اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
الْهُدٰى اهۡدِنَا هُدًى تَهْتَدُوْا بِالْهُدٰى مُهْتَدِیْنَ اهْتَدَوْا یَهْدِیْ هُدَایَ






موسیؑ کے بارے
آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
اهۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏‏ ہمیں سیدھا راستہ دکھا مومنین کی دعا 1:6
هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ‏‏ متقین کے لیے ہدایت ہے قرآن الفرقان 2:2
اُولٰٓٮِٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ‌ یہی(متقی لوگ) اپنے رب (کی طرف) سے ہدایت پر(ہوتے) ہیں متقین 2:5
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰى١۪ یہی وہ(منافق لوگ) ہیں جو ہدایت سے گمراہی خریدتے ہیں ، منافقین 2:16
فَمَا رَبِحَتْ تِّجَارَتُهُمْ وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ پھر ان کی(یہ) تجارت نفع بخش نہیں ہوتی،اور نہ ہی اُن کو ہدایت دی جاتی ہے منافقین 2:16
یُضِلُّ بِهٖ كَثِیْرًا١ۙ وَّ یَهْدِیْ بِهٖ كَثِیْرًا١ؕ اور وہ ہدایت (بھی) دے دیتا ہے اس(مثال) سے بہتوں کو ؛ منفرد ایت کا حصہ 2:26
فَاِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ مِّنِّیْ هُدًى میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آ ئے ؛ پھرجوکوئی میری ہدایت کی اللہ باری تعالی کا آدم سے مکالمہ 2:38
فَمَنْ تَبِعَ هُدَایَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ پھرجوکوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، پس نہ ا ن پر خوف ہوگا اللہ باری تعالی کا آدم سے مکالمہ 2:38
وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ اور جب ہم نے موسی (علیہ سلام) کو کتاب اور الفرقان دیا( کہ) شاید تمہیں ہدایت مل جائے بنی اسرائیل کو یاد دہانی 2:53
اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَهَ عَلَیْنَا١ؕ وَ اِنَّاۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ لَمُهْتَدُوْنَ بے شک ! (تمام) گائیں ہم پر تو ملتی جلتی ہیں؛ اور بے شک اگر اللہ نے چاہا،تو واقعی ہمیں ہدایت مل جائے گی بنی اسرائیل کا سوال 2:70
لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ تصدیق کرتے ہوئے اس کی جو اس سے پہلے تھا، اور مومنین کے لیے (قرآن) ہدایت اور خوشخبری ہے؛ اور قرآن کے اوصاف 2:97
:
:
قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ۔۔۔۔۔ (آپؐ) کہیں: بے شک! ہدایتِ الہی ، وہی ہدایت (سچی) ہے۔۔۔ نبی اکرمﷺ کو خطاب 2:120
وَ قَالُوْا كُوْنُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تَهْتَدُوْا١ؕ اور وہ کہتے ہیں : یہودی یا عیسائی ہو جاﺅتوتم صیح چلو گے( آپؐ )کہیں: نہیں، ( بنی اسرائیل, اہل کتاب، 2:135
وَ لِاُتِمَّ نِعْمَتِیْ عَلَیْكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙ اور تاکہ میں اپنی نعمت تم (مسلمانوں) پر مکمل کروں، اور تاکہ تم ہدایت پاسکو قبلہ کی تبدیلی 2:150
فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَاۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْا١ۚ پھر اگر وہ (اہل کتاب) اسی طرح ایمان لے آئیں جن پر تم ایمان لائے ہو، پھر وہ بھی واقعی صیح (راستے پر) ہیں ایمان والوں کو حکم 2:137
فَاِنْ اَسْلَمُوْا فَقَدِ اهْتَدَوْا١ۚ پھر اگروہ فرمانبردار ہیں، تو پھر واقعی ان کو ہدایت دی جارہی ہے، اہل کتاب 3:20
یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ وہ جس (انسان) کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دے دیتا ہے قبلہ کی تبدیلی 2:142
وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۚ اور اللہ ظالم(نافرمانبردار) قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے تاریخی واقعہ ابراہیم ؑ کا 2:258
وَ اِنْ كَانَتْ لَكَبِیْرَةً اِلَّا عَلَى الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ اور حقیقت میں یہ (قبلے کی تبدیلی کا حکم) واقعی بہت بھاری تھاماسوائے اُن(لوگوں) پر جن کو اللہ نے ہدایت دے دی قبلہ کی تبدیلی 2:143
كَیْفَ یَهْدِی اللّٰهُ قَوْمًا كَفَرُوْا بَعْدَ اِیْمَانِهِمْ کس طرح اللہ ایک قوم کو ہدایت دے جس نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا ہو منفرد ایت 3:86
اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ١۫ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ یہی وہ( صابرین) ہیں، اُن پران کے رب کی طرف سے دعائیں اور رحمت ہے اور یہی، وہ (اللہ کی طرف سے) ہدایت پاتے ہیں صابرین کے اوصاف 2:157
اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ اوراگر اُن کے باپ داداکسی چیز کو سمجھتے بھی نہ تھے اور نہ ہی وہ ہدایت پر تھے؟ منفرد ایت۔ اللہ کی ہدایت اور باپ دادا کی روایات 2:170
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الْهُدٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا بَیَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِی الْكِتٰبِ١ۙ بے شک جو لوگ چھپاتے ہیں جو ہم نے ثبوتوں اور ہدایت سے نازل کیا اس کے بعد کہ ہم نے اُس (ہدایت ) کو لوگوں کیلیے کتاب میں واضح بھی کر دیا ہے منفرد ایت 2:159
اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ بے شک! پہلا گھر( جو) لوگوں کے لیے مقرر کیاگیا تھا وہ ہے جو مکہ میں ہے، مبارک(جگہ) ہے اور تمام جہانوں کے لیے ہدایت ہے؛ بیت اللہ 3:96
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِ١ۚ رمضان کا مہینہ جس میں قرآن نازل کیا گیا، (جو) لوگوں کے لیے ہدایت اور ہدایت سے صاف ثبوت اور الفرقان ہے رمضان کا مہینہ اور قران کے تین نام 2:
وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ اورتاکہ تم (روزوں کی) گنتی پوری کرو اور تاکہ تم اللہ کی بڑھائی کرو اُس پر جو اُس نے تمہیں ہدایت دی اور کہ شاید تم شکر کرو رمضان کا مہینہ 2:185
وَ اذْكُرُوْهُ كَمَا هَدٰكُمْۚ وَ اِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمِنَ الضَّآلِّیْن اُس (اللہ) کو یاد کرو جیسا کہ اُس نے تمہیں ہدایت دی، اگرچہ اس(ہدایت) سے پہلے تم واقعی گمراہوں (بھٹکے ہوئے لوگوں) میں سے تھے حج اور عمرہ 2:198
فَهَدَى اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِهٖ١ؕ پھر اللہ نے اُن(لوگوں) کو جو ایمان لائے اپنے حکم سے سچائی سے ہدایت دے دی جس میں وہ اختلاف کرتے تھے منفرد ایت 2:213
وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْن اور اللہ ظالم( نافرمانبردار) قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے منفرد ایت 3:86
اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَهْدُوْا مَنْ اَضَلَّ اللّٰہ کیا تم چاہتے ہو کہ تم ہدایت دو جس کو اللہ نے گمراہ کر دیا ہو؟ منافقین کے بارے میں 4:88
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَةً وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ سَبِیْلًاۙ جو (ہجرت کا ) کوئی چارہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی اُن کو کوئی راہ دکھلاتے ہیں اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے 4:98
فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِ١ۚ پھر اگر تم(کسی وجہ سے )روک دیئے جاﺅ (یعنی نہیں کر سکتے ہو) پھر جو بھی میسر ہو ہدیہ(قربانی) کر دو، حج اور عمرہ کے بارے 2:196
وَ لَا تَحْلِقُوْا رُءُوْسَكُمْ حَتّٰى یَبْلُغَ الْهَدْیُ مَحِلَّهٗ اورتم اپنے سروں کو نہ منڈواﺅ حتی کہ قربانی اپنی مقررہ جگہ (منزل منقصود) پر نہ پہنچ جائے حج اور عمرہ کے بارے 2:196
