|
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
|
جو ہم (اللہ) نے تمہیں دیا ہے اُس کو قوت ( مضبوطی) سے تھام لو ،(یعنی اس پر مضبوطی سے قائم رہو) اور یاد رکھو جو اُس میں ہے، کہ شاید تم متقی بن جاﺅ
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:63
|
|
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اسْمَعُوْا١ؕ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا١ۗ
|
(کہ) جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے مضبوطی سے پکڑ لو اور (ہمارا کلام) سنو ، (تو) اُنہوں نے کہا: (کہ) ہم سنتے ہیں اور بغاوت کرتے ہیں
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:93
|
|
وَ لَوْ یَرَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ١ۙ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ۙ
|
اورکاش وہ لوگ جو(یہ ) ظلم (نافرمانی) کرتے ہیں دیکھتے(سمجھتے) کہ جب وہ عذاب دیکھیں گے بے شک ساری قوت(طاقت) تو اللہ ہی کی ہے
|
منفرد ایت
|
2:165
|
|
وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ مُّقِیْتًا
|
اور اللہ تمام چیزوں پر نگاہ رکھتا ہے
|
منفرد ایت اور ایک اصول
|
4:85
|
|
١ۚ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ
|
: پس ان (تختیوں) کو مضبوطی سے تھام لو
|
موسی کے بارے
|
7:145
|
|
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ
|
جو ہم نے تمہیں دیا ہے مضبوطی(قوت) سے پکڑ لو
|
قوم موسی
|
7:171
|
|
وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ
|
اور اُن (کافرین) کے لیے تیار رکھو جو تمہیں اسطاعت ہو(اپنی ) قوت سے
|
جنگی تیاری کی پالیسی
|
8:60
|
|
كَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّةً
|
جیسے کہ وہ لوگ جو تم سے پہلے تھے وہ تم سے شدید قوت(طاقت) والے تھے
|
منافقین کے بارے
|
9:69
|
|
وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ
|
ا اور تمہاری (موجودہ) قوت (طاقت) کو تمہاری قوت کی طرف زیادہ کرے گا
|
ھودؑ کے بارے میں
|
11:52
|
|
قَالَ لَوْ اَنَّ لِیْ بِكُمْ قُوَّةً
|
س ( لوطؑ) نے کہا: کاش! اگر میرے پاس تمہارے مقابلے کی قوت ہوتی
|
لوطؑ کے بارے
|
11:80
|
|
مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ اَنْكَاثًا
|
مضبوط کرنے کے بعدباریک ٹکڑے ٹکڑے کر کے
|
محکم آیت۔ قسموں کے بارے
|
16:92
|
|
لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِۚ
|
) طاقت نہیں ہے ماسوائے اللہ کے
|
دو آدمیوں کی مثال
|
18:39
|
|
فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّةٍ اَجْعَلْ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ رَدْمًاۙ
|
پس میری قوت سے مدد کرو،میں تمہارے درمیان اور اُن کے درمیان ایک مضبوط بند بنا دوں گا
|
ذی القرنین
|
18:95
|
|
یٰیَحْیٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍؕ
|
اے یحیٰی! کتاب کو مضبوطی سے پکڑلو. (یعنی کتاب پر قائم رہو)
|
یحیی ؑ
|
19:12
|
|
قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّ اُولُوْا بَاْسٍ شَدِیْدٍ١ۙ۬
|
اُنہوں نے کہا: ہم بہت طاقت والے اور شدیدغصے والے(جنگجو)ہیں
|
سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا
|
27:33
|
|
وَ اٰتَیْنٰهُ مِنَ الْكُنُوْزِ مَاۤ اِنَّ مَفَاتِحَهٗ لَتَنُوْٓاُ بِالْعُصْبَةِ اُولِی الْقُوَّةِ١ۗ
|
اور ہم نے اُسے خزانہ دیا ہوا تھاکہ اُس کی کنجیاں اُٹھانا ایک قوت والے ٹولے کو واقعی مشکل ہوتا.
|
قارون کی عزت
|
28:76
|
|
مَنْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَّ اَكْثَرُ جَمْعًا١ؕ
|
جو اُس سے قوت کی شدید اورمجمعے (ٹولے)کی بھی زیادہ تھیں؟
|
قارون کی کہانی
|
28:78
|
|
١ؕ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اَثَارُوا الْاَرْضَ
|
وہ ان سے طاقت میں شدید، اور اُنہوں نے زمین میں ہل بھی چلایا (کھیتی باڑی کی)
|
لوگوں سے سوال
|
30:9
|
|
ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُعۡفٍ قُوَّةً
|
پھر کمزوری کے بعد طاقت (جوانی) بناتاہے،
|
آپﷺ کو بتایا گیا
|
30:54
|
|
ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُعۡفًا وَّ شَیْبَةً١ؕ
|
، پھرطاقت کے بعدکمزوری (بوڑھا)بناتا ہے اور بال سفید (کر دیتا ہے).
|
آپﷺ کو بتایا گیا
|
30:54
|
|
وَ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ
|
،اور وہ ان سے قوت میں شدید تھے؟ا
|
مشرکین
|
35:44
|
|
١ؕ كَانُوْا هُمْ اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ
|
ان (موجودہ لوگوں) سے قوت میں شدید اور زمین میں نقش چھوڑنے والے تھے
|
پہلے سے گذرے ہوے لوگ
|
40:21
|
|
١ؕ كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَ اَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ
|
وہ (پہلے والے لوگ) ان سے اکثر(زیادہ) تھے اورقوت کے شدید اور زمین میں نقش و اثار والے تھے
|
شان باری تعالی
|
40:82
|
|
وَ قَدَّرَ فِیْهَاۤ اَقْوَاتَهَا فِیْۤ اَرْبَعَةِ اَیَّامٍ١ؕ سَوَآءً لِّلسَّآئِلِیْنَ
|
اور اس (زمین) میں، اس کی ضروریات کی چار دن میں پیمائش کی، برابر کر دیا (تمام)پوچھنے والوں کے لیے؛
|
شان الہی زمین کے بارے
|
41:10
|
|
وَ قَالُوْا مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً١ؕ
|
، اور کہا کرتے تھے: کہ ہم سے قوت میں کون زیادہ ہے؟
|
عاد ثمود
|
41:15
|
|
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَهُمْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً
|
؟ کیا وہ دیکھ نہیں سکتے تھے کہ بے شک اللہ، جس نے اُن کو پیدا کیا تھا، وہ اُن سے قوت کا زیادہ تھا؟
|
عاد ثمود
|
41:15
|
|
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ هِیَ اَشَدُّ قُوَّةً مِّنْ قَرْیَتِكَ الَّتِیْۤ اَخْرَجَتْكَ١ۚ
|
اور بستیوں میں سے کتنی ہی تھیں کہ وہ آپﷺ کی بستی سے قوت(طاقت) کی شدید تھیں جس نے آپﷺکو نکال دیا ہے
|
آپﷺ کے بارے
|
47:13
|
|
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ
|
بے شک! اللہ، وہی رزق دینے والا نہ ٹوٹنے والی بے پناہ قوت کا مالک ہے
|
بے شک! اللہ، وہی رزق دینے والا نہ ٹوٹنے والی بے پناہ قوت کا مالک ہے
|
51:58
|
|
ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ
|
بہت ہی طاقتور، عرش کے مالک کے پاس رہنے والا
|
رسول کریم فرشتہ
|
81:20
|
|
فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ
|
پھر اُس (انسان)کے لئے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مدد گار
|
انسان کو یاددہانی
|
86:10
|