Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Overthrowing-81 سورت التکویر ›Ayah No-19 ایت نمبر
| اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ |
| آسان اُردو | بے شک! یہ(قرآن) واقعی ایک عزت والے رسول(فرشتے) کا قول (لفظ) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہ یہ (قرآن) یقینی طور پر ایک معزز فرشتے کا لایا ہوا کلام ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے |
| احمد رضا خان | بیشک یہ عزت والے رسول کا پڑھنا ہے، |
| احمد علی | بے شک یہ قرآن ایک معزز رسول کا لایا ہوا ہے |
| فتح جالندھری | کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے |
| طاہر القادری | بیشک یہ (قرآن) بڑی عزت و بزرگی والے رسول کا (پڑھا ہوا) کلام ہے، |
| علامہ جوادی | بے شک یہ ایک معزز فرشتے کا بیان ہے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے |
| حسین نجفی | بےشک یہ (قرآن) ایک معزز پیغامبر(ص) کا قول ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily it is a Word brought by a messenger honoured, |
| M.M.Pickthall: | That this is in truth the word of an honoured messenger, |
| Saheeh International: | [That] indeed, the Qur'an is a word [conveyed by] a noble messenger |
| Shakir: | Most surely it is the Word of an honored messenger, |
| Yusuf Ali: | Verily this is the word of a most honourable Messenger, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت نمبر 15 سے لیکر ایت نمبر 18 تک مختلف قسمیں کھانے کے بعد یہ نتیجہ ہے کہ قران کی اہمیت کیا ہے