|
فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَیَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۚ
|
( کہ) بے شک وہ (مثال ) اُن کے رب کی طرف سے سچائی ہے؛
|
مثال کے بارے میں
|
2:26
|
|
وَ لَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
|
اورتم سچائی کو باطل(جھوٹ) سے نہ ڈھناپو اور سچائی کو تم نہ چھپاﺅاور تم جانتے ہو
|
بنی اسرائیل کو حکم
|
2:42
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ یَقْتُلُوْنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ
|
وہ اس لیے (ایسے ہوا کہ) بے شک وہ اللہ کی آیات (احکامات)سے کفر (انکار) کرتے اور نبیوں کو بغیر کسی وجہ کے (یعنی ناحق) قتل کر دیتے تھے
|
قوم موسی پر اللہ کے غضب کیوجہ
|
2:61
|
|
وَ یَكْفُرُوْنَ بِمَا وَرَآءَهٗ١ۗ وَ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ١ؕ...
|
اگرچہ وہ حق ہے اور اُس کی بھی تصدیق کرتاہے جو اُن کے پاس (پہلے سے ہی) ہے
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:91
|
|
حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ....
|
اُن(اہل کتاب) کی جانوں سے حسد ہے اس کے بعد کہ اُن کو حق (سچائی) واضح ہو گی ہے....
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:109
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَیَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ؕ
|
کہ وہ (یعنی قبلے کی تبدیلی کا حکم) اُن کے رب کی طرف سے سچائی ہے
|
قبلہ کی تبدیلی
|
2:144
|
|
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ۠
|
(یہ قبلے کی تبدیلی کا حکم ) آپؐ کے رب کی طرف سے سچائی ہے،
|
قبلہ کی تبدیلی
|
2:147
|
|
وَ اِنَّهٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ
|
اوربے شک! یہ (حکم) آپؐ کے رب کی طرف سے سچائی ہے
|
قبلہ کی تبدیلی
|
2:149
|
|
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِیْنَ
|
( عیسٰی ؑ کی مثال )آپؐ کے رب سے سچائی ہے، پس آپؐ شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا
|
عیسی کے بارے میں
|
3:60
|
|
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ١ۚ
|
بے شک! یہ(یعنی حضرت عیسٰی ؑ کے واقعات)، واقعی وہ سچا قصہ ہے
|
عیسی کے بارے میں
|
3:62
|
|
وَ كَذَّبَ بِهٖ قَوْمُكَ وَ هُوَ الْحَقُّ١ؕ
|
اورآپؐ کے لوگوں نے اس (قرآن) کو جھٹلایا ہے اور وہ حق( سچائی)ہے
|
قرآن کے متعلق
|
6:66
|
|
قَوْلُهُ الْحَقُّ١ؕ
|
س کا کہنا حق (سچا) ہے
|
شان باری تعالی
|
6:73
|
|
وَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ١ۚ
|
اوروزن (ترازو)اُس دن سچا (یعنی انصاف والا) ہو گا
|
قیامت کے دن
|
7:8
|
|
یُجَادِلُوْنَكَ فِی الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَیَّنَ
|
وہ آپؐ سے حق میں جھگڑالو بحث کر رہے تھے اس کے بعد(بھی) کہ (حق ان پر) واضح کر دیا گیا تھا
|
جنگ کے لیے
|
8:5
|
|
وَ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ
|
اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ حق کو اپنے الفاظ سے ثابت کر دے
|
جنگ کے لیے
|
8:7
|
|
وَ اِذْ قَالُوا اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ
|
اور جب اُن نے کہا: اے اللہ! اگر یہ ( قرآن) تیری طرف سے حق (سچا) ہے
|
(کافرین)
|
8:32
|
|
وَ لْیُمْلِلِ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَ لَا یَبْخَسْ مِنْهُ شَیْئًا١ؕ
|
اور بول کر لکھوائے وہ جس پر قرضہ ہو رہا ہو اوروہ ڈرے اپنے رب اللہ سے اور اُس (لکھوانے) میں کسی چیز کی کمی نہ کرئے
|
قرضہ لینا
|
2:282
|
|
فَاِنْ كَانَ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ سَفِیْهًا اَوْ ضَعِیْفًا اَوْ لَا یَسْتَطِیْعُ اَنْ یُّمِلَّ هُوَ فَلْیُمْلِلْ وَلِیُّهٗ بِالْعَدْلِ١ؕ
|
پھر اگر جس پر قرضہ ہو رہا ہو کم عقل ہو یا کمزور (ضعیف )، یا قابل نہ ہو کہ وہ لکھوا سکے، تو پھر اُس کا ولی(سر پرست) برابری سے لکھوائے
|
قرضہ لینا
|
2:282
|
|
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا
|
پھرجب اُن(یعنی فرعون کی قوم) کے پاس ہماری طرف سے سچائی آئی
|
موسی ہارون
|
10:76
|
|
لَقَدْ جَآءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ
|
واقعی! آپؐ کے رب کی طرف سے آپؐ کے پاس سچائی آ چکی ہے
|
آپﷺ کے بارے
|
10:94
|
|
اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ
|
بے شک! یہ(قرآن) آپؐ کے رب سے حق( سچائی ) ہے،
|
بے شک! یہ(قرآن) آپؐ کے رب سے حق( سچائی ) ہے
|
11:17
|
|
وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ
|
اور بے شک! تیرا وعدہ سچا ہے
|
نوحؑ کے بارے میں
|
11:45
|
|
وَ جَآءَكَ فِیْ هٰذِهِ الْحَقُّ
|
اور اس (بیان) میں آپؐ کے پاس سچائی آ گئی ہے
|
گذشتہ بستیوں کے تباہی کے واقعات
|
11:120
|
|
قَالَتِ امْرَاَتُ الْعَزِیْزِ الْئٰنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ
|
! حاکم کی بیوی نے کہا : اب سچائی (تو)واضح ہو ہی چکی ہے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:51
|
|
لَهٗ دَعْوَةُ الْحَقِّ١ؕ
|
اُسی کو پکارنا برحق (صیح) ہے
|
شان باری تعالی
|
13:14
|
|
اَفَمَنْ یَّعْلَمُ اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ
|
کیا پھر وہ (انسان) جو جانتا ہے کہ بے شک جو (قرآن)آپؐ کی طرف آپؐ کے رب سے نازل کیا گیا ہے سچائی (حق)ہے
|
سوال
|
13:19
|
|
وَ اِنَّ فَرِیْقًا مِّنْهُمْ لَیَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَؔ
|
اور بے شک! اُن میں سے ایک گروہ ( فریق) واقعی سچائی کو چھپاتا ہے اور وہ جانتے بھی ہیں(کہ ایسا کر ہے ہیں)
|
قبلہ کی تبدیلی
|
2:146
|
|
