روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| لِیَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا | تاکہ وہ (اللہ) کاٹ ڈالے ایک حصہ ان لوگوں سے جو کفر کرتے ہیں | جنگ اُحد | 3:127 |
| وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ١ؕ | اور دن کے دونوں کناروں (یعنی صبح اور شام )ا ور رات سے چند گھڑیاں نماز قائم کرو | آپﷺ اور مومنین کو حکم | 11:114 |
| اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا١ؕ | کیا وہ (کافرین)نہیں دیکھتے کہ بے شک ہم زمین پر آتے ہیں اس (زمین )کو اس کے کونوں(طرفوں) سے گھٹاتے ہیں؟ | سوال | 13:41 |
| لَا یَرْتَدُّ اِلَیْهِمْ طَرْفُهُمْ١ۚ وَ اَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌؕ | ، اُن کی نگائیں اُن کی طرف نہیں لوٹ سکیں گی، اور اُن کے دل ہوا(میں اڑھ رہے) ہوں گے | ظالمین، نافرمانبردار | 14:43 |
| وَ مِنْ اٰنَآئِ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى | اور رات کی چند گھڑیوں میں اور دن کے کناروں پر بھی اُس کی بڑھائی کریں کہ شاید آپﷺ کو قبولیت (خوشی) حاصل ہو | آپﷺ کو حکم | 20:130 |
| اَفَلَا یَرَوْنَ اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَاؕ | .کیا پھروہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین پر آتے ہیں (اور)ہم اس کو اس کی طرفوں (کناروں) سے گھٹاتے ہیں. | کافرین کے متعلق | 21:44 |
| اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَ١ؕ | میں اس (تخت) کو آپ کے پاس لے آؤں گا اس سے پہلے کہ آپ کی طرف آپ کی آنکھ مڑے (یعنی پلک جھپکنے میں) | سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا | 27:40 |
| وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ | اور اُن کے پاس حیاء دار خوبصورت آنکھوں والی ہوں گی | اللہ کے مخلص بندے | 37:48 |
| وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ | اور اُن کے پاس حیاء دار آنکھوں والی، ساتھی ہونگی | متقین کے لیے | 38:52 |
| وَ تَرٰهُمْ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا خٰشِعِیْنَ مِنَ الذُّلِّ یَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِیٍّ١ؕ | اور آپﷺ اُن کو دیکھیں گئے وہ اس (عذاب) کے سامنے پیش کئے جائیں گے، تو وہ ذلت سے عاجز ہوں گے چور چور نگاہوں سے دیکھ رہے ہوں گے | (ظالمین) | 42:45 |
| فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ | اُن دونوں (باغوں) میں نیچے نگاہ والی عورتیں ہیں، جن کو اُن (جنتیوں)سے پہلے نہ ہی کسی انسان اور نہ ہی کسی جن نے چھوا ہو گا | جنتیں | 55:56 |