روٹ الفاط: م ل ک
Total/Searched:فرشتوں اور ملاءکہ کے معنوں میں
| لِلْمَلٰٓئِكَةِ | عَلَى الْمَلٰٓئِكَةِ | |||||||||||||
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةً١ؕ | اور جب آپ ﷺ کے رب نے فرشتوں سے کہا : بے شک! میں زمین میں ، | زمین میں خلیفہ بنانا | 2:30 |
| وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلٰٓئِكَةِ١ۙ | اور اُس (رب) نے آدمؑ کو اُس(زمین) کی تمام (چیزوں کے) نام سکھائے ،پھر ان (چیزوں) کو فرشتوں کے سامنے(پیش) کیا، | آدم کی تخلیق | 2:30 |
| وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ | اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: آدمؑ کوسجدہ کرو، | آدم کو سجدہ۔ اللہ کا فرشتوں سے مکالمہ | 2:34 |
| مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ رُسُلِهٖ | جو بھی (انسان) ایک دشمن ہے اللہ کا، اس کے فرشتوں کا، اس کے رسولوں کا | معلوماتی ایت ہے | 2:98 |
| وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَیْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَ مَارُوْتَ١ؕ..... | جو دو فرشتوں ، ہاروت اور ماروت ، پر بابل (کے مقام) پر نازل کیا گیا تھا،.... | جادو کے بارے | 2:102 |
| : | |||
| : | |||
| اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ | بے شک! جو کفر(انکار) کرتے ہیں اور وہ (اس حالت میں ہی) مر جاتے ہیں اور وہ کافر(انکاری) ہوتے ہیں؛ یہی ہیں، اُن پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور انسانوں کی اجتماعی (اکھٹی) لعنت ہے | منفرد ایت | 2:160 |
| وَ لٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ الْكِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ١ۚ | بلکہ نیک (انسان وہ )ہے جو اللہ اوریومِ آخر اور فرشتوں اور کتاب اور نبیوں پرایمان لائے | نیکی کی تعریف | 2:177 |
| هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیَهُمُ اللّٰهُ فِیْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ١ؕ | کیا وہ(ایمان والے) انتظار کرتے ہیں ماسوائے کہ ﷲاُن کے پاس بادلوں کے سائے میں آئے اور فرشتے بھی اور حکم (معاملہ)پُورا ہو جائے؟ | محکم ایت کا تسلسل ایمان والوں کو | 2:210 |
| وَ بَقِیَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَ اٰلُ هٰرُوْنَ تَحْمِلُهُ الْمَلٰٓئِكَةُ١ؕ | اور بقیہ(چیزیں) جو موسی ؑ کے گھر والوں نے اور ہارونؑ کے گھر والوں نے چھوڑی ہوئی ہوں گی اور اُس (تابوت) کو فرشتوں نے اُٹھایا ہوا ہو گا | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:248 |
| كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ | ہر کوئی اللہ پراور اُس کے فرشتوں پراور اُس کی کتابوں پر اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے۔ | نازل ہوے پر ایمان | 2:285 |
| فَنَادَتْهُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ هُوَ قَآئِمٌ یُّصَلِّیْ فِی الْمِحْرَابِ | پھرفرشتوں نے اُس کو آواز دی اور وہ محراب میں کھڑا نماز پڑھ رہا تھا | زکریا کی دعا | 3:39 |
| وَ اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓئِكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰكِ وَ طَهَّرَكِ وَ اصْطَفٰكِ عَلٰى نِسَآءِ الْعٰلَمِیْنَ | اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بے شک اللہ نے تمہیں چن لیا ہے اور تجھے پاک کیا ہے، اور تمام جہانوں کی عورتوں پر تمہیں ترجیح دی ہے | فرشتوں کا مریم سے مکالمہ | 3:42 |
| اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓئِكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ١اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ | اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بے شک! اللہ تمہیں اپنی طرف سے ایک کلمہ (لفظ) کی خوشخبری دیتا ہے ، اُس کا نام مسیح، عیسٰی ابنِ مریم ہے | عیسی ابن مریم کی پیدائش | 3:45 |
