اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
اَرَادَ








آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَیَقُوْلُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا١ۘ اورجہاں تک وہ (لوگ )جو کفر(انکار) کرتے ہیں ہیں پھر کہتے ہیں: اس (معمولی سی) مثال سے اللہ کیا چاہتا ہے؟ اللہ کی مثال 2:26
اَمْ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَسْئَلُوْا رَسُوْلَكُمْ كَمَا سُئِلَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ١ؕ.... کیا تم (مسلمان) اپنے رسولؐ سے (ویسے ) سوال کرنا چاہتے ہو جیسے کہ اس سے پہلے حضرت موسی ؑسے پوچھے گئے؟... ایمان والوں سے سوال 2:108
:
:
وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَةَ اورمائیں اپنے بچوں کو مکمل دو سال دودھ پلائیں اس (خاوند) کے لیے جو (بچے کو) دودھ پلوانے کی مدت (رضاعت)مکمل کرانا چاہتا ہے محکم اور منفرد ایت 2:233
وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْۤا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّاۤ اٰتَیْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ اور اگر تم اپنی اولاد کو رضاعی ماں(دوسری عورت ) سے دودھ پلانا چاہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں جب تم دستور کے مطابق اُن (رضاعی ماوئں) کا وہ مکمل خرچہ ادا کرو جو تم نے دینا(طے کیا) ہے بچے کی پرورش, ایت طلاق 2:233
یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ اللہ تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے او ر تمہارے لیے تنگی نہیں چاہتا؛ رمضان کا مہینہ 2:185
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا اقْتَتَلُوْا١۫ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ۠ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ نہ لڑتے؛ لیکن ﷲ (تووہ) کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے انبیاء کےبعد آنےوالےلوگ 2:253
وَ بُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِیْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْۤا اِصْلَاحًا١ؕ اور اُن کے خاوند اُس میں، اُن (عورتوں) کو واپس لینے میں حق رکھتے ہیں اگر وہ (خاوند) اصلاح(صلح) کا ارادہ رکھتے ہوں میاں بیوی کی علیحدگی 2:228
١ۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا١ؕ ور اگر وہ (ماں باپ) باہمی رضامندی اور مشورے سے بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں تو اُن دونوں پر کوئی گناہ نہیں ہے بچے کی پرورش, ایت طلاق 2:233
وَ مَا اللّٰهُ یُرِیْدُ ظُلْمًا لِّلْعٰلَمِیْنَ اور اللہ جہانوں(تمام مخلوق) کے لیے ظلم (ناانصافی) نہیں چاہتا ہے تفرقہ اور اختلاف کرنے والوں کے لیے 3:108
وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا١ۚ اور جو (انسان) دنیا کا ثواب چاہتا ہے ، ہم اُس کو اس (دنیا)میں دیتے ہیں؛ منفرد ایت 3:145
١ۚ وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَةِ نُؤْتِهٖ مِنْهَا١ؕ اور جو کوئی آخرت کا ثواب چاہتاہے، ہم اُس کو اس میں دیتے ہیں منفرد ایت 3:145
مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الدُّنْیَا وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الْاٰخِرَةَ تم میں سے تھے جو دنیا چاہتے تھے اور تم میں سے تھے جو آخرت چاہتے تھے جنگ احد 3:152
یُرِیْدُ اللّٰهُ اَلَّا یَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ منفرد آیت 3:176
وَ اِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ١ۙ اور اگر تم ایک بیوی کو دوسری بیوی سے تبدیل کرناچاہتے ہو عورتوں کے بارے 4:20
یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُبَیِّنَ لَكُمْ وَ یَهْدِیَكُمْ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ اللہ چاہتا ہے کہ وہ تمہارے لئے واضح کرے طور طریقے اُن لوگوں کے جو تم سے پہلے تھے منفرد ایت 4:26
وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْكُمْ١۫ اور اللہ تو چاہتا ہے کہ تم پر رحم کرے منفرد ایت 4:27
یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْكُمْ١ۚ اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ کو ہلکا کرے منفرد ایت 4:28
١ۚ اِنْ یُّرِیْدَاۤ اِصْلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰهُ بَیْنَهُمَا١ؕ اگر وہ (میاں بیوی) اصلاح چاہیں گے تو اللہ اُن دونوں کے درمیان موافقت (اتفاق، محبت) کر دے گا میاں بیوی کے درمیان ثالثی 4:35
یَشْتَرُوْنَ الضَّلٰلَةَ وَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ تَضِلُّوا السَّبِیْلَؕ وہ گمراہی کو خریدتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تم (مسلمان) بھی (سیدھے )راستے سے گمراہ ہو جاﺅ؟ اہل کتاب 4:44
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَحَاكَمُوْۤا اِلَى الطَّاغُوْتِ (لیکن ) وہ چاہتے ہیں کہ (معاملات کا) فیصلہ طاغوت (شیطان) کی طرف سے کروائیں منفرد آیت 4:60
وَ یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّضِلَّهُمْ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا اور شیطان چاہتا ہے کہ وہ اُن کو گمراہ کر دے ایک دور کی گمراہی منفرد آیت 4:60
اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّاۤ اِحْسَانًا وَّ تَوْفِیْقًا ہم نہیں چاہتے تھے کچھ ماسوائے کہ احسان(بھلائی) اور باہمی میل جول منافقین کے بارے 4:62
اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَهْدُوْا مَنْ اَضَلَّ اللّٰہ کیا تم چاہتے ہو کہ تم ہدایت دو جس کو اللہ نے گمراہ کر دیا ہو؟ منافقین کے بارے میں 4:88
سَتَجِدُوْنَ اٰخَرِیْنَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّاْمَنُوْكُمْ وَ یَاْمَنُوْا قَوْمَهُمْ١ؕ تم دوسرے (لوگ)بھی پاﺅ گے وہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن سے رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن سے رہیں منافقین کے بارے 4:91
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ ثَوَابَ الدُّنْیَا جو کوئی دُنیا وی ثواب (اجر) چاہتا ہے منفرد آیت 2:134
اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا کیا تم چاہتے ہو کہ تم بناو اللہ کے لیے تم پر ایک واضح سند(جواز)؟ کافرین سے دوستی 2:144
وَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّفَرِّقُوْا بَیْنَ اللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ اوروہ چاہتے ہیں کہ وہ اللہ اور اُس کے رسولوں کے درمیان فرق کریں حقیقی کافرین 2:150
وَّ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَّخِذُوْا بَیْنَ ذٰلِكَ سَبِیْلًۙا اور وہ چاہتے ہیں کہ اس (ایمان اور کفر)کے درمیان ایک راستہ بنا لیں حقیقی کافرین 2:150
اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ بے شک! اللہ حکم دیتا ہے جووہ چاہتا ہے منفرد و محکم آیت 5:1
مَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیَجْعَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی بوجھ ڈالے صلوۃ کے بارے 5:6
وَّ لٰكِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَهِّرَكُمْ اور وہ تو چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے صلوۃ کے بارے 5:6
اِنْ اَرَادَ اَنْ یُّهْلِكَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗ ، اگر وہ(اللہ) چاہتا کہ وہ مسیح ابن مریم اور اُس کی ماں کو ہلاک کر دے منفرد آیت 5:17
اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ تَبُوْٓءَاۡ بِاِثْمِیْ وَ اِثْمِكَ بے شک! میں چاہتا ہوںکہ تُومیرا گناہ اور اپنا گناہ اُٹھائے آدم کے دو بیٹے 5:29
