اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-149 ایت نمبر

فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ
آسان اُردو پھر (آپﷺ) ان(لوگوں)سے پوچھیں: کہ کیا آپﷺ کے رب کے لئے توبیٹیاں ہیں اور ان لوگوں کے لئے بیٹے ہیں؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اب ان (مکہ کے مشرکوں) سے پوچھو کہ : کیا (اے پیغمبر) تمہارے رب کے حصے میں تو بیٹیاں آئی ہیں اور خود ان کے حصے میں بیٹے ؟
ابو الاعلی مودودی پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!
احمد رضا خان تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے
احمد علی پس ان سے پوچھیئے کیا آپ کے رب کے لیے تو لڑکیا ں ہیں اور ان کے لیے لڑکے
فتح جالندھری ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے
طاہر القادری پس آپ اِن (کفّارِ مکّہ) سے پوچھئے کیا آپ کے رب کے لئے بیٹیاں ہیں اور ان کے لئے بیٹے ہیں،
علامہ جوادی پھر اے پیغمبر ان کفار سے پوچھئے کہ کیا تمہارے پروردگار کے پاس لڑکیاں ہیں اور تمہارے پاس لڑکے ہیں
ایم جوناگڑھی ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
حسین نجفی ان سے ذرا پوچھئے! کہ تمہارے پروردگار کیلئے بیٹیاں ہیں اور خود ان کیلئے بیٹے؟
=========================================
M.Daryabadi: Now ask thou them: there for thy Lord daughters and for them sons?
M.M.Pickthall: Now ask them (O Muhammad): Hath thy Lord daughters whereas they have sons?
Saheeh International: So inquire of them, [O Muhammad], "Does your Lord have daughters while they have sons?
Shakir: Then ask them whether your Lord has daughters and they have sons.
Yusuf Ali: Now ask them their opinion: Is it that thy Lord has (only) daughters, and they have sons?-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
علمی ایت
ایک سوال کیا گیا ہے
محکم ایت نبی اکرمﷺ کے لیے کیوں کہ اس میں حکم ہے