Home-ویب پیج

Chapter No 4-پارہ نمبر    The Family of Imran-3 سورت آلِ عمران Ayah No-102 ایت نمبر

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ
آسان اُردو اے ایمان والو! اللہ کا تقوی کرو(اللہ سے ڈرو) جیسے اُس کے تقوی کا حق ہے، اور تمہیں مرنا نہیں ماسوائے کہ تم مسلمان(فرمانبردار) ہی ہو؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے ایمان والو ! دل میں اللہ کا ویسا ہی خوف رکھو جیسا خوف رکھنا اس کا حق ہے، اور خبردار ! تمہیں کسی اور حالت میں موت نہ آئے، بلکہ اسی حالت میں آئے کہ تم مسلمان ہو۔
ابو الاعلی مودودی اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے تم کو موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو
احمد رضا خان اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان،
احمد علی اے ایمان والو الله سے ڈرتے رہو جیسا اس سے ڈرنا چاہیئے اور نہ مرد مگر ایسے حال میں کہ تم مسملمان ہو
فتح جالندھری مومنو! خدا سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور مرنا تو مسلمان ہی مرنا
طاہر القادری اے ایمان والو! اللہ سے ڈرا کرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہاری موت صرف اسی حال پر آئے کہ تم مسلمان ہو،
علامہ جوادی ایمان والو اللہ سے اس طرح ڈرو جو ڈرنے کا حق ہے اور خبردار اس وقت تک نہ مرنا جب تک مسلمان نہ ہوجاؤ
ایم جوناگڑھی اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہئیے اور دیکھو مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا
حسین نجفی اے ایمان والو! خدا سے اس طرح ڈرو جیساکہ ڈرنے کا حق ہے اور ہرگز نہ مرو مگر اس حالت میں کہ تم مسلمان ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: O Ye who believe! fear Allah with fear due to Him, and die not except ye be Muslims.
M.M.Pickthall: O ye who believe! Observe your duty to Allah with right observance, and die not save as those who have surrendered (unto Him);
Saheeh International: O you who have believed, fear Allah as He should be feared and do not die except as Muslims [in submission to Him].
Shakir: O you who believe! be careful of (your duty to) Allah with the care which is due to Him, and do not die unless you are Muslims.
Yusuf Ali: O ye who believe! Fear Allah as He should be feared, and die not except in a state of Islam.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت
خطاب مومنین کو ہے.۔
منفرد ایت ہے۔ وقت ،زمانے کی قید سے آزاد ایک عالمگیر اصول ہدایت ہے،
اہل کتاب کے کسی فریق سے محتاط ہونے کے بعد اب صاف اور واضح طور پر مومنین کو حکم دیا جا رہا ہے کہ مرتد کی حالت میں نہیں بلکہ مسلم کی حالت میں مرنا ہے