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وہ (کافرین) چاہیں گے کہ وہ آگ سے باہر نکلیں کافرین کے متعلق 5:37
وَ مَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ فِتْنَتَهٗ اور جس (انسان) کو اللہ اُس کا فتنہ (آزمائش) چاہتا ہو کفر میں دوڑ لگانے والے 5:41
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَمْ یُرِدِ اللّٰهُ اَنْ یُّطَهِّرَ قُلُوْبَهُمْ١ؕ یہی ہیں وہ لوگ ، اللہ ہرگز نہیں چاہتا کہ وہ اُن کے دلوں کو پاک کر دے کفر میں دوڑ لگانے والے 5:41
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ اَنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ پھر اگر وہ (اہل کتاب)پھر جائیں، تو جان لیں کہ اللہ صرف چاہتا ہے قرآن سے فیصلے 5:49
اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَكُمُ شیطان تو صرف چاہتا ہے تمہارے درمیان اہل ایمان کو حکم 5:91
قَالُوْا نُرِیْدُ اَنْ نَّاْكُلَ مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوْبُنَا اُنہوں (حواریوں)نے کہا: کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اُس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں حواریوں کا جواب 5:113
بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ١ؕ جو صبح اور شام اپنے رب کو اُس کی رضا (خوشنودی) چاہتے ہوئے پکارتے ہیں نبی اکرمﷺ کے بارے 6:52
فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ اَنْ یَّهْدِیَهٗ پھر جس (انسان) کو اللہ چاہتا ہے کہ وہ اُس کو ہدایت دے اللہ کی طرف سے ہدایت 6:125
وَ مَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّهٗ ، اور جس (انسان) کو وہ چاہتا ہے کہ اُس کو گمراہ کر دے اللہ کی طرف سے ہدایت 6:125
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ١ۚ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہاری زمین(ملک) سے بے دخل کردے موسی اور فرعون 7:110
وَ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ حق کو اپنے الفاظ سے ثابت کر دے جنگ کے لیے 8:7
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ١ؕ اور اگر وہ (کافرین) چاہیں کہ وہ آپؐ کو دھوکہ دیں، تو پھر بے شک! اللہ آپؐ کو کافی ہے توکل اللہ پر گارنٹی 8:62
تُرِیْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْیَا١ۖۗ تم دنیاکی چیزیں چاہتے ہو اور مومنین کے لیے 8:67
١ۖۗ وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ الْاٰخِرَةَ١ؕ و اور اللہ (تمہارے لیے) آخرت چاہتا ہے، مومنین کے لیے 8:67
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْا خِیَانَتَكَ اور اگر وہ (قیدی) آپؐ سے دھوکہ کرنا چاہتے ہیں، تو قیدیوں کے بارے 8:71
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وہ (یہودی اور عیسائی) چاہتے ہیں کہ وہ اپنے منہ( کی باتوں) سے اللہ کے نور کو بجھادیں یہودی اور عیسایوں کے عقائد 9:32
وَ لَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَهٗ عُدَّةً ور اگر( واقعی) وہ (منافقین جہاد پر) نکلنے کا ارادہ کرتے تو وہ اس کے لیے کچھ سازوسامان ضرور تیار کر لیتے تاریخی آیت 9:46
١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا اللہ صرف چاہتا ہے کہ اُن کو اس (مال واولاد) سے دنیاوی زندگی میں عذاب (سزا) دے جہاد سے جی چرانے والے 9:55
اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الدُّنْیَا ! اللہ صرف چاہتا ہے کہ وہ ان (منافقین) کو اس (مال و اولاد) سے دنیاوی زندگی میں عذاب (سزا) دے منافقین 9:85
١ؕ وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰى١ؕ وہ واقعی حلفیہ قسمیں کھائیں گے: کہ ہمارا (مسجد بنانے کا) ارادہ نہیں کچھ ماسوائے کہ اچھائی ہی ہے مسجد کے اوصاف 9:107
