اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:







آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
١۪ وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ اور اگر تم سچے ہو تو (پھر) اللہ کے سوااپنے گواہوں کو بھی بلاﺅ 2:23
وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِیْهَا١ؕ وَ اللّٰهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَۚ اور جب تم (بنی اسرائیل )نے ایک شخص کو قتل کر دیا پھر اس (بارے) میں تم نے( آپس میں) جھگڑا کیا اوراللہ نے ظاہر کر دیا جو تم چھپا رہے تھے 2:72
قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنْۢبِیَآءَ اللّٰهِ مِنْ قَبْلُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن ( آپﷺ)کہیں (پوچھیں): پھر تم نے کیوں اس سے پہلے اللہ کے نبیوں کو قتل کیا اگر تم ( واقعی اُس کو جو تمہارے پاس پہلے سے کتاب تھی) ماننے والے (مومنین) تھے بنی اسرائیل کے بارے 2:91
قُلْ بِئْسَمَا یَاْمُرُكُمْ بِهٖۤ اِیْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْ ( آپؐ اُن سے) کہیں: کہ اگر واقعی ہی تم مومنین ہو توبُرائی ہی ہے جس کے بارے تمہارا ایمان تمہیں( کرنے کا )حکم دیتا ہے بنی اسرائیل کے بارے 2:93
قُلْ اِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ اللّٰهِ خَالِصَةً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ( آپؐ بنی اسرائیل سے) کہیں: کہ اگر (دوسرے) لوگوں کو چھوڑ کر اللہ کے ہاں آخرت کا گھر صرف تمہارے ہی لیے مخصوص ہے ، پھرتم موت کی تمنا کرو اگر تم (اس خیال میں )سچے ہو بنی اسرائیل کے بارے 2:94
تِلْكَ اَمَانِیُّهُمْ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْن یہ اُن کی( اپنی )خواہشات ہیں( آپؐ اُن سے) کہیں : کہ اگر تم سچے ہو تو اپنا ثبوت لاﺅ ایمان والوں کو بتایا جانا 2:111
اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ حَضَرَ یَعْقُوْبَ الْمَوْتُ١ۙ۔۔۔۔ یا تم(بنی اسرائیل اُس وقت )گواہ تھے جب یعقوب ؑ کو موت آنے لگی۔۔۔۔۔ یعقوب ؑ کی وصیت 2:133
١ؕ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ١ؕ اور تم (ا ے مسلمانو) جہاں بھی ہوا کرو،پھراپنے چہروں کو (جب نماز پڑھوتو) اِس(خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لیا کرو قبلہ کی تبدیلی 2:144
وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ اور جہاں بھی تم (مسلمان) ہوا کرو، پس اپنے چہروں کو اس (مسجد الحرام )کی طرف کرو قبلہ کی تبدیلی 2:150
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ اے ایمان والو! کھاﺅپاکیزہ (چیزوں میں)سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں، اور اللہ کا ہی شکر کرو اگر تم (واقعی) اُسی کی عبادت کرتے ہو محکم ایت 2:172
وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ اور اگر تم(فدیہ دینے کی بجائے) روزے ہی رکھو تو تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم(یہ حقیقت) جان سکتے ہو۔۔۔ محکم ایت روزے کے بارے میں 2:184
عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْ١ۚ اللہ جانتا ہے کہ تم اپنے آپ سے( اس بارے میں) خیانت(دھوکہ) کر رہے تھے پھر اُس نے تم پر رحم کیا اور تم سے درگذر کیا روزوں کے بارے میں ہدایت 2:187
وَ اذْكُرُوْهُ كَمَا هَدٰكُمْۚ وَ اِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمِنَ الضَّآلِّیْن اُس (اللہ) کو یاد کرو جیسا کہ اُس نے تمہیں ہدایت دی، اگرچہ اس(ہدایت) سے پہلے تم واقعی گمراہوں (بھٹکے ہوئے لوگوں) میں سے تھے حج اور عمرہ 2:198
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۠ بے شک! اگر تم واقعی مومنین ہو تو اُس (تابوت کے آنے) میں تمہارے ( بنی اسرائیل کے) لیےضرور ایک نشانی ہے بنی اسرائیل کو حکم 2:248
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اگر تم واقعی ہی مومن ہوتو چھوڑ دو جو سود سے باقی رہتا ہے سود کے بارے 2:278
وَ اِنْ كَانَ ذُوْ عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ اِلٰى مَیْسَرَةٍ١ؕ وَ اَنْ تَصَدَّقُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ اور اگر (تمہارا) قرض دار مالی تنگی والا ہے ، پھر آ سودگی( کے وقت) تک مہلت دو؛ اور اگر تم صدقہ کر دو تو تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم اس جان سکتے ہو سود کے بارے 2:280
وَ اِنْ كُنْتُمْ عَلٰى سَفَرٍ وَّ لَمْ تَجِدُوْا كَاتِبًا فَرِهٰنٌ مَّقْبُوْضَةٌ١ؕ اور اگر تم سفر پر ہو اور تم ایک لکھنے والا نہیں پاتے ہو، تو ایک ضمانت (کے طور پر کچھ ) گروی رکھ لو سودے و کاروبار 2:283
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ١ؕ (آپؐ) کہیں: اگر تم (لوگ) اللہ سے محبت کرتے ہو، تو پھر میری پیروی کرو؛ اللہ تم سے محبت کرئے گا اور تمہیں تمہارے گناہ معاف کر دے گا اتباع رسولﷺ 3:31
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ اللہ کے اذن سے عیسی کے معجزات 3:49
وَ لٰكِنْ كُوْنُوْا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا كُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْكِتٰبَ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَۙ بلکہ (اُس نے جو کہا، وہ یہ تھا) : کہ رب کے ہی( مخلص) بندے ہو جاﺅ کیوں کہ جو تم کتاب کو سکھاتے بھی ہو اور کیوں کہ جو تم خود بھی( اس کو) پڑھتے ہو منفرد ایت 3:79
قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ واقعی ہم نے تمہارے لیے آیات واضح کر دی ہیں اگر تم سمجھ سکتے ہو ایمان والوں کو بتانا 3:118
وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ لَا نْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِكَ١۪ اور اگر آپؐ سخت مزاج(اور) دل کے سخت ہوتے تو واقعی وہ (لوگ)آپؐ کے آس پاس سے منتشر ہو جاتے جنگ احد کے بعد نبی ﷺ کو حکم 3:159
یّٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ مَعَهُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِیْمًا اوہ افسوس، میں اُن کے ساتھ ہوتا، پھر میں ایک عظیم کامیابی حاصل کرتا دوغلے انسان کا 4:73
وَ لَوْ كُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَةٍ١ؕ اور چاہے تم اُونچے حصاروں (قلعوں) میں بھی ہوگے اللہ کی راہ میں لڑائی 4:78
وَ اِذَا كُنْتَ فِیْهِمْ فَاَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلٰوةَ اور جب آپؐ اُن میں ہوں تو پھر آپؐ اُن کے لیے نماز کھڑی کریں حالت جنگ میں صلوۃ 4:102
اَوْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَنْ تَضَعُوْۤا اَسْلِحَتَكُمْ١ۚ یا تم بیمارہوئے تو تم پر گناہ نہیں اگر تم اپنے ہتھیار اُتار دو حالت جنگ میں صلوۃ 4:102
وَ اِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْا١ؕ اور اگر تم جنبی(ناپاک)ہو تو پھر(اپنے آپ کو) پاک کیا کرو صلوۃ کے بارے 5:6
وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اور اگر تم بیمارہوئے یا سفر پر ہوئے صلوۃ کے بارے 5:6
یُبَیِّنُ لَكُمْ كَثِیْرًا مِّمَّا كُنْتُمْ تُخْفُوْنَ مِنَ الْكِتٰبِ وہ تمہارے لیے بہت کچھ واضح کرتا ہے جو تم کتاب میں سے چھپاتے تھے اہل کتاب 5:15
١ۚ۬ وَ عَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن اوراللہ پر پھر بھروسہ (توکل) کرواگر تم واقعی ہی مومنین ہو قوم موسی 5:23
فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَۙ ، پھر وہ تمہیں بتائے گا اُس بارے میں جس میں تم اختلاف کیا کرتے ہو؛ مختلف اُمتیں اور شریعتیں 5:48
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْ اور اللہ سے ڈراکرو اگر واقعی تم مومنین ہو مومنین کی دوستی 5:57
فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ پھر وہ تمہیں بتائے گا اُس بارے میں جو تم کیا کرتے تھے محکم ایت 5:105
قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ اُس(حضرت عیسٰی) نے کہا: ، اگر تم مومنین ہو اللہ سے ڈرو حواریوں کا سوال 5:112
اِنْ كُنْتُ قُلْتُهٗ فَقَدْ عَلِمْتَهٗ١ؕ اگر میں اُس(چیز) کو کہتا ہوتا ،پھر بے شک! تجھے اس کا علم ہوتا عیسی کا جواب 5:116
وَ كُنْتُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْهِمْ١ۚ میں تو (اے میرے اللہ) ان پر گواہ تھا جب تک کہ میں اُن میں تھا، عیسی کا جواب 5:117
فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تُوہی اُن پر نگہبان تھا عیسی کا جواب 5:117
اَیْنَ شُرَكَآؤُكُمُ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ کہاں ہیں تمہارے شریک جن کا تم زعم(تکیہ، گمان) کیا کرتے تھے منفرد آیت 6:22
قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ پھر عذاب چکھو اُس وجہ سے جو تم کفر(انکار)کیا کرتے تھے قرآن کے انکاری مشرکین کے لیے 6:30
ثُمَّ یُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ پھر وہ تمہیں بتائے گا اُس بارے جو تم کیا کرتے تھ شان باری تعالی 6:60
اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۘ ا گر تم جانتے ہو( تو ابراہیم ؑ کے بارے 6:81
بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ اُس وجہ سے جو تم اللہ پر ناحق کہا کرتے تھے ظالمین (نافرمانبرداروں) کی موت 6:93
وَ كُنْتُمْ عَنْ اٰیٰتِهٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ اور تم اُس کی آیات سے تکبر کرتے تھے ظالمین (نافرمانبرداروں) کی موت 6:93
وَ ضَلَّ عَنْكُمْ مَّا كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ اور تم سے جا چکے ہیں جن کا تم گمان(مان) کیا کرتے تھے ظالمین کے بارے 6:94
اِنْ كُنْتُمْ بِاٰیٰتِهٖ مُؤْمِنِیْنَ اگر تم اُس کی آیات پر ایمان والے ہو تو منفرد و محکم آیت 6:118
نَبِّئُوْنِیْ بِعِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَۙ ؟ اگر تم سچے ہو تو مجھے علم سے بیان کرو؟ حلال و حرام 6:143
١ؕ اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ وَصّٰكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا١ۚ یا کیا تم گواہ ( کے طور پرموجود) تھے جب اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا ؟ حلال و حرام 6:144
فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ پھر وہ (رب)تم کووہ بتائے گا اُس بارے میں جس میں تم اختلاف کیا کرتے تھے محکم آیت 6:164
قَالُوْۤا اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (تو) کہتے ہیں: وہ (اب)کہاں ہیں جن کو تم اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے؟ آیات الی سے کذب 7:37
فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ ، پس عذاب کو چکھو اُس کی وجہ سے جو تم (عمل) کمایا کرتے تھے کافرین جنوں اور انسانوں سے 7:39
بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ اُس وجہ سے جو تم( اعمال) کیا کرتے تھے جنت میں ہمیشہ رہنے والے 7:43
وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ اور جن(چیزوں) کا تم تکبر کیا کرتے تھے تمہیں کیا فاہدہ دیا ہے قیامت کے دن 7:48
فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ ؟ اگر تم سچوں میں سے ہو توپھر لے آﺅ ہم پر (وہ عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو ھود ؑ کے بارے 7:70
اِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ اگر تم رسولوں میں سے ہو تو صالح کے بارے 7:77
١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم مومن ہو شعیب کے بارے میں 7:85
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ كُنْتُمْ قَلِیْلًا فَكَثَّرَكُمْ١۪ اور یاد کرو( وہ وقت)، جب تم تھوڑے سے تھے ، پھر اُس (اللہ) نے تمہیں کثرت دی شعیب کے بارے میں 7:86
اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ اگر تم سچے ہو تو! شرک کے بارے 2:194
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ اور اگر تم (واقعی) مومنین ہو تو اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرو مال غنیمت کے بارے 8:1
اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ اگر تم واقعی مومن ہو تو صرف اللہ کا خوف کرو کسی اور کا نہیں 9:13
فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ پس (سزا) چکھو (اس وجہ سے) جو تم ذخیرہ (جمع) کرتے تھے سونے چاندی کو خرچ نہ کرنا 9:35
١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ! اگر تم واقعی جانتے ہو تو وہ (ایسا کرنا) تمہارے لیے بہتر ہے محکم آیت 9:41
اِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِیْنَ بے شک! تم لوگ فاسقین (نافرمان) ہو جہاد سے جی چرانے والے 9:53
١ؕ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ وَ رَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُوْنَ ( آپؐ) کہیں: کیا تم کو (صرف) اللہ اور اُس کی آیات اور اُس کے رسولؐ سے ہی تم کو مذا ق کرنا تھا؟ منافقین کے بارے 9:65
فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ، پھر وہ (اللہ) تمہیں بتائے گا اس بارے میں جو تم (دنیاوئی زندگی میں اعمال) کیا کرتے تھے جہاد سے بھاگنے والے 9:94
حَتّٰۤى اِذَا كُنۡتُمۡ فِى الۡفُلۡكِ ۚ حتی کہ جب تم کشتیوں میں ہوتے ہو ا انسانوں کی فطرت 10:22
فَنُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ پھرہم تمہیں بتائیں گے اُس بارے میں جو تم (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے انسانوں کی فطرت 10:23
اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ : (کہ) اگر تم واقعی سچے ہو تو پھر قرآن کی سچائی 10:38
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ اور وہ (لوگ)کہتے ہیں: کہ اگر تم سچے ہو ،تو یہ (جزا و سزا کا) وعدہ کب( پورا )ہو گا؟ وعدہ 10:48
اٰۤلْــٴٰـنَ وَقَدۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ کیا !اب (فاہدہ)، اور (ابھی تک تو) تم کو اس (عذاب) کے بارے میں جلدی تھی؟ مجرمین سے سوال 10:51
هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ‏ کیا تمہیں جزا (سزا)دی جا رہی ہے ماسوائے اس وجہ سے جو تم کمایا(کیا) کرتے تھے مجرمین سے 10:52