روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَ الْبَنِیْنَ | لوگوں کے لیے (وہ)مزہ خوبصورت ( پر کشش) بنا دیا گیاہے جو عورتوں اور بیٹوں | منفرد آیت | 3:14 |
| الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا مَیْلًا عَظِیْمًا | اور وہ لوگ جو (اپنی) خواہشات( شہوت )کی پیروی کرتے ہیں چاہتے ہیں کہ تم(ایمان والے) ایک عظیم گمراہی پربھٹک جاﺅ | منفرد ایت | 4:27 |
| شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ | عورتوں کی بجائے مردوں کے پاس شہوت | لوط کے بارے میں | 7:81 |
| وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ١ۙ وَ لَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ | اور وہ(مشرک) اللہ کے لیے (تو) بیٹیاں رکھتے ہیں۔۔۔ وہ(اللہ) پاک ہے!۔۔۔ اور اُن (مشرکوں)کے لیے (بیٹے)جو وہ چاہتے ہیں؛ | مشرکوں کے بارے | 16:57 |
| وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ | اور فضول خواہشات کی پیروی کی ہے. پھر وہ (ایسا کرنے سے) عنقریب دھوکے (نقصان) کا سامنا کریں گے | جن پر اللہ نے انعام کیا | 19:59 |
| وَ هُمْ فِیْ مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خٰلِدُوْنَۚ | اور وہ اُس (مقام، چیزوں) میں ہمیشہ رہیں گے جو اُن کے دل چاہیں گے | جہنم کے بارے | 21:102 |
| اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ | کیا تم عورتوں کی بجائے مردوں کے پاس شہوت (مزے) کے لیے آتے ہو؟ | لوط ؑ اور قوم | 27:55 |
| وَ حِیْلَ بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ مَا یَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْیَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ | اور اُن کے درمیان اور اُس چیز کے درمیان جس کی (اب) وہ تمنا کرتے ہیں رکاوٹ (کھڑی کر دی گئی) ہے، جیسے کہ اس سے قبل اُنہی کی طرح کے لوگوں سے کیا گیا تھا. | قرآن پر ایمان کے بارے | 34:54 |
| ١ۚ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْۤ اَنْفُسُكُمْ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَدَّعُوْنَؕ | .اُس میں تمہارے لیے ہو گا جو تمہاری جانیں چاہیں گی، اور اُس میں تمہارے لیے ہو گاجو تم مانگو گے | استقامت | 41:31 |
| وَ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ١ۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَۚ | اور اُس (جنت) میں ہو گا جو دل کو اچھا اور آنکھوں کو لذت دے گا. اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے | اللہ کے بندے | 43:71 |
| وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ | اور ہم (جنت میں) اُن کی پھل اور گوشت سے جو وہ چاہیں گے مدد کریں گے | متقین | 52:22 |
| وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ | اور جو وہ چاہیں گے پرندوں کا گوشت ہو گا | المقربون | 56:21 |
| وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ | اور پھل جو وہ طلب کرتے ہیں | متقین کے لیے | 77:42 |