|
وَّ لَا یُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ
|
نہ ہی اس سے معاوضہ (بدلے میں) لیا جائے گا ، اور نہ وہ (نفوس، لوگ) مدد لے سکیں گے
|
بنی اسرائیل کو وارننگ
|
2:48
|
|
وَ اِذْ وٰعَدْنَا مُوْسٰۤى اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ
|
اور جب ہم نے(حضرت) موسیؑ سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا پھر تم نے۔۔۔۔۔
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:51
|
|
یٰقَوْمِ اِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ
|
اے میری قوم! بے شک! تمہارے بچھڑے کو (معبود) چننے سے تم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:54
|
|
فَاَخَذَتْكُمُ الصّٰعِقَةُ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ
|
.....پھربجلی نے (اچانک) تمہیں جکڑ لیااور تم(یہ ) دیکھ رہے تھے
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:55
|
|
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ
|
اور جب ہم نے تم سے ایک عہد (اقرار) لیا اور ہم نے تمہارے اوپر طور(کا پہاڑ) بلند کیا،
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:63
|
|
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
|
جو ہم (اللہ) نے تمہیں دیا ہے اُس کو قوت ( مضبوطی) سے تھام لو ،(یعنی اس پر مضبوطی سے قائم رہو) اور یاد رکھو جو اُس میں ہے، کہ شاید تم متقی بن جاﺅ
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:63
|
|
قَالُوْۤا اَتَتَّخِذُنَا هُزُوًا١ؕ
|
اُنہوں نے کہا: کیا تم( اے موسی علیہ سلام) ہم سے مذاق کرتے ہو؟
|
بنی اسرائیل کا سوال
|
2:67
|
|
قُلْ اَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللّٰهِ عَهْدًا فَلَنْ یُّخْلِفَ اللّٰهُ عَهْدَهٗۤ
|
(آپؐ) کہیں: کیا تم نے اللہ کے ہاں ایک عہد بنا رکھا ہے؟پھر ہر گز اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرے گا
|
بنی اسرائیل کا کہنا
|
2:80
|
|
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ١۫
|
اور جب ہم (ﷲ)نے بنی اسرائیل سے ایک معاہدہ کیا ، تم عبادت نہیں کرو گے ماسوائے اللہ کی
|
میثاق بنی اسرائیل
|
2:83
|
|
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُوْنَ دِمَآءَكُمْ
|
اور جب ہم (ﷲ)نے تم سے ایک میثاق( معاہدہ )کیا : (کہ) تم اپنوں کا خون نہیں بہاﺅ گے
|
میثاق بنی اسرائیل
|
2:84
|
|
ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ
|
، پھر تم نے اس (موسی ؑ) کے بعد بچھڑے کو ( اپنا خدا) چن لیا اور تم ظالم(نافرمانبردار) تھے
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:92
|
|
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ...
|
اور جب ہم(اللہ) نے تم(بنی اسرائیل) سے ایک معاہدہ کیا اور ہم نے تمہارے اوپر پہاڑ کو (یہ کہتے ہوئے) بلند کیا
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:93
|
|
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اسْمَعُوْا١ؕ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا١ۗ
|
(کہ) جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے مضبوطی سے پکڑ لو اور (ہمارا کلام) سنو ، (تو) اُنہوں نے کہا: (کہ) ہم سنتے ہیں اور بغاوت کرتے ہیں