| وَ لَا یَاْمُرَكُمْ اَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلٰٓئِكَةَ وَ النَّبِیّٖنَ اَرْبَابًا١ؕ | اور نہ ہی وہ (نبی) تمہیں حکم دے گا کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو رب بنا لو۔۔۔۔ | بشر جس کو کتاب ، حکم اور نبوت | 3:80 |
| اُولٰٓئِكَ جَزَآؤُهُمْ اَنَّ عَلَیْهِمْ لَعْنَةَ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ | یہی (لوگ) ہیں اُن کی جزا یہ ہے کہ اُن پر اللہ اور فرشتوں اور لوگوں کی اجتماعی (اکھٹی) لعنت ہے | پچھلی ایت کا تسلسل | 3:87 |
| بِثَلٰثَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُنْزَلِیْنَؕ | تین ہزار نازل ہوتے ہوئے فرشتوں سے ؟ | جنگ اُحد | 3:124 |
| هٰذَا یُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُسَوِّمِیْن | تو تمہارا رب تمہاری مدد کرے گا نشان لگے پانچ ہزار فرشتوں سے | جنگ اُحد | 3:125 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ | بے شک! وہ لوگ جو اپنی جانوں پر ظلم کر رہے ہوتے ہیں اور فرشتے ان کو فوت کرتے ہیں | منفرد آیت | 4:97 |
| وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | جو (انسان) اللہ اور اُس کے فرشتوں اور اُس کی کتابوں اور اُس کے رسولوں اور یومِ آخرت سے کفر (انکار) کرتا ہے، | منفرد و محکم ایت | 2:136 |
| ١ۚ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یَشْهَدُوْنَ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ | اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور اللہ گواہ(کے طور پر)کافی ہے | منفرد آیت | 4:166 |
| وَ لَا الْمَلٰٓئِكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَ١ؕ | اور نہ ہی مقرب(قریب رہنے والے) فرشتوں نے (عار محسوس کی ہے) | منفرد آیت | 4:172 |
| وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ مَلَكٌ١ؕ | اوروہ (کافرین)کہتے ہیں: اُس (آپؐ) پر ایک فرشتہ نازل کیوں نہیں کیا گیا؟ | کافرین کے بارے | 6:8 |
| وَ لَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا یُنْظَرُوْنَ | اوراگر ہم ایک فرشتے کو نازل کر دیتے تو واقعی حکم پورا کر دیا جاتا؛ پھر اُن کو مہلت ہی نہ دی جاتی | کافرین کے بارے | 6:8 |
| وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا | اوراگر ہم اُس(رسول) کو ایک فرشتہ بنا دیتے تو واقعی ہم اُس کو بھی ایک( انسان) مردہی بناتے | کافرین کے بارے | 6:9 |
| وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ اِنِّیْ مَلَكٌ١ۚ | اور نہ ہی تم سے کہتا ہوں: کہ بے شک میں ایک فرشتہ ہوں! | منفرد آیت | 6:50 |
| وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَاسِطُوْۤا اَیْدِیْهِمْ١ۚ | اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلا تے ہیں | ظالمین (نافرمانبرداروں) کی موت | 6:93 |
| وَ لَوْ اَنَّنَا نَزَّلْنَاۤاِلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةَ | اور اگر ہم اُن (مشرکین) کی طرف فرشتے نازل کردیں | مشرکین کے بارے | 6:111 |
| هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ | کیا وہ انتظار کرتے ہیں ماسوائے کہ اُن کے پاس فرشتے آئیں | قرآن الحکیم منہ موڑنے والے | 6:158 |
| ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ١ۖۗ | پھر ہم نے فرشتوں کو کہا: آدم ؑ کو سجدہ کرو! | علمی آیت | 7:11 |
| اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَا مَلَكَیْنِ | ماسوائے کہ تم دونوں فرشتے ہو جاﺅ | آدم اور ابلیس | 7:20 |
| اَنِّیْ مُمِدُّكُمْ بِاَلْفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُرْدِفِیْنَ | (کہ) بے شک میں تمہاری مدد کروں گاقطار در قطار ایک ہزار فرشتوں سے | جنگ کے لیے | 8:9 |
| اِذْ یُوْحِیْ رَبُّكَ اِلَى الْمَلٰٓئِكَةِ | اور جب (آپؐ) کے رب نے فرشتوں کی طرف وحی کی | جنگ بدر | 8:12 |
| الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ١ۚ | فرشتے ان(کافرین) کے چہروں اور اُن کی پیٹھوں پر مارتے ، | جنگ بدر | 8:50 |
| اَوْ جَآءَ مَعَهٗ مَلَكٌ١ؕ | یا اس کے ساتھ ایک فرشتہ آتا؟ | کافرین کی باتیں اور اپﷺ | 11:12 |