١ۚ وَ اِنْ یُّرِدْكَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهٖ١ؕ اور اگر وہ (اللہ) آپؐ کو کسی بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اُس کے فضل کو رد کروانے والا کوئی نہیں آپﷺ کو حکم 10:107
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا جو (انسان)دنیاوی زندگی اور اُس کی رونق ہی چاہتا ہے، ایک اصول 11:15
اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اگر میں چاہوں بھی کہ تمہیں نصیحت کروں نوحؑ کا جواب 11:34
اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ اگر اللہ چاہتا ہے کہ وہ تمہیں گمراہ کرے نوحؑ کا جواب 11:34
١ۚ وَ اِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ ، اور بے شک! تُو واقعی جانتا ہے جو ہم چاہتے ہیں لوطؑ کے بارے 11:79
وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰكُمْ عَنْهُ١ؕ اور میں نہیں چاہتا کہ تمہارے پیچھے اُس(کام) کی طرف(جاﺅں) جس سے میں تمہیں منع کرتا ہوں شعیبؑ کے بارے میں 11:88
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ١ؕ میں نہیں چاہتا (کچھ اور)ماسوائے(کہ) اپنی اسطاعت کے اصلاح(بہتری) کروں شعیبؑ کے بارے میں 11:88
اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ے شک! آپؐ کا رب کر دیتا ہے جو وہ چاہتا ہے آخرت میں جو بدحال ہوں گے 11:107
وَ رَاوَدَتْهُ الَّتِیْ هُوَ فِیْ بَیْتِهَا عَنْ نَّفْسِهٖ اور اُس (یوسف) کو اُس عورت نے جس کے گھرمیں وہ (یوسف ؑ) تھا، اُس (یوسفؑ) کے نفس سے(گناہ) چاہا یوسفؑ کی کہانی 12:23
١ؕ قَالَتْ مَا جَزَآءُ مَنْ اَرَادَ بِاَهْلِكَ سُوْٓءًا اُس (عورت) نے کہا:کیا جزا ہے(اُس کی) جو(انسان) تیرے گھر والی سے بُرائی کا ارادہ کرے یوسف ؑ کی کہانی 12:25
قَالَ هِیَ رَاوَدَتْنِیْ عَنْ نَّفْسِیْ اُس( یوسف) نے کہا: یہی ہے جس نے میرے نفس سے( برائی) چاہی یوسفؑ کی کہانی 12:26
امْرَاَتُ الْعَزِیْزِ تُرَاوِدُ فَتٰهَا عَنْ نَّفْسِهٖ١ۚ حاکم کی بیوی، وہ اپنے غلام لڑکے کے نفس سے( بُرائی) چاہتی ہے یوسفؑ کی کہانی 12:30
١ؕ وَ لَقَدْ رَاوَدْتُّهٗ عَنْ نَّفْسِهٖ فَاسْتَعْصَمَ١ؕ اورمیں نے واقعی اُس کے نفس سے چاہا پھر یہ (برائی سے) بچا رہا، یوسفؑ کی کہانی 12:32
قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ اِذْ رَاوَدْتُّنَّ یُوْسُفَ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ اُس (بادشاہ) نے (اُن عورتوں کو بھی بلانے کا حکم دیااور) کہا: تمہارا کیا مقصد تھاجب تم نے یوسف کو اُسکے نفس سے( بُرا) چاہا؟ یوسفؑ کی کہانی 12:51
اَنَا رَاوَدْتُّهٗ عَنْ نَّفْسِهٖ میں نے اُس (یوسفؑ) کو اُس کے نفس سے( بُرا) چاہا، یوسفؑ کی کہانی 12:51
قَالُوْا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ اَبَاهُ وَ اِنَّا لَفٰعِلُوْنَ اُنہوں نے کہا: ہم اُس (بھائی) کو اُس کے والد سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور بے شک ہم واقعی کریں گے یوسفؑ کی کہانی 12:61
وَ اِذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِقَوْمٍ سُوْٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَهٗ١ۚ اور جب اللہ کسی قوم سے بُرائی کا ارادہ کر لیتا ہے تو پھرکوئی اُس (مصیبت) کوموڑ نہیں سکتا، شان باری تعالی 13:11
تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا . تم چاہتے ہو کہ ہمیں (اُن معبودوں) سے روک دو جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے. پہلے والے لوگوں کے احوال 14:10
اِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْءٍ اِذَاۤ اَرَدْنٰهُ صرف ہمارا لفظ کسی ایک چیز کے لیے ہے جب ہم اس کا ارادہ کر تے ہیں اصول الہی 16:40
وَ اِذَاۤ اَرَدْنَاۤ اَنْ نُّهْلِكَ قَرْیَةً اَمَرْنَا مُتْرَفِیْهَا اور جب ہم ارادہ کر لیتے ہیں کہ ہم ایک بستی کو ہلاک کر یں تو ہم اُس (بستی) میں امیروں کو حکم دیتے ہیں، سنت الہی 17:16
