ؑ کا اپنی قوم سے مکالمہ | 2:54 |
| قَالَ اَتَسْتَبْدِلُوْنَ الَّذِیْ هُوَ اَدْنٰى بِالَّذِیْ هُوَ خَیْرٌ١ؕ | اس ( موسی علیہ سلام) نے کہا: کیا تم تبدیل کرو گے جو وہ ادنی (معمولی چیز) ہے اُس سے جو وہ بہتر (چیز )ہے ؟ | قوم موسی کو سوال | 2:60 |
| وَ لَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌ١ؕ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ۧ | اور اگر وہ (اہل کتاب) ایمان لے آتے اور تقوی کرتے، تو اللہ کی طرف سے ایک بہتر اجر(ثواب) ملتا، اگر وہ( اس حقیقت کو) جان سکتے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:103 |
| اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ | کہ تمہارے رب کی طرف سے تم (مسلمانوں) پرخیر(اچھی چیز) نازل کی جائے | ایمان والوں کو خطاب | 2:105 |
| مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰیَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَاْتِ بِخَیْرٍ مِّنْهَاۤ اَوْ مِثْلِهَا١ؕ | جو آیت سے ہم منسوخ کرتے ہیں یا اُس (آیت) کو بُھلوا دیتے ہیں، ہم اُس (آیت) سے بہتر یا اُسی (آیت) کی طرح کی لے آتے ہیں | ایمان والوں کو خطاب | 2:106 |
| وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰہ | اور نماز قائم کرواور زکوة دو؛ اور جو تم اپنی جانوں کے لیے جو اچھا کام آگے (یعنی آخرت ) کے لیے روانہ کرتے ہو، تم اُس (کام) کو اللہ کے ہاں پا لو گے | ایمان والوں کو حکم | 2:110 |
| : | |||
| وَ مَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا١ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِیْمٌ | اور جو بھی کوئی خوشی سے نیکی کرتا ہے پھربے شک! اللہ شاکر (قدر کرنے والااور) علیم( جاننے والا ) ہے | صفاء و مروہ کے بارے میں | 2:158 |
| ١ؕ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ١ؕ | پھر جو(شخص، یعنی مریض یا سفری) خوشی سے ایک اچھائی کر لے ، پھروہ (اچھائی) اس کے لیے بہتر ہی ہے: | محکم ایت روزے کے بارے میں | 2:184 |
| وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ | اور اگر تم(فدیہ دینے کی بجائے) روزے ہی رکھو تو تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم(یہ حقیقت) جان سکتے ہو۔۔۔ | محکم ایت روزے کے بارے میں | 2:184 |
| وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْهُ اللّٰهُ | اور جو بھی اچھائی تم کرتے ہو ﷲاُسکو جانتا ہے | حج اور عمرہ | 2:197 |
| وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى وَ اتَّقُوْنِ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ | اور زادہ راہ ( سفرکا خرچ اپنے ساتھ)لو، پھر بے شک بہترین زادہ راہ تقوی ہے، اور اے عقل والو ! میرا تقوی کرو | حج اور عمرہ | 2:197 |
| وَ عَسٰۤى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْئًا وَّ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ عَسٰۤى اَنْ تُحِبُّوْا شَیْئًا وَّ هُوَ شَرٌّ لَّكُمْ١ؕ | "اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے بُری ہو | محکم ایت، قتال کے بارے | 2:216 |
| وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْیَتٰمٰى١ؕ قُلْ اِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَیْرٌ١ؕ وَ اِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ١ؕ | اور وہ آپؐ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: اُن کی اصلاح کرنا بہتر(کام) ہے اور اگر تم اُن کو آپس میں ملا لو تو پھروہ تمہارے بھائی ہیں | محکم ایت | 2:220 |
| وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى یُؤْمِنَّ١ؕ وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْكُمْ١ۚ | اور تم (مسلمان)مشرک عورتوں سے نکاح نہ کروحتی کہ وہ ایمان لائیں؛ اورواقعی ایک مومن خادمہ مشرک عورت سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں اچھی بھی لگے | منفرد ایت محکم ایت | 2:221 |
| وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكُمْ١ؕ | اور واقعی ایک مومن غلام مشرک( مرد )سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں اچھا بھی لگے | منفرد ایت محکم ایت | 2:221 |
| قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ وَّ مَغْفِرَةٌ خَیْرٌ مِّنْ صَدَقَةٍ یَّتْبَعُهَاۤ اَذًى١ؕ | ایک اچھا لفظ (بول دینا) اور (غلطی کو) معاف کر دینا اُس صدقہ سے (بہت) بہتر ہے جس کے پیچھے (کسی کو) تکلیف دے دی جائے | اللہ کی راہ میں مال خرچ | 2:263 |
| یُّؤْتِی الْحِكْمَةَ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا كَثِیْرًا١ؕ | وہ(اللہ) حکمت (عقل) دیتا ہے جس کو چاہتا ہے، اور جس (انسان) کو حکمت(عقل) دےدی گئی پھر بے شک اُس کو کثیر(بہت زیادہ) خیر ( مال،روزی ) دے دی گئی | شان باری تعالی | 2:269 |
| اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِیَ١ۚ وَ اِنْ تُخْفُوْهَا وَ تُؤْتُوْهَا الْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ | اگر تم صدقات ظاہر کرتے ہوتو پھریہ اچھا ہی ہے، اور اگر تم ان کو خفیہ رکھو اور اُن (صدقات) کو غریبوں کو دو، تو پھر یہ تمہارے لیے بہت ہی اچھا ہے | صدقات کے بارے | 2:271 |
