Home-ویب پیج

Chapter No 7-پارہ نمبر                      The Cattle-6 سورت الانعام Ayah No-88 ایت نمبر

ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ لَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
آسان اُردو یہ ہدایت اللہ کی ہے وہ اس سے ہدایت دیتا ہے جس(انسان) کو وہ اپنے بندوں میں سے چاہتا ہے اور اگر وہ ( تمام انبیاء) بھی شرک کرتے تو واقعی اُن سے چھین لیے جاتے جو وہ(اعمال) کیا کرتے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ اللہ کی دی ہوئی ہدایت ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے راہ راست تک پہنچا دیتا ہے۔ اور اگر وہ شرک کرنے لگتے تو ان کے سارے (نیک) اعمال اکارت ہوجاتے۔
ابو الاعلی مودودی یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ساتھ وہ اپنے بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے لیکن اگر کہیں ان لوگوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کا سب کیا کرایا غارت ہو جاتا
احمد رضا خان یہ اللہ کی ہدایت ہے کہ اپنے بندوں میں جسے چاہے دے، اور اگر وہ شرک کرتے تو ضرور ان کا کیا اکارت جاتا،
احمد علی یہ الله کی ہدایت ہے اپنے بندوں کو جسے چاہے اس پر چلاتا ہے اور اگر یہ لوگ شرک کرتے تو البتہ جو کچھ انہوں نے کیا تھا سب کچھ ضائع ہو جاتا
فتح جالندھری یہ خدا کی ہدایت ہے اس پر اپنے بندوں میں سے جسے چاہے چلائے۔ اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہوجاتے
طاہر القادری یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کے ذریعے رہنمائی فرماتا ہے، اور اگر (بالفرض) یہ لوگ شرک کرتے تو ان سے وہ سارے اعمالِ (خیر) ضبط (یعنی نیست و نابود) ہو جاتے جو وہ انجام دیتے تھے،
علامہ جوادی یہی خدا کی ہدایت ہے جسے جس بندے کو چاہتا ہے عطا کردیتاہے اور اگر یہ لوگ شرک اختیار کرلیتے تو ان کے بھی سارے اعمال برباد ہوجاتے
ایم جوناگڑھی اللہ کی ہدایت ہی ہے جس کے ذریعے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کی ہدایت کرتا ہے اور اگر فرضاً یہ حضرات بھی شرک کرتے تو جو کچھ یہ اعمال کرتے تھے وه سب اکارت ہوجاتے
حسین نجفی یہ اللہ کی خاص ہدایت ہے جس کے ذریعے سے وہ بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے اور اگر انہوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کے وہ سب عمل برباد ہو جاتے جو وہ کیا کرتے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: This is the guidance of Allah whereby He guideth whomsoever of His bondmen He listeth. And if they had associated, to naught would have come all that they were wont to work.
M.M.Pickthall: Such is the guidance of Allah wherewith He guideth whom He will of His bondmen. But if they had set up (for worship) aught beside Him, (all) that they did would have been vain.
Saheeh International: That is the guidance of Allah by which He guides whomever He wills of His servants. But if they had associated others with Allah, then worthless for them would be whatever they were doing.
Shakir: This is Allah's guidance, He guides thereby whom He pleases of His servants; and if they had set up others (with Him), certainly what they did would have become ineffectual for them.
Yusuf Ali: This is the guidance of Allah: He giveth that guidance to whom He pleaseth, of His worshippers. If they were to join other gods with Him, all that they did would be vain for them.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
٭شرک کی معافی انبیاء کرام سمیت کسی کو بھی نہیں ہےشرک کرنے والا انسان چاہے جتنے بھی اچھے اعمال کرلے وہ ضائع ہی ہوں گے
ذللک کا ضمیر اللہ کی اُس ہدایت سے ہے جس کا ذکر گذشتہ ایات میں کیا گیا ہے۔