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْعَاجِلَةَ جو کوئی جلدی (ختم ہو جانے والی یعنی دنیاوی زندگی) چاہتا ہے، سنت الہی 17:17
عَجَّلْنَا لَهٗ فِیْهَا مَا نَشَآءُ لِمَنْ نُّرِیْدُ تو ہم اُس (انسان) کے لیے اس(دنیا) میں جلدی کر دیتے ہیں جو(چیز) ہم چاہتے ہیں اُس (انسان) کے لیے جس کو ہم چاہتے ہیں سنت الہی 17:17
وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَ سَعٰى لَهَا سَعْیَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ اور جو (شخص) آخرت (کی زندگی) چاہتاہے اور اس (آخرت) کے لیے کوشش کرتا ہے اس (آخرت)کی کوشش سے، اور وہ مومن ہوتا ہے دنیا اور آخرت 17:19
فَاَرَادَ اَنْ یَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ پھر اُس (فرعون) چاہا کہ اُن کو زمین سے اکھاڑ(نکال) دے موسی ؑ اور فرعون 17:103
بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ کو صبح و شام پکارتے ہیں،وہ (لوگ)اُس کی رضا چاہتے ہیں آپﷺ کو حکم اُن کے بارے جو اپنے رب کو 18:28
وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْۚ تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ اور آپؐ ا پنی آنکھوں کو اُن(ایسے لوگوں) سے نہ موڑیں کہ تم دنیاوی زندگی کی خوبصورتی چاہو آپﷺ کو حکم 18:28
فَوَجَدَا فِیْهَا جِدَارًا یُّرِیْدُ اَنْ یَّنْقَضَّ فَاَقَامَهٗؕ پھر ان (دونوں)نے اُس(بستی) میں ایک دیوار پائی جو کہ گرنا ہی چاہتی تھی موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:77
یَعْمَلُوْنَ فِی الْبَحْرِ فَاَرَدْتُّ اَنْ اَعِیْبَهَا وہ دریامیں کام کرتے تھے، پس میں نے اُس (کشتی) کو عیب (نقص) والی کیا موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:78
فَاَرَدْنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَیْرًا مِّنْهُ زَكٰوةً وَّ اَقْرَبَ رُحْمًا پس ہم نے ارادہ کیا کہ اُن کا رب ان کے لیے اس کو بدل دے جو اس سے پاکیزگی کا اچھااور رحمت(محبت)کے بھی نزدیک ہو موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:81
فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ یَّبْلُغَاۤ اَشُدَّهُمَا پس تیرے رب نے چاہا کہ وہ دونوں (لڑکے) جوان ہو جائیں موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:82
یُرِیْدٰنِ اَنْ یُّخْرِجٰكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِمَا جو چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہاری زمینوں سے اپنے جادو سے بے دخل کریں موسیؑ اور فرعون 20:63
اَمْ اَرَدْتُّمْ اَنْ یَّحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ یا کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارے رب سے غضب تم پر پڑجائے، موسیؑ کے بارے 20:86
لَوْ اَرَدْنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّاۤ اِنْ كُنَّا فٰعِلِیْنَ اگر ہمارا ارادہ ہوتا کہ ہم ایک مشغلہ بنائیں تو واقعی ہم نے اُس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہوتا۔۔۔ اگر ہم (ایسا) کرنے والے ہوتے شان الہی 21:17
وَ اَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَخْسَرِیْنَۚ اور اُنہوں نے اس (ابراہیم ؐ)سے ایک تدبیر کا ارادہ کیاپھر ہم نے اُن (لوگوں) کو خسارے والا بنا دیا ابراہیمؑ کے بارے میں 21:70
١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ بے شک! اللہ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے خیر اور آزمائش میں 22:14
١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یُّرِیْدُ اور کہ اللہ ہدایت دیتا ہے جس(شخص) کو وہ چاہتا ہے ( قرآن)سے 22:16
كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْهَا١ۗ جتنی دفعہ بھی وہ(کافرین) ارادہ کریں گے کہ وہ تکلیف (کی وجہ)سے اس (جہنم) سے نکل جائیں تو اُن کو اُس میں دھکیل دیا جائے گا کافرین کے بارے 22:22