| وَ لَاۤ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَكٌ | ، اورنہ ہی کہتا ہوں(کہ) " بے شک! میں ایک فرشتہ ہوں " | نوحؑ کا قوم کو جواب | 11:31 |
| اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا مَلَكٌ كَرِیْمٌ | نہیں ہے یہ(یوسف) ماسوائے کہ ایک خوبصورت فرشتہ | یوسفؑ کی کہانی | 12:31 |
| وَ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ مِنْ خِیْفَتِهٖ١ۚ | اور گرج اُس (اللہ) کی تسبیح(بڑھائی) تعریف (حمد) سے کرتی ہے اور فرشتے بھی اُس (ﷲ) کے خوف سے | شان باری تعالی | 13:13 |
| وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ | اور فرشتے اُن (نیک لوگوں) پر ہر دروازے (راستے)سے داخل ہوں گے، | اول الباب | 13:23 |
| لَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰٓئِكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | (اور) اگر تُو صادقین (سچ بولنے والوں) میں سے ہے، تو ہمارے پاس فرشتوں سے کیوں نہیں آیا ہے؟ | کافرین کے بارے میں | 15:7 |
| مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ | ہم فرشتوں کونازل نہیں کرتے ماسوائے(کہ) حق سے، اور تب تو توان (کافرین) کو مہلت نہیں دی جاتی | کافرین کے بارے میں | 15:8 |
| وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ | اور جب آپؐ کے رب نے فرشتوں سے کہا: | بشر کی تخلیق | 15:28 |
| فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ | پھر فرشتوں نے سجدہ کیا، اُن میں سے سب کے سب نے اکھٹے (سجدہ کیا | بشر کی تخلیق | 15:30 |
| یُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِهٖ | وہ فرشتوں کو اپنے حکم کی روح (وحی) سے نازل کرتا ہے | شان باری تعالی | 16:2 |
| الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١۪ | وہ (لوگ)ہیں اُن کو فرشتے فوت کرتے ہیں تووہ اپنے پر ظلم (یعنی نافرمانی)کر رہے ہوتے ہیں | (یہ کافر) | 16:28 |
| الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ طَیِّبِیْنَ١ۙ | (یہ وہ)لوگ ہیں فرشتے اُن کو فوت کرتے ہیں تو وہ (لوگ گناہوں سے) پاک ہوتے ہیں | متقین | 16:32 |
| هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ | کیا وہ(مشرکین) انتظارکرتے ہیں ماسوائے کہ ان کے پاس (موت کے)فرشتے آئیں | مشرکین کے بارے | 16:33 |
| مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ | اور جو جاندار زمین میں ہے اور فرشتے بھی(سجدہ کرتے ہیں) اور وہ تکبر نہیں کرتے ہیں | شان باری تعالی | 16:49 |
| اَفَاَصْفٰكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِیْنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ اِنَاثًا١ؕ | کیاپھر تمہارے رب نے تمہیں (اے لوگو) بیٹوں سے ترجیح دی ہے، اور اُس(اللہ) نے فرشتوں سے عورتیں مخصوس کر لی ہیں؟ | ایک سوال ہے؟ | 17:40 |
| وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ | اور جب ہم نے فرشتوں کو کہا: آدم ؐ کو سجدہ کرو | آدم اور ابلیس | 17:61 |
| اَوْ تَاْتِیَ بِاللّٰهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِیْلًاۙ | یا اللہ اور فرشتوں کو (ہمارے پاس) سامنے کر کے لاؤ؛ | لوگوں کا قران کا انکار | 17:92 |
| قُلْ لَّوْ كَانَ فِی الْاَرْضِ مَلَائِكَةٌ یَّمْشُوْنَ مُطْمَئِنِّينَ | کہیں: اگر زمین میں مطمئن چلتے پھرتے فرشتے ہوتے تو | لوگوں کا قران کا انکار | 17:95 |
| لَنَزَّلْنَا عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا | تو واقعی ہم اُن پر آسمان سے ایک فرشتہ ہی رسول نازل کرتے | لوگوں کا قران کا انکار | 17:95 |
| وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ | اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: (کہ) آدمؑ کو سجدہ کرو | فرشتوں کو حکم | 18:50 |
| وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ | اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: آدمؑ کو سجدہ کرو | آدمؑ کے بارے | 20:116 |
