اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-11 ایت نمبر

فَخَرَ جَ عَلٰى قَوْمِهٖ مِنَ الْمِحْرَابِ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا
آسان اُردو پھر وہ (زکریاؑ) اپنے حجرے سے(نکل کر) اپنے لوگوں کے سامنے آیا،پھر اُن کی طرف اشارہ کیا: کہ صبح و شام (اپنے رب کی) بڑھائی (تسبیح) کیا کرو۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ وہ عبادت گاہ سے نکل کر اپنی قوم کے سامنے آئے، اور ان کو اشارے سے ہدایت دی کہ تم لوگ صبح و شام اللہ کی تسبیح کیا کرو۔
ابو الاعلی مودودی چنانچہ وہ محراب سے نکل کر اپنی قوم کے سامنے آیا اور اس نے اشارے سے ان کو ہدایت کی کہ صبح و شام تسبیح کرو
احمد رضا خان تو اپنی قوم پر مسجد سے باہر آیا تو انہیں اشارہ سے کہا کہ صبح و شام تسبیح کرتے رہو،
احمد علی پھر حجرہ سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے اور انہیں اشارہ سے کہا کہ تم صبح و شام خدا کی تسبیح کیا کرو
فتح جالندھری پھر وہ (عبادت کے) حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے تو ان سے اشارے سے کہا کہ صبح وشام (خدا کو) یاد کرتے رہو
طاہر القادری پھر (زکریا علیہ السلام) حجرۂ عبادت سے نکل کر اپنے لوگوں کے پاس آئے تو ان کی طرف اشارہ کیا (اور سمجھایا) کہ تم صبح و شام (اللہ کی) تسبیح کیا کرو،
علامہ جوادی اس کے بعد زکریا محرابِ عبادت سے قوم کی طرف نکلے اور انہیں اشارہ کیا کہ صبح و شام اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے رہو
ایم جوناگڑھی اب زکریا (علیہ السلام) اپنے حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آکر انہیں اشاره کرتے ہیں کہ تم صبح وشام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرو
حسین نجفی پس وہ عبادت گاہ سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے اور انہیں اشارہ سے کہا کہ صبح و شام (خدا کی) تسبیح و تقدیس کرو۔
=========================================
M.Daryabadi: Then he came forth to his people from the sanctuary, and he beckoned unto them. hallow your Lord morning and evening.
M.M.Pickthall: Then he came forth unto his people from the sanctuary, and signified to them: Glorify your Lord at break of day and fall of night.
Saheeh International: So he came out to his people from the prayer chamber and signaled to them to exalt [Allah] in the morning and afternoon.
Shakir: So he went forth to his people from his place of worship, then he made known to them that they should glorify (Allah) morning and evening.
Yusuf Ali: So Zakariya came out to his people from him chamber: He told them by signs to celebrate Allah's praises in the morning and in the evening.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
زکریا ؑ کے بارے میں
تاریخی اور علمی ایت
وحی، اشارہ کرنے کے زمرے میں