Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Overthrowing-81 سورت التکویر ›Ayah No-20 ایت نمبر
| ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ |
| آسان اُردو | بہت ہی طاقتور، عرش کے مالک کے پاس رہنے والا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو قوت والا ہے، جس کا عرش والے کے پاس بڑا رتبہ ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے |
| احمد رضا خان | جو قوت والا ہے مالک عرش کے حضور عزت والا وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے |
| احمد علی | جو بڑا طاقتور ہے عرش کے مالک کے نزدیک بڑے رتبہ والا ہے |
| فتح جالندھری | جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے |
| طاہر القادری | جو (دعوتِ حق، تبلیغِ رسالت اور روحانی استعداد میں) قوت و ہمت والے ہیں (اور) مالکِ عرش کے حضور بڑی قدر و منزلت (اور جاہ و عظمت) والے ہیں، |
| علامہ جوادی | وہ صاحبِ قوت ہے اور صاحبِ عرش کی بارگاہ کا مکین ہے |
| ایم جوناگڑھی | جو قوت واﻻ ہے، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے |
| حسین نجفی | جو قوت والا ہے اور مالکِ عرش کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Owner of strength, of established dignity with the Lord of the Throne. |
| M.M.Pickthall: | Mighty, established in the presence of the Lord of the Throne, |
| Saheeh International: | [Who is] possessed of power and with the Owner of the Throne, secure [in position], |
| Shakir: | The processor of strength, having an honorable place with the Lord of the Dominion, |
| Yusuf Ali: | Endued with Power, with rank before the Lord of the Throne, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
رسول کریم کی تشریح