| لَا یَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَرُ وَ تَتَلَقّٰهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُؕ | (جہنم کی) عظیم دہشت اُن کو غم زدہ نہیں کرے گی اور فرشتے اُن کا استقبال کریں گے | جہنم کے بارے | 21:103 |
| اَللّٰهُ یَصْطَفِیْ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ١ؕ | اللہ، فرشتوں سے اور انسانوں میں سے رسولوں کو چُن (منتخب کر)لیتا ہے. | ایک اصول | 22:75 |
| وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً١ۖۚ | اوراگر اللہ چاہتا تو وہ واقعی فرشتے نازل کر دیتا. | نوحؑ کے بارے | 23:24 |
| ١ؕ لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَلَكٌ فَیَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِیْرًاۙ | کیوں نہیں ایک فرشتہ اس کی طرف نازل کیا گیا پھر وہ (فرشتہ بھی) اس کے ساتھ ایک خبردار کرنے والا ہوتا؟ | لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض | 25:7 |
| لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَا١ؕ | : کیوں فرشتے ہم پر نازل نہیں ہوئے یا ہم دیکھ لیں اپنے رب کو؟ | ور وہ (لوگ) جن کو ہماری ملاقات کے لئے اُمید نہیں کہتے ہیں | 25:21 |
| یَوْمَ یَرَوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ لَا بُشْرٰى یَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِیْنَ | (اُس) دن (جب) وہ فرشتوں کو دیکھیں گے،تو اُس دن مجرمین کے لیے توکوئی خوشخبری نہیں ہو گی | ور وہ (لوگ) جن کو ہماری ملاقات کے لئے اُمید نہیں کہتے ہیں | 25:22 |
| وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓئِكَةُ تَنْزِیْلًا | اور (اُس) دن (جب) آسمان بادلوں سے پھٹ جائے گا اور فرشتوں کو ایک قطار میں نازل کیا جائے گا | قیامت کے دن | 25:25 |
| قُلْ یَتَوَفّٰكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ | (آپﷺ) کہیں: تمہیں فوت کرے گا موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر ہے | ایک حقیقت | 32:11 |
| هُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْكُمْ وَ مَلٰٓئِكَتُهٗ لِیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ | وہی ہے جو تم پر رحمت کرتا ہے، اوراُس کے فرشتے بھی، تاکہ وہ تمہیں تاریکوں سے روشنی کی طرف نکالے | ایمان والوں کو | 33:43 |
| اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓئِكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ١ؕ | بے شک! اللہ اور اُس کے فرشتے نبی اکرمﷺ پر رحمتیں کرتے(درود بھیجتے) ہیں | نبی اکرمﷺ کے بارے | 33:56 |
| وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ یَقُوْلُ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اَهٰۤؤُلَآءِ اِیَّاكُمْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ | اور دن (جب) وہ(اللہ) ان سب (لوگوں)کو اکھٹا کرے گا، تو وہ فرشتوں سے کہے (پُوچھے) گا: کیا یہ تمہاری عبادت کیا کرتے تھے؟ | قیامت کے دن | 34:40 |
| جَاعِلِ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا اُولِیْۤ اَجْنِحَةٍ مَّثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ١ؕ | وہ فرشتوں کو رسول بناتا ہے، جن کے دو، تین، اور چار پر (ہو سکتے) ہیں | شان الہی | 35:1 |
| اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ | یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں پیدا کیا اور وہ گواہ (کے طور پر موجود) تھے؟ | سوال کیا گیا ہے | 37:150 |
| اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ | (کہ) جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا: بے شک! میں ایک بشر (عام فانی انسان) مٹی سے پیدا کرنے والا ہوں | بشر کی تخلیق | 38:71 |
| فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ | پس فرشتوں نے سجدہ کر دیا، اُن میں سے سب نے اکھٹے ہوکر | بشر کی تخلیق | 38:73 |
| وَ تَرَى الْمَلٰٓئِكَةَ حَآفِّیْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ١ۚ | اور آپﷺ فرشتوں کوعرش (تخت) کے ارد گرد گھیرا ڈالے ہوئے دیکھیں گے، وہ اپنے رب کی تسبیح (پاکیزگی) تعریف(حمد) سے کررہے ہوں گے | قیامت کے دن | 39:75 |
