Chapter No 5-پارہ نمبر    ‹           Women-4 سورت النساء ›Ayah No-28 ایت نمبر
| یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْكُمْ١ۚ وَ خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًا |
| آسان اُردو | اﷲ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ کو ہلکا کرے ، اور (کیوں کہ) انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ چاہتا ہے کہ تمہارے ساتھ آسانی کا معاملہ کرے اور انسان کمزور پیدا ہوا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ تم پر سے پابندیوں کو ہلکا کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے |
| احمد رضا خان | اللہ چاہتا ہے کہ تم پر تخفیف کرے اور آدمی کمزور بنایا گیا |
| احمد علی | اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کر دے کیوں کہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے |
| فتح جالندھری | خدا چاہتا ہے کہ تم پر سے بوجھ ہلکا کرے اور انسان (طبعاً) کمزور پیدا ہوا ہے |
| طاہر القادری | اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کر دے، اور اِنسان کمزور پیدا کیا گیا ہے، |
| علامہ جوادی | خدا چاہتا ہے کہ تمہارے لئے تخفیف کا سامان کردے اور انسان تو کمزو ر ہی پیدا کیا گیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ چاہتا ہے کہ تم سے تخفیف کر دے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے |
| حسین نجفی | اللہ چاہتا ہے کہ تمہارا بوجھ ہلکا کرے (کیونکہ) انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah intendeth that he shall lighten unto you, and man hath been created weak. |
| M.M.Pickthall: | Allah would make the burden light for you, for man was created weak. |
| Saheeh International: | And Allah wants to lighten for you [your difficulties]; and mankind was created weak. |
| Shakir: | Allah desires that He should make light your burdens, and man is created weak. |
| Yusuf Ali: | Allah doth wish to lighten your (difficulties): For man was created Weak (in flesh). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی دو ایات سے تسلسل ہے
خطاب اہل ایمان کو ہے۔ ۔
یہ ایت ایک حقیقت بیان کرتی ہے کہ انسان کمزور پیدا کیا گیا اور پیروی شروع کر دیتا ہے ان لوگوں کی جو اپنی خواہشات کے تابع ہیں