Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-33 ایت نمبر
| قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّ اُولُوْا بَاْسٍ شَدِیْدٍ١ۙ۬ وَّ الْاَمْرُ اِلَیْكِ فَانْظُرِیْ مَا ذَا تَاْمُرِیْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: ہم بہت طاقت والے اور شدیدغصے والے(جنگجو)ہیں،اور حکم توتیری طرف (سے)ہے؛ پس دیکھ(یعنی غور کر) لینا جو بھی حکم کرنا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے کہا : ہم طاقتور اور ڈٹ کر لڑنے والے لوگ ہیں، آگے معاملہ آپ کے سپرد ہے، اب آپ دیکھ لیں کہ کیا حکم دیتی ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُنہوں نے جواب دیا "ہم طاقت ور اور لڑنے والے لوگ ہیں آگے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے" |
| احمد رضا خان | وہ بولے ہم زور والے اور بڑی سخت لڑائی والے ہیں اور اختیار تیرا ہے تو نظر کر کہ کیا حکم دیتی ہے |
| احمد علی | کہنے لگے ہم بڑے طاقتور اور بڑے لڑنے والے ہیں اور کام تیرے اختیار میں ہے سو دیکھ لے جو حکم دینا ہے |
| فتح جالندھری | وہ بولے کہ ہم بڑے زورآور اور سخت جنگجو ہیں اور حکم آپ کے اختیار ہے تو جو حکم دیجیئے گا (اس کے مآل پر) نظر کرلیجیئے گا |
| طاہر القادری | انہوں نے کہا: ہم طاقتور اور سخت جنگ جُو ہیں مگر حکم آپ کے اختیار میں ہے سو آپ (خود ہی) غور کر لیں کہ آپ کیا حکم دیتی ہیں، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا کہ ہم صاحبانِ قوت اور ماہرین جنگ و جدال ہیں اور اختیار بہرحال آپ کے ہاتھ میں ہے آپ بتائیں کہ آپ کا حکلَ کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | ان سب نے جواب دیا کہ ہم طاقت اور قوت والے سخت لڑنے بھڑنے والے ہیں۔ آگے آپ کو اختیار ہے آپ خود ہی سوچ لیجئے کہ ہمیں آپ کیا کچھ حکم فرماتی ہیں |
| حسین نجفی | انہوں نے کہا ہم طاقتور اور سخت لڑنے والے ہیں لیکن اختیار آپ کو ہی ہے۔ آپ دیکھ لیں (غور کریں) کہ کیا حکم دیتی ہیں؟ |
| M.Daryabadi: | They said: we are owners of power and owners of great violence, but the command is with thee; see then whatsoever thou shalt command. |
| M.M.Pickthall: | They said: We are lords of might and lords of great prowess, but it is for thee to command; so consider what thou wilt command. |
| Saheeh International: | They said, "We are men of strength and of great military might, but the command is yours, so see what you will command." |
| Shakir: | They said: We are possessors of strength and possessors of mighty prowess, and the command is yours, therefore see what you will command. |
| Yusuf Ali: | They said: "We are endued with strength, and given to vehement war: but the command is with thee; so consider what thou wilt command." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
حضرت سلیمان ؑ اور ملکہ شیبا کے بارے میں