روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| قَالَ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْن | اُس (موسی علیہ سلام) نے کہا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں (اس سے )کہ میں جاہلوں میں سے ہوں ! | موسی ؑ کا جواب | 2:67 |
| وَ اِنِّیْ سَمَّیْتُهَا مَرْیَمَ وَ اِنِّیْۤ اُعِیْذُهَا بِكَ وَ ذُرِّیَّتَهَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ | اور بےشک! میں نے اُس (جنم ہونے والی) کا نام مریم رکھا، اور بے شک! میں اُس اور اُس کی اولاد کو شیطان مردود سے ، تیری (اے اللہ) پناہ میں دیتی ہوں | مریم کی پیدائش | 3:36 |
| فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ | ، تو پھر اللہ کی پناہ مانگ لیں | محکم آیت | 2:200 |
| قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ | اُس ( نوح ) نے کہا: میرے رب! بے شک! میںتیری پناہ مانگتا ہوں | نوحؑ کے بارے میں | 11:47 |
| قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اِنَّهٗ رَبِّیْۤ اَحْسَنَ مَثْوَایَ١ؕ | ! اُس (یوسفؑ) نے کہا: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں! بے شک! وہ میرا رب ہے جس نے میرے ساتھ اچھا (سلوک) کیا ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:23 |
| قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اَنْ نَّاْخُذَ | اُس (یوسف )نے کہا: اﷲ کی پناہ! کہ ہم ( کسی اور کو )پکڑیں | یوسفؑ کی کہانی | 12:79 |
| فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ | ،تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو | پھرجب تم قرآن پڑھو، | 16:98 |
| قَالَتْ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ | اُس (مریمؑ) نے کہا: بے شک! میں تم سے رحمان (اللہ) کی پنا ہ مانگتی ہوں | مریم ؑ کے بارے میں | 19:18 |
| وَ قُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِۙ | اور (آپﷺ) کہیں: میرے رب! میں شیطان کی تدبیروں سے تیری پناہ مانگتا ہوں | آپﷺ کے بارے | 23:97 |
| وَ اَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ | اور میں تیری، میرے رب، پناہ مانگتا ہوں کہ وہ (شیطانی تدبیریں) میرے پاس آئیں | آپﷺ کے بارے | 23:98 |
| وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا یُؤْمِنُ بِیَوْمِ الْحِسَابِ | اورموسی ؑ نے کہا: بے شک! میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ مانگتا ہوں ہر تکبر کرنے والے(انسان) سے جو حساب کتاب والے دن پر ایمان نہیں رکھتا ہے | قوم موسیؑ کے بارے | 40:27 |
| ١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ | . پس تم اللہ کی پناہ مانگو بے شک! وہ، وہی، سنتا دیکھتا ہے | حکم | 40:56 |
| وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ | اور اگر آپﷺ کوشیطان سے کوئی وسوسہ لگے تو پھراللہ کی پنا ہ مانگ لیں. بے شک! وہ سنتا جانتا ہے | ایک اصول | 41:36 |
| وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘ | اور بے شک! میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ مانگتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کرو | فرعون کے بارے | 44:20 |
| یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ | وہ جنوں میں سے مردوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، پھر وہ (انسان) ان(جنوں) کی سرکشی کو مزید بڑھاتے تھے | جنات اور قرآن | 72:6 |
| قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ | (آپﷺ) کہیں: میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں | آپﷺ کو حکم | 113:1 |
| قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ | (آپﷺ) کہیں: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں | آپﷺ کو حکم | 114:1 |