اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-12 ایت نمبر

یٰیَحْیٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍؕ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحُكْمَ صَبِیًّاۙ
آسان اُردو اے یحیٰی! کتاب کو مضبوطی سے پکڑلو. (یعنی کتاب پر قائم رہو) اور ہم نے اُس کو بچپن میں عقل عطا کی۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (پھر جب یحی پیدا ہو کر بڑے ہوگئے تو ہم نے ان سے فرمایا) اے یحی ! کتاب کو مضبوطی سے تھام لو۔ اور ہم نے بچپن ہی میں ان کو دانائی بھی عطا کردی تھی۔
ابو الاعلی مودودی "اے یحییٰؑ! کتاب الٰہی کو مضبوط تھام لے" ہم نے اُسے بچپن ہی میں "حکم" سے نوازا
احمد رضا خان اے یحییٰ کتاب مضبوط تھام، اور ہم نے اسے بچپن ہی میں نبوت دی
احمد علی اے یحییٰ کتاب کو مضبوطی سے پکڑ اور ہم نے اسےبچپن ہی میں حکمت عطا کی
فتح جالندھری اے یحییٰ (ہماری) کتاب کو زور سے پکڑے رہو۔ اور ہم نے ان کو لڑکپن میں دانائی عطا فرمائی تھی
طاہر القادری اے یحیٰی! (ہماری) کتاب (تورات) کو مضبوطی سے تھامے رکھو، اور ہم نے انہیں بچپن ہی سے حکمت و بصیرت (نبوت) عطا فرما دی تھی،
علامہ جوادی یحیٰی علیھ السّلام! کتاب کو مضبوطی سے پکڑ لو اور ہم نے انہیں بچپنے ہی میں نبوت عطا کردی
ایم جوناگڑھی اے یحيٰ! میری کتاب کو مضبوطی سے تھام لے اور ہم نے اسے لڑکپن ہی سے دانائی عطا فرما دی
حسین نجفی (جب حکم خدا کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا اور بڑھا تو ہم نے کہا) اے یحییٰ! کتاب کو مضبوطی سے پکڑو اور ہم نے اسے بچپن ہی میں علم و حکمت سے نوازا۔
=========================================
M.Daryabadi: O Yahya! se hold fast the book. And We vouchsafed unto him wisdom, while yet a child.
M.M.Pickthall: (And it was said unto his son): O John! Hold the Scripture. And We gave him wisdom when a child,
Saheeh International: [Allah] said, "O John, take the Scripture with determination." And We gave him judgement [while yet] a boy
Shakir: O Yahya! take hold of the Book with strength, and We granted him wisdom while yet a child
Yusuf Ali: (To his son came the command): "O Yahya! take hold of the Book with might": and We gave him Wisdom even as a youth,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
زکریا ؑ کے بارے میں تھی۔
اب یحیی ؑ کے بارے میں ہے
تاریخی اور علمی ایت