١ؕ وَ مَنْ یُّرِدْ فِیْهِ بِاِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ۠ ؛ اور جو (شخص) اُس (مسجد الحرام) میں ظلم سے طرفداری کرنا چاہتا ہے تو ہم اُس کو ایک درد ناک عذاب سے چکھائیں گے کافرین کے بارے 22:25
یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْكُمْ١ؕ وہ چاہتا ہے کہ تم پر برتر(بڑا) ہو. نوحؑ کے بارے 23:24
١ؕ وَ لَا تُكْرِهُوْا فَتَیٰتِكُمْ عَلَى الْبِغَآءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا اور اپنی نوکرانیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کرو اگر وہ پاک رہناچاہتی ہوں نکاح کا حکم 24:33
لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا اُس (انسان) کے لیے جو ارادہ کرے کہ وہ نصیحت پکڑے یا ارادہ کرے (کہ)شکر گزار ہو شان باری تعالی 25:62
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ وہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو سے تمہیں تمہاری زمینوں سے نکال دے. پھر اب تم کیا حکم دیتے ہو؟ موسی ؑ کے بارے 26:35
وَ نُرِیْدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا فِی الْاَرْضِ اور ہم نے چاہا کہ ہم مہربانی کریں اُن لوگوں پر جو زمین(معاشرے) میں کمزور بنا دیئے گئے تھے موسی اور فرعون 28:5
فَلَمَّاۤ اَنْ اَرَادَ اَنْ یَّبْطِشَ بِالَّذِیْ هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا١ۙ پھرجب اُس (موسی ؑ) نے ارادہ کیا کہ اُس کو پکڑ لے جو(کہ) وہ ان دونوں کا دشمن تھا موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:19
١ۙ قَالَ یٰمُوْسٰۤى اَتُرِیْدُ اَنْ تَقْتُلَنِیْ كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًۢا بِالْاَمْسِ تو اُس نے کہا: اے موسی ؑ! کیا تُوچاہتا ہے کہ مجھے بھی قتل کرے جیسے کہ تُو نے کل ایک جان کا قتل کیا تھا. موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:19
اِنْ تُرِیْدُ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَ جَبَّارًا فِی الْاَرْضِ . نہیں تُو چاہتا ماسوائے کہ تُو زمین میں ایک جبار (ظالم) ہو موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:19
وَ مَا تُرِیْدُ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْمُصْلِحِیْنَ اور نہیں تُوچاہتا کہ تُو اصلاح (صلح صفائی) کرانے والوں میں سے ہو موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:19
قَالَ اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ اُنْكِحَكَ اِحْدَى ابْنَتَیَّ هٰتَیْنِ عَلٰۤى اَنْ تَاْجُرَنِیْ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ١ۚ اُس (باپ) نے کہا: بے شک! میں چاہتا ہوں کہ تیرا نکاح اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک سے کر دوں اس (عہد)پر کہ تُو آٹھ حج میری اجرت پر کام کرے موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:27
١ۚ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اَشُقَّ عَلَیْكَ١ؕ ، اور میں نہیں چاہتا کہ تم پر تکلیف ڈالوں. ا موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:27
قَالَ الَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا . کہا اُن لوگوں نے جو دنیاوی زندگی چاہتے تھے: قارون کی کہانی 28:78
لَا یُرِیْدُوْنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ لَا فَسَادًا١ؕ جو زمین میں ظلم (بغاوت) نہیں چاہتے، اور نہ ہی فساد(خرابی). آخرت کا گھر 28:83
فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَهُمْ فِیْ رَوْضَةٍ یُّحْبَرُوْنَ پس جن لوگوں نے ایمان لایا ہو گا اور نیک اعمال کئے ہوں گے، پھروہ تو ایک باغ (جنت) میں خوش و خرم بنا دئیے جائیں گے مجرمین بالمقابلہ ایمان والے 30:15