| وَ اِنْ كَانَ ذُوْ عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ اِلٰى مَیْسَرَةٍ١ؕ وَ اَنْ تَصَدَّقُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ | اور اگر (تمہارا) قرض دار مالی تنگی والا ہے ، پھر آ سودگی( کے وقت) تک مہلت دو؛ اور اگر تم صدقہ کر دو تو تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم اس جان سکتے ہو | سود کے بارے | 2:280 |
| قُلْ اَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَیْرٍ مِّنْ ذٰلِكُمْ١ؕ | کہیں: کیا میں تمہیں ان (دنیاوی زندگی کی چیزوں) سے زیادہ بہتر( چیز کے متعلق) بتاﺅں؟ | دنیاوی زندگی کے سامان سے بہتر | 3:15 |
| فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ | چنانچہ نیکیوں کی سبقت لے لو | قبلہ کی تبدیلی | 2:148 |
| كُتِبَ عَلَیْكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ اِنْ تَرَكَ خَیْرَا١ۖۚ | اور تم (مومنین) پر فرض کر دیا گیا ہے ، کہ جب تم میں سے کوئی ایک موت کے قریب آئے، اگر وہ مال و دولت چھوڑ رہا ہے | محکم ایت، وصیت کے بارے میں | 2:180 |
| قُلْ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَیْرٍ فَلِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ | (آپؐ) کہیں: کہ جو بھی تم مال سے خرچ کرو پھروہ والدین اوررشتہ داروں اوریتیموں اورمسکینوں (غریبوں) اور ( راستہ بھولے ہوئے یا بھٹکے ہوئے) مسافروں کے لیے ہے | محکم اور منفرد ایت | 2:215 |
| ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ اللّٰهِ١ؕ | اور جو(چیز)تم مال سے خرچ کرتے ہو، پھریہ ( خرچ کرنا) تمہارے اپنے لیے ہی (بہتر)ہے اور تم (لوگ) خرچ نہیں کرو ماسوائے اللہ کی رضا چاہو؛ | صدقات کے بارے | 2:272 |
| ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُّوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ | اور جو (چیز)تم مال سے خرچ کرو گے ، یہ تمہاری طرف لوٹا دی جائے گئی، اور تمہارا(اس سلسلے میں) نقصان نہیں کیا جائے گا | صدقات کے بارے | 2:272 |
| ١ۚ لَا یَسْئَلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ۠ | وہ لوگوں سے لپٹ لپٹ کر سوال نہیں کرتے اور جو (چیز) تم مال سے خرچ کرتے ہو پھربے شک! اللہ اُس کو جانتا ہے | صدقات کے بارے | 2:273 |
| وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ بِیَدِكَ الْخَیْرُ | ور تُو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے تیرے ہاتھ سے بہتری (اچھائی ) ہے | ایک اصول | 3:26 |
| یَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُّحْضَرًا١ۛۖۚ وَّ مَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْٓءٍ١ۛۚ | جس دن ہر جاندار(نفس) جو اُس نے نیکی میں سے کیا اور جو اُس نے برائی میں سے کیاحاضر پائے گا ، | روز قیامت | 3:30 |
| وَ مَكَرُوْا وَ مَكَرَ اللّٰهُ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرُ الْمٰكِرِیْنَ۠ | اور اُنہوں نے چال چلی اور اللہ نے بھی چال چلی: اور اللہ چال چلنے والوں میں سے بہترین ہے | عیسی کے خلاف چال | 3:54 |
| وَ لْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ یَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَیْرِ | اور تم میں سے ایک جماعت ہونی چاہیے جو نیکی کی طرف بلائے | ایمان والوں کو حکم | 3:104 |
| كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ | تم (ایمان والے ) ایک اچھی اُمت(جماعت) ہو جو لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے | منفرد ایت | 3:110 |
| وَ لَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ | اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے تو یہ اُن کے لیے بہتر ہوتا | ایمان والے لوگوں کو بتانا | 3:110 |
| وَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ١ؕ | اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے دوڑ لگا دیتے ہیں | (اہلِ کتاب) | 3:114 |
| وَ مَا یَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلَنْ یُّكْفَرُوْهُ١ؕ | اور جو وہ نیکی میں سے کرتے ہیں پھر ہرگز اُن کو اس(نیکی کے اجر) سے محروم نہیں کیا جائے گا | (اہلِ کتاب) | 3:115 |
| بَلِ اللّٰهُ مَوْلٰكُمْ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ النّٰصِرِیْنَ | بلکہ ﷲ تمہارا مولا (بچانے والا) ہے، اور وہ مدد کرنے والوں میں سے(سب سے) بہترین مدد گار ہے | مومنین کو بتانا | 3:150 |
| لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَحْمَةٌ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ | واقعی اللہ سے مغفرت اور رحمت بہتر ہے اُس سے جو وہ (لوگ) جمع کرتے ہیں | جنگ احد کے بعد مومنین کو حکم | 3:157 |
| وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ خَیْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْ١ؕ | کفر کرنے والے | 3:178 | |
| وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ | اورنہ خیال کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں( اس مال و دولت کے بارے میں) جو ﷲ نے انہیں اپنے فضل میں سے (رزق) دیا ہے( کہ) وہ (بخل ،کنجوسی ، ذخیرہ اندوزی کرنا) اُن کے لیے بہتر ہے | منفرد ایت | 3:180 |
| ١ؕ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ لِّلْاَبْرَارِ | اور جو اللہ کے پاس ہے نیکوں کے لیے بہتر ہے | کفر اور تقوی کا موازنہ | 3:198 |
| وَّ یَجْعَلَ اللّٰهُ فِیْهِ خَیْرًا كَثِیْرًا | اور اللہ نے اُس (چیز)میں بہت زیادہ اچھائی رکھی ہو | عورتوں کے بارے | 4:19 |
| ١ؕ وَ اَنْ تَصْبِرُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ | اور کہ تم صبر کرو تو تمہارے لیے بہتر ہے | خادمہ سے نکاح | 4:25 |
| وَ اسْمَعْ وَ انْظُرْنَا لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَقْوَمَ١ۙ | اور سنیے اور ہماری طرف دیکھیں" تو یہ اُن کے لیے واقعی بہتر اور مناسب ہوتا | یہودیوں میں سے | 4:46 |
| ١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا | یہ (ایسا کرنا) بہتر اور (متنازعہ مسئلے کا) اچھا حل (تاویل) ہے | منفرد و محکم ایت | 4:59 |
| لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَشَدَّ تَثْبِیْتًاۙ | تو واقعی اُن کے لیے (ایسا کرنا)بہتر اور زیادہ مضبوط ہوتا: | منافقین کے بارے | 4:66 |
| وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّمَنِ اتَّقٰى١۫ | اور آخرت اُس کے لیے بہتر ہے جو تقوی کرتا ہے؛ | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:77 |
| لَا خَیْرَ فِیْ كَثِیْرٍ مِّنْ نَّجْوٰهُمْ | اُن(دھوکے بازوں) کی خفیہ باتوں کی اکثریت میں کوئی اچھائی نہیں ہے | منفرد آیت | 4:114 |
| وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِهٖ عَلِیْمًا | جو کچھ بھی اچھائی تم کرتے ہو، بے شک! اللہ اُس کو جانتا ہے | منفرد آیت | 2:127 |
| وَ الصُّلْحُ خَیْرٌ١ؕ وَ اُحْضِرَتِ الْاَنْفُسُ الشُّحَّ١ؕ | اور صلح بہتر ہے اورلالچ (طمع) کونفسوں (مردوں) میں ڈال دیا گیا ہے | میاں بیوی کی ناچاقی | 2:128 |
| اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ | اگر تم کوئی اچھائی (نیکی )ظاہرکرتے ہو یا اُس کو پوشیدہ رکھتے ہو، یا تم برائی سے در گزر کرتے ہو، | منفرد آیت | 2:149 |
| فَاٰمِنُوْا خَیْرًا لَّكُمْ١ؕ | پھر تسلیم کر لو (جو) تمہارے لیے بہتر ہے | منفرد آیت | 4:170 |
| وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌ١ؕ اِنْتَهُوْا خَیْرًا لَّكُمْ١ؕ | اور نہ کہو"تین" باز آ جاﺅ!(یہ) تمہارے لیے بہتر ہے! | اہل کتاب | 4:171 |
| فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ١ؕ | پس نیکیوں کی جلدی کیا کرو | مختلف اُمتیں اور شریعتیں | 5:48 |
| وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ | اورہمیں رزق دے، اور تُو ہی بہترین رزق دینے والا ہے | عیسی کی دعا | 5:114 |
| وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ بِخَیْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ | اور اگر وہ (اللہ) آپؐ کو کوئی اچھائی(بھلائی) دیتا ہے (تو اللہ کے سوا کوئی کو چھین نہیں سکتا) ؛ پھر وہی تمام چیزوں پر طاقت رکھتا ہے | شان الہی | 6:17 |
| وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ | اور آخرت کا گھر واقعی بہتر ہے اُن لوگوں کے لیے جو تقوی کرتے ہیں | منفرد آیت | 6:32 |
| یَقُصُّ الْحَقَّ وَ هُوَ خَیْرُ الْفٰصِلِیْنَ | ہ حق (سچ) فرماتاہے اور وہ (اللہ) فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے | شان باری تعالی | 6:57 |
| اَوْ كَسَبَتْ فِیْۤ اِیْمَانِهَا خَیْرًا | یااُس نے اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہیں کمائی ہو گی | قرآن الحکیم منہ موڑنے والے | 6:158 |
| قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ | اُس(ابلیس) نے کہا: میں اُس (آدمؑ) سے بہتر ہوں | علمی آیت | 7:12 |
| وَ لِبَاسُ التَّقْوٰى١ۙ ذٰلِكَ خَیْرٌ١ؕ | اور تقوی کا لباس ہے ، وہ بہتر ہے | لباس تقوی، پرہزگاری | 7:26 |
| ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ | یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم مومن ہو | شعیب کے بارے میں | 7:85 |
| وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ | اوروہ (اللہ) فیصلہ کرنے والوں میں سے سب سے بہترین ہے | شعیب کے بارے میں | 7:87 |
| وَ اَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ | ، اور تُو ہی فیصلہ کرنے والوں میں سے سب سے بہترین( فیصلہ کرتا )ہے | شعیب کے بارے میں | 7:89 |
| وَ اخْتَارَ مُوْسٰى قَوْمَهٗ | اور موسی ؑ نے اپنی قوم کے | قوم موسی، بچھڑا | 7:155 |
| وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الْغٰفِرِیْنَ | اورہم پر رحم کراور تُوہی معاف کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے | قوم موسی، بچھڑا | 7:155 |
| وَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ | اور آخرت کا گھر بہتر ہے اُن(لوگوں) کے لیے جو تقوی کرتے ہیں | قوم موسی | 7:169 |
| لَا سْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَیْرِ١ۛۖۚ | تو واقعی میرے پاس مال کی بھی کثرت (فراوانی) ہوتی | نبی اکرمﷺ کے بارے | 2:188 |
| وَ اِنْ تَنْتَهُوْا فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ | اور اگر تم باز آ جاﺅ پھر وہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے | جنگ بدر | 8:19 |
| وَ لَوْ عَلِمَ اللّٰهُ فِیْهِمْ خَیْرًا لَّاَسْمَعَهُمْ١ؕ | اوراگر اللہ اُن میں کوئی بہتری جانتاتو وہ (اللہ) واقعی اُن کو سُنوا بھی دیتا ، | (بے عقل لوگوں ) | 8:23 |
