روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَ الْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى١ؕ | آزاد کے بدلے آزاداور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت | قتل میں بدلے کے بارے | 2:178 |
| فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ وَضَعْتُهَاۤ اُنْثٰى١ؕ | پھر جب اُس (عمران کی بیوی )نے اُس(بچے کو) جنم دیا، تُو اُس نے کہا میر ے رب! بےشک! میں نے اُس کو لڑکی جنم دیا۔۔۔ | مریم کی پیدائش | 3:36 |
| مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى١ۚ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ | مرد یا عورت، ضائع نہیں کرتا، تم میں سے بعض بعضوں سے ہیں | اولوالباب کی دعا کا جواب | 3:195 |
| ١ۗ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ | مذکر(لڑکے) کے لیے دو لڑکیوں کے حصے کے برابر(حصہ) ہے، | محکم ایت | 4:11 |
| اِنْ یَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلَّاۤ اِنٰثًا١ۚ | وہ (شرک کرنے والے ) نہیں پکارتے اُس(اللہ) کی بجائے (کسی کو) ماسوائے (کہ)عورتوں کو؛ | منفرد آیت | 4:117 |
| وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ | اور جو کوئی نیک عمل کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور وہ ایک مومن ہو، | جنت میں داخلہ | 2:124 |
| فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ | تومذکر (مرد) کے لیے دو عورتوں کے حصے کے برابر (وراثت) ہے | وراثت کے بارے | 4:175 |
| قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ | (آپؐ) کہیں : کیا اُس (اللہ)نے دو نروں کویا دو مادہ کو حرام کیا | حلال و حرام | 6:143 |
| اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ | یا جو دو مادہ کے پیٹوں پر چمٹاہوتا ہے؟ | حلال و حرام | 6:143 |
| قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ | (آپؐ) کہیں : کیا اُس (اللہ)نے دو نروں کویا دو مادہ کو حرام کیا | حلال و حرام | 6:144 |
| اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ | یا جو دو مادہ کے پیٹوں پر چمٹاہوتا ہے؟ | حلال و حرام | 6:144 |
| اَللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى | اللہ جانتا ہے جو ہر مادہ (عورت)بوجھ اُٹھاتی ہے | شان باری تعالی | 13:8 |
| وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْاُنْثٰى | اور جب اُن (مشرکین)میں سے(کسی) ایک کو لڑکی کی (پیدائش کی)خوشخبری دی جاتی ہے | مشرکوں کے بارے | 16:58 |
| مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ | جو (انسان) نیکی کرتا ہے مرد وں سے ہو یا عورتوں سے اور وہ مومن ہو، | اصولی الہی | 16:97 |
| اَفَاَصْفٰكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِیْنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ اِنَاثًا١ؕ | کیاپھر تمہارے رب نے تمہیں (اے لوگو) بیٹوں سے ترجیح دی ہے، اور اُس(اللہ) نے فرشتوں سے عورتیں مخصوس کر لی ہیں؟ | ایک سوال ہے؟ | 17:40 |
| وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ | اور اُس کے علم کے بغیر نہ کوئی عورت (حمل) اُٹھاتی ہے اور نہ ہی جنم دیتی ہے. | شان باری تعالی | 35:10 |
| اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ | یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں پیدا کیا اور وہ گواہ (کے طور پر موجود) تھے؟ | سوال کیا گیا ہے | 37:150 |
| ١ۚ وَ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ | اور جو ایک نیکی کرتا ہے، مرد ہو یا عورت، اور وہ مومن بھی ہو | قوم موسیؑ کے بارے | 40:40 |
| وَ مَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٰتٍ مِّنْ اَكْمَامِهَا وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ١ؕ | اور کوئی پھل اپنے خولوں سے نہیں نکلتے، اور نہ ہی کوئی عورت (حمل کا) بوجھ اُٹھا تی ہے اور نہ ہی جنم دیتی ہے ماسوائے اُس(اللہ) کے علم سے | شان باری تعالی | 41:47 |
| ١ؕ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ | .جس کے لیے چاہتا ہے وہ لڑکیاں دیتا ہے، اور جس کے لیے چاہتا ہے وہ لڑکے دیتا ہے؛ | شان باری تعالی | 42:49 |
| اَوْ یُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّ اِنَاثًا١ۚ وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآءُ عَقِیْمًا١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ | یا وہ اُن کو، لڑکے اور لڑکیا ں (دونوں) دے دیتا ہے، اور وہ جس کو چاہتا بانجھ بنا دیتا ہے. بے شک! وہ جاننے والا طاقت والا ہے | شان باری تعالی | 42:50 |
| وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓئِكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا١ؕ | اور وہ فرشتوں کو، جو اللہ (رحمان) کے بندے (غلام) ہیں، لڑکیاں بناتے(خیال کرتے) ہیں | لوگوں کے اپنے خیالات | 43:19 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّ اُنْثٰى | اے لوگو! بے شک! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے | انسانی تخلیق | 49:13 |
| اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى | کیا تمہارے لئے تو مرد اور اُس (اللہ) کے لئے عورتیں ہیں؟ | ایک سوال | 53:21 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى | بے شک! وہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اُنہی نے ہی فرشتوں کو نام دئیے ہوئے ہیں عورتوں کے نام | فرشتے اور ان کے نام | 53:27 |
| وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ | اور کہ وہی دو جوڑے پیدا کرتا ہے، نر اور مادہ | رب کریم | 53:45 |
| وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ | اور کہ وہی دو جوڑے پیدا کرتا ہے، نر اور مادہ | رب کریم | 53:45 |
| فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ | پھر (اللہ نے) اُس سے جوڑا بنایا، مرد اور عورت | انسان کے بارے | 75:39 |
| وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ | اور اُس کی جس نے نر اور مادہ پیدا کئے ہیں | قسم | 92:3 |