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ
|
اے اہلِ کتاب! تم کیوں حق (سچائی) کو باطل (جھوٹ) سے بگاڑتے ہو اور حق کو چھپاتے ہو
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:71
|
|
وَ یَقْتُلُوْنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ
|
اور نبیوں کو بغیر کسی وجہ کے (یعنی ناحق) قتل کر دیتے تھے
|
قوم موسی پر اللہ کے غضب کیوجہ
|
2:61
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ یَقْتُلُوْنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیْرِ حَقٍّ١ۙ
|
آیات سے کفر (انکار)کرتے ہیں اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے ہیں،
|
ایک اصول
|
3:21
|
|
وَ شَهِدُوْۤا اَنَّ الرَّسُوْلَ حَقٌّ وَّ جَآءَهُمُ الْبَیِّنٰتُ١ؕ
|
اور وہ خود گواہ ہیں کہ بے شک رسول ؐ سچا ہے
|
منفرد ایت
|
3:86
|
|
وَ یَقْتُلُوْنَ الْاَنْۢبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ١ؕ
|
اور نبیوں کو ناحق قتل کر دیتے تھے
|
(اہلِ کتاب میں سے جو فاسق ہیں)
|
3:112
|
|
حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِیْنَؕ
|
یہ (وصیت کرنا) متقی لوگوں پرایک حق(فرض) ہے
|
محکم ایت، وصیت کے بارے میں
|
2:180
|
|
حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ
|
محسنین پر ایک فرض (حق)ہے
|
طلاق کے بارے
|
2:236
|
|
وَ لِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِیْنَ
|
اور طلاق یافتہ عورتوں کے لیے دستور سے(اچھائی سے) کچھ نہ کچھ( دینا ): یہ (چیز) متقین پر ایک فرض (حق)ہے
|
مطلقہ عورت کے بارے
|
2:241
|
|
وَ بُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِیْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْۤا اِصْلَاحًا١ؕ
|
اور اُن کے خاوند اُس میں، اُن (عورتوں) کو واپس لینے میں حق رکھتے ہیں اگر وہ (خاوند) اصلاح(صلح) کا ارادہ رکھتے ہوں
|
میاں بیوی کی علیحدگی
|
2:228
|
|
قَالُوْۤا اَنّٰى یَكُوْنُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَیْنَا وَ نَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ ؕ
|
کسطرح ہم پر بادشاہی مل سکتی ہے اور ہم اُس سے بادشاہی کے( زیادہ) حقدار ہیں
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:246
|
|
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖ١ؕا
|
وہ اِس (کتاب) کو( اسطرح )پڑھتے ہیں اِس (کتاب) کے پڑھنے کا حق ہے
|
کتاب کی تلاوت کے بارے میں
|
2:122
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ
|
اے ایمان والو! اللہ کا تقوی کرو(اللہ سے ڈرو) جیسے اُس کے تقوی کا حق ہے،
|
محکم ایت
|
3:102
|
|
١ۘ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوْا وَ قَتْلَهُمُ الْاَنْۢبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ١ۙ
|
ہم لکھ لیں گے جو اُنہوں نے کہا اور انبیاءکو اُن کا ناحق قتل کرنا(یہ بھی لکھ لیں گے)
|
منفرد ایت
|
3:181
|
|
فَهَدَى اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِهٖ١ؕ
|
اپنے حکم سے سچائی سے ہدایت دے دی جس میں وہ اختلاف کرتے تھے
|
منفرد ایت
|
2:213
|
|
یَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِیَّةِ١ؕ
|
انہوں نے اﷲ کے متعلق ناحق ظن(گمان) کیا، (جو کہ )جاہلیت کے خیالات (تھے)
|
جنگ احد
|
3:154
|
|
وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ
|
یہ ﷲ کا ایک سچا وعدہ ہے؛
|
شیطان کی پیروی نہ کرنے والے
|
2:122
|
|
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا
|
یہی (لوگ) ہیں،وہ واقعی کافرین ہیں
|
ایت نمبر 150
|
2:151
|
|
وَ قَتْلِهِمُ الْاَنْۢبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ وَّ قَوْلِهِمْ قُلُوْبُنَا غُلْفٌ١ؕ
|
اور انبیاءکرام کو ان کے ناحق قتل کرنے ، اوران کے کہنے کی وجہ سے: کہ ہمارے دل غلافوں میں ہیں
|
اہل کتاب کے بارے
|
4:155
|
|
وَ لَا تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ١ؕ
|
اور اللہ پر (کچھ) نہ کہو ماسوائے کہ سچائی
|
اہل کتاب
|
4:171
|
|
وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ عَمَّا جَآءَكَ مِنَ الْحَقِّ١ؕ
|
اور آپؐ اُن کی خواہشات کی (اب) پیروی نہ کریں جب کہ آپؐ کے پاس سچائی(کتاب حق) آ چکی ہے
|
آپﷺ کو حکم
|
5:48
|
|
لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ غَیْرَ الْحَقِّ
|
اپنے دین میں حق کے سوا (کسی اور چیز کو) بڑھا چڑھا کر بیان نہ کرو، اور
|
اہل کتاب کو
|
5:77
|
|
مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ
|
اُس وجہ سے جو وہ حق (سچائی) کو پہچان لیتے ہیں
|
عیسایوں کے بارے
|
5:83
|
|
وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَا جَآءَنَا مِنَ الْحَقِّ١ۙ
|
اور ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور جو ہمارے پاس سچائی میں سے آیا ہے( اس) پر ایمان نہ لائیں
|
عیسایوں کے بارے
|
5:84
|
|
فَاِنْ عُثِرَ عَلٰۤى اَنَّهُمَا اسْتَحَقَّاۤ اِثْمًا
|
پھراگر اُن دونوں (گواہوں )پرایک گناہ معلوم ہوجائے توپھر
|
وصیت کے سلسلے گواہی
|
5:107
|
|
مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْهِمُ الْاَوْلَیٰنِ
|
(وہ)ان لوگوں میں سے ہوں جو ان(دونوں گواہوں) پر حق رکھتے ہوں(یعنی) دو قریبی رشتہ دار،
|
وصیت کے سلسلے گواہی
|
5:107
|
|
فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا
|
پھر وہ اللہ کی قسم کھائیں ،(اور کہیں:) کہ واقعی ہماری گواہی اُن دونوں کی گواہی سے سچی ہے
|
وصیت کے سلسلے گواہی
|
5:107
|
|
اَنْ اَقُوْلَ مَا لَیْسَ لِیْ١ۗ بِحَقٍّ
|
کہ میں وہ کہتا جس کا مجھے حق نہیں تھا
|
عیسی کا جواب
|
5:116
|
|