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:93
|
|
وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ بَلْ لَّهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ كُلٌّ لَّهٗ قٰنِتُوْنَ
|
اور وہ(اہل کتاب) کہتے ہیں: اللہ نے ایک بیٹا بنا لیا ہے وہ پاک ہے ! نہیں (بلکہ)، جو کچھ آسمانوں
|
اہل کتاب کا عقیدہ اور اللہ باری تعالی کی شان
|
2:116
|
|
١ؕ وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّ
|
(کہتے ہوئے) : کہ (تم )حضرت ابراہیم ؑ کے کھڑے ہونے کی جگہ سے نماز کی جگہ بنا لو۔۔۔۔
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:125
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰہ
|
اور لوگوں میں سے ہیں جو اللہ کے سوا ہمسر چن لیتے ہیں وہ اُن(ہمسروں) سے محبت کرتے ہیں جیسے کہ اللہ سے محبت ہو۔
|
منفرد ایت
|
2:165
|
|
لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ
|
مومنین مومنوں کو چھوڑ کر کافرین کو دوست نہ بنائیں
|
حکم
|
3:27
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُ اتَّقِ اللّٰهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْاِثْمِ فَحَسْبُهٗ جَهَنَّمُ١ؕ وَ لَبِئْسَ الْمِهَادُ
|
اور جب اُس کو کہا جاتا ہے کہ ﷲ سے ڈرو (تقوی کرو)تو غرور اُس کو گناہ سے پکڑوادیتا ہےپھر جہنم اُس کو کافی ہے ، اوروہ (جہنم) واقعی بہت بُرا ٹھکانہ ہے
|
دنیاوی زندگی کی باتیں کرنے والا
|
2:206
|
|
لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ
|
اللہ تمہیں تمہاری قسموں میں لغو سے تو نہیں پکڑے گا لیکن تمہیں اس کی وجہ سے تو پکڑے(سزا دے) گا جو تمہارے دلوں نے کیا
|
محکم ایت قسموں کے بارے
|
2:225
|
|
١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ شَیْئًا اِلَّاۤ اَنْ یَّخَافَاۤ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ
|
اور تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم اُس میں سے کچھ لے لو جو چیز بھی تم ان(عورتوں) کو دے چکے ہو ؛ ماسوائے اس کے کہ اُن دونوں (میا ں بیوی) کو خوف ہو کہ اللہ کی حدودکو قائم نہیں رکھ سکیں گے
|
طلاق کے بارے
|
2:229
|
|
وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا
|
اور اللہ کے احکامات کومذا ق نہ بناﺅ
|
طلاق کے بارے میں
|
2:231
|
|
لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌ١ؕ
|
نہ اُس کو اونگھ پکڑتی ہے اور نہ ہی نیند
|
آیت الکرسی
|
2:255
|
|
قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّیْرِ فَصُرْهُنَّ اِلَیْكَ
|
اُس(اللہ) نے کہا:پھر پرندوں میں سے چار پکڑ لو پھر اُن (پرندوں) کو اپنی طرف مانوس کر لو،
|
ابراہیم ؑ اور اللہ کامکالمہ
|
2:260
|
|
وَ لَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْهُ تُنْفِقُوْنَ وَ لَسْتُمْ بِاٰخِذِیْهِ اِلَّاۤ اَنْ تُغْمِضُوْا فِیْهِ١ؕ
|
اور تم اُس(مال) میں سے برُی چیز نہ چاہو کہ تم خرچ کرواور تم اُس(بُری چیز) کو ہر گز نہیں لو گے ماسوائے کہ تم اس میں چشم پوشی کر لو
|
خرچ کرنے کے بارے
|
2:267
|
|
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْطَاْنَا١ۚ
|
ہمارے رب! ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھول جائیں یا ہم کوئی خطا کریں
|
دعا
|
2:286
|
|
كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ
|
اُنہوں نے (بھی) ہماری آیات سے کذب کیا( جھٹلایا ) تھاپھر اللہ نے اُن کو اُن کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ لیا
|
کافرین کے بارے
|
3:11
|
|
وَّ لَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ
|
اور ہم اپنے میں سے کسی کو اللہ کے سوا رب نہیں بنائیں گے
|
اہل کتاب کے ساتھ ایک متوقع معاہدہ
|
3:64
|
|
وَ لَا یَاْمُرَكُمْ اَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلٰٓئِكَةَ وَ النَّبِیّٖنَ اَرْبَابًا١ؕ
|
اور نہ ہی وہ (نبی) تمہیں حکم دے گا کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو رب بنا لو۔۔۔۔
|
بشر جس کو کتاب ، حکم اور نبوت
|
3:80
|
|
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ
|
اور جب اللہ نے میثاق انبیاء بنایا یقیناََ جو میں تمہیں کتاب اور حکمت میں سے دوں
|
منفرد ایت
|
3:81
|
|
قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَ اَخَذْتُمْ عَلٰى ذٰلِكُمْ اِصْرِیْ١ؕ قَالُوْۤا اَقْرَرْنَا
|
اُس(اللہ) نے کہا: کیا تم اقرار کرتے ہو، اور تم اس پر میرا بوجھ اُٹھاتے ہو؟ اُن(نبیوں) نے کہا: ہم (اس عہد کا)اقرار کرتے ہیں
|
منفرد ایت
|
3:81
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ لَا یَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا١ؕ
|
اے ایمان والو! اپنوں کے سوا رازدان(دوست) نہ بناﺅ وہ تمہاری تباہی سے باز نہیں آئیں گے؛
|
منفرد ایت
|
3:118
|
|
وَ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ یَتَّخِذَ مِنْكُمْ شُهَدَآءَ١ؕ
|
اور تاکہ ﷲ جان سکے جو ایمان والے ہیں اور تم میں سے گواہ بنائے؛
|
ایمان والوں کو بتانا
|
3:140
|
|
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ
|
اور جب اللہ نے ایک معاہدہ کیا اُن لوگوں سے جن کو کتاب دی گئی تھی کہ تم(دوسرے) لوگوں کے لیے اس (کتاب) کو واضح کرو گے
|
منفرد ایت
|
3:187
|
|
وَّ اٰتَیْتُمْ اِحْدٰهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَاْخُذُوْا مِنْهُ شَیْئًا١ؕ
|
اور تم اُن(عورتوں) میں سے ایک کو ایک ڈھیر دے چکے ہو، پھر اُس میں سے کوئی چیز بھی (واپس) نہ لو
|
عورتوں کے بارے
|
4:20
|
|
اَتَاْخُذُوْنَهٗ بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا
|
کیا تم اُس (چیز یا رقم) کو ایک بہتان اور کھلے گناہ (کی سزا )سے لو گے؟
|
عورتوں کے بارے
|
4:20
|
|
وَ كَیْفَ تَاْخُذُوْنَهٗ وَ قَدْ اَفْضٰى بَعْضُكُمْ اِلٰى بَعْضٍ
|
اورتم کیسے اس (دی گئی چیز)کو (واپس) لے سکتے ہو اور(جبکہ) تم میں سے ایک دوسرے میں سمو چکا ہو
|
عورتوں کے بارے
|
4:21
|
|
وَّ اَخَذْنَ مِنْكُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًا
|
اور وہ(عورتیں) تم سے ایک مستحکم رشتہ بنا چکی ہوں؟
|
عورتوں کے بارے
|
4:21
|
|
مُحْصَنٰتٍ غَیْرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّ لَا مُتَّخِذٰتِ اَخْدَانٍ١ۚ
|
وہ (کنیز عورتیں) نیک چال چلن کی ہوں نہ فحاشی کرنے والیاں اور نہ خفیہ دوستیاں رکھنے والیاں
|
خادمہ سے نکاح
|
4:25
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا خُذُوْا حِذْرَكُمْ
|
اے ایمان والو! اپنی احتیاط رکھو
|
منفرد آیت
|
4:71
|
|
فَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ اَوْلِیَآءَ
|
فَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ اَوْلِیَآءَ
|
منافقین کے بارے
|
4:89
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ
|
پھر اگر وہ منہ موڑ ( کردشمن بن) جائیں پھر اُن کو پکڑ لو اور اُن کو قتل کر دوجہاں بھی تم اُن کو پاﺅ
|
منافقین کے بارے
|
4:89
|
|
وَ لَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۙ
|
اور اُن (میں) سے نہ دوست اور نہ ہی مددگار بناﺅ؛
|
منافقین کے بارے
|
4:89
|
|
فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ١ؕ
|
پھر اُن کو پکڑ لو اور اُن کو قتل کر دو جہاں بھی تم اُنہیں پاﺅ
|
منافقین کے بارے
|
4:91
|
|
فَلْتَقُمْ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ مَّعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْۤا اَسْلِحَتَهُمْ١۫
|
تو صرف ایک گروہ اُن (مومنین) میں سے آپؐ کے ساتھ( نماز کے لیے) کھڑا ہواور وہ (نماز پڑھنے والا گروہ)اپنے ہتھیار اپنے پاس رکھے
|
حالت جنگ میں صلوۃ
|
4:102
|
|
فَلْیُصَلُّوْا مَعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْا حِذْرَهُمْ وَ اَسْلِحَتَهُمْ١ۚ
|
پس وہ (گروہ )آپؐ کے ساتھ نماز پڑھے ا ور وہ (گروہ )اپنی احتیاط بھی کرے اور اپنے ہتھیار بھی اپنے ساتھ رکھے
|
حالت جنگ میں صلوۃ
|
4:102
|
|
١ۚ وَ خُذُوْا حِذْرَكُمْ١ؕ
|
لیکن اپنی احتیاط ضرور کرو
|
حالت جنگ میں صلوۃ
|
4:102
|
|
لَّعَنَهُ اللّٰهُ١ۘ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًاۙ
|
جس پر اللہ نے لعنت کی اور وہ بولا تھا: کہ (ائے باری تعالی!) میں واقعی تمہارے بندوں میں سے ایک مقررہ حصے کو پکڑ لوں گا
|
منفرد آیت
|
4:118
|
|
وَ مَنْ یَّتَّخِذِ الشَّیْطٰنَ وَلِیًّا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ
|
جو کوئی بھی اللہ کی بجائے شیطان کو اپنا ایک ولی (بچانے والا دوست) بناتا ہے
|
شیطان کے بارے
|
2:119
|
|
وَ اتَّخَذَ اللّٰهُ اِبْرٰهِیْمَ خَلِیْلًا
|
اللہ نے خود حضرت ابراہیم ؑ کو اپنا دوست بنالیا
|
منفرد آیت
|
2:125
|
|
اِ۟لَّذِیْنَ یَتَّخِذُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ
|
جو(یعنی منافقین) مومنین کی بجائے کافرین کو دوست بناتے ہیں
|
منافقین کے بارے
|
2:139
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْن
|
اے ایمان والو! مومنین کی بجائے کافرین کو دوست نہ بناﺅ
|
منافقین
|
2:144
|
|
وَّ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَّخِذُوْا بَیْنَ ذٰلِكَ سَبِیْلًۙا
|
اور وہ چاہتے ہیں کہ اس (ایمان اور کفر)کے درمیان ایک راستہ بنا لیں
|
حقیقی کافرین
|
4:150
|
|
فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ١ۚ
|
پھر آسمانی بجلی نے اُن کو اُن کے ظلم(نافرمانی) کی وجہ سے جکڑ لیا تھا
|
اہل کتاب کو
|
4:153
|
|
ثُمَّ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنٰتُ
|
پھر اس کے بعد بھی کہ اُن کے پاس واضح ثبوت آ چکے تھے اُنہوں نے بچھڑے کو( معبود) چن لیا
|
اہل کتاب کو
|
4:153
|
|
وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًا
|
اور ہم نے اُن سے ایک مستحکم (پکا) عہد لیا
|
اہل کتاب کے بارے
|
4:154
|
|
وَّ اَخْذِهِمُ الرِّبٰوا وَ قَدْ نُهُوْا عَنْهُ
|
اور اُن کا سود لینااور( جب کہ) واقعی اُن کو اس (سود) سے منع کر دیاگیا تھا
|
اہل کتاب کے بارے
|
4:161
|
|
لَا مُتَّخِذِیْۤ اَخْدَانٍ١ؕ
|
اور نہ ہی انہیں خفیہ محبوبہ (داشتہ)
|
حلال کے بارے
|
5:5
|
|
وَ لَقَدْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۚ
| ،
اوراللہ نے واقعی بنی اسرائیل سے عہد کیا
|
منفرد آیت
|
5:12
|
|
وَ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰۤى اَخَذْنَا مِیْثَاقَهُمْ
|
اوراُن میں سے جو کہتے ہیں: کہ بے شک "ہم عیسائی ہیں"، ہم نے ان سے ایک معاہدہ کیا
|
عیسایوں سے معاہدہ
|
5:14
|
|
١ۚ یَقُوْلُوْنَ اِنْ اُوْتِیْتُمْ هٰذَا فَخُذُوْهُ
|
وہ کہتے ہیں: کہ اگر تمہیں یہ ( حکم یاچیز) دی جائے تو پس اُسے لے لو،
|
کفر میں دوڑ لگانے والے
|
5:41
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ
|
اے ایمان والو ! یہود اور انصاری کو دوست نہ بناﺅ
|
منفرد آیت
|
5:52
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا
|
اے ایمان والو !نہ بناﺅ دوست اُن( لوگوں) کو جو
|
مومنین کی دوستی
|
5:57
|
|
الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَكُمْ هُزُوًا وَّ لَعِبًا
|
اُن( لوگوں) کو جو تمہارے دین کو ایک مذاق اور ایک کھیل بناتے ہیں
|
مومنین کی دوستی
|
5:57
|
|
وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ اتَّخَذُوْهَا هُزُوًا وَّ لَعِبًا١ؕ
|
اور جب تم نماز کی طرف آواز(اذان) دیتے ہو، وہ اس (اذان) کو ایک مذاق اور ایک کھیل بناتے ہی
|
مومنین کی دوستی
|
5:58
|
|
لَقَدْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ
|
ہم نے واقعی معاہدہِ (میثاقِ) بنی اسرائیل کیا
|
منفرد آیت
|
5:70
|
|
وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَا اتَّخَذُوْهُمْ اَوْلِیَآءَ
|
اور جو اُس (نبیﷺ)کی طرف نازل کیا گیا ہے کو مان(تسلیم کر) لیتے،
|
اہل کتاب
|
5:81
|
|
لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ
|
اللہ تمہیں تمہارے عہدوں (قسموں)میں فضولیات (غیر ارادی چیزوں)سے تو نہیں پکڑے گا،
|
اہل ایمان کو حکم
|
5:89
|
|
وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ١ۚ
|
لیکن تمہیں پکڑے گا اُس وجہ سے جو تم نے پکی قسمیں کی ہوں گی
|
اہل ایمان کو حکم
|
5:89
|
|
ءَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَ اُمِّیَ
|
کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا: کہ مجھے اور میری ماں کو ال
|
اللہ باری تعالی کا سوال
|
5:116
|
|
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا
|
کہیں: کیا میں اللہ کے سوا( کسی اور کو اپنا) ایک ولی (بچانے والا دوست ) بناﺅں
|
شان باری تعالی
|
6:14
|
|
فَاَخَذْنٰهُمْ بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ
|
پھر ہم نے اُن(لوگوں) کو مصیبت اور تکلیف سے پکڑا،
|
جو پہلے لوگ تھے
|
6:42
|
|
اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً فَاِذَا هُمْ مُّبْلِسُوْنَ
|
توہم نے اُن کو اچانک جکڑ لیا، پھر اُس وقت! وہ مایوس ہو گے
|
اُپﷺسےپہلے والے لوگ
|
6:44
|
|
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ
|
(آپؐ) کہیں: کیا تم (یعنی کافرین) دیکھتے(سوچتے) ہو، کہ اگر اللہ تمہارا سننا اور تمہارادیکھنا چھین لے
|
منفرد آیت
|
6:46
|
|
وَ ذَرِ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَعِبًا وَّ لَهْوًا
|
اور چھوڑ دیں اُن لوگوں کوجو اپنے دین کو کھیل اور تماشہ بناتے ہیں
|
منفرد آیت
|
6:70
|
|
وَ اِنْ تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا یُؤْخَذْ مِنْهَا
|
اور اگر وہ (انسان) معاوضہ دے ، ہر طرح کا معاوضہ تو وہ(معاوضہ)اُس سے لیا نہیں جائے گا
|
منفرد آیت
|
6:70
|
|
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصْنَامًا اٰلِهَةً١ۚ
|
اور جب ابراہیم ؑ نے اپنے باپ آزرکو کہا: کیاتم بتوں کو معبودبناتے ہو؟
|
تاریخی آیت
|
6:74
|
|
اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ
|
بے شک !وہ اللہ کے سوا شیطانوں کو دوست (اولیاء) چنتے ہیں
|
(گمراہی والے)
|
7:30
|
|
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ
|
اے آدم کی اولاد! تمام مساجد کے ہاں اپنی زینت کو تھامو
|
(یعنی اچھے لباس پہنو )
|
7:31
|
|
الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَهْوًا وَّ لَعِبًا
|
جو اپنے دین (مذہب) کو مذاق اور کھیل تماشا بناتے تھ
|
کافرین کی تعریف
|
7:51
|
|
فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
|
پھرایک درد ناک عذاب تمہیں جکڑلے گا
|
صالح کے بارے
|
7:73
|
|
تَتَّخِذُوْنَ مِنْ سُهُوْلِهَا قُصُوْرًا
|
ا تم اس(زمین) کے میدانوں سے محلات بناتے ہو اور
|
صالح کے بارے
|
7:74
|
|
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ
|
پھر زلزلے نے اُن کو جکڑ لیا
|
صالح کے بارے
|
7:78
|
|
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ
|
پھرزلزلے نے اُن کو جکڑ لیا
|
شعیب کے بارے میں
|
7:91
|
|
اِلَّاۤ اَخَذْنَاۤ اَهْلَهَا بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ
|
ماسوائے کہ ہم نے اُس( بستی )کے رہنے والوں کو سختی اورتکلیف سے جکڑا
|
علمی آیت ایک اصول
|
7:94
|
|
فَاَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ
|
پھر ہم نے ان کو اچانک پکڑ لیا اور وہ سمجھ ہی نہ سکے
|
علمی آیت ایک اصول
|
7:95
|
|
وَ لٰكِنْ كَذَّبُوْا فَاَخَذْنٰهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ
|
لیکن اُنہوں نے(ہر رسول کو) جھٹلایا پھر ہم نے اُن کو جکڑ
|
علمی آیت ایک اصول
|
7:96
|
|
وَ لَقَدْ اَخَذْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِیْنَ
|
اور واقعی ہم نے فرعون کے لوگوں کو قحط
|
موسی اور فرعون
|
7:130
|
|
بِرِسٰلٰتِیْ وَ بِكَلَامِیْ فَخُذْ مَاۤ اٰتَیْتُكَ
|
اپنے پیغامات سے اور اپنے کلام (یعنی اپنی بات چیت ) سے
|
موسی کے بارے
|
7:144
|
|
١ۚ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ
|
: پس ان (تختیوں) کو مضبوطی سے تھام لو
|
موسی کے بارے
|
7:145
|
|
لَا یَتَّخِذُوْهُ سَبِیْلًا١ۚ
|
تو اُس کو (اپنا) راستہ نہیں چنتے
|
جنکو اللہ اپنی آیات سے پھیر دیتا ہے
|
7:146
|
|
یَتَّخِذُوْهُ سَبِیْلًا١ؕ
|
تو اس کو( اپنا) راستہ چن لیتے ہیں
|
جنکو اللہ اپنی آیات سے پھیر دیتا ہے
|
7:146
|
|
وَ اتَّخَذَ قَوْمُ مُوْسٰى مِنْۢ بَعْدِهٖ
|
اور موسی ؑ کی قوم نے اس (موسی ؑ)کے ( جانے کے) بعد
|
قوم موسی
|
7:148
|
|
اِتَّخَذُوْهُ وَ كَانُوْا ظٰلِمِیْنَ
|
(لیکن) اُنہوں نے اُس کو(معبود) چن لیا، اور وہ ظالمین(نافرمانبردار) تھے
|
قوم موسی
|
7:148
|
|
وَ اَخَذَ بِرَاْسِ اَخِیْهِ یَجُرُّهٗۤ اِلَیْهِ١ؕ
|
اور اُس نے اپنے بھائی کے سر کو جکڑ لیا، اس کو اپنی طرف کھینچا
|
قوم موسی
|
7:150
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ
|
بے شک! جن لوگوں نے بچھڑے کو (معبود )چنا ،
|
قوم موسی، بچھڑا
|
7:152
|
|
اَخَذَ الْاَلْوَاحَ
|
ا تو اُس نے تختیاں اُٹھا لیں
|
قوم موسی، بچھڑا
|
7:154
|
|
فَلَمَّاۤ اَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ
|
پھرجب اُن کو زلزلے نے آ جکڑا
|
قوم موسی، بچھڑا
|
7:155
|
|
وَ اَخَذْنَا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍۭ بَئِیْسٍۭ
|
، اورہم نے ان کو جو ظلم (نافرمانی) کرتے تھے ایک خوف ناک عذاب سے جکڑ لیا
|
قوم موسی
|
7:165
|
|
یَاْخُذُوْنَ عَرَضَ هٰذَا الْاَدْنٰى
|
وہ (برائی کر کے) اس ادنی (دنیاوی زندگی) کی چیزیں لے لیتے ہیں
|
قوم موسی
|
7:169
|
|
١ۚ وَ اِنْ یَّاْتِهِمْ عَرَضٌ مِّثْلُهٗ یَاْخُذُوْهُ
|
اور اگر اُن کے پاس اُس طرح کی چیز(دوبارہ) آئے، تو وہ (پھر) اُس کو لے لیں گے
|
قوم موسی
|
7:169
|
|
اَلَمْ یُؤْخَذْ عَلَیْهِمْ مِّیْثَاقُ الْكِتٰبِ
|
کیا اُن پر(یعنی اُن کے ایماءپر بھی) کتابی عہد نہیں کیا گیا تھا
|
قوم موسی
|
7:169
|
|
خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ
|
جو ہم نے تمہیں دیا ہے مضبوطی(قوت) سے پکڑ لو
|
قوم موسی
|
7:171
|
|
وَ اِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْۢ بَنِیْۤ اٰدَمَ مِنْ ظُهُوْرِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ
|
اور جب آپؐ کے رب نے بنی آدمؑ سے ان کی پشتوں(نسلوں) سے ان کی اولاد بنائی
|
قوم موسی
|
7:172
|
|
خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ
|
(آپ) درگزر (معاف) کریں اور بھلائی کا حکم دیں ،
|
اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنے والوں کے ساتھ
|
2:198
|
|
كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ
|
اُنہوں نے اللہ کی آیات سے کفر(انکار) کیا پھراللہ نے اُن کو ان کے گناہوں سے پکڑلیا
|
کافرین کے بارے
|
8:52
|
|
لَمَسَّكُمْ فِیْمَاۤ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ
|
تو واقعی تم (مسلمانوں)کو ایک عظیم عذاب لگ جاتااُس میں جو تم نے(مال قیدیوں سے) لے لیا تھا
|
جنگی قیدیوں
|
8:67
|
|
یُّؤْتِكُمْ خَیْرًا مِّمَّاۤ اُخِذَ مِنْكُمْ
|
تو وہ تمہیں اُس سے بہتر دے گا جو(مال) تم سے لیاجا چکا ہے،
|
قیدیوں کے بارے
|
8:70
|
|
وَ خُذُوْهُمْ وَ احْصُرُوْهُمْ
|
اور اُن کو پکڑ لو، اور اُن کا محاصرہ کر لو
|
مشرکین کے خلاف اعلان جنگ
|
9:5
|
|
وَ لَمْ یَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ
|
اور اللہ،
|
مومنین اور مشرکین کی جنگ
|
9:16
|
|
لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰبَآءَكُمْ وَ اِخْوَانَكُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ
|
تو اپنے (ماں) باپ اوراپنے (بہن)بھائیوں کو بھی دوست نہ بناﺅ
|
باپ اور بھائیوں کے بارے
|
9:23
|
|
اِتَّخَذُوْۤا اَحْبَارَهُمْ وَ رