اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-150 ایت نمبر

اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ
آسان اُردو یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں پیدا کیا اور وہ گواہ (کے طور پر موجود) تھے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یا پھر جب ہم نے فرشتوں کو عورت بنایا تھا تو کیا یہ دیکھ رہے تھے ؟
ابو الاعلی مودودی کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟
احمد رضا خان یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے
احمد علی کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا ہے اور وہ دیکھ رہے تھے
فتح جالندھری یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے
طاہر القادری کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنا کر پیدا کیا تو وہ اس وقت (موقع پر) حاضر تھے،
علامہ جوادی یا ہم نے ملائکہ کو لڑکیوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اور یہ اس کے گواہ ہیں
ایم جوناگڑھی یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا
حسین نجفی کیا ہم نے فرشتوں کو عورت پیدا کیا اور وہ دیکھ رہے تھے؟
=========================================
M.Daryabadi: Or created We the angels females while they were witnesses?
M.M.Pickthall: Or created We the angels females while they were present?
Saheeh International: Or did We create the angels as females while they were witnesses?"
Shakir: Or did We create the angels females while they were witnesses?
Yusuf Ali: Or that We created the angels female, and they are witnesses (thereto)?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
علمی ایت
ایک سوال کیا گیا ہے
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے