اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
فَلَمَّا جَآءَهُمْ مَّا عَرَفُوْا كَفَرُوْا بِهٖ فَلَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ پھر جب وہ ( کتاب) اُن کے پاس آئی جو وہ پہچانتے ہیں (کہ سچی ہے تو) اُنہوں نے اس سے انکار(کفر) کر دیاپس کافرین( نہ ماننے والوں) پر ﷲ کی لعنت ہے بنی اسرائیل کے بارے 2:89
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ؕ جن لوگوں کوہم نے کتاب دی ہے وہ اس (قبلے کی تبدیلی کے حکم ) کو اسطرح پہچانتے ہیں جیسے کہ وہ اپنے بیٹوں کوپہچانتے ہیں قبلہ کی تبدیلی 2:146
یَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ١ۚ تَعْرِفُهُمْ بِسِیْمٰهُمْ١ۚ جاہل(ناواقف شخص) اُن کو( اُن کی) سفید پوشی (ہچکچاہٹ)سے غنی (امیر) خیال کرتا ہے تم اُن کو اُن کے نشان ( تعارف ، چہرے )سے پہچان سکتے ہو؛ صدقات کے بارے 2:273
فَمَنْ عُفِیَ لَهٗ مِنْ اَخِیْهِ شَیْءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ وَ اَدَآءٌ اِلَیْهِ بِاِحْسَانٍ پھر جس(قاتل) کو اپنے (متاثرہ) بھائی سے کچھ معافی ہو،تو پھر دستور سے پیروی اور اچھائی (عاجزی)سے اُس کو (خون بہا کی) ادائیگی (کرنی )ہے قتل میں بدلے کے بارے 2:178
اِ۟لْوَصِیَّةُ لِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ کہ وہ (مرنے والا) والدین اور رشتہ داروں کے لیے دستور سے وصیت کرے محکم ایت، وصیت کے بارے میں 2:180
وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١۪ وَ لِلرِّجَالِ عَلَیْهِنَّ دَرَجَةٌ١ؕ اور معروف سے اُن (عورتوں) کے لیے(حقوق) ہیں جیسے کہ اُن(عورتوں)پر(حقوق واجب) ہیں اور مردوں کے لیے ان (عورتوں) پر ایک درجہ ہے میاں بیوی کی علیحدگی 2:228
اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ طلاق دو دفعہ ہے پھر( بیوی کو)دستور (معروف)سے رکھ لینا ہے یا اچھائی (باعزت طریقے )سے چھوڑ دینا ہے طلاق کے بارے 2:229
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ١۪ اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (تین حیض کی) کو پہنچ گئیں پھریا اُن کو معروف(رواج)سے رکھ لو یا اُن کو معروف (دستور)سے رخصت کر دو طلاق کے بارے میں 2:231
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (عدت)کو پہنچ گئیں، پھر تم (طلاق دینے والے خاوند) ان (عورتوں) کونہ روکو کہ وہ (عورتیں) اپنے (ہونے والے)خاوندوں سے نکاح کریں،جب اُن کے درمیان دستور سے رضامندی ہو۔ طلاق کے بارے میں 2:232
وَ عَلَى الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَ كِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ اوربچے کے باپ پر ان (دودھ پلانے والی ماﺅں )کا کھانا پینا اوراُن کا کپڑا کی دستور کے مطابق (واجب) ہے بچے کی پرورش, ایت طلاق 2:233
وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْۤا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّاۤ اٰتَیْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ اور اگر تم اپنی اولاد کو رضاعی ماں(دوسری عورت ) سے دودھ پلانا چاہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں جب تم دستور کے مطابق اُن (رضاعی ماوئں) کا وہ مکمل خرچہ ادا کرو جو تم نے دینا(طے کیا) ہے بچے کی پرورش, ایت طلاق 2:233
فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ پھر جب وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو تم (وارثوں) پر کوئی گناہ نہیں جو کچھ بھی وہ (عورتیں) اپنے بارے میں دستور سے کریں بیوہ کے بارے میں 2:234
عَلَى الْمُوْسِعِ قَدَرُهٗ وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهٗ١ۚ مَتَاعًۢا بِالْمَعْرُوْفِ ، امیر پر اس کی طاقت کے مطابق اور غریب پر اس کی طاقت کے مطابق ،کچھ نہ کچھ( چیز) دستور سے طلاق کے بارے 2:236
وَ لِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِیْنَ اور طلاق یافتہ عورتوں کے لیے دستور سے(اچھائی سے) کچھ نہ کچھ( دینا ): یہ (چیز) متقین پر ایک فرض (حق)ہے مطلقہ عورت کے بارے 2:241
اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ١ۚ وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ ماسوائے کہ وہ (عورتیں) واضح فحاشی (بدکاری) سے آئیں(یعنی کریں)اور اُن (عورتوں)کے ساتھ معروف (اچھائی )سے رہو، عورتوں کے بارے 4:19
١ؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَهُنَّ وَ لٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْهُنَّ سِرًّا اِلَّاۤ اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا اللہ جانتا ہے کہ بے شک تم(مرد) اُن (بیوہ عورتوں) کویاد کرو گے لیکن ان( عورتوں )سے خفیہ وعدہ (عہد و پیمان عدت کی مدت میں) نہ کرو ماسوائے کہ تم کہو ایک دستوری بات نکاح کے بارے میں 2:235
فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْ مَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَّعْرُوْفٍ١ؕ پھر اگر وہ ( خودگھر سے) باہر نکلیں تو تم پر گناہ نہیں اُس میں جو وہ(بیوہ عورتیں) اپنے بارے میں دستور سے کریں بیوہ کے بارے میں 2:240
قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ وَّ مَغْفِرَةٌ خَیْرٌ مِّنْ صَدَقَةٍ یَّتْبَعُهَاۤ اَذًى١ؕ ایک اچھا لفظ (بول دینا) اور (غلطی کو) معاف کر دینا اُس صدقہ سے (بہت) بہتر ہے جس کے پیچھے (کسی کو) تکلیف دے دی جائے اللہ کی راہ میں مال خرچ 2:263
وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ اور اچھائی کا حکم دے اور برائیوں سے منع کرے ایمان والوں کو حکم 3:104
وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور وہ اچھائی کا کہتے ہیں اور برائیوں سے منع کرتے ہیں (اہلِ کتاب) 3:114
وَّ ارْزُقُوْهُمْ فِیْهَا وَ اكْسُوْهُمْ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا اور اُن ( بےوقوفوں) کو اُس (مال) میں سے کھلاﺅ اور ان کو پہناﺅ اور ان (یتیموں)سے اچھی بات کہو محکم ایت 4:5
وَ مَنْ كَانَ فَقِیْرًا فَلْیَاْكُلْ بِالْمَعْرُوْفِ اور جو (سرپرست) غریب ہو پھر وہ دستور سے (کچھ مال سرپرستی کرنے کی وجہ سے) کھالے محکم ایت 4:6
فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا پس اُن کو اُس(مال) میں سے دو اور اُن کو اچھے الفاظ کہو(یعنی ان سے اچھائی سے بات کرو محکم ایت 4:8
وَ اٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ اور اُن کو اُن کے حق مہر معروف (اچھائی اور دستوری) طریقے سے دو خادمہ سے نکاح 4:25
اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍۭ بَیْنَ النَّاسِ١ؕ ماسوائے اُس کے جو صدقات دینے اور اچھائی کرنے اور لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے کا کہے منفرد آیت 4:114
مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ اُس وجہ سے جو وہ حق (سچائی) کو پہچان لیتے ہیں عیسایوں کے بارے 5:83
یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ۘ وہ اس (حکم، قرآن) کو پہچانتے ہیں جیسے کہ وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں حکم الہی کو 6:20
وَ عَلَى الْاَعْرَافِ رِجَالٌ اور اونچائی پر (بیٹھے)آدمی ہیں قیامت کے دن 7:45
یَّعْرِفُوْنَ كُلًّۢا بِسِیْمٰهُمْ١ۚ ں وہ ہر کسی (جنت اور دوزخ والوں) کو ان کے نشانات سے پہچانتے ہیں قیامت کے دن 7:45
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا اور اُونچائی کے ساتھی (کچھ) مردوں کو پکاریں گے قیامت کے دن 7:48
یَّعْرِفُوْنَهُمْ بِسِیْمٰهُمْ وہ اُنہیں اُن کے نشانات سے پہچانتے ہوں گے قیامت کے دن 7:48
یَاْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهٰهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وہ اُن کو اچھائی کا حکم دیتا ہے اور برائیوں (غلطیوں)سے منع کرتا ہے نبی اکرمﷺ 7:157
خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ (آپ) درگزر (معاف) کریں اور بھلائی کا حکم دیں ، اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنے والوں کے ساتھ 2:198
یَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وہ برائی کا کہتے ہیں، اور وہ اچھائی سے منع کرتے ہیں، منافقین کے بارے 9:67
یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ؛ وہ نیکی(کرنے) کا کہتے ہیں اور وہ برائی سے منع کرتے ہیں، مومنین کے بارے میں 9:71
وَ اٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِهِمْ اور( کچھ) دوسرے( لوگ) ہیں وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کر تے ہیں منافقین میں سے 9:102
الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ نیکی کا حکم دینے والے اور برائی سے منع کرنے والے ا مومنین کی نشانیاں 9:111
اِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ يَتَعَارَفُوۡنَ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ ماسوائے کہ دن کی ایک گھڑی،وہ اپنے درمیان(ایک دوسرے کو) پہچانیں گے یوم حشر 10:45
فَعَرَفَهُمْ وَ هُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ پھراُس نے ان (بھائیوں) کو پہچان لیا اور وہ اُس (یوسف) کے لئے انجانے رہے یوسفؑ کی کہانی 12:58
لَعَلَّهُمْ یَعْرِفُوْنَهَاۤ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ تاکہ وہ اس( مال) کو پہچان لیں جب وہ اپنے اہل و عیال (یا لوگوں) کی طرف مڑیں (یعنی واپس جائیں)، تاکہ وہ (دوبارہ)واپس آ ئیں یوسفؑ کی کہانی 12:62
یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ یُنْكِرُوْنَهَا وہ(لوگ) اللہ کی نعمت پہچانتے ہیں، پھر بھی وہ اس (نعمت) کے انکاری ہو جاتے ہیں. لوگ 16:83
وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ اور نیکی کرنے کا حکم دیں گے اور برائیوں سے منع کریں گے. اگر انکو زمین میں آباد کر دیا جائے 22:41
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوا الْمُنْكَرَ١ؕ تو تم ان کے چہروں میں جو کفر کرتے ہیں انکار دیکھتے ہو. جب ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں 22:72
اَمْ لَمْ یَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ٘ یا کیاوہ اپنے رسولﷺ کو نہیں پہچانتے (جانتے) پھر وہ اُس (رسولﷺ) کے منکر ہوتے ہیں؟ اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:69
قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا١ۚ طَاعَةٌ مَّعْرُوْفَةٌ١ؕ . (آپﷺ) کہیں: قسمیں نہ کھاؤ؛اطاعت(فرمانبرداری) جانی پہچانی ہو. ہدایت سے پھرنے والے 24:53
وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ سَیُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ فَتَعْرِفُوْنَهَا١ؕ اور(آپﷺ) کہیں: تعریف اللہ کی ہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گاپھر تم اُن (نشانیوں) کو پہچان لو گے. آپﷺ کو حکم 27:93
فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا ، تو پھر اُن کا کہنا نہ مان اور دنیا میں اُن کے ساتھ اچھی طرح سے رہ ، والدین کے متعلق 31:15
یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَ اْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ انْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ اے میرے بیٹے! نماز قائم کر اور نیکی کا حکم دے ور برائی سے منع کر، شان باری تعالی 31:17
مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَفْعَلُوْۤا اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِكُمْ مَّعْرُوْفًا١ؕ (دوسرے) مومنین اور مہاجرین سے ماسوائے کہ تم اپنے رفیقوں کی طرف بہت مہربانی کرو. احکامات 33:6
وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًاۚ اور دستوری بات کہو نبی اکرمﷺ کی بیویاں 33:32