فَاِذَاۤ اَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ اِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِ١ۚ پھر جب تم امن میں ہوتو پھرجو کوئی حج (ہونے)تک عمرے سے ہی فاہدہ اُٹھائے تو جوبھی میسر ہو ہدیہ(قربانی) دے حج اور عمرہ 2:196
لَیْسَ عَلَیْكَ هُدٰهُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ اُن(لوگوں)کی ہدایت آپؐ پر( فرض) نہیں ہے، لیکن اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے صدقات کے بارے 2:272
مِنْ قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ اَنْزَلَ الْفُرْقَانَ١ؕ۬ اس سے پہلے، لوگوں کے لیے ہدایت تھیں؛ اور نیکی اور بدی کو جانچنے والا معیار (الفرقان، قرآن) بھی نازل کیا ہے تورات اور انجیل 3:4
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً١ۚ ہمارے رب! ہمارے دلوں کو گمراہ نہ کرنااس کے بعد دعا 3:8
قُلْ اِنَّ الْهُدٰى هُدَى اللّٰهِ١ۙ اَنْ یُّؤْتٰۤى اَحَدٌ مِّثْلَ مَاۤ اُوْتِیْتُمْ (آپؐ) کہیں: بے شک! ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے۔۔۔ کہ کسی کو بھی دے دیا جائے مثل اُس کے جو تمہیں (یعنی اہل کتاب کو) دیا گیا ہے اہل کتاب کے بارے 3:73
یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُبَیِّنَ لَكُمْ وَ یَهْدِیَكُمْ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ اللہ چاہتا ہے کہ وہ تمہارے لئے واضح کرے طور طریقے اُن لوگوں کے جو تم سے پہلے تھے منفرد ایت 4:26
وَ لَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ لَا الْهَدْیَ وَ لَا الْقَلَآئِدَ اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی، اور نہ اُن جانوروں کی جن کے گلے میں پٹے ہوں ، بے حرمتی کرنا 5:2
هَدْیًۢا بٰلِغَ الْكَعْبَةِ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِیْنَ ایک ہدیے (قربانی) کاجو کعبہ پہنچائی جائے ؛ یا مسکینوں کے کھانے کا کفارہ (دے) محکم ایت 5:95
وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ الْهَدْیَ وَ الْقَلَآئِدَ١ؕ ورحرمت(احترام) والے مہینے، اور قربانی اور جانور جن کے گلے میں پٹے پڑے ہوئے ہوں لوگوں کے لیے معیار 5:97
لَا یَعْلَمُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ ا کوئی بھی چیز نہ جانتے تھے اور نہ ہی وہ ہدایت پر تھے؟ کفر کرنے والوں کو 5:104
لَا یَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَیْتُمْ١ؕ جو(انسان) گمراہ ہے تمہیں تکلیف(نقصان) نہیں دے سکتا اگر تم(ایمان والے) ہدایت پر ہو محکم ایت 5:105
وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ اور اللہ فاسقین (بد کردار، عہد شکن) لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ہے وصیت کے سلسلے گواہی 5:108
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدٰى اوراگر اللہ چاہتا، تو وہ واقعی ان (مشرکین) کو ہدایت پر جمع کر لیتا آپﷺ کے بارے 6:35
١۪ لَهٗۤ اَصْحٰبٌ یَّدْعُوْنَهٗۤ اِلَى الْهُدَى ائْتِنَا١ؕ اُس کے ساتھی ہوں(جو) اُس کو (یہ کہتے ہوئے) ہدایت کی طرف بلا رہے ہوں: " آﺅ ہماری طرف"؟ اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ (آپؐ) کہیں: بے شک! اللہ کی ہدایت وہی توہدایت ہے، اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
وَ نُوْحًا هَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ اور نوح کو، اس سے پہلے ہم نے ہدایت دی تھی ابراہیم ؑ کے بارے 6:84
وَ اجْتَبَیْنٰهُمْ وَ هَدَیْنٰهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ اورہم نے اُن کو منتخب کیا اور ہم نے اُن کو ایک سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی ابراہیم ؑ کے بارے 6:87
ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ یہ ہدایت اللہ کی ہے وہ اس سے ہدایت دیتا ہے جس(انسان) کو وہ اپنے بندوں میں سے چاہتا ہے ابراہیم ؑ کے بارے 6:88
لِتَهْتَدُوْا بِهَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ تاکہ تم ان سے بحر و بر (زمین اور سمندر) کی تاریکیوں میں( رستے کی ) راہنمائی پاﺅ حمد باری تعالی 6:97
وَ مَنْ یَّعْتَصِمْ بِاللّٰهِ فَقَدْ هُدِیَ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠ اور جو(انسان) ﷲ(کے دامن)کو مضبوطی سے تھام لیتا ہے، پھر واقعی اُس کو ایک سیدھے راستے (صراطِ مستقیم ) کی ہدایت دے دی جاتی ہے پچھلی ایت سے تسلسل 3:101
كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ اسطرح اللہ اپنی آیات کو تمہارے لیے واضح کرتا ہے، تاکہ شاید تمہیں ہدایت مل جائے ایمان والوں کو حکم 3:103
هٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ یہ (یعنی قرآن)لوگوں کے لیے ایک بیان اور ہدایت ہے، اور متقین کے لئے ایک نصیحت(وارننگ) ہے منفرد ایت 3:138
هٰۤؤُلَآءِ اَهْدٰى مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا سَبِیْلًا کہ: "یہ (یعنی کفر کرنے والے ) اُن( لوگوں) سے جو ایمان لائے تو ایک راستے کی ہدایت پر ہیں ؟ اہل کتاب 4:51
وَّ لَهَدَیْنٰهُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا اور واقعی ہم اُن(منافقین) کو ایک سیدھا رستہ دکھاتے منافقین کے بارے 4:68
وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُ الْهُدٰى ور جو (انسان)رسولؐ کی مخالفت کرتا ہے اس کے بعد کہ ہدایت (الہی) اُس کو واضح کر دی گئی ہے، منفرد آیت 4:115
لَّمْ یَكُنِ اللّٰهُ لِیَغْفِرَ لَهُمْ وَ لَا لِیَهْدِیَهُمْ سَبِیْلًاؕ اللہ اُن کو کبھی معاف نہیں کرے گا، اور نہ ہی وہ اُن کو ایک راہ کی ہدایت دے گا منفرد آیت 2:137
لَمْ یَكُنِ اللّٰهُ لِیَغْفِرَ لَهُمْ وَ لَا لِیَهْدِیَهُمْ طَرِیْقًاۙ اللہ ہرگز (ایسا) نہیں کہ اُن کو معاف کر دے اور نہ ہی کہ اُن کو ایک راستے (طریقے) کی ہدایت دے کفر اور ظلم کرنے والے 4:168
وَّ یَهْدِیْهِمْ اِلَیْهِ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاؕ اور اُن(لوگوں) کو اپنی طرف سیدھے راستے( صراطِ مستقیم )کی ہدایت دے گا اللہ کے دامن کو پکڑنے والے 4:175
یَّهْدِیْ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ اس (یعنی قرآن)سے اللہ سلامتی کے راستوں کی ہدایت دیتا ہے جو( انسان) جو اُس (اللہ) کی رضا کی پیروی کرتا ہے اہل کتاب کو 5:16
وَ یَهْدِیْهِمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ اور اُن کو ایک صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دیتا ہے اہل کتاب کو بتانا 5:16
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا التَّوْرٰةَ فِیْهَا هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۚ بے شک! ہم نے تورات نازل کی اُس میں ہدایت اور نور (الہی) ہے، تورات 5:44
وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ فِیْهِ هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۙ اور ہم نے اُس کو انجیل (کتاب) دی اُس میں ہدایت اور نور ہے، انجیل 5:46
وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَؕ اور متقین کے لیے(انجیل) ہدایت اور نصیحت ہے انجیل 5:46
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ بے شک! اللہ ظالم (نافرمانبردار)لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ہے یہود نصاری کو دوست 5:51
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ بے شک! اللہ کافرلوگوں کو ہدایت نہیں دیتاہے مسلمہ اصول 5:67
وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُهْتَدِیْنَ اور ہدایت پانے والوں میں سے نہیں رہوں گا منفرد آیت 6:56
