Home-ویب پیج

Chapter No 8-پارہ نمبر                      The Cattle-6 سورت الانعام Ayah No-118 ایت نمبر

فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰیٰتِهٖ مُؤْمِنِیْنَ
آسان اُردو پھر کھاﺅاُس سے جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اگر تم اُس کی آیات پر ایمان والے ہو تو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ ہر اس (حلال) جانور میں سے کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، اگر تم واقعی اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو۔
ابو الاعلی مودودی پھر اگر تم لوگ اللہ کی آیات پر ایمان رکھتے ہو تو جس جانور پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اُس کا گوشت کھاؤ
احمد رضا خان تو کھاؤ اسمیں سے جس پر اللہ کا نام لیا گیا اگر تم اسکی آیتیں مانتے ہو،
احمد علی سو تم اس جانوروں میں سے کھاؤ جس پر الله کا نام لیا گیا ہے اگر تم اس کے حکموں پر ایمان لانے والے ہو
فتح جالندھری تو جس چیز پر (ذبح کے وقت) خدا کا نام لیا جائے اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو تو اسے کھا لیا کرو
طاہر القادری سو تم اس (ذبیحہ) سے کھایا کرو جس پر (ذبح کے وقت) اﷲ کا نام لیا گیا ہو اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھنے والے ہو،
علامہ جوادی لہذا تم لوگ صرف اس جانور کا گوشت کھاؤ جس پر خد اکا نام لیا گیا ہو اگر تمہارا ایمان اس کی آیتوں پر ہے
ایم جوناگڑھی سو جس جانور پر اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے اس میں سے کھاؤ! اگر تم اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہو
حسین نجفی پس جس (ذبیحہ) پر اللہ کا نام لیا گیا ہے اس میں سے کھاؤ۔ اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore eat of that whereon the name of Allah hath been pronounced, if ye are believers in His revelations.
M.M.Pickthall: Eat of that over which the name of Allah hath been mentioned, if ye are believers in His revelations.
Saheeh International: So eat of that [meat] upon which the name of Allah has been mentioned, if you are believers in His verses.
Shakir: Therefore eat of that on which Allah's name has been mentioned if you are believers in His communications.
Yusuf Ali: So eat of (meats) on which Allah's name hath been pronounced, if ye have faith in His signs.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط


واضح محکم ایت
ایک عام اور عالگیر اصول بتایا گیا ہے
چوں کہ ایت کے ساتھ ف (پھر، پس )کا لفظ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ موضوع پچھلی دونوں ایات سے ہے