یَقُصُّ الْحَقَّ وَ هُوَ خَیْرُ الْفٰصِلِیْنَ
|
ہ حق (سچ) فرماتاہے اور وہ (اللہ) فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے
|
شان باری تعالی
|
6:57
|
|
ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰهُمُ الْحَقِّ
|
پھر وہ اللہ کی طرف لوٹائے جاتے ہیں ، جو اُن کا مولا برحق ہے
|
شان باری تعالی
|
6:62
|
|
فَاَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ١ۚ
|
پھردونوں پارٹیوں میں سے کون تحفظ (سلامتی) کا حقدار ہے ؟
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
6:81
|
|
وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖۤ
|
اور وہ (اہل کتاب)اللہ کی قدر نہیں کرتے جیسے اُس کی قدر کا حق ہے
|
اہل کتاب کے بارے
|
6:91
|
|
بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ
|
اُس وجہ سے جو تم اللہ پر ناحق کہا کرتے تھے
|
ظالمین (نافرمانبرداروں) کی موت
|
6:93
|
|
وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖۖ٘
|
اور اُن (چیزوں) کا حق (قرضہ واجبات ) دواُن کی کٹائی کے دن
|
شان باری تعالی
|
6:141
|
|
وَ فَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْهِمُ الضَّلٰلَةُ١ؕ
|
ا ور ایک فریق ، ان پر گمراہی ثابت (حق) ہو چکی ہے
|
محکم آیت
|
7:30
|
|
وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَقِّ
|
اورگناہ اور ناحق( بے جا) نافرمانی (بغاوت)
|
حرام کردہ
|
7:33
|
|
اَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا
|
کہ ہم نے اُس ( جنت) کو حقیقت (سچا) پایا ہے جو ہمارے رب نے ہم سے وعدہ کیا تھا
|
اصھاب الجنت اور اصحاب النار
|
7:44
|
|
فَهَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا١ؕ
|
پھرکیا تم نے بھی اُس ( جہنم ) کو حقیقت پایا ہے جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا
|
اصھاب الجنت اور اصحاب النار
|
7:44
|
|
قَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ۚ
|
(کہ) واقعی: ہمارے رب کے رسول سچائی سے آئے!
|
( سزا کے وعدہ )
|
7:53
|
|
حَقِیْقٌ عَلٰۤى اَنْ لَّاۤ اَقُوْلَ عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ١ؕ
|
حقیقی ہوں اس (بات) پر کہ میں اللہ پرماسوائے حق کے کچھ نہ کہوں
|
موسی اور فرعون
|
7:104
|
|
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
پھر حق ثابت ہو ا اور باطل(غلط) ہواجو کچھ وہ (جادوگر)کر رہے تھے
|
موسی اور فرعون
|
7:118
|
|
الَّذِیْنَ یَتَكَبَّرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ
|
جو زمین میں ناحق تکبر (اپنا بڑھا پن ظاہر)کرتے ہیں،
|
موسی کا بیان اور ایک اصول
|
7:146
|
|
اَنْ لَّا یَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ
|
کہ وہ اﷲ پر(کچھ) نہیں کہیں گے ماسوائے حق (سچائی) ؟
|
قوم موسی
|
7:169
|
|
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا١ؕ
|
یہی (لوگ )ہیں (کہ)وہ سچے مومنین ہیں
|
مومنین
|
8:3
|
|
وَ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ
|
اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ حق کو اپنے الفاظ سے ثابت کر دے
|
جنگ کے لیے
|
8:7
|
|
لِیُحِقَّ الْحَقَّ وَ یُبْطِلَ الْبَاطِلَ
|
تاکہ وہ (اللہ) حق کو حق اور جھوٹ کو جھوٹ کر دے ، ا
|
جنگ کے لیے
|
8:8
|
|
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا١ؕ
|
یہی (لوگ) ہیں (کہ) وہ سچے مومنین ہیں
|
اللہ کی راہ میں ہجرت، جہاد اور انکی مدد کرنے والے
|
8:74
|
|
اَتَخْشَوْنَهُمْ١ۚ فَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشَوْهُ
|
؟ کیا! تم (مسلمان) اُن سے ڈرتے ہو؟ پھر اللہ کا حق ہے کہ تم اُسی سے ڈرو
|
مومنین اور مشرکین
|
9:13
|
|
وَ لَا یَدِیْنُوْنَ دِیْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ
|
اور وہ دین حق کی پیروی نہ کرتے ہوں، حتی
|
اہل کتاب میں سے جو
|
9:29
|
|
وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ۙ
|
اور دین حق سے ارسال کیا ، تاکہ وہ(اللہ) اس (ہدایت اور دین) کو اُس کے تمام دینوں (مذاہب) پر غالب(ظاہر) کر دے
|
یہودی اور عیسایوں کے عقائد
|
9:33
|
|
وَ قَلَّبُوْا لَكَ الْاُمُوْرَ حَتّٰى جَآءَ الْحَقُّ
|
اور آپؐ کے لیے معاملات کو الٹ پلٹ کیاحتی کہ سچائی آگئی
|
تاریخی آیت
|
9:48
|
|
وَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْهُ
|
، اوراللہ،اور اُس کا رسول ؐ حق رکھتے ہیں کہ وہ (منافقین) اُس(اللہ) کو خوش کریں
|
جہاد پر نہ جانے والے
|
9:62
|
|
اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِ
|
، زیادہ حق رکھتی ہے کہ آپؐ (اور مومنین بھی) اس میں (نماز کے لیے) کھڑے ہوں،
|
مسجد کے اوصاف
|
9:108
|
|
١۫ وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا فِی التَّوْرٰةِ وَ الْاِنْجِیْلِ وَ الْقُرْاٰنِ١ؕ
|
تورات اورانجیل اور قرآن میں اس(اللہ) پر یہ ایک سچا وعدہ ہے
|
مومنین جانوں اور مال
|
9:111
|
|
وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ
|
؛ اﷲ کا وعدہ سچاہے
|
شان الہی
|
10:4
|
|
فَلَمَّاۤ اَنۡجٰٮهُمۡ اِذَا هُمۡ يَبۡغُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ
|
پھر جب وہ (اللہ) اُن(لوگوں) کو(طوفان سے) نجات دے دیتا ہے، تو اُسی وقت وہ زمین میں ناحق بغاوت (سرکشی) کرتے ہیں
|
انسانوں کی فطرت
|
10:23
|
|
وَرُدُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِ مَوۡلٰٮهُمُ الۡحَـقِّ
|
اور وہ اللہ ہی کی طرف واپس کیے جائیں گے ،جو اُن کا سچا مولا ہے،
|
حساب و کتاب
|
10:30
|
|
فَذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمُ الۡحَـقُّ ۚ
|
پھریہی اللہ تمہارا سچا رب ہے!