| قَالُوْا لَوْ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ | !اُنہوں نے کہا: اگر ہمارا رب چاہتا، تو وہ واقعی فرشتے نازل کر دیتا، پس بے شک! ہم اُس سے کفر(انکار) کرتے ہیں جس کے ساتھ تم (رسول) بھیجے گئے ہو | عاد ثمود | 41:14 |
| تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا | ، فرشتے اُن پر نازل ہوں گے(یہ کہتے ہوئے): کہ نہ ہی خوف اور | استقامت | 41:30 |
| وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِمَنْ فِی الْاَرْضِ١ؕ | اور فرشتے اپنے رب کی تسبیح حمد سے کرتے ہیں اوروہ معافی مانگتے ہیں اُن کے لیے جو زمین میں ہیں | ورنہ تقریباََ آسمان اوپر سے لوگوں پر پھٹ پڑیں | 42:5 |
| وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓئِكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا١ؕ | اور وہ فرشتوں کو، جو اللہ (رحمان) کے بندے (غلام) ہیں، لڑکیاں بناتے(خیال کرتے) ہیں | لوگوں کے اپنے خیالات | 43:19 |
| فَلَوْ لَاۤ اُلْقِیَ عَلَیْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَآءَ مَعَهُ الْمَلٰٓئِكَةُ مُقْتَرِنِیْنَ | پھرکیوں نہیں ڈالے گے اُس پر سونے کے کنگن، یا اُس کے ساتھ فرشتے جلوس میں آتے؟ | موسیؑ کے بارے | 43:53 |
| وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓئِكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ | اور اگرہم چاہتے تو ہم واقعی تم میں سے فرشتے زمین میں بنا دیتے جو کہ نائب (جانشین) ہوتے | ابن مریم اور آپؑ کی قوم | 43:60 |
| فَكَیْفَ اِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ | پھر کیا ہو گا جب فرشتے ان (لوگوں) کو فوت کریں گے وہ اُن کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ماریں گے | جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں | 47:27 |
| وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا | اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں اُن کی شفاعت کسی چیز کا فاہدہ نہیں دیتی، | فرشتوں کی شفاعت | 53:26 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى | بے شک! وہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اُنہی نے ہی فرشتوں کو نام دئیے ہوئے ہیں عورتوں کے نام | فرشتے اور ان کے نام | 53:27 |
| فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَ١ۚ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ | تو پھر بے شک! اللہ، وہی، اُس کا رکھوالا (مولا)ہے، اور جبریل ؑ اور صالح مومنین اور اس کے بعد فرشتے بھی مدد گارہیں | نبی اکرمﷺ کی بیویاں | 66:4 |
| عَلَیْهَا مَلٰٓئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ | ،اُس پر بہت طاقت والے فرشتے ہیں، اور اُن کو جو حکم دیا جاتا ہے وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے ہیں،اور وہ کر دیتے ہیں جو اُن کو حکم دیا جاتا ہے | احکامات | 66:6 |
| وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا | اور فرشتے اس کی طرفوں پر ہوں گے | قیامت کے بارے | 69:17 |
| تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ | (جن سے) فرشتے اور روحیں اُس (اللہ)کی طرف اوپرجاتے ہیں ایک دن میں، اُس کا اندازہ (گنتی سے) پچاس ہزار سال ہے | شان باری تعالی | 70:4 |
| وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓئِكَةً١۪ | ہم نے صرف فرشتوں کو ہی دوزخ کے سنتری بنایا ہے | سقر | 74:31 |
| یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا | (اُس)دن جب روح اور فرشتے قطاروں (صفوں)میں کھڑے ہوں گے، وہ بات نہیں کر سکیں گے، ماسوائے جس کو کہ رحمان نے اجازت دی، اور وہ سیدھی بات کرے گا | شان باری تعالی | 78:38 |
| تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ | نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے، تمام احکامات سے | لیل القدر | 97:4 |