وَ نُرَدُّ عَلٰۤى اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ هَدٰنَا اللّٰهُ اور ہم اپنی ایڑھیوں پر(گمراہی کی طرف) مڑ جائیں اس کے بعد جب اللہ نے ہمیں ہدایت دے دی ہو اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَئِنْ لَّمْ یَهْدِنِیْ رَبِّیْ پھر جب وہ (چاند) غروب ہو گیا تو اُس نے کہا:اگر میرے رب نے مجھے ہدایت نہیں دی ابراہیم ؑ کے بارے 6:77
قَالَ اَتُحَآجُّوْٓنِّیْ فِی اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰنِ١ؕ اس نے کہا: کیا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں حجت (بحث) کرتے ہو اور اُس (اللہ) نے تومجھے ہدایت دی ہے؟ ابراہیم ؑ کے بارے 6:80
اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ یہی(لوگ) ہیںان کے لیے سلامتی ہے، اور وہ ہدایت پاتے ہیں شرک اور ایمان 6:82
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ كُلًّا هَدَیْنَا١ۚ اورہم نے اُس ( ابراہیم ؑ) کو اسحاق ؑ اور یعقوب ؑ (بیٹے )دیے؛ سب کو ہم نے ہدایت دی؛ ابراہیم ؑ کے بارے 6:84
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ فَبِهُدٰهُمُ اقْتَدِهْ١ؕ یہی (لوگ) ہیں جن کو ﷲ نے ہدایت دی پھر اُن کی ہدایت کی پیروی کریں آپﷺ سے پہلے انبیاء کرام 6:90
نُوْرًا وَّ هُدًى لِّلنَّاسِ لوگوں کے لیے نور اور ہدایت تھی کتاب موسی 6:91
١ۚ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ اور وہ ہدایت والوں سے بھی باخبر ہے منفرد آیت 6:117
فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ اَنْ یَّهْدِیَهٗ پھر جس (انسان) کو اللہ چاہتا ہے کہ وہ اُس کو ہدایت دے اللہ کی طرف سے ہدایت 6:125
قَدْ ضَلُّوْا وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ واقعی وہ (ایسے لوگ) گمراہ ہو گے اور ہدایت نہیں پاتے مشرکین 6:140
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ بے شک! اللہ ظالم (نافرمانبردار)لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ہے حلال و حرام 6:144
فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰكُمْ اَجْمَعِیْنَ ، پھر اگر وہ چاہتا تووہ واقعی تم سب کو ہدایت دے دیتا مشرکین 6:149
وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ اور ہدایت اور رحمت تھی کہ شاید وہ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لے آتے کتاب موسی 6:154
لَكُنَّاۤ اَهْدٰى مِنْهُمْ١ۚ تو واقعی ہم اُن ( یہودیوں اور عیسایوں) سے( زیادہ) ہدایت والے ہوتے پھر مسلمانوں کے بارے 6:157
وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ١ۚ اور ہدایت اور رحمت آ گئی ہے؛ قرآن الحکیم 6:157
قُلْ اِنَّنِیْ هَدٰنِیْ رَبِّیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ١ۚ۬ (آپؐ) کہیں: بے شک! مجھے تو میرے رب نے سیدھے رستے کی طرف ہدایت دی ہے،( محکم آیت 6:161
فَرِیْقًا هَدٰى ایک فریق (جماعت) کو تو اُس (اللہ) نے ہدایت دی ہے محکم آیت 7:30
وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ اور وہ خیال کرتے ہیں کہ بے شک ان کو ہدایت ہی دی جا رہی ہے (گمراہی والے) 7:30
١ۚ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ هَدٰىنَا لِهٰذَا١۫ اور وہ کہیں گے: تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں اس (مقام) کے لیے ہدایت دی جنت میں ہمیشہ رہنے والے 7:43
١۫ وَ مَا كُنَّا لِنَهْتَدِیَ لَوْ لَاۤ اَنْ هَدٰىنَا اللّٰهُ١ۚ اور ہمَ ہدایت والے نہ ہوتے اگر اللہ نے ہمیں ہدایت نہ دی ہوتی جنت میں ہمیشہ رہنے والے 7:43
هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ اور ایمان والے لوگوں کے لیے ( وہ کتاب) ہدایت اور رحمت ہے کتاب کے بارے 7:52
اَوَ لَمْ یَهْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ کیاہدایت(اشارہ)نہیں ہے اُن کے لیے جو زمین کے وارث (حکمران)بنتے ہیں سبق 7:100
وَ لَا یَهْدِیْهِمْ سَبِیْلًا١ۘ اور نہ ہی اُن کو کسی راہ کی ہدایت دے سکتا تھا؟ قوم موسی 7:148
وَ فِیْ نُسْخَتِهَا هُدًى وَّ رَحْمَةٌ اور اُن ( تختیوں) کی لکھائی (یعنی لکھی ہوئی عبارت ) میں قوم موسی، بچھڑا 7:154
تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَآءُ وَ تَهْدِیْ مَنْ تَشَآءُ١ؕ تُو جس کو چاہتا ہے اس ( ایسی آزمائش) سے گمراہ کر دیتا ہے اور تُو ہدایت دے دیتا ہے جس کو چاہتا ہے قوم موسی، بچھڑا 7:155
وَ اتَّبِعُوْهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ اور اُس کی پیروی کرو کہ شاید تم ہدایت پاﺅ نبی اکرمﷺ 7:157
یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ وہ سچائی سے ہدایت دیتی ہے اور اس (سچائی) سے وہ انصاف کرتی ہے قوم موسی 7:159
مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِیْ١ۚ جس کو اللہ ہدایت دیتا ہے، پھروہی ہدایت پر ہوتا ہے ایک اصول 7:178
یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ وہ حق (سچائی) سے ہدایت دیتے ہیں اور اس(حق) سے ہی انصاف کرتے ہیں معلوماتی آیت 7:181
مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِیَ لَهٗ١ؕ جس کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے پھر اُس (انسان) کے لیے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے ایک اصول 2:186
وَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى اور اگر تم اُن ( مشرکوں) کو ہدایت کی طرف بلاتے ہو، شرک کے بارے 2:193
وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ اور مومن لوگوں کے لیے ہدایت اوررحمت ہے قرآن کے بارے 2:203
١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۘ اور اللہ ظالمین(نافرمانبرداروں) کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے ایک اصول 9:19
وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ اور اللہ فاسقین (بدکرداروں)کی قوم کو توہدایت نہیں دیتا اللہ اسکے رسولﷺ اور جہاد کی محبت 9:24
فَعَسٰۤى اُولٰٓئِكَ اَنْ یَّكُوْنُوْا مِنَ الْمُهْتَدِیْنَ پھر ہو سکتا ہے کہ یہی(لوگ) ہیں کہ وہ ہدایت پانے والوں میں سے ہو جائیں مسجد کو آباد کرنے والے 9:18
وَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ ، اور مومنین کے لیے ہدایت اور رحمت ہے قرآن کے بارے 10:57
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وہ وہی ہے جس نے اپنے رسولؐ کو ہدایت (قرآن) اور دین حق سے ارسال کیا یہودی اور عیسایوں کے عقائد 9:33
١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ اوراللہ کافرین کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے مہینوں کا ملتوی کرنا 9:37
وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ ، اور اللہ فاسق لوگوں کو تو ہدایت نہیں دیتا ہے صدقات میں مذاق کرنے والے 9:80
١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ اور اللہ ظالمین(نافرمانبردار) لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ہے مسجد کے اوصاف 9:109
وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِلَّ قَوْمًۢا بَعْدَ اِذْ هَدٰهُمْ یہ اﷲ کے لیے نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو گمراہ کر دے اس کے بعد کہ جب اُس نے اُن کوہدایت دے دی ہو ایک اصول 9:115
یَهْدِیْهِمْ رَبُّهُمْ بِاِیْمَانِهِمْ١ۚ اُن کا رب اُن کو اُن کے ایمان سے ہدایت دیتا ہے اللہ سے ملاقات،دنیاوی زندگی، اورآیات الہی سے غافل 10:9
وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ ، اور جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے شان باری تعالی 10:25
مَّنۡ يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَـقِّ‌ؕ جو حق کی طرف ہدایت دے سکے؟ شان باری تعالی 10:35