|
شان باری تعالی
|
10:32
|
|
ۚ فَمَاذَا بَعۡدَ الۡحَـقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ
|
! پھر سچائی کے بعد ماسوائے گمراہی کے کیا ہے؟
|
شان باری تعالی
|
10:32
|
|
كَذٰلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ
|
اسطرح سے آپؐ کے رب کا لفظ اُ
|
شان باری تعالی
|
10:33
|
|
مَّنۡ يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَـقِّؕ
|
جو حق کی طرف ہدایت دے سکے؟
|
شان باری تعالی
|
10:35
|
|
قُلِ اللّٰهُ يَهۡدِىۡ لِلۡحَقِّؕ
|
(آپؐ) کہیں: اللہ ہی حق کی ہدایت دیتا ہے
|
شان باری تعالی
|
10:35
|
|
اَفَمَنۡ يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَقِّ اَحَقُّ اَنۡ يُّتَّبَعَ
|
کیا پھرجو حق کی طرف ہدایت دیتا ہے حقدار ہے کہ اُس کی پیروی کی جائے
|
شان باری تعالی
|
10:35
|
|
اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡــًٔا ؕ
|
بے شک! ظن توحق کے مقابلے میں کسی چیز کا فاہدہ نہیں دیتا
|
شان باری تعالی
|
10:36
|
|
وَيَسۡتَنۡۢبِـُٔوۡنَكَ اَحَقٌّ هُوَ
|
اور وہ آپؐ سے پوچھتے ہیں (کہ اُن کو بتایا جائے) کیا وہ (عذاب کا ملنا)سچ ہے؟(
|
عذاب کے متعلق
|
10:53
|
|
قُلۡ اِىۡ وَرَبِّىۡۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ ؔؕ
|
( آپؐ )کہیں: ہاں اورمیرے رب کی قسم، بے شک! وہ واقعی سچ ہے،
|
عذاب کے متعلق
|
10:53
|
|
اَلَاۤ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ
|
کیا نہیں بے شک! اللہ کا وعدہ (جزا و سزا دینے کا) سچا
|
شان الہی
|
10:55
|
|
قَالَ مُوْسٰۤى اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ١ؕ
|
موسی ؑ نے کہا: کیا تم سچائی کے لیے کہتے ہو جب کہ تمہارے پاس آ چکی ہے؟
|
موسی ہارون
|
10:77
|
|
وَ یُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ۠
|
اور اللہ سچائی کو اپنے الفاظ سے سچا( ثابت) کر دے گا، اور اگرچہ مجرم مخالف ہی ہوں
|
موسی ہارون
|
10:82
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ
|
بے شک! وہ لوگ جن پر آپؐ کے رب کے الفاظ ثابت ہو چکے ہیں،وہ ایمان نہیں لائیں گے؛
|
ایک اصول
|
10:96
|
|
حَقًّا عَلَیْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ۧ
|
مومنین کو بچا لینا ہم (اللہ) پر فرض ہے
|
بے ایمان لوگوں
|
10:103
|
|
قَدْ جَآءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ
|
اب تمہارے پاس تمہارے رب سے حق(قرآن) آ چکا ہے
|
قرآن کے بارے
|
10:108
|
|
قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ١ۚ
|
اُنہوں نے کہا: تُو واقعی جانتا ہے کہ ہمارے لیے تمہاری بیٹیوں میں کوئی حق نہیں ہے
|
لوطؑ کے بارے
|
11:79
|
|
قَدْ جَعَلَهَا رَبِّیْ حَقًّا
|
میرے رب نے واقعی اس (خواب) کو سچا کر دیا
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:100
|
|
وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ
|
اور جو آپﷺکی طرف آپﷺ کے رب سے نازل کیا گیا ہے حق(سچائی) ہے
|
قران کے بارے
|
13:1
|
|
١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْحَقَّ وَ الْبَاطِلَ١ؕ۬
|
اسطرح سے اللہ حق اور باطل کو واضح کرتا ہے
|
شان الہی
|
13:17
|
|
اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ
|
بے شک! اللہ نے تم سے وعدہ کیا (اور) وعدہ سچا تھا؛
|
حساب و کتاب والے شیطان کا کہنا
|
14:21
|
|
وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَیْهِ الضَّلٰلَةُ
|
، اور اُن میں سے تھے جن پر گمراہی ثابت ہو گئی.
