Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Beneficent-55 سورت الرحمٰن ›Ayah No-56 ایت نمبر
| فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ |
| آسان اُردو | اُن دونوں (باغوں) میں نیچے نگاہ والی عورتیں ہیں، جن کو اُن (جنتیوں)سے پہلے نہ ہی کسی انسان اور نہ ہی کسی جن نے چھوا ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہی باغوں میں وہ نیچی نگاہ والیاں ہوں گی جنہیں ان جنتیوں سے پہلے نہ کسی انسان نے کبھی چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھوا نہ ہوگا |
| احمد رضا خان | ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے، |
| احمد علی | ان میں نیچی نگاہوں والی عورتیں ہوں گی نہ تو انہیں ان سے پہلے کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے چھوا ہوگا |
| فتح جالندھری | ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے |
| طاہر القادری | اور اُن میں نیچی نگاہ رکھنے والی (حوریں) ہوں گی جنہیں پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جِن نے، |
| علامہ جوادی | ان جنتوں میں محدود نگاہ والی حوریں ہوں گی جن کو انسان اور جنات میں سے کسی نے پہلے چھوا بھی نہ ہوگا |
| ایم جوناگڑھی | وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا |
| حسین نجفی | اور دونوں باغوں کے تیار پھل (ان کے) بہت ہی نزدیک ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Therein shall be those of refraining looks whom before them hath deflowered neither man nor jinn. |
| M.M.Pickthall: | Therein are those of modest gaze, whom neither man nor jinni will have touched before them. |
| Saheeh International: | In them are women limiting [their] glances, untouched before them by man or jinni |
| Shakir: | In them shall be those who restrained their eyes; before them neither man nor jinni shall have touched them. |
| Yusuf Ali: | In them will be (Maidens), chaste, restraining their glances, whom no man or Jinn before them has touched;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
جنت کےاوصاف