قُلِ اللّٰهُ يَهۡدِىۡ لِلۡحَقِّ‌ؕ (آپؐ) کہیں: اللہ ہی حق کی ہدایت دیتا ہے شان باری تعالی 10:35
اَفَمَنۡ يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَقِّ اَحَقُّ اَنۡ يُّتَّبَعَ کیا پھرجو حق کی طرف ہدایت دیتا ہے حقدار ہے کہ اُس کی پیروی کی جائے شان باری تعالی 10:35
اَمَّنۡ لَّا يَهِدِّىۡۤ اِلَّاۤ اَنۡ يُّهۡدٰى‌ۚ یا کہ وہ جو ہدایت نہ پائے ماسوائے کہ اُس کو ہدایت دی جائے ؟ شان باری تعالی 10:35
اَمَّنۡ لَّا يَهِدِّىۡۤ اِلَّاۤ اَنۡ يُّهۡدٰى‌ۚ یا کہ وہ جو ہدایت نہ پائے ماسوائے کہ اُس کو ہدایت دی جائے ؟ شان باری تعالی 10:35
اَفَاَنۡتَ تَهۡدِى الۡعُمۡىَ ں کیا پھرآپؐ اندھوں کوہدایت دے سکتے ہیں... آپﷺ کے بارے 10:43
وَمَا كَانُوۡا مُهۡتَدِيۡنَ ے اور ان کوہدایت نہیں دی گئی تھی ملاقات الہی کو جھٹلانا 10:45
فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ پھرجو ( انسان)ہدایت پاتا ہے، پس وہ ہدایت صرف اپنی جان کے (فاہدے کے )لیے ہی پاتا ہے قرآن کے بارے 10:108
وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ كَیْدَ الْخَآئِنِیْنَ ، اور کہ، اللہ دھوکہ دینے والوں کے مکر کو ہدایت (کامیابی)نہیں دیتا یوسفؑ کی کہانی 12:52
وَ تَفْصِیْلَ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ اور ہر چیز کی (اس قرآن میں) تفصیل ہے ،اور مومن لوگوں کے لیے (یہ قرآن) ہدایت اور رحمت ہے قرآن کے بارے 12:111
اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ ! آپؐ تو صرف ایک خبردار کرنے والے ہیں، اور ہر قوم کے لیے ایک ہدایت دینے والا(ہوا)ہے کفر کرنے والے 13:7
وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ اَنَابَۖۚ ، اور وہ اپنی طرف ہدایت دیتا ہے (اُس شخص کو) جو(اُس کی طرف) رجوع کرتا ہے کافرین کو جواب 13:27
اَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ کہ اگر ﷲ چاہتا تو واقعی سب انسانوں کو ہدایت دے دیتا ؟ ایمان والوں کو بتانا 13:31
وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ اور جس(شخص) کو اللہ گمراہ کر دے پھر اُس کے لیے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے ایک اٹل حقیقت 13:33
١ؕ فَیُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ . پھر اللہ گمراہ کر دیتا ہے جس کو چاہتا ہے، اور وہ ہدایت دے دیتا ہے رسولوں کے بارے 14:4
وَ مَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰنَا سُبُلَنَا١ؕ ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں اور اُس نے ہمیں واقعی ہمارے رستے دکھائے ہیں؟ پہلے والے رسولوں کے بارے 14:12
قَالُوْا لَوْ هَدٰنَا اللّٰهُ لَهَدَیْنٰكُمْ١ؕ وہ کہیں گے: اگر اللہ ہمیں ہدایت دیتا، تو واقعی ہم تمہیں بھی ہدایت کرتے. حساب و کتاب والے دن تکبر والے لوگوں کا جواب 14:21
وَ لَوْ شَآءَ لَهَدٰكُمْ اَجْمَعِیْنَ اور اگروہ (چاہتا)تو واقعی وہ تم سب کو ہدایت دے دیتا ایک اصول 16:9
وَ اَنْهٰرًا وَّ سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙ ، اور نہریں اور راستے بھی (ڈالے کہ) شاید تمہیں راہ ملے شان باری تعالی 16:15
وَ عَلٰمٰتٍ١ؕ وَ بِالنَّجْمِ هُمْ یَهْتَدُوْنَ اور نشانات (علاماتیں بھی بنائیں)، اور ستاروں سے وہ (لوگ) راستہ پاتے ہیں شان باری تعالی 16:16
١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللّٰهُ . پھر اُن (لوگوں) میں سے تھے جن کو تو اللہ نے ہدایت دے دی، ایک اصول 16:36
اِنْ تَحْرِصْ عَلٰى هُدٰهُمْ اگر آپؐ اُن (مشرکین)کی ہدایت پر خواہش بھی کریں ہدایت کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے 16:37
فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ یُّضِلُّ پھر بے شک اللہ اُس(انسان) کو ہدایت نہیں دیتا جس کو وہ گمراہ کر دیتا ہے ہدایت کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے 16:37
وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ اور ایمان والے لوگوں کے لئے (یہ قرآن) ہدایت اور رحمت ہے کتاب نازل کرنے کا مقصد 16:64
وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ ، اور فرمانبردار وں (مسلمین) کے لیے ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے قیامت کے دن 16:89
وَّ لٰكِنْ یُّضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ ، لیکن وہ جس(شخص) کو چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جس(شخص) کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے منشا الہی 16:93
لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ تاکہ یہ اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں ثابت قدم رکھے، اور فرمانبرداروں کے لیے ہدایت اور بشارت ہے قرآن کے متعلق 16:102
لَا یَهْدِیْهِمُ اللّٰهُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ، اللہ اُن کو ہدایت نہیں دیتا ہے اور اُن کے لیے درد ناک عذاب ہے جو(لوگ) اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے ہیں، 16:104
وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ ، اور اس لیے کہ اللہ ایسے ناشکرے لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچایا کرتا جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے 16:107
شَاكِرًا لِّاَنْعُمِهٖ١ؕ اِجْتَبٰهُ وَ هَدٰهُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ وہ اُس (اللہ) کی نعمتوں کے لیے شکرگزار تھا؛ اُس نے اُسے چن لیا اور اُس نے اُس کو ایک سیدھے راستے کی ہدایت دی ابراہیم ؑ کے بارے 16:122
وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ اور وہ ہدایت پر چلنے والوں سے بھی باخبرہے آپﷺ کو حکم 16:125
وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اوراُس (کتاب) کو بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا: کتاب موسی کو 17:2
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَهْدِیْ لِلَّتِیْ هِیَ اَقْوَمُ بے شک! یہ قرآن اُس (راہ)کے لیے ہدایت دیتا ہے جو سیدھی ترین ہے قرآن کے متعلق 17:9
مَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ جو(شخص) ہدایت پر چلتا ہے پھر وہ صرف اپنی جان کے لیے ہی ہدایت پر چلتا ہے ایک اصول 17:15
فَرَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ اَهْدٰى سَبِیْلًا ، پھر تمہارا رب! وہ اُ س (انسان) سے باخبر ہے جو کہ وہ ہدایت کے رستے والا ہوتا ہے ایک اصول 17:84
وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰۤى اِلَّاۤ اورنہیں منع کیا(روکا)گیا لوگوں کو کہ وہ ایمان لے آتے جب اُن کے پاس ہدایت آ گئی ماسوائے کہ لوگوں کا قران کا انکار 17:94
وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِۚ اور جس (شخص)کو اللہ ہدایت دیتا ہے پھر وہی ہدایت والا ہوتاہے ایک اصول قران کو نہ ماننے والے 17:97
اِنَّهُمْ فِتْیَةٌ اٰمَنُوْا بِرَبِّهِمْ وَ زِدْنٰهُمْ هُدًىۗۖ بے شک! وہ نوجوان تھے اپنے رب پر ایمان رکھتے تھے اور ہم نے اُن کو اور زیادہ ہدایت دی اصحاب الکہف 18:13
مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِۚ جس (شخص) کو اللہ ہدایت دیتا ہے پھر وہی ہدایت پاتاہے، اصحاب الکہف 18:17
وَ قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّهْدِیَنِ رَبِّیْ لِاَقْرَبَ مِنْ هٰذَا رَشَدًا اور کہیں: ہو سکتا ہے کہ میرا رب مجھے اس سیدھے رستے کے بھی قریب ترین کے لیے ہدایت دے دے اصحاب الکہف 18:24
وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰى اور(کسی نے) لوگوں کو روکا تو نہیں کہ وہ ایمان لے آئیں جب اُن کے پاس ہدایت آ گئی ہے ماسوائے کہ عذاب کا انتظار کرتے ہیں 18:55
وَ اِنْ تَدْعُهُمْ اِلَى الْهُدٰى فَلَنْ یَّهْتَدُوْۤا اِذًا اَبَدًا اور اگر تم اُن کو ہدایت کی طرف بلاتے بھی ہوپھرہر گز وہ کبھی بھی ہدایت نہیں پا سکیں گے اللہ کی آیات یاد دلوانے کے باوجود منہ موڑنے والے 18:57
فَاتَّبِعْنِیْۤ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِیًّا . پس میری پیروی کریں میں آپ کو ایک سیدھے راستے پر چلاؤں ابراہیمؑ 19:43
وَ مِمَّنْ هَدَیْنَا وَ اجْتَبَیْنَاؕ ، اور اُن میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور چن لیا تھا. جن پر اللہ نے انعام کیا 19:58
وَ یَزِیْدُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا هُدًىؕ اور اللہ اُن لوگوں کو مزید ہدایت دیتا ہے جو ہدایت پر چلتے ہیں، ہدایت والوں 19:76
اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى یا آگ پر ہدایت پا لوں۔ موسیؑ کے بارے 20:10
وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى . اور سلام اُس پر ہے جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے موسیؑ کے بارے 20:47
قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَیْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى اُس (موسیؑ) نے کہا: ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اُس کی فطرت عطا کی ہے، اور پھر اُس کو صیح راستے کی ہدایت بھی دی ہے موسیؑ کے بارے 20:50
وَ اَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهٗ وَ مَا هَدٰى اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ ہ کیا اور ہدایت (کی طرف راہنمائی) نہ کی 20:79
وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدٰى اور نیک اعمال کرتا ہے پھر ہدایت پر بھی چلتا ہے بنی اسرائیل کوحلال کھانے کے تناظر میں 20:82
ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَیْهِ وَ هَدٰى پھر اُس کے رب نے اُس کوچن (منتخب کر) لیا پھراُس پر رحم فرمایا اور اس کو ہدایت دی آدم کے بارے 20:122
فَاِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ مِّنِّیْ هُدًى پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آئے، آدم کے بارے 20:123
فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰى پھر جس نے تو ہدایت کی پیروی کی پس نہ وہ گمراہ ہو گا اور نہ ہی وہ تکلیف میں ہو گا آدم کے بارے 20:123
اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ کیا یہ ان کے لیے ہدایت نہیں ہے کہ کتنی ہی نسلیں ہم نے اِن سے پہلے ہلاک کر دی ہیں گذرے لوگوں کی تباہی و بربادی 20:128
فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِیِّ وَ مَنِ اهْتَدٰى۠ چنانچہ تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ سیدھے (برابر کے)راستے پر چلنے والے کون ہیں اور جو ہدایت پر ہیں لوگوں کا اعتراض 20:135
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ اور ہم نے ان (پہاڑیوں) میں وادیاں راستہ رکھیں تاکہ وہ (لوگ)راستہ پائیں سبحان اللہ 21:31
وَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِمْ ور ہم نے اُن کو قاہد (راہنما) بنایا وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے اور ہم نے اُن کی طرف اسحاق اور یعقوبؑ 21:73
وَ یَهْدِیْهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ ا اور اُس کی جلنے والے عذاب کی طرف راہنمائی کرے گا بغیر علم اللہ کی بابت جھگڑا کرنے والا 22:4
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍۙ اور لوگوں میں سے ہے جو اللہ (کے بارے) میں جھگڑتاہے بغیر علم کے اور نہ ہدایت کے اور نہ ہی کتاب ِ روشن کے شان باری تعالی 22:8
١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یُّرِیْدُ اور کہ اللہ ہدایت دیتا ہے جس(شخص) کو وہ چاہتا ہے ( قرآن)سے 22:16
وَ هُدُوْۤا اِلَى الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِ١ۖۚ ور اُن کو بات(کلام) میں سے پاکیزگی کی طرف (دنیاوی زندگی میں) ہدایت دی گئی ایمان اور نیک اعمال والے 22:24
وَ هُدُوْۤا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِیْدِ اور اُن کو ایک تعریف والی ہستی (یعنی اللہ) کے راستے کی طرف ہدایت دی گئی ایمان اور نیک اعمال والے 22:24
كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰكُمْ١ؕ . اسطرح اُس(اللہ) نے اُن کو تمہارا فرمانبردار کیا تاکہ تم اللہ کی بڑھائی کرو اُس پر جو اُس نے تمہیں ہدایت دی حج کے بارے میں 22:37
وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ اور بیشک! اللہ واقعی اُن لوگوں کوجو ایمان لاتے ہیں سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے رحمان اور شیطان کی جنگ 22:54
اِنَّكَ لَعَلٰى هُدًى مُّسْتَقِیْمٍ بے شک آپﷺ! واقعی سیدھے راستے پر ہیں ایک اصول 22:67
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ اور ہم نے واقعی موسیؐ کوکتاب دی کہ شاید وہ(لوگ) ہدایت پائیں موسیؑ اور ھرونؑ 23:49
یَهْدِی اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ ، اللہ اپنے نور(روشنی) کے لئے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے. شان باری تعالی 24:35
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ واقعی، ہم نے واضح آیات نازل کی ہیں.اور اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف واضح آیات سے ہدایت 24:46
وَ اِنْ تُطِیْعُوْهُ تَهْتَدُوْا١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ .اور اگر تم اُس (رسولﷺ) کی اطاعت کرو گے تو تم سیدھے چلو گے. اور رسولﷺ پر تو کوئی (ذمہ داری) نہیں ہے ماسوائے (پیغام) واضح(طور پر) پہنچا دینے کے محکم ایت 24:54
١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ هَادِیًا وَّ نَصِیْرًا اورآپﷺ کا رب ہدایت دینے والے اور مدد گار کے کافی ہے آپﷺ کو تسلی 25:31
قَالَ كَلَّا١ۚ اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ اُس(موسی ؑنے) کہا: ہر گزنہیں، (کیوں کہ) بے شک! میرا رب میرے ساتھ ہے. وہ میری راہنمائی کرے گا موسی ؑ اور فرعون 26:62
الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی مجھے ہدایت دیتا ہے ابراہیم ؑ کے بارے 26:78
هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَۙ مومنین کے لیے ہدایت اور بشارت ہے قران 27:2
فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَهُمْ لَا یَهْتَدُوْنَۙ ،پھر اُن کو (سچائی کے) راستے سے روکا ہوا ہے پھر وہ سیدھے نہیں جاتے سلیمانؑ کی فوج 27:24
وَ اِنِّیْ مُرْسِلَةٌ اِلَیْهِمْ بِهَدِیَّةٍ اور بے شک! میں اُن کی طرف ایک تحفہ ارسال کرنے لگی ہوں، سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:35
بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِیَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ . نہیں تم ہی تو ہو جو اپنے تحفوں سے خوش ہوتے ہو گے سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:36
نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ ہم دیکھیں کیاو ہ سیدھی(ہدایت پر) چلتی ہے یا اُن میں سے ہوتی ہے جن کو سیدھا نہیں چلایاجاتا سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:41
نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ ہم دیکھیں کیاو ہ سیدھی(ہدایت پر) چلتی ہے یا اُن میں سے ہوتی ہے جن کو سیدھا نہیں چلایاجاتا سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:41
اَمَّنْ یَّهْدِیْكُمْ فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ کیاجو خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں تمہیں ہدایت دیتا ہے، سوال کیا گیا ہے 27:63
وَ اِنَّهٗ لَهُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ اور بے شک! مومنین کے لیے یہ (قرآن) توواقعی ہدایت اور رحمت ہے قرآن 27:76
وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِی الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْ١ؕ اور نہ ہی آپﷺ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے (نکال کر) ہدایت دے سکتے ہیں آپﷺ کو تسلی 27:81
فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ پھرجو (شخص) ہدایت پر چلتا ہے پھروہ ہدایت پر صرف اپنی جان کے لیے ہی چلتا ہے؛ آپﷺ کو حکم 27:92
قَالَ عَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یَّهْدِیَنِیْ سَوَآءَ السَّبِیْلِ اُس نے کہا:ہو سکتا ہے کہ میرا رب مجھے سیدھے راستے کی ہدایت دے گا موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:22
وَ قَالَ مُوْسٰى رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى مِنْ عِنْدِهٖ اور موسی ؑ نے کہا: میرا رب جانتا ہے اُس کے بارے میں جو اُس کی طرف سے ہدایت سے آتا ہے موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:37
بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ ؛ جو لوگوں کے لیے روشنی اور ہدایت اور رحمت تھی کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:43
قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ (آپﷺ ان لوگوں سے)کہیں: اگر تم سچے ہو تو پھر اللہ کی طرف سے ایک ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے زیادہ ہدایت دیتی ہو کہ میں اُس کی پیروی کروں (یعنی قرآن اور موسیؑ کی کتاب) 28:49
وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰهُ بِغَیْرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِ اور اُس(شخص)سے زیادہ گمراہ اور کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی ہدایت کے بغیر اپنی خواہشات کی ہی پیروی کرے؟ (یعنی قرآن اور موسیؑ کی کتاب) 28:50
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ بے شک! اللہ ظالمین(نافرمانبرداروں) کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے (یعنی قرآن اور موسیؑ کی کتاب) 28:50
اِنَّكَ لَا تَهْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ بے شک! آپﷺ، تم نہیں ہدایت دے سکتے جس (شخص) سے تم محبت کرو، لیکن اللہ ہدایت دیتا ہے جس (شخص) کو وہ (یعنی اللہ) چاہتا ہے. آپﷺ کے بارے 28:56
وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ . اور وہ ہدایت پانے والوں کوخوب جانتا ہے آپﷺ کے بارے 28:56
وَ قَالُوْۤا اِنْ نَّتَّبِعِ الْهُدٰى مَعَكَ نُتَخَطَّفْ مِنْ اَرْضِنَا١ؕ اور وہ کہتے ہیں: اگر ہم آپﷺ کے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو ہمیں اپنی زمینوں سے برباد کردیا جائے گا (قرآن کے منکر) 28:57
لَوْ اَنَّهُمْ كَانُوْا یَهْتَدُوْنَ (اور کہیں گے) اے! کاش کہ اگر وہ ہدایت پا لیتے! قیامت کے دن. (عذاب والا قول) 28:64
قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ مَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى وَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْن (آپﷺ) کہیں: میرا رب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آتا ہے اور جو(کہ) وہ واضح گمراہی میں ہے آپﷺ کے بارے 28:85
وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ اور جو لوگ ہمارے (یعنی ہماری رضا کو حاصل کرنے) لیے کوشش کرتے ہیں،واقعی ہم اُن کو اپنے راستوں کی ہدایت دیتے ہیں ایک اصول 29:69
فَمَنْ یَّهْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُ١ؕ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ .پھر اُس کو کون ہدایت دے سکتا ہے جس کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے؟ اوراُن (ایسے لوگوں) کے لیے کوئی (دوسرے) مددگار نہیں ہیں ایک حقیقت 30:29
وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِ الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْ١ؕ اورنہ ہی آپﷺ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے(نکال کر) ہدایت دے سکتے ہیں. آپﷺ کو بتایا گیا 30:53
هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَۙ اچھائی کرنے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے کتاب الحکیم 31:3
اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ یہی (لوگ)اپنے رب کی ہدایت پر ہیں. اور یہی(لوگ) ہیں (کہ)، وہ کامیاب ہیں محسنین 31:5
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍ اور لوگوں میں سے ہے جو اللہ کے بارے میں جھگڑالو بحث کرتا ہے بغیر علم کے اور نہ ہی ہدایت کے اور نہ ہی ایک کتاب کے جو روشنی دیتی ہو سبحان اللہ 31:20
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ تاکہ آپﷺ اُن لوگوں کو ڈرا سکیں جن کے پاس آپﷺ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، کہ شاید وہ سیدھے چلیں کتاب الہی 32:3
وَ لَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰهَا اور اگر ہم (ایسا) چاہتے تو واقعی ہم ہر نفس(جاندار) کو اُس کی ہدایت دے دیتے اللہ باری تعالی کا اٹل فیصلہ 32:13
وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ اور ہم نے اُس (کتاب) کو بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا کتاب موسی کے بارے 32:23
وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫ اور ہم نے اُن میں سے راہنماء (پیشواء) بنائے وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے جب تک وہ صابر رہے (بنی اسرائیل) 32:24
اَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ کیا یہ اُن کے لیے ہدایت نہیں ہے کہ ہم نے اُن سے پہلے کتنی نسلیں ہلاک کیں (یعنی لوگوں) 32:26
وَ اللّٰهُ یَقُوْلُ الْحَقَّ وَ هُوَ یَهْدِی السَّبِیْلَ اور اللہ سچ کہتا ہے اور وہی (سیدھے) راستے کی ہدایت بھی دیتا ہے ایک اصول 33:4
وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ وہ سچ(حق) ہے اور ایک طاقتور تعریف والے (یعنی اللہ) کے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے. قرآن کے بارے 34:6
وَ اِنَّاۤ اَوْ اِیَّاكُمْ لَعَلٰى هُدًى اَوْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ اوربیشک! ہم یا تم (یعنی ہم سے ایک) واقعی ہدایت پر ہیں یا واضح گمراہی میں ہیں سوال کیا گیا ہے جو اللہ کے سوا کسی اور کا زعم رکھتے ہیں 34:23
اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا اس کے بعد کہ جب یہ تمہارے پاس آ چکی تھی؟نہیں، تم مجرم تھے قرآن پر ایمان 34:32
وَ اِنِ اهْتَدَیْتُ فَبِمَا یُوْحِیْۤ اِلَیَّ رَبِّیْ١ؕ اور اگر مجھے ہدایت ملتی ہے تو پھر اس وجہ سے ہے جو کہ میرا رب میری طرف وحی کرتا ہے آپﷺ کے بارے 34:50
فَاِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ پھر بے شک،اللہ گمراہ کر دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ہدایت دے دیتا ہے جس کو چاہتا ہے شان باری تعالی 35:8
لَئِنْ جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ لَّیَكُوْنُنَّ اَهْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ١ۚ کہ اگر اُن کے پاس ایک ڈرانے والا آئے، تو وہ ہر ایک اُمت سے زیادہ ہدایت والے ہوں گے مشرکین 35:42
اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْئَلُكُمْ اَجْرًا وَّ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ اُن کی پیروی کر لو جو تم سے کوئی اجر(بدلہ) نہیں مانگتے اوروہ ہدایت پر ہیں بستی کا قصہ 36:21
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ اللہ کے سوا، پھر اُن کو جہنم کے راستے کی طرف لے چلو؛ قیامت کے دن 37:23
وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ اور اُس (ابراہیم ؑ ) نے کہا: بے شک! میں اپنے رب کی طرف جا رہا ہوں وہ مجھے ہدایت دے گا۔ ابراہیمؑ کے بارے 37:99
وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ اور اُن دونوں کو ہم نے سیدھے راستے کی ہدایت دی۔ موسی ؑ اور ہارونؑ 37:116
وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ اور نا انصاف نہ ہونا(معاملے کو ٹال نہ دینا)؛ اور ہمیں ایک سیدھے (برابر کے) راستے کی ہدایت دینا داودؑ کے بارے 38:22
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ بے شک! اللہ ہدایت نہیں دیتا ہے جو(شخص کہ) وہ جھوٹا نہ ماننے والا ہو جن کو ہدایت نہیں ملتی 39:3
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدٰهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓئِكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ یہی(لوگ)ہیں اُن کو اللہ ہدایت دیتا ہے، اور یہی(لوگ) ہیں (کہ)و ہ عقل والے ہیں ایک اصول 39:18
ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ . یہی اللہ کی ہدایت (قرآن)ہے. وہ اس سے ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے. کتاب اللہ 39:23
وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ اور جس کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے، پھر اُس کے لیے کوئی بھی ہدایت دینے والا نہیں ہے کتاب اللہ 39:23
وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍۚ اور جس کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے، اُس کے لیے پھر کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے متقین کے لیے 39:36
وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اور جس کو اللہ ہدایت دے دیتا ہے، پھراُس کے لئے گمراہ کرنے والا نہیں ایک اصول 39:37
فَمَنِ اهْتَدٰى فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَا پھر جو (شخص) ہدایت حاصل کرے گا پس اُس کی اپنی جان کے لیے ہی ہے، اور جو کوئی گمراہ رہے گا،تو پھرگمراہی صرف اُسی پر(یعنی خلاف) ہو گی کتاب کا مقصد ہدایت 39:41
اَوْ تَقُوْلَ لَوْ اَنَّ اللّٰهَ هَدٰنِیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَۙ یا کہے: اگرکہ اللہ نے مجھے ہدایت دی ہوتی تو میں بھی متقین (نیک لوگوں)میں سے ہوتا! (یعنی قرآن)آیت 53 کا تسلسل 39:57
١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ . بے شک! اللہ اُس(شخص) کو ہدایت نہیں دیتا ہے جو(کہ) وہ اسراف کرتا (حدوں سے بڑھتا) ہو(اور) جھوٹا ہو قوم موسیؑ کے بارے 40:28
قَالَ فِرْعَوْنُ مَاۤ اُرِیْكُمْ اِلَّا مَاۤ اَرٰى وَ مَاۤ اَهْدِیْكُمْ اِلَّا سَبِیْلَ الرَّشَادِ فرعون نے کہا: میں تمہیں نہیں دکھاتا ہوں ماسوائے کہ جو میں دیکھتا ہوں اور میں تمہیں ہدایت نہیں دیتا ماسوائے ایک درست رستے کی قوم موسیؑ کے بارے 40:29
١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ اور وہ جس کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے پھر اُس کے لیے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے قوم موسیؑ کے بارے 40:33
وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَهْدِكُمْ سَبِیْلَ الرَّشَادِۚ اور کہا اُس نے جو ایمان والا تھا: اے میری قوم! میری پیروی کرو میں تمہیں درست راستہ دکھاؤں قوم موسیؑ کے بارے 40:38
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ اور ہم نے واقعی موسی ؑ کو ہدایت دی،اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث بنایا موسیؑ کے بارے 40:53
هُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ (جو) ہدایت اور عقل والے لوگوں کے لیے نصیحت تھی موسیؑ کے بارے 40:54
وَ اَمَّا ثَمُوْدُ فَهَدَیْنٰهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمٰى عَلَى الْهُدٰى اورجو ثمود تھے، پس ہم نے اُن کو ہدایت دی، پھر اُنہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی ثمود 41:17
وَ اَمَّا ثَمُوْدُ فَهَدَیْنٰهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمٰى عَلَى الْهُدٰى اورجو ثمود تھے، پس ہم نے اُن کو ہدایت دی، پھر اُنہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی ثمود 41:17
ءَؔاَعْجَمِیٌّ وَّ عَرَبِیٌّ١ؕ قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ١ؕ کیا! عجمی(زبان) اور عربی؟۔۔۔(آپﷺ اُن سے) کہیں: وہ (قرآن) اُن لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں ہدایت اور شفاء ہے؛ قرآن کے متعلق 41:44
اَللّٰهُ یَجْتَبِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ یُّنِیْبُ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی طرف چن(منتخب کر) لیتا ہے، اور اپنی طرف اُسی کو ہدایت دیتا ہے جو(اُس کی طرف) رجوع کرتا ہے ایک جیسا دین 42:13
وَ لٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِیْ بِهٖ مَنْ نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا لیکن ہم نے اس (قرآن) کو ایک نور (روشنی) بنا دیا ہم اس سے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہیں ہدایت دیتے ہیں کتاب الہی 42:52
وَ اِنَّكَ لَتَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍۙ . اور بے شک، آپﷺ واقعی سیدھے راستے کی ہدایت دیتے ہیں۔۔۔ آپﷺ کے بارے 42:52
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۚ جس نے تمہارے لیے زمین کو ایک بچھونابنایا، اس میں راستے بنائے ہیں، تاکہ تم راہ پا سکو؛ شان باری تعالی 43:10
بَلْ قَالُوْۤا اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ نہیں، وہ (مشرک)کہتے ہیں: بے شک ہم نے اپنے باپ داداکو ایک مذہب (طور طریقے) پر پایا، اور بے شک ہم ان کے نقش قدم پرہدایت پا رہے ہیں. (مشرکین) 43:22
قٰلَ اَوَ لَوْ جِئْتُكُمْ بِاَهْدٰى مِمَّا وَجَدْتُّمْ عَلَیْهِ اٰبَآءَكُمْ١ؕ اورکہا: کیا! اگرچہ میں تمہارے پاس اُس سے بہترہدایت لیکر آیا ہوں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا تھا رسولوں کے ساتھ لوگوں کا وطیرہ 43:24
اِلَّا الَّذِیْ فَطَرَنِیْ فَاِنَّهٗ سَیَهْدِیْنِ ماسوائے اُس کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے، پھر بے شک وہ مجھے ضرور ہدایت دے گا ابراہیمؑ کے بارے 43:27
وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ اور بے شک! وہ (شیطان ساتھی) اُن کو(اللہ کے)راستے سے روکتے ہیں، اور وہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ بے شک وہ ہدایت پر ہی چلائے جا رہے ہیں؛ (اللہ کے ذکر سے غافل رہنے والوں) 43:37
اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ کیا پھر تم ہو کہ آپﷺ، بہرے کو کچھ سنا سکتے ہیں، یا کیا آپﷺ اندھے کو راستہ دکھا سکتے ہیں اوراُس (شخص) کو بھی جو ایک واضح گمراہی میں ہو؟ آپﷺ سے سوال 43:40
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ اور اُنہوں نے کہا: اے جادو گر! ہمارے لیے اپنے رب کو پکار اس وجہ سے جو عہد تیرے پاس ہے. بےشک! واقعی ہم سیدھی راہ پر چلیں گے موسیؑ کے بارے 43:49
هٰذَا هُدًى١ۚ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ یہ (قرآن) ہدایت ہے. اور جو لوگ اپنے رب کی آیات سے انکار (کفر) کرتے ہیں، اُن کے لیے (اللہ کے)غصے سے ایک درد ناک عذاب ہے قرآن 45:11