|
ایک اصول
|
16:36
|
|
بَلٰى وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا
|
نہیں! اُس(اللہ) پر(واجب) ایک سچاوعدہ ہے،
|
مرے ہوے کو زندہ کرنا
|
16:38
|
|
فَفَسَقُوْا فِیْهَا فَحَقَّ عَلَیْهَا الْقَوْلُ
|
، پھر وہ (امیر لوگ) اس (حکم یا بستی) میں فسق (نافرمانی) کرتے ہیں پھر اس(بستی) پر (عذاب کا) لفظ ثابت ہو جاتا ہے
|
سنت الہی
|
17:16
|
|
وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ
|
اور قرابت دار اورمسکین اور مسافر کو اُن کا حق دیا کرو
|
محکم آیت
|
17:26
|
|
وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ
|
اور (آپؐ) کہیں: حق آ چکا ہے اور باطل(جھوٹ) مٹ گیا ہے.
|
آپﷺ کو حکم
|
17:81
|
|
لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ
|
تاکہ وہ(شہر کے لوگ) جان جائیں کہ بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے
|
اصحاب الکہف
|
18:21
|
|
وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ
|
(آپؐ) کہیں (اے لوگو! یہ قرآن) تمہارے رب کی طرف سے سچائی ہے
|
آپﷺ کو حکم
|
18:29
|
|
هُنَالِكَ الْوَلَایَةُ لِلّٰهِ الْحَقِّؕ
|
اس (طرح کے) معاملے میں تو بچاؤ اللہ برحق کا ہے
|
دو بندوں کی مثال
|
18:44
|
|
وَ یُجَادِلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ
|
. اور جو لوگ کفر کرتے ہیں وہ باطل سے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ وہ اس سے حق کو جھٹلا سکیں
|
حق سے انکاری لوگوں کا کام
|
18:56
|
|
وَ كَانَ وَعْدُ رَبِّیْ حَقًّاؕ
|
اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے
|
ذی القرنین
|
18:98
|
|
قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ
|
(یہ) ایک سچی بات ہے جس میں وہ(لوگ) شک کرتے ہیں
|
عیسی ابن مریمؑ
|
19:34
|
|
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّۚ
|
پھر اللہ کی شان اونچی جو سچا بادشاہ ہے
|
شان باری تعالی
|
20:114
|
|
بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَۙ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ
|
نہیں اُن (لوگوں) میں سے اکثر سچائی کو نہیں جانتے پھر وہ اعراض(کنارہ) کرتے ہیں
|
الہامی کتاب یا نصیحت
|
21:24
|
|
وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ
|
اور سچا وعدہ قریب آرہا ہے؛
|
جب یاجوج ماجوج کھول دیے جائیں
|
21:97
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى
|
وہ(تمہاری تخلیق کا عمل) اس لئے ہے کیوں کہ بے شک اللہ، وہی حق(سچا) ہے. اوربے شک! وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
22:6
|
|
وَ كَثِیْرٌ حَقَّ عَلَیْهِ الْعَذَابُ
|
اور اکثرہیں کہ اُن پر عذاب واجب(ثابت) ہے
|
اللہ کو سجدہ
|
22:18
|
|
اِ۟لَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ بِغَیْرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنْ یَّقُوْلُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ
|
وہ لوگ جن کو اُن کے گھروں سے ناحق نکال دیا گیا ہو ماسوائے کہ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے،
|
ظلم کی تعریف جس کی وجہ سے لڑائی کی اجازت ہے
|
22:40
|
|
وَّ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ
|
اور تاکہ جان جائیں وہ لوگ جن کو علم دیا گیا ہے کہ بے شک یہ (پیغام) آپﷺ کے رب کی طرف سے سچائی ہے
|
رحمان اور شیطان کی جنگ
|
22:54
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ
|
یہ اس لئے کیوں کہ اللہ! وہی حق (سچ) ہے
|
شان باری تعالی
|
22:61
|
|
مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ
|
وہ اللہ کا اندازہ نہیں لگاتے جسطرح کہ اُسکا اندازہ کرنے کا حق ہے. بیشک اللہ ! واقعی طاقت والا (اور) زبردست ہے
|
اللہ کے سوا پکارنے والے
|
22:74
|
|
وَ جَاهِدُوْا فِی اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ١ؕ هُوَ اجْتَبٰكُمْ
|
ور اللہ (کے مقصد) میں جہدوجہد (کوشش) کرو جیسے کہ اُس کی جہدو جہد (کوشش) کا حق ہے. اُس نے تمہیں چن لیا ہے
|
محکم ایت
|
22:78
|
|
وَ اَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
|
؛ اور اُن میں سے اکثر سچائی کو ناپسند کرتے ہیں
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:70
|
|
وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَآءَهُمْ
|
اور اگر سچائی اُن (لوگوں) کی خواہشات کی پیروی کرتی تو
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:71
|
|
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ
|
پھر اللہ، اعلی ہے سچا بادشاہ ہے! کوئی معبود نہیں ماسوائے کہ وہی،
|
شان باری تعالی
|
23:116
|
|
یَوْمَئِذٍ یُّوَفِّیْهِمُ اللّٰهُ دِیْنَهُمُ الْحَقَّ
|
اُس دن اللہ اُن (الزام لگانے والوں) کو اُن کا پورا قرض لوٹا دے گا،
|
قیامت کے دن
|
24:24
|
|
وَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ
|
ا، اور وہ جان لیں گے کہ اللہ، وہی واضح سچائی ہے
|
قیامت کے دن
|
24:24
|
|
وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ
|
اور اگر حق(یعنی فیصلہ) اُن کے لئے ہو جائے تو وہ اِس (یعنی آپﷺ) کی طرف فرمانبردار ہو کر آ جاتے ہیں
|
ہدایت سے پھرنے والے
|
24:49
|
|
اَلْمُلْكُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ١ؕ
|
ادشاہی اُس دن سچی (اور)رحمان کے لیے ہی ہو گی،
|
قیامت کے دن
|
25:26
|
|
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِیْنِ
|
پھر (آپﷺ)اللہ پر بھروسہ کریں. بے شک! آپﷺ ایک واضح سچائی پر ہیں.
