اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Mount-52 سورت الطور Ayah No-22 ایت نمبر

وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ
آسان اُردو اور ہم (جنت میں) اُن کی پھل اور گوشت سے جو وہ چاہیں گے مدد کریں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم انہیں ایک کے بعد ایک پھل اور گوشت، جو بھی ان کا دل چاہے گا، دیے چلے جائیں گے۔
ابو الاعلی مودودی ہم اُن کو ہر طرح کے پھل اور گوشت، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہے گا، خوب دیے چلے جائیں گے
احمد رضا خان اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں
احمد علی اور ہم انہیں اور زیادہ میوے دیں گے اور گوشت جو وہ چاہیں گے
فتح جالندھری اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے
طاہر القادری اور ہم انہیں پھل (میوے) اور گوشت، جو وہ چاہیں گے زیادہ سے زیادہ دیتے رہیں گے،
علامہ جوادی اور ہم جس طرح کے میوے یا گوشت وہ چاہیں گے اس سے بڑھ کر ان کی امداد کریں گے
ایم جوناگڑھی ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے
حسین نجفی اور ہم انہیں پسند کے میوے اور گوشت دیتے رہیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And We shall increasingly give them fruit and meat such as they desire.
M.M.Pickthall: And We provide them with fruit and meat such as they desire.
Saheeh International: And We will provide them with fruit and meat from whatever they desire.
Shakir: And We will aid them with fruit and flesh such as they desire.
Yusuf Ali: And We shall bestow on them, of fruit and meat, anything they shall desire.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایمان والوں کے بارے میں
جنت میں ان کا حال