١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ١ؕ یہ قریب ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی، پس اُن کو کوئی تکلیف نہیں دی جائے گی. پردے کے بارے 33:59
فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا فَهَلْ اِلٰى خُرُوْجٍ مِّنْ سَبِیْل پس ہم اپنے گناہوں کو مانتے ہیں. پھرکیا(یہاں سے) باہر نکلنے کا کوئی راستہ ہے؟ کافرین کا کہنا 40:11
وَ یُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ اوروہ اُن کو جنت داخل کر دے گا، جس کا اُس (اللہ) نے اُن کو تعارف کرایا ہوا ہے (یعنی بتایا ہوا ہے) اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے 47:6
طَاعَةٌ وَّ قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ١۫ فَاِذَا عَزَمَ الْاَمْرُ١۫ فَلَوْ صَدَقُوا اللّٰهَ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْۚ اطاعت (فرمانبرداری) اور اچھی بات (زبانی تو) ہے. پھر جب کوئی معاملہ طے ہو جائے، پھر اگر وہ اللہ سے سچے ہوں، تو یہ اُن کے لیے بہتر ہو گا ایمان والوں کو حکم 47:21
وَ لَوْ نَشَآءُ لَاَرَیْنٰكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُمْ بِسِیْمٰهُمْ١ؕ اور اگر ہم چاہیں، تو ہم آپﷺ کو وہ لوگ دکھا دیں پھر آپﷺ واقعی اُن کو اُن کے نشانات سے پہچان لیں. جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں 47:30
وَ لَتَعْرِفَنَّهُمْ فِیْ لَحْنِ الْقَوْلِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اَعْمَالَكُمْ اور آپﷺ اُن کو بات چیت کے انداز سے پہچان لیں گے. اور اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں 47:30
وَ جَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا اورہم نے تمہیں قومیں اور قبیلے بنایا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو. انسانی تخلیق 49:13
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ مجرم اُن کے نشانات سے پہچانیں جائیں گے، پھر پیشانی کے بالوں سے اور پاؤں سے جکڑیں جائیں گے قیامت کے دن 55:41
وَ لَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ ، اور نہ کوئی جھوٹ لائیں گی جو انہوں نے اپنے ہاتھوں اور اپنے پاؤں کے درمیان بنایا ہو، اور نہ ہی آپﷺ کی نیکی (کے کاموں) میں نافرمانی کریں گی، مومنات کا حلف 60:12
فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ فَارِقُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ پھر جب وہ (مطلقہ عورتیں)اپنی مدت کو جا پہنچیں، پھراُن کو اچھے طریقے(سلوک) سے رکھ لو یا اُن کو اچھے طریقے(سلوک) سے الگ کر دو، طلاق اور عدت 65:2
وَ اْتَمِرُوْا بَیْنَكُمْ بِمَعْرُوْفٍ١ۚ وَ اِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهٗۤ اُخْرٰىؕ و اوراپنے درمیان اچھے سلوک سے مشورہ کرو؛ اور اگر تم (دونوں) مشکلات بناتے ہو تو پھر کوئی دوسری عورت اُس (باپ) کے لئے (بچے کو) دودھ پلائے طلاق اور عدت 65:6
فَلَمَّا نَبَّاَتْ بِهٖ وَ اَظْهَرَهُ اللّٰهُ عَلَیْهِ عَرَّفَ بَعْضَهٗ وَ اَعْرَضَ عَنْۢ بَعْضٍ پھر جب اُس (بیوی) نے اس (بات) کو(دوسری پر) ظاہر کر دیا اور اللہ نے اُس (نبی اکرمﷺ) کو اس بارے میں بتا دیا، تو اُس (نبی اکرمﷺ) نے اُس (بیوی) کو اس(بات) کا کچھ حصہ تو بتا دیا اورکچھ حصہ چھوڑ دیا. نبی اکرمﷺ کو حکم 66:3
فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ پھر وہ اپنے گناہوں کو تسلیم کر لیں گے؛ پھر آگ کے ساتھیوں کے لئے (اللہ باری تعالی کی رحمت سے) دوری ہے اللہ سے کفر کرنے والے 67:11
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ پیغام رساں ہواؤں کی قسم، جو (چلتی ہیں) ایک کے بعد دوسری (انسان کے فاہدے کے لئے) قسم 77:1/a>
تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِ‌ۚ‏ تم اُن کے چہروں میں نعمتوں کی تازگی پہچانو گے نیک لوگوں کے بارے 83:24