|
آپﷺ کو تسلی
|
27:79
|
|
وَ لِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ
|
، اور تاکہ وہ (ماں)جان سکے کہ بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہوتا ہے
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:13
|
|
وَ اسْتَكْبَرَ هُوَ وَ جُنُوْدُهٗ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ
|
اور وہ (فرعون) اور اُس کے لشکر زمین میں ناحق(بلاجواز) تکبر کرتے تھے،
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:39
|
|
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا
|
پھر جب اُن کے پاس ہماری طرف سے حق(قرآن) آیا ہے
|
لوگوں پر
|
28:48
|
|
اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلِهٖ مُسْلِمِیْنَ
|
بے شک! یہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے. بے شک! اس (قرآن) سے پہلے بھی ہم مسلمین (فرمانبردار) تھے
|
اللہ کی کتاب کے بارے
|
28:53
|
|
قَالَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَغْوَیْنَا١ۚ
|
وہ جن پر لفظ ثابت ہو جائے گا کہیں گے: ہمارے رب! یہ وہ(لوگ) ہیں جن کو ہم نے گمراہ کر دیا تھا
|
قیامت کے دن. (عذاب والا قول)
|
28:63
|
|
فَعَلِمُوْۤا اَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ
|
پھر وہ جان لیں گے کہ اللہ کے لیے ہی سچائی ہے، اور جو کچھ (جھوٹ) وہ (دنیاوی زندگی میں) گھڑا (ایجاد کیا) کرتے تھے اُن سے (اُس دن) جاتا رہے گا
|
قیامت کے دن
|
28:75
|
|
فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ١ؕ
|
چنانچہ رشتہ دار کو اُس کا حق دو اورمسکین (غریب) کو اور مسافرکو(بھی). ی
|
احکامات
|
30:38
|
|
وَ كَانَ حَقًّا عَلَیْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیْنَ
|
. اور مومنین کی مدد کرنا تو ہم پرحق (یعنی فرض) ہے
|
آپﷺ کو بتایا گیا
|
30:47
|
|
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَ
|
پس آپﷺ صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے،اور وہ لوگ جویقین نہیں رکھتے ہیں آپﷺ کو کمزور(بے صبرا) نہ بنا دیں
|
آپﷺ کو حکم
|
29:59
|
|
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
|
وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے. یہ اللہ کا ایک سچا وعدہ ہے اور وہ عزیز(طاقت والااور) حکیم(عقلمند)ہے
|
جو فضول باتوں کی خریداری نہیں کرتا۔
|
31:9
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ١ۙ
|
یہ اسلیے ہے کہ بے شک اللہ، وہ حق ہے، اور بے شک جس کو بھی وہ(لوگ) اللہ کی بجائے پکارتے ہیں باطل (غلط)ہے
|
سبحان اللہ
|
31:30
|
|
اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
|
بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے. پھر تمہیں دنیاوی زندگی دھوکہ نہ دے، اور نہ ہی تمہیں دھوکہ دے اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والا
|
لوگوں کو
|
31:33
|
|
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰهُ١ۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ
|
یا وہ (یعنی لوگ)کہتے ہیں: (کہ) اُس نے اِس کو (خود ہی)گھڑا ہے؟ نہیں، وہ آپﷺ کے رب کی طرف سے سچائی ہے
|
کتاب الہی
|
32:2
|
|
وَ لٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ
|
لیکن میری طرف سے لفظ حق(ثابت) ہوکہ" میں واقعی جہنم کو جنوں اور انسانوں سے جہنم بھر دوں گا اکھٹے کر کے
|
اللہ باری تعالی کا اٹل فیصلہ
|
32:13
|
|
وَ اللّٰهُ یَقُوْلُ الْحَقَّ وَ هُوَ یَهْدِی السَّبِیْلَ
|
اور اللہ سچ کہتا ہے اور وہی (سیدھے) راستے کی ہدایت بھی دیتا ہے
|
ایک اصول
|
33:4
|
|
وَ تُخْفِیْ فِیْ نَفْسِكَ مَا اللّٰهُ مُبْدِیْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ١ۚ وَ اللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشٰهُ١ؕ
|
اور آپﷺ نے دل میں چھپایا جس کو کہ اللہ ظاہر کرنے والا تھا، اور آپﷺ لوگوں سے ڈرے اور اللہ کا زیادہ حق ہے کہ آپﷺ اُس سے ڈرتے
|
آپﷺ کے بارے
|
33:37
|
|
وَ اللّٰهُ لَا یَسْتَحْیٖ مِنَ الْحَقِّ١ؕ
|
اور اللہ تو سچ (کہنے)سے نہیں شرماتا
|
ایمان والوں کو
|
33:53
|
|
وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ١ۙ
|
اور وہ دیکھتے ہیں جن کو علم دیا گیا ہے کہ جو (قرآن) آپﷺ کی طرف آپﷺ کے رب سے نازل کیا گیا ہے وہ سچ(حق) ہے
|
قرآن کے بارے
|
34:6
|
|
قَالُوا الْحَقَّ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ
|
تووہ (فرشتے)کہیں گے: حق(سچائی) اور وہ اعلی عظیم ہے
|
اللہ کے سوا دوسروں کو کچھ سمجھنے والے
|
34:23
|
|
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ
|
اور کہتے ہیں وہ لوگ جوکفر کرتے ہیں حق کے لیے جب وہ اُن کے پاس آ گیا ہے کہ نہیں ہے یہ کچھ بھی ماسوائے واضح جادوکے
|
قرآن کے بارے
|
34:43
|
|
قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ
|
(آپﷺ) کہیں: سچائی آ چکی ہے اور باطل ظاہر نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ دوبارہ آئے گا
|
شان الہی
|
34:49
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ
|
اے لوگو! بے شک!اللہ کا وعدہ سچا ہے.
|
اللہ کا وعدہ
|
35:5
|
|
وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ
|
اورجو ہم نے آپﷺ کی طرف کتاب میں سے وحی کی ہے، یہ سچائی ہے تصدیق کرتی ہے اُن کی جو اس سے پہلے (نازل کی گئی) تھیں
|
قرآن کے بارے
|
35:31
|
|
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
|
اُن میں سے اکثر( لوگوں) پر واقعی (عذاب کا) لفظ سچ ( ثابت) ہو چکا ہے، پس وہ ایمان نہیں لاتے ہیں
|
غافل لوگ
|
36:7
|
|
لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
|
تاکہ جو بھی زندہ ہو اُس کو ڈرائے اور کافرین (نہ ماننے والوں) پر (اللہ کے عذاب کا) لفظ ثابت ہو جائے
|
قرآن کا مقصد
|
36:70
|
|
فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ
|
پس، ہمارے رب کالفظ ہم پر ثابت ہو چکا ہے. بے شک! ہم واقعی(عذاب کو) چکھنے ہی والے ہیں
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے
|
37:31
|
|
بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ
|
نہیں، وہ تو سچائی لیکر آیا تھا اور اس نے (پہلے) رسولوں کی تصدیق بھی کی
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے
|
37:37
|
|
اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ
|
نہیں تھااُن سب میں کوئی مگر اُس نے رسولوں کو جھٹلایا تھا، پھر میرا عذاب (غصہ) جائز تھا (یعنی بلا جواز نہیں تھا)
|
کافرین کے متعلق
|
38:14
|
|
اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ
|
بے شک! وہ حق (سچ) ہے جھگڑا کرنا آگ کے رہنے والوں کا
|
سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے
|
38:64
|
|
قَالَ فَالْحَقَّ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ
|
اُس (اللہ) نے کہا: پس سچائی ہے، اور سچ ہی میں کہتا ہوں
|
اللہ اور ابلیس کے درمیان مکالمہ
|
38:83
|
|
اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ١ؕ اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِۚ
|
کیاپھر وہ (شخص)جس پر عذاب کا لفظ پورا ہو چکا ہے (کیا اس کی مدد ہو سکتی ہے)، کیاپھر آپﷺ (اُس انسان کو)بچا سکتے ہیں جو آگ میں ہے؟
|
سوال پوچھا گیا
|
39:19
|
|
وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ١ۖۗ
|
اور وہ (مشرک)اللہ کی قدر نہیں کرتے جیسے کہ اُس کی قدر کا حق ہے،
|
عبادت اللہ کی
|
39:67
|
|
قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
|
وہ کہیں گے: ہاں بے شک (آئے تھے). لیکن عذاب کا لفظ (حکم) کافرین پر حق ثابت ہو چکا ہے
|
قیامت کے دن جہنم اور کافرین
|
39:71
|
|
وَ جٰدَلُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ
|
ں اور باطل سے جھگڑالو بحث کرتی رہی تاکہ اس(باطل) سے حق کو نیچا دکھائے
|
کفر کرنے والے
|
40:5
|
|
وَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ
|
اوراسطرح آپﷺ کے رب کا لفظ ثابت ہوا اُن لوگوں پر جوکفر کرتے تھے کہ بے شک! وہ دوزخی (جہنمی) ہیں
|
کفر کرنے والے
|
40:6
|
|
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ
|
پس آپﷺ صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کے لیے معافی مانگیں
|
آپﷺ کو حکم
|
40:55
|
|
ذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَۚ
|
(اُن کو کہا جائے گا): یہ (عذاب) اس وجہ سے ہے جو تم زمین میں بغیر حق کے اتراتے تھے، اور اس وجہ سے جو تم اکڑا کرتے تھے
|
اللہ کے علاوہ پکارنا
|
40:75
|
|
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۚ
|
پس (آپﷺ) صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے.
|
آپﷺ کو حکم
|
40:77
|
|
فَاَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ
|
پھرجو عاد تھے، وہ تو زمین میں بغیر حق کے تکبر کیا کرتے تھے،
|
عاد ثمود
|
41:15
|
|
وَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۚ
|
اور ان پر (عذاب کا) لفظ ثابت ہو گیا اُن اُمتوں میں جو ان سے پہلے جنوں اور انسانوں سے گزر چکی تھیں.
|
اللہ کے دشمن
|
41:25
|
|
سَنُرِیْهِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُ الْحَقُّ١ؕ
|
ہم ان (لوگوں) کو اپنی آیات اُفق (کائنات) میں اور ان کی جانوں میں بھی دکھائیں گے حتی کہ اُن کے لیے واضح ہو جائے گاکہ یہ (قرآن) واقعی ہی (حق) سچائی ہے
|
قرآن کے متعلق
|
41:53
|
|
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مُشْفِقُوْنَ مِنْهَا١ۙ وَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّهَا الْحَقُّ١ؕ
|
اور جولوگ ایمان رکھتے ہیں وہ تو اس(کے خیال)سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ بے شک وہ سچائی ہے.
|
(قیامت)
|
42:18
|
|
وَ یَمْحُ اللّٰهُ الْبَاطِلَ وَ یُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ١ؕ
|
اور اللہ باطل کو مٹا دے گا اور اپنے الفاظ سے حق کو سچا ثابت کر دے گا.
|
اللہ کا فیصلہ
|
42:24
|
|
اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ
|
پکڑ(الزام )صرف اُن لوگوں پر ہے جولوگوں پر ظلم (زیادتی)کرتے ہیں اور زمین میں بغیر کسی جواز (حق) کے بغاوت کر دیتے ہیں
|
برائی کے بدلے برائی کرنے کی بجاے
|
42:42
|
|
بَلْ مَتَّعْتُ هٰۤؤُلَآءِ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى جَآءَهُمُ الْحَقُّ وَ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ
|
نہیں، میں ان (لوگوں)کو اور ان کے باپ داداکو ڈھیل دیتا رہا،حتی کہ اُن کے پاس سچائی (یعنی کتاب) اور ایک واضح کرنے والا رسول آ گیا
|
نبی اکرمﷺ کے وقت کے لوگ
|
43:29
|
|
وَ لَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ وَّ اِنَّا بِهٖ كٰفِرُوْنَ
|
اور جب اُن کے پاس حق آیا تو وہ بولے یہ ایک جادو ہے اور بےشک ہم اس سے کفر(انکار) کرتے ہیں۔
|
نبی اکرمﷺ کے وقت کے لوگ
|
43:30
|
|
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
|
ہم واقعی تمہارے پاس سچائی (قرآن) لائے ، لیکن تم سے اکثر حق کے مخالف تھے
|
یوم قیامت اور مجرمین
|
43:78
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ السَّاعَةُ لَا رَیْبَ فِیْهَا
|
اور جب یہ کہا گیا تھا. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور (قیا مت کی) گھڑی،اُس میں شک نہیں،
|
یوم قیامت
|
45:32
|
|
اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۖۚ فَیَقُوْلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
|
بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے. پھروہ کہتا ہے: یہ کچھ نہیں ہے ماسوائے پہلے قصوں کے
|
والدین کا نافرمان
|
46:17
|
|
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ
|
یہی ہیں وہ لوگ جن پر ثابت ہو چکا ہے (عذاب کا) لفظ جنوں اور انسانوں کی اُن اُمتوں میں سے
|
والدین کا نافرمان
|
46:18
|
|
فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ
|
.پس آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جاتا ہے اُس وجہ سے جو تم زمین میں بغیر حق تکبر کیا کرتے تھے اور اس وجہ سے جو تم نافرمانی کیا کرتے تھے
|
کافرین سے کہا جاے گا
|
46:20
|
|
مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ وَ اِلٰى طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ
|
تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے (کتابیں) تھیں، ہدایت دیتی ہے سچائی(حق) کی طرف اور ایک سیدھے طریقے (راستے) کی طرف
|
قرآن اور جنات
|
46:30
|
|
وَّ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۙ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ اَصْلَحَ بَالَهُمْ
|
اور وہ (کتاب) اُن کے رب کی طرف سے سچائی ہے۔۔۔وہ اُن کے گناہوں کو اُن سے دور کر دیتا ہے اور اُن کے معاملات بہتر کر دیتا ہے
|
جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں اور اُس پر ایمان لاتے ہیں جو مُحمدﷺ پر نازل کیا گیا ہے
|
47:2
|
|
وَ اَنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ؕ
|
اور کہ وہ جو ایمان والے ہیں وہ اپنے رب کی طرف سے حق (قرآن) کی پیروی کرتے ہیں.
|
واضح آیت
|
47:3
|
|
وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ
|
اور اُن کو تقوی (تحمل) کے لفظ کا پابند کر لیا،اور وہ اُس کے حقدار بھی اور اُس کے اہل بھی تھے
|
تاریخی آیت
|
48:26
|
|
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ
|
وہ وہی ہے جس نے اپنے رسولﷺ کو ہدایت اور سچے دین سے بھیجا ہے، |
ایک حقیقت
|
48:28
|
|
بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ
|
نہیں، بلکہ اُنہوں نے سچائی (قرآن) سے انکار کر دیا ہے جب کہ یہ اُن (کافرین)کے پاس آ چکی ہے، پھر وہ ایک مشکل حالت میں ہیں
|
شان باری تعالی
|
50:5
|
|
وَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ
|
اور لکڑیوں کے مکانوں میں رہنے والوں نے، اور تباع کے لوگوں نے: ہر کسی نے رسولوں کو جھٹلایا، چنانچہ میری دی گئی (عذاب کی) دھمکی ثابت(پوری)ہوئی
|
تاریخی آیت
|
50:14
|
|
وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ
|
اور اُن کے مال میں مانگنے والوں (فقیروں) اور محروم (غریب، نہ مانگنے والوں) کا (واجبی) حصہ ہوتا تھا
|
متقین
|
51:19
|
|
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ
|
پھر آسمانوں اور زمین کے رب کی قسم! بے شک! وہ واقعی سچائی ہے، جسطرح کہ تم بات چیت کرتے ہو
|
(آخرت ایسی ہی)
|
51:23
|
|
وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًاۚ
|
اور بےشک! ظن جو ہے وہ حق (سچائی) کے مقابلے میں کسی چیز کا بھی فاہدہ نہیں دیتا ہے
|
(یعنی حق کے مقابلے میں ظن، خیال کچھ بھی نہیں ہے)
|
53:28
|
|
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ
|
بے شک! یہ واقعی، وہ بہت سچی یقین والی ہے
|
(ایسا ہونا)
|
56:95
|
|
اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ١ۙ
|
کیا ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے وقت نہیں ہے کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لئے اور جو نازل ہوا ہے حق سے گڑگڑائیں .
|
یوم حساب
|
57:16
|
|
فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَایَتِهَا
|
اور پھر انہوں نے اس (رہبانیت) کو نہ نبھایا جسطرح کہ اس کا نبھانے کا حق تھا.
|
رسولوں کا سلسلہ
|
57:27
|
|
تُلْقُوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ قَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَآءَكُمْ مِّنَ الْحَقّ
|
تم اُن کی طرف دوستی کرتے ہو اوروہ تو اُس سے انکار کر چکے ہیں جو تمہارے پاس حق میں سے آیا ہے،
|
دوستی کے احکامات
|
60:1
|
|
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ
|
وہی ہے جس نے اپنے رسولﷺ کو ہدایت (قرآن) اور سچے مذہب (دین) سے بھیجا ہے،تاکہ وہ (اللہ) اس(دین)کو اس کے تمام مذاہب کے اوپر فوقیت دے دے، اورچاہے مشرکین کتنے ہی مخالف ہوں
|
ایک حقیقت
|
61:9
|
|
اَلْحَآقَّةُۙ
|
حقیقت
|
حقیقت
|
69:1
|
|
مَا الْحَآقَّةُۚ
|
کیا ہے حقیقت؟
|
ایک سوال
|
69:2
|
|
وَ مَاۤ اَدْرٰكَ مَا الْحَآقَّةُؕ
|
اور آپﷺ کیا جانیں کہ حقیقت کیا ہے
|
ایک سوال
|
69:3
|
|
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ
|
اور بے شک وہ! ایک قطعی یقین والی سچائی ہے
|
قرآن کے بارے
|
69:51
|
|
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ
|
اور وہ جو، اُن کے مالوں میں ایک مقرر کردہ (جانا پہچانا) حصہ ہے |
نمازیوں کے اوصاف
|
70:24
|
|
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
|
وہ حق (سچائی) والا دن ہے. پھر جو چاہے اپنے رب کی طرف ایک ٹھکانا بنا لے
|
قیامت کا دن
|
78:39
|
|
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ
|
اور اپنے رب کا فرمانبردار اور ڈرا ہوا ہو گا
|
قیامت کی ابتدا
|
84:2
|
|
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ
|
اور اپنے رب کا فرمانبردار اور ڈرا ہوا ہو گا
|
قیامت کی ابتدا
|
84:5
|
|
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ١ۙ۬ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠
|
ماسوائے ان (لوگوں) کے جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں، اور ایک دوسرے کو حق (سچائی) کی تلقین کریں اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کریں۔
|
انسان کی حالت
|
103:3
|