هٰذَا بَصَآئِرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ یہ لوگوں کے لئے ایک واضح اشارہ ہے، اور یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے (قرآن) 45:20
فَمَنْ یَّهْدِیْهِ مِنْۢ بَعْدِ اللّٰهِ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ ؟ پھر کون ہے جو اُس کو اب اللہ کے سوا (بعد) ہدایت دے؟ کیا پھر بھی تم نصیحت نہیں پکڑو گئے؟ خواہش کو اپنا معبود بنانا 45:23
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ بے شک! اللہ ظالمین (نافرمانبرداروں) کو ہدایت نہیں دیتا ہے قرآن کے بارے 46:10
وَ اِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ اور جب کہ ان (کافرین) کو اس(قرآن) سے ہدایت نہیں ملتی پھر وہ کہیں گے: یہ (قرآن) تو ایک پرانا (قدیم) جھوٹ ہے؛ قرآن کے بارے 46:11
مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ وَ اِلٰى طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے (کتابیں) تھیں، ہدایت دیتی ہے سچائی(حق) کی طرف اور ایک سیدھے طریقے (راستے) کی طرف قرآن اور جنات 46:30
سَیَهْدِیْهِمْ وَ یُصْلِحُ بَالَهُمْۚ وہ اُن کو ہدایت دے گا اور اُن کے معاملات کو بہتر کر دے گا اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے 47:5
وَ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَّ اٰتٰهُمْ تَقْوٰهُمْ اور وہ جو ہدایت پر چلتے ہیں، وہ (اللہ) اُن کو مزید ہدایت دیتا ہے،اور اُن کو ان کا تقوی عطا کرتا ہے (یعنی برائیوں سے ان کا بچاؤ کرتا ہے) 47:17
اِنَّ الَّذِیْنَ ارْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْهُدَى١ۙ بے شک! وہ لوگ جو اپنی پیٹھوں پرمڑتے ہیں اس کے بعد کہ اُن کے لیے ہدایت کو واضح کر دیا جاتا ہے ، شیطان اُن کو ترغیب دیتا ہے 47:25
وَ شَآقُّوا الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْهُدٰى١ۙ اور رسول ﷺ کی مخالفت کرتے ہیں اس کے بعد کہ ہدایت کو اُن کے لیے واضح کر دیا گیا جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں 47:32
وَ یُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ یَهْدِیَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ اور اپنی نعمت کو آپﷺ پر مکمل کر دے، اور آپﷺ کو ایک صراط مستقیم کی ہدایت دے آپﷺ کے بارے 48:2
وَ لِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ یَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ ا اور تاکہ یہ (چیز) مومنین کے لیے ایک نشانی ہو، اور وہ تمہیں ایک سیدھے راستے کی ہدایت دے تاریخی آیت 48:20
هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ١ؕ یہ وہ ہی تھے جنہوں نے کفر کی بھی کیا اور تمہیں مسجد الحرام سے روکا بھی تھا، اور مکمل قربانی کو بھی کہ وہ(قربانی)اپنے مقام کو پہنچے تاریخی آیت 48:25
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ وہ وہی ہے جس نے اپنے رسولﷺ کو ہدایت اور سچے دین سے بھیجا ہے، ایک حقیقت 48:28
١ۚ بَلِ اللّٰهُ یَمُنُّ عَلَیْكُمْ اَنْ هَدٰكُمْ لِلْاِیْمَانِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ؛ نہیں، اللہ نے تم پر احسان کیا ہے، کہ اُس نے تمہیں ایمان کے لیے ہدایت دی، اگر تم واقعی (اپنے ایمان میں) مخلص ہو تو تاریخی آیت 49:17
١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ اور بے شک اب اُن کے رب کی طرف سے اُن پاس ہدایت آ گئی ہے بتوں ی معبودوں کے نام 53:23
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۙ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى بے شک! آپﷺ کا رب، وہ جانتا ہے اُس (شخص) کو جو اُس (اللہ) کی راہ سے گمراہ ہے، اور وہ جانتا ہے اُس (شخص) کو بھی جو ہدایت پر چلتا ہے شان باری تعالی 53:30
فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْن پھر اُن میں سے ہے جو ہدایت پرچلتا ہے، اور اُن میں سے اکثر فاسقین (نافرمانبردار) ہیں نوح اور ابراہیم ؑ 57:26
وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ . اور اللہ فاسقین (نافرمان) لوگوں کو تو ہدایت نہیں دیتا ہے موسی ؑ اور قوم 61:5
وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ اور اللہ ظالمین(نافرمانبردار) لوگوں کو تو ہدایت نہیں دیتا ہے ایک حقیقت 61:7
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ وہی ہے جس نے اپنے رسولﷺ کو ہدایت (قرآن) اور سچے مذہب (دین) سے بھیجا ہے،تاکہ وہ (اللہ) اس(دین)کو اس کے تمام مذاہب کے اوپر فوقیت دے دے، اورچاہے مشرکین کتنے ہی مخالف ہوں ایک حقیقت 61:9
١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ اور اللہ ظالمین (نافرمانبردار) کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے مثال 62:5
١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ بے شک! اللہ فاسق (نافرمانوں) لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ہے منافقین 63:6
فَقَالُوْۤا اَبَشَرٌ یَّهْدُوْنَنَا فَكَفَرُوْا وَ تَوَلَّوْا وَّ اسْتَغْنَى اللّٰهُ١ؕ ، پھر اُنہوں نے کہا تھا: کیا عام بشر (انسان) ہمیں ہدایت دیں گے؟ چنانچہ اُنہوں نے کفر کیا اور پھر گے، اور اللہ تو(اُن سے) غنی تھا کافرین سے پہلے والے لوگ 64:6
مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ یَهْدِ قَلْبَهٗ اللہ کے حکم کے سوا کوئی مصیبت نہیں پڑتی ہے. اور جو کوئی اللہ پر ایمان رکھتا ہے، تو وہ اُس کے دل کوہدایت دیتا ہے (پھر مصیبت کے حالات میں) 64:11
اَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ کیا پھر جو اپنے چہرہ کے بل اُلٹا ہو کرچلتا ہے ہدایت والا ہے یا کہ جو سیدھا چلتا ہے ایک سیدھے (پکے) راستے پر؟ شان باری تعالی 67:22
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ بے شک! آپﷺ کا رب، وہ جانتا ہے اُس کو جو اُس(اللہ) کی راہ سے گمراہ ہے، اور وہ جانتا ہے(اُن کو) جو ہدایت پر چلتے ہیں اللہ جانتا ہے 68:7
یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ ہدایت دیتا ہے ہدایت کی طرف، چنانچہ ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور ہم ہر گز اپنے رب سے کسی کو بھی شریک نہیں کرتے جنات اور قرآن 72:2
وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ اور کہ جب ہم نے ہدایت کو سنا ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، جنات اور قرآن 72:13
١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ اسطرح وہ گمراہ کر دیتا ہے جس کو چاہتا ہے،اور وہ ہدایت دے دیتا ہے جس کو چاہتا ہے. اور سقر 74:31
اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا بے شک! ہم نے اُس کو راستہ بھی دکھا دیا کہ چاہے وہ شکر کرنے والا ہو یا چاہے کفر کرنے والا ہو انسان کی تخلیق کا مقصد 76:3
وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ اور میں تمہیں تمہارے رب کی طرف ہدایت دوں اور پس تُو(اُس سے) ڈرے موسی ؑ کی کہانی 79:19
وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ اورجو پیمائش (اندازہ) کرتا ہے، پھر ہدایت دیتا ہے؛ رب کی تعریف 87:3
وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ اور ہم نے اُس کو دو الگ (نیکی اور بدی کے) راستے بھی دکھا دئیے؟ انسان سے سوال 90:10
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ بیشک! ہدایت دینا تو ہم پر(ذمہ) ہے شان باری تعالی 92:12
وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪ اور اُس نے آپﷺ کو بھٹکتے ہوے پایا پھر ہدایت دے دی؟ آپﷺ کو تسلی 93:7
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ کیا آپﷺ نے دیکھا اگر وہ (اللہ کی) ہدایت پر ہوتا ایک شخص 96:11