| وَ یَمْكُرُوْنَ وَ یَمْكُرُ اللّٰهُ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرُ الْمٰكِرِیْنَ | منصوبے بناتے ہیں، اور اللہ(بھی تو) منصوبے بناتا ہے اور اللہ منصوبے بنانے والوں میں سے سب سے بہترین ہے | تاریخی آیت | 8:30 |
| اِنْ یَّعْلَمِ اللّٰهُ فِیْ قُلُوْبِكُمْ خَیْرًا | کہ اگر اللہ نے تمہارے دلوں میں کوئی بہتر ئی جان لی | قیدیوں کے بارے | 8:70 |
| یُّؤْتِكُمْ خَیْرًا مِّمَّاۤ اُخِذَ مِنْكُمْ | تو وہ تمہیں اُس سے بہتر دے گا جو(مال) تم سے لیاجا چکا ہے، | قیدیوں کے بارے | 8:70 |
| فَاِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ | ، پھر اگر تم (مشرکین) توبہ کر لو، تو وہ تمہارے لیے بہترہے؛ اور اگر تم پھرتے ہو، | عام اعلان | 9:3 |
| ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ | ! اگر تم واقعی جانتے ہو تو وہ (ایسا کرنا) تمہارے لیے بہتر ہے | محکم آیت | 9:41 |
| ١ؕ قُلْ اُذُنُ خَیْرٍ لَّكُمْ | آپؐ کہیں: ایک سننے والا (اُس چیز کا ، یعنی قرآن کا جو) تمہارے لیے بہتر ہے | جہاد پر نہ جانے والے | 9:61 |
| فَاِنْ یَّتُوْبُوْا یَكُ خَیْرًا لَّهُمْ١ۚ | پھر اگر وہ (منافقین )توبہ کر لیں تو یہ اُن کے لیے بہتر ہے؛ اور ا | منافقین کے متعلق | 9:74 |
| ١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْخَیْرٰتُ | اور یہی (لوگ )ہیں اُن کے لیے بھلائیاں ہیں | اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرنے والے | 9:88 |
| عَلٰى تَقْوٰى مِنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٍ خَیْرٌ | اللہ کے تقوی اور رضا پر رکھے بہتر ہے، یا کہ | مسجد کے اوصاف | 9:109 |
| هُوَ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُوۡنَ | یہ اس تمام دولت سے کہیں بہتر ہے جسے یہ جمع کر کر کے رکھتے ہیں۔ | قرآن کے بارے | 10:58 |
| ١ۖۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ۠ | اور وہی فیصلہ کرنے والوں میں سے سب سے بہترین ہے | آپﷺ کو حکم | 10:108 |
| لَنْ یُّؤْتِیَهُمُ اللّٰهُ خَیْرًا١ؕ | ( کہ) ہر گزﷲانہیں مال (بہتری، خیر) نہیں دے گا | نوحؑ کا قوم کو جواب | 11:31 |
| اِنِّیْۤ اَرٰكُمْ بِخَیْرٍ | بے شک! میں تمہیں مال سے(امیر)دیکھتا ہوں، | شعیبؑ کے بارے | 11:84 |
| بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ١ۚ۬ | اور اگر تم مو من ہو تو اللہ کاچھوڑا ہوا(حصہ ہی) تمہارے لیے بہتر ہے | شعیبؑ کے بارے میں | 11:86 |
| ءَاَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُوْنَ خَیْرٌ اَمِ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُؕ | ! کیاالگ الگ (متفرق)رب بہترہیں، یا اللہ ایک، بہت ہی طاقتور (بہترہے)؟ | یوسفؑ کی کہانی | 12:39 |
| وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ | اور واقعی آخرت کا اجر اُن( لوگوں)کے لیے بہتر ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:57 |
| وَ اَنَا خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ | اور میں مہمان نوازوں میں سے بھی بہترین ہوں؟ | یوسفؑ کی کہانی | 12:59 |
| فَاللّٰهُ خَیْرٌ حٰفِظًا١۪ وَّ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ | پس اللہ ہی بہترین محافظ ہے، اور وہ رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہترین رحم کرنے والا ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:64 |
| اَوْ یَحْكُمَ اللّٰهُ لِیْ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ | یا اللہ میرے لیے(کوئی) فیصلہ کر دے اور وہی فیصلہ کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:80 |
| ١ؕ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ اتَّقَوْا١ؕ | اور واقعی آخر ت کا گھر، اُنہی کے لیے بہتر ہے ،جو تقوی کرتے ہیں | لوگوں سے سوال | 12:109 |
| ١ؕ قَالُوْا خَیْرًا١ؕ | وہ کہتے ہیں "اچھائی" (نازل کی ہے) | قرآن کے بارے، متقین کا کہنا | 16:30 |
| وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ١ؕ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَ | . اور آخرت کا گھر واقعی بہتر ہے. اورواقعی متقین کا گھر نعمتوں والا ہو گا | ایک اصول | 16:30 |
| وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ | ،اور وہ اپنے مالک پربوجھ ہے، جس طرف بھی وہ(مالک) اُس کو بھیجے وہ(گونگا) اچھائی نہ لاتا ہو | دو بندوں کی مثال | 16:76 |
| اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ | بے شک!جو اللہ کے پاس ہے وہی تمہارے لیے بہتر ہے | محکم آیت | 16:95 |
| وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَیْرٌ لِّلصّٰبِرِیْنَ | . اور اگر تم صبر کرتے ہو، تو واقعی وہ (صبر کرنا) صابرین کے لیے بہت ہی اچھا(عمل) ہے | ایک اصول | 16:126 |
| وَ یَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالْخَیْرِ١ؕ | اور انسان برائی کی دعا کرتا ہے جیسے کہ اُس کی دعااچھائی کی ہوتی ہے | انسان کی فطرت | 17:11 |
| ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا | یہ(ایسا کرنا) بہتر ہے اور اچھا نتیجہ ہے | محکم آیت | 17:35 |
| وَّ لَئِنۡ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّیْ لَاَجِدَنَّ خَیْرًا مِّنْهَا مُنْقَلَبًا | اور اگر میں اپنے رب کی طرف واقعی واپس لایا بھی گیا تو واقعی میں اس (باغ)سے بھی بہتر آرام دہ جگہ پاؤں گا | دو آدمیوں کی مثال | 18:36 |
| فَعَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یُّؤْتِیَنِ خَیْرًا مِّنْ جَنَّتِكَ | پھر ہو سکتا ہے میرا رب کہ وہ مجھے تیرے باغ سے بہتر دے، | دو آدمیوں کی مثال | 18:40 |
| هُوَ خَیْرٌ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ عُقْبًا۠ | . وہی ثواب کا بہتر اور(وہی) انجام کابہتر ہے | دو بندوں کی مثال | 18:44 |
| خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ اَمَلًا | آپؐ کے رب کے ہاں ثواب کی بہتر اور اُمید کی بھی بہترہیں | نیک اعمال | 18:46 |
| فَاَرَدْنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَیْرًا مِّنْهُ زَكٰوةً وَّ اَقْرَبَ رُحْمًا | پس ہم نے ارادہ کیا کہ اُن کا رب ان کے لیے اس کو بدل دے جو اس سے پاکیزگی کا اچھااور رحمت(محبت)کے بھی نزدیک ہو | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:81 |
| قَالَ مَا مَكَّنِّیْ فِیْهِ رَبِّیْ خَیْرٌ | اُس نے کہا: کہ میرے رب نے جس(چیز )میں مجھے مضبوط کیا ہوا ہے بہتر ہے | ذی القرنین | 18:95 |
| اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا | (کہ ہم) دونوں پارٹیوں (جماعتوں) میں سے کس کا اچھا مقام اور بہتر اجتماع (جھنڈ) ہے؟ | واضح آیت کے سننے کے بعد کافرین کا کہنا | 19:73 |
| خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ مَّرَدًّا | آپؐ کے رب کے نزدیک ثواب کے لیے بھی بہتر اور انجام کے لیے بھی اچھے ہیں | نیک اعمال | 19:76 |
| وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى | اور میں نے تمہیں چن لیا ہے، پس اُس کو سن جو وحی دی جاتی ہے۔ | موسیؑ کے بارے | 20:13 |
| وَ اللّٰهُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى | اللہ ہی بہتر اور بقا (ہمیشہ کے لیے رہنے) والا ہے | فرعون اور جادوگر | 20:73 |
| وَ رِزْقُ رَبِّكَ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى | اور آپﷺ کے رب کا رزق اچھا اور باقی رہنے والا (یعنی دیرپا)ہے | جو چیزیں مختلف لوگوں کو دی جاتی ہیں | 20:131 |
| وَ نَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَةًؕ وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ | اور ہم تمہیں (اے لوگو) بدی اور نیکی سے آزماتے ہیں، (جو) ایک آزمائش ہے. اور ہماری طرف ہی تم لوٹائے جاؤ گے | ایک حقیقت | 21:35 |
| فِعْلَ الْخَیْرٰتِ وَ اِقَامَ الصَّلٰوةِ وَ اِیْتَآءَ الزَّكٰوةِۚ | اور ہم نے اُن کی طرف نیکیاں کرنے اور نماز قائم کرنے اور زکوۃ دینے کی وحی کی اور | اسحاق اور یعقوبؑ | 21:73 |
| وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَۚۖ | اور تُو ہی وارثوں میں سے سب سے بہتر(وارث) ہے | زکریاؑ کے بارے | 21:88 |
| اِنَّهُمْ كَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ | بے شک! وہ (میاں بیوی)نیکیوں میں دوڑ لگاتے، | زکریاؑ کے بارے | 21:90 |
| ١ۚ فَاِنْ اَصَابَهٗ خَیْرُ اِ۟طْمَاَنَّ بِهٖ١ۚ | پھر اگر تو اُس کو اچھائی ملتی ہے تو وہ اس (اچھائی) سے مطمئن ہو جاتا ہے، | خیر اور آزمائش میں | 22:11 |
| ذٰلِكَ١ۗ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ | یہ (تو ایسا) ہے، اور جو (شخص) اللہ کی حرمت والی چیزوں کی تعظیم (احترام)کرے گا، پھر وہ اُس کے رب کے ہاں اُس (انسان) کے لئے بہتر ہو گا. | حج کے بارے میں | 22:30 |
| وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ لَكُمْ فِیْهَا خَیْرٌ١ۖۗ | ور اونٹ! ہم نے اُن کو تمہارے لئے اللہ کی نشانیوں میں سے بنایا ہے. اُن میں تمہارے لئے بہتری ہے. | حج کے بارے میں | 22:36 |
| وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ | اور بے شک اللہ! وہ واقعی (رزق) عطا کرنے والوں میں سے سب سے بہترین ہے | اللہ کی راہ میں ہجرت | 22:57 |
| وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ | ر اپنے رب کی عبادت کرو، اور نیکی کیا کرو،کہ شاید تم فلاح(کامیابی، خوشحالی) پاؤ | محکم ایت | 22:77 |
| وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ | اور کہو: میرے رب! مجھے کسی پاک جگہ اُتار دینا، اور تُو ہی ہے جو سب سے بہتر منزل (جگہ)پر اتارتا ہے | نوحؑ کے بارے | 23:29 |
| نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَیْرٰتِ١ؕ بَلْ لَّا یَشْعُرُوْنَ | (تو)ہم اُن کے لئے اچھی چیزوں میں جلدی کرتے ہیں؟ نہیں وہ (لوگ)سمجھتے نہیں ہیں (کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے) | جن کو دولت اور بیٹے اولاد دی گئی ہے | 23:56 |
| اُولٰٓئِكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ | یہی(لوگ) ہیں، وہ نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں اور وہ اُن (نیکیوں) کے لئے سبقت لے جائیں گے | نیک لوگوں کے اوصاف | 23:61 |
| اَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ١ۖۗ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ | یا کیا آپﷺ اُن سے کوئی اخراج (جزیہ) مانگتے ہیں؟پھر آپﷺ کے رب کا معاوضہ اچھا ہے، اور وہ دینے والوں میں سے سب سے بہترین ہے | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:72 |
| وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَۚۖ | اور ہم پر رحم فرما اور تُو رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہترین ہے | جو اللہ کو پکارتا تھا | 23:109 |
| وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠ | اور (آپﷺ) کہیں: میرے رب!معاف کر دے اور رحم فرما اور تُو ہی رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہترین ہے | آپﷺ کی دعا | 23:118 |
| لَا تَحْسَبُوْهُ شَرًّا لَّكُمْ١ؕ بَلْ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ | تم(اُن کی) اس (حرکت) کو اپنے لئے بُرانہ سمجھو؛ نہیں وہ تمہارے لئے بہتر ہے. | تاریخی واقعہ | 24:11 |
| لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًا١ۙ | جب تم نے اس (تہمت) کو سناتو مومنین مرد اور عورتوں نے کیوں نہیں اپنے دلوں سے اچھا خیا ل کیا؟ | تاریخی واقعہ | 24:12 |
| ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ | یہ (ایسا کرنا) تمہارے لئے بہتر ہے، تاکہ تم یاد رکھو(نصیحت پکڑو) | ایک اصول | 24:27 |
| فَكَاتِبُوْهُمْ اِنْ عَلِمْتُمْ فِیْهِمْ خَیْرًا١ۖۗ | تو اگر تمہیں اُن میں بہتری کا علم ہو توپھر اُن کو(آزادی) لکھ دو | نکاح کا حکم | 24:33 |
| ١ؕ وَ اَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَّهُنَّ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ | اوراگر وہ (ایسا کرنے سے)پرہیز کریں تو اُن کے لئے بہتر ہے.اور اللہ سننے جاننے والا ہے | محکم آیت | 24:60 |
| تَبٰرَكَ الَّذِیْۤ اِنْ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَیْرًا مِّنْ ذٰلِكَ | پاک ہے وہ جواگر وہ(اللہ) چاہے تو آپﷺ کے لئے اس سے بھی بہتر بنا دے | لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض | 25:10 |
| قُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ | آپﷺ کہیں: کیا یہ(اس طرح کاعذاب) بہتر ہے یا کہ ابدی باغ جس کا متقین (نیک کام کرنے والے اور برا ہیوں سے دور رہنے والوں) سے وعدہ کیا گیا ہے؟ | تقابلی جائزہ | 25:15 |
| اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا | جنت کے ساتھی، اُس دن بہتر ہوں گے اچھے ٹھکانے اور دوپہر کے وقت آرام کرنے کی اچھی جگہ (کی وجہ سے)؛ | قیامت کے دن | 25:24 |
| وَ لَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌ١ؕ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ۧ | اور اگر وہ (اہل کتاب) ایمان لے آتے اور تقوی کرتے...، اگر وہ جان سکتے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:103 |
| فَمَاۤ اٰتٰنَِۧ اللّٰهُ خَیْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰكُمْ١ۚ | پھر جو اللہ نے مجھے دیا ہے وہ اُس سے بہتر ہے جو اُس نے تمہیں دیا ہے. | سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا | 27:36 |
| آٰللّٰهُ خَیْرٌ اَمَّا یُشْرِكُوْنَ | ! کیا اللہ بہترہے یا وہ (سب) جو تم (اُس کے) شریک بناتے ہو | سوال کیا گیا ہے | 27:59 |
| مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ | جو (شخص) اچھائی کے ساتھ آئے گا پھراُس کے لیے اس (اچھائی) سے بہتر (اجر)ہو گا؛ | قیامت کے دن | 27:89 |
| فَقَالَ رَبِّ اِنِّیْ لِمَاۤ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ | پھر اُس نے کہا: میرے رب! بے شک جو تُومیری طرف اچھی چیز سے نازل کرے میں ضرورتمند ہوں | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:24 |
| وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ | اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اچھا اور بقا (دیر تک رہنے) والا ہے. کیا پھر بھی تمہیں عقل نہیں ہے؟ | دنیاوی زندگی کا سامان | 28:60 |
| وَ رَبُّكَ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَ یَخْتَارُ١ؕ | اور آپﷺ کا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور منتخب کرتا ہے | مشرکین | 28:68 |
| مَا كَانَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ١ؕ | .ان(مشرکین) کے لیے کوئی اختیار نہیں ہے. | مشرکین | 28:68 |
| ثَوَابُ اللّٰهِ خَیْرٌ لِّمَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا١ۚ | اللہ کا ثواب(اجر) اُس شخص کے لیے جو ایمان لاتا ہے اور نیک اعمال کرتا ہے بہت بہتر ہے | قارون کی کہانی | 28:80 |
| مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ | و (شخص) نیکی لائے گا تو اُس کے لیے اس (نیکی) سے بہترہے؛ | آخرت میں | 28:84 |
| ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ | اگر تم جانتے ہو تو یہ (یعنی ایسا کرنا) تمہارے لیے بہتر ہے | ابراہیم ؑ کے بارے میں | 29:16 |
| ١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ | یہ (ایسا کرنا) اُن کے لیے بہت بہتر ہے جو اللہ کی رضا (خوشی) چاہتے ہیں. اور یہی(لوگ) ہیں (کہ) وہ کامیاب ہیں | رشتہ دار کو اُس کا حق دو اورمسکین (غریب) کو اور مسافرکو(بھی). ی | 30:38 |
| فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِ١ؕ | .پھرجب خوف دور ہو جاتا ہے، تو وہ تیز زبانوں سے تم سے چر چر کرتے ہیں مال(غنیمت) پر لالچ کرتے ہیں | جنگ خندق | 33:19 |
| وَ رَدَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِغَیْظِهِمْ لَمْ یَنَالُوْا خَیْرًا١ؕ | اور اللہ نے اُن لوگوں کو جو کفر کرتے ہیں اُن کے غصہ میں ہی رد (دفعہ دور) کر دیا؛ اور وہ کچھ بھلائی بھی نہ پا سکے. | جنگ خندق | 33:25 |
| اَنْ یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْ | تو (اس کے بعد) ان کے لیے (بھی)اپنے معاملے میں پھر کوئی دعوی ہو؛ | ایک اصول | 33:36 |
| وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ | اور جو چیز تم (اچھائی کے کاموں میں) خرچ کرتے ہوپس وہ اس (چیز) کو بدل(یعنی اور دے) دیتا ہے. اور وہ رزق دینے والوں میں سے سب سے بہترین ہے | رزق کے بارے | 34:39 |
| وَ مِنْهُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَیْرٰتِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِیْرُؕ | اور اُن میں سے کچھ ہیں جو نیکی کے کاموں میں اللہ کے حکم سے، (دوسروں پر) سبقت لے جاتے ہیں. وہ (یعنی ایسا ہونا)، وہی ایک بہت بڑا فضل (مہربانی) ہے | کتاب الہی | 35:32 |
| اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ | کیا یہ استقبال اچھا ہے یا کہ زیقم کا درخت؟ | سوال کیا گیا ہے | 37:62 |
| فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ١ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِٙ | اور اُس نے کہا: بے شک! میں نے پسند کیا ہے مال کی محبت کو اللہ کی یاد سے؛ حتی کہ وہ (گھوڑے)ایک پردے کے پیچھے چھپا دئیے گے | سلیمنؑ کے بارے | 38:32 |
| وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ | اور بے شک!ہمارے ہاں وہ واقعی ہی چنے ہوئے نیک لوگوں میں سے ہیں | ابراہیم اورؑ، اسحاقؑ، اور یعقوبؑ | 38:47 |
| وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ | اسماعیل ؑاور الیسعؑ، اورذالکفَل ؑ کا ذکر کریں.اور وہ سب نیکوں میں سے ہیں | 38:48 | |
| قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ | اُس(ابلیس) نے کہا: میں اُس سے بہتر ہوں. تُو نے مجھے تو آگ سے پیدا کیا ہے، اور اُس کو تُو نے مٹی سے پیدا کیا | بشر کی تخلیق | 38:76 |
| اَفَمَنْ یُّلْقٰى فِی النَّارِ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ یَّاْتِیْۤ اٰمِنًا یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ | . کیا پھروہ جس کو آگ میں ڈال دیا جائے گا بہتر ہے یا کہ وہ جو قیامت کے دن امن امان (محفوظ) آئے گا؟ | شان باری تعالی | 41:40 |
| لَا یَسْئَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَیْرِ وَ اِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ | انسان بھلائی (فاہدے) کی تو دعائیں کرنے سے نہیں تھکتا، اور اگر اُس کو(کوئی) تکلیف چھوتی ہے، تو پھر وہ مایوس اور نا اُمید ہو جاتا ہے | انسان کی فطرت | 41:49 |
| ١ۚ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚ | اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور بقا والا ہے اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں | دنیاوی زندگی کے مقابلے میں | 42:36 |
| وَ رَحْمَتُ رَبِّكَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ | اور آپﷺ کے رب کی رحمت اس (دولت اور دوسری اسطرح کی چیزوں) سے اچھی ہے جو وہ(لوگ) جمع کرتے ہیں | نبی اکرمﷺ کےبارے میں جواب دیا گیا | 43:32 |
| اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ مَهِیْنٌ١ۙ۬ وَّ لَا یَكَادُ یُبِیْنُ | میں واقعی اس (موسی ؑ) سے بہتر ہوں،جو ایک کمتر(ذلیل، کمی) ہے اور تقریباََ(کچھ) واضح (بیان) نہیں کر سکتا ہے | موسیؑ کے بارے | 43:52 |
| وَ قَالُوْۤا ءَاٰلِهَتُنَا خَیْرٌ اَمْ هُوَ١ؕ مَا ضَرَبُوْهُ لَكَ اِلَّا جَدَلًا١ؕ | اور وہ کہتے ہیں: کہ ہمارے معبود بہتر ہیں، یا کہ وہ (ابن مریم ؑ)؟ وہ آپﷺ کے لیے اُس (ابن مریم ؑ) کو (کوئی اہمیت) نہیں دیتے ماسوائے ایک جھگڑے کے | ابن مریم اور آپؑ کی قوم | 43:58 |
| وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ | اور ہم نے، جانتے ہوئے بھی، اُن(بنی اسرائیل)کو تمام مخلوق پر چنا (یعنی فضیلت دی) | بنی اسرائیل | 44:32 |
| اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ | کیا یہ (لوگ) بہتر ہیں، یا کہ تبع کی قوم،اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے؟ ہم نے اُن کو ہلاک کر دیا تھا، بے شک وہ مجرمین تھے | لوگوں کا کہنا | 44:37 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ كَانَ خَیْرًا مَّا سَبَقُوْنَاۤ اِلَیْهِ١ؕ | اور کہتے ہیں جولوگ کفر کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جو (اس قرآن پر) ایمان لے آتے ہیں: اگر یہ(قرآن) بہتر ہوتا تو وہ (ایمان والے) اس (قرآن) کی طرف ہم سے سبقت تو نہ لیتے | قرآن کے بارے | 46:11 |
| طَاعَةٌ وَّ قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ١۫ فَاِذَا عَزَمَ الْاَمْرُ١۫ فَلَوْ صَدَقُوا اللّٰهَ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْۚ | اطاعت (فرمانبرداری) اور اچھی بات (زبانی تو) ہے. پھر جب کوئی معاملہ طے ہو جائے، پھر اگر وہ اللہ سے سچے ہوں، تو یہ اُن کے لیے بہتر ہو گا | ایمان والوں کو حکم | 47:21 |
| وَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُجَ اِلَیْهِمْ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ | اگر وہ صبر کریں حتی کہ آپﷺ(خود) اُن کی طرف (حجرے سے)نکل کر آجاتے،تو اُن کے لیے واقعی بہتر ہوتا | ہدایات | 49:5 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنُوْا خَیْرًا مِّنْهُمْ | اے ایمان والو! ایک قوم کسی قوم سے مذاق نہ کرے، ہو سکتا ہے کہ وہ (جن سے مذاق کیاجا رہا ہے) اُن (مذاق کرنے والوں) سے بہتر ہوں، ا | ایمان والوں کو ہدایت | 49:11 |
| وَ لَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُنَّ خَیْرًا مِّنْهُنَّ | ، اور نہ ہی عورتیں عورتوں سے (کسی کا مذاق کریں)ہو سکتا ہے کہ وہ (عورتیں جن سے مذاق کیاجا رہا ہو) اُن (مذاق کرنے والی عورتوں) سے بہتر ہوں | ایمان والوں کو ہدایت | 49:11 |
| مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبِۙ | اچھائیوں سے منع کرنے والا، حدوں سے گزرنے والے اور شک و شبہ کرنے والے (کو) | قیامت | 50:25 |
| اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ | کیا تمہارے انکار کرنے والے (کافرین) اُن سے اچھے ہیں یا کہ تمہارے پاس کتابوں (ورقوں) میں بریت( معافی لکھی ہوئی) ہے؟ | ایک سوال ہے | 54:43 |
| فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ | اُن دونوں (باغات) میں بہت سی اچھی اور خوبصورت (عورتیں) ہیں۔۔۔ | جنتیں | 55:70 |
| وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ | اور پھل اُس سے جو وہ چاہیں | المقربون | 56:20 |
| ١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ لَّكُمْ وَ اَطْهَرُ | یہ (ایسا کرنا)تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ ہو گا. | احکامات | 58:12 |
| ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۙ | . یہ(ایسا کرنا) تمہارے لئے بہتر ہے، اگر تم جان سکتے ہو تو | عذاب الیم سے بچاو | 61:11 |
| ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ | . اگر تم واقعی جانتے ہو (یا جان سکتے ہو) تو یہ (ایسا کرنا) تمہارے لئے بہت بہتر ہے | صلوۃ جمعہ | 62:9 |
| ١ؕ قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ١ؕ | (آپﷺ) کہیں: جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور کاروبار سے بہتر ہے، | صلوۃ جمعہ | 62:11 |
| وَ اللّٰهُ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ | اور اللہ ہی بہترین رزق دینے والا ہے | صلوۃ جمعہ | 62:11 |
| فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا وَ اَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ١ؕ | جو تمہاری اسطاعت ہو پس اللہ سے ڈرو اور (اللہ کے احکامات) سنو، اور (پھر اُن کی) فرمانبرداری کرو، اور(اُسکی راہ میں) خرچ کرو؛ | ایمان والوں کو نصیحت | 64:15 |
| عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ یُّبْدِلَهٗۤ اَزْوَاجًا خَیْرًا مِّنْكُنَّ | ہو سکتا ہے اُس کا رب اگر وہ (نبیﷺ) تمہیں طلاق دے دے کہ وہ اُس کے لئے بیویاں بدل دے جو تم سے بہتر ہوں | نبی اکرمﷺ کی بیویاں | 66:5 |
| مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ | نیکی کے لئے منع کرنے والا، حدوں سے بڑھنے والا، سخت گناہ گار | حکم | 68:12 |
| عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ | ہو سکتا ہے ہمارا رب! کہ وہ ہمارے لئے اس(باغ) سے بہتر بدل دے. بے شک! ہم اپنے رب کی طرف ہی (توبہ کے ساتھ) راغب ہوتے ہیں | باغات والوں کی مثال | 68:32 |
| اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَۚ | کہ بے شک تمہارے لئے اس (کتاب) میں ہے جو تم منتخب کرو گے؟ | ایک سوال | 68:38 |
| وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ | اور، جب اُس کو خوشحالی (اچھائی) لگتی ہے،تو ناشکرا (منکر) ہے.(روک لیتا ہے) | انسان کیی فطرت | 70:21 |
| عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ | اس پرکہ ہم اُن کو اُن سے بہتر (لوگوں) سے بدل دیں ا ور ہم پر(وہ) سبقت نہیں لے لیں گے | اللہ کی طاقت | 70:41 |
| وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا١ؕ | اورجو تم اپنی جانوں کے لئے اچھائی میں سے آگے روانہ کرتے ہو اُس کو تم اللہ کے ہاں پا لو گے وہ اچھا اور اجر میں بڑھا ہوگا | قیام الیل | 73:20 |
| وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ | اور آخرت (کی زندگی) بہتر اور بقا (ہمیشہ کے لئے رہنے) والی ہے | لوگوں کا رویہ | 87:17 |
| وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ | اور واقعی آخرت آپﷺ کے لیے پہلی (زندگی) سے بہتر ہے | آپﷺ کو تسلی | 93:4 |
| لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ | طاقت والی رات ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے | لیل القدر | 97:3 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ | بے شک! جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں یہی(لوگ) ہیں (کہ)، وہ مخلوق سے بہترین ہیں | 98:7 | |
| فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ | پھر جس نے جو ذرہ بھر بھی نیکی کی ہو گی تو اس کو دیکھ لے گا | قیامت کے دن | 99:7 |
| وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ | اور بے شک! وہ مال کے لیے محبت کا واقعی شدید ہے | انسان کی فطرت | 100:8 |