١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ یہ (ایسا کرنا) اُن کے لیے بہت بہتر ہے جو اللہ کی رضا (خوشی) چاہتے ہیں. اور یہی(لوگ) ہیں (کہ) وہ کامیاب ہیں رشتہ دار کو اُس کا حق دو اورمسکین (غریب) کو اور مسافرکو(بھی). ی 30:38
وَ مَاۤ اٰتَیْتُمْ مِّنْ زَكٰوةٍ تُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُوْنَ مگر جو کچھ تم زکوۃ اللہ کی رضا کو چاہتے ہوئے دیتے ہو، پس یہی (لوگ) ہیں (کہ) وہ (اپنے مال کو)دوگنے کرتے ہیں احکامات 30:39
كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَاۤ اُعِیْدُوْا فِیْهَا تنی دفعہ وہ چاہیں گے کہ وہ اس (آگ) سے باہر نکلیں، وہ اس میں واپس کر دئیے جائیں گے فاسقین 32:19
اِنْ یُّرِیْدُوْنَ اِلَّا فِرَارًا نہیں چاہتے تھے وہ کچھ ماسوائے فرار کے جنگ خندق 33:13
اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوْٓءًا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً١ؕ اگر وہ تمہیں تکلیف دینا چاہتا ہے یا تمہیں رحمت دینا چاہتا ہے؟ جنگ خندق 33:15
اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ اللہ صرف چاہتا ہے کہ تم سے گندگی (رجس)دور کرے، اے گھر کے رہنے والو، اور تمہیں پاک کر ے ایک مکمل پاکیزگی سے نبی اکرمﷺ کی بیویاں 33:33
وَ امْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِیِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْكِحَهَا ور کوئی مومن عورت اگر وہ اپنے آپ کو نبیﷺ کے لیے منسوب کرے اور اگر نبی اکرمﷺ بھی چاہیں کہ اُس سے نکاح کرلیں ایمان والوں کو 33:50
قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ یُّرِیْدُ اَنْ یَّصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُكُمْ١ۚ وہ کہتے ہیں یہ کیا ہے ماسوائے ایک عام آدمی کے وہ چاہتا ہے کہ تمہیں روک دے اُن سے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کیا کرتے تھے؛ مشرکین جب اُن پر واضح آیات پڑھی جاتیں 34:43
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْعِزَّةَ فَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ جَمِیْعًا١ؕ اور جو(انسان) عزت (طاقت)چاہتا ہے تو پھر (وہ جان لے کہ) عزت (طاقت) تو ساری اللہ کے لیے ہی ہے شان باری تعالی 35:10
اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ اگر رحمان مجھے کوئی تکلیف دینا چاہے، تو اُن کی شفاعت مجھے کسی چیز کا فاہدہ نہیں دے گی، اور نہ ہی وہ مجھے بچا سکتے ہیں؟ بستی کا قصہ 36:23
اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کر لیتا ہے، تو اُس حکم صرف یہی ہے کہ وہ اس (چیز) کو کہتا ہے "ہو جا " پھر وہ (چیز) "ہو جاتی ہے شان باری تعالی 36:82
اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ کیا جھوٹے معبود۔۔۔۔۔اللہ کے سوا۔۔۔۔۔۔ ہیں (جو) تم چاہتے ہو؟ اللہ کے سوا 37:86
فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ پھر اُنہوں نے اُس (ابراہیم ؑ) کے متعلق ایک تدبیر چاہی پھر ہم نے اُن (لوگوں) کو نچلے درجے کا (یعنی ذلیل) بنا دیا۔ ابراہیمؑ کے بارے 37:98
اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُۖۚ وہ (ایک معبود کا ہونا)،واقعی، ایک (خود ہی) بنائی ہوئی چیز ہے کافرین کے متعلق 38:6
لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۙ اگر اللہ چاہتا کہ وہ ایک بیٹا بنا لے، تو وہ چن لیتا اُس میں سے جو اُس نے پیدا کیا ہے جس کو وہ چاہتا. سبحان اللہ 39:4
اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهٖۤ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان (تکلیف) دینے کا ارادہ کرے تو کیا وہ اس کی تکلیف کو مجھ سے دور کر سکتے ہیں؛ سوال 39:38
اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكٰتُ رَحْمَتِهٖ١ؕ یا اگر وہ (اللہ) مجھے کوئی رحمت دینے کا ارادہ کر لیتا ہے، تو کیا وہ اُس (اللہ) کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ سوال 39:38
وَ مَا اللّٰهُ یُرِیْدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ اور اللہ تو اپنے بندوں کے لیے ظلم (انصافی) نہیں چاہتا ہے قوم موسیؑ کے بارے 40:31
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَةِ نَزِدْ لَهٗ فِیْ حَرْثِهٖ١ۚ جو(شخص) آخرت کی کھیتی چاہتا ہے،تو ہم اُس کو اس (آخرت) کی کھیتی میں اضافہ دیتے ہیں. آخرت اور دنیا 42:20
وَ مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا وَ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِیْبٍ اور جو (شخص) دنیا کی کھیتی چاہتا ہے، تو اُس کو ہم اس میں سے دیتے ہیں،اور اُس کے لیے آخرت میں کوئی نصیب(حصہ) نہیں ہے آخرت اور دنیا 42:20
قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا١ؕ (آپﷺ اُن سے) کہیں: پھر کون ہے جو تمہارے لیے اللہ سے کسی چیز کا بھی اختیار رکھتا ہو اگر وہ (اللہ)تمہیں تکلیف دینے کا اراداہ کرے یا تمہیں نفع دینے کا ارادہ کرے؟ جنگ میں نہ جانے والے 48:11
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِ١ؕ وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے لفظ کو بدل دیں. ( تاریخی آیت 48:15
مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ میں اُن سے کوئی رزق نہیں چاہتاہوں، اور نہ ہی میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد 51:57
اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ یا کیا وہ ایک چال چلنا چاہتے ہیں؟ پس وہ جو کفر (انکار) کرتے ہیں، وہی چالوں کے شکار ہو جاتے ہیں ایک سوال 52:42
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ پس آپﷺ اس (انسان)سے الگ ہو جائیں جو ہمارے ذکر سے منہ موڑتا ہے اور کچھ نہیں چاہتا ہے ماسوائے دنیاوی زندگی کے آپﷺ کو حکم 53:29
وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ اور واقعی اُنہوں نے تو اُس(لوطؑ) سے اس کے مہمانوں کو (بھی ایک بُری خواہش کے لئے) چاہا.پھر ہم نے اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا (اور کہا):پھر چکھو! میرا عذاب اور میرا ڈرانا لوطؑ کے بارے 54:37
یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ وہ اپنے منہ(کی باتوں) سے اللہ کے نور کو بجھاناچاہتے ہیں. اور اللہ تو اپنا نور مکمل کرے گا اور اگرچہ نہ ماننے والے(کافرین) کتنے ہی مخالف ہوں (ظالم) 61:8
وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ اور کہ ہم نہیں جانتے کہ برائی مقصود ہے اُن کے لئے جو زمین میں ہیں یا کہ اُن کا رب اُن کے لئے ہدایت (بھلائی) کا ارادہ رکھتا ہے؛ جنات اور قرآن 72:10
١ۙ وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا اور تاکہ وہ جن کے دلوں میں بیماری ہے، اور کافرین،کہیں: (کہ) اللہ کا اس مثال سے کیا ارادہ ہے؟ سقر 74:31
بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ نہیں! اُن (لوگوں)میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اُس کو (اُس کے رب کی طرف سے) کھلے صفحے دئیے جائیں انسان کع خواہش 74:52
بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ نہیں! انسان تو چاہتا ہے کہ جھٹلائے اپنے آگے کو انسان کی خواہش 75:5
اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا (یہ کہتے تھے) ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کے لئے کھلاتے ہیں. ہم تم سے نہ کوئی جزا (بدلہ) اور نہ ہی شکریہ چاہتے ہیں؛ نیکوکار 76:9
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ وہ کر دیتا ہے جو وہ چاہتا ہے شان باری تعالی 85:16
فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ پس کافرین(نہ ماننے والوں) کو ڈھیل دیں. آپﷺ ان کو ایک تھوڑے عرصے کی ڈھیل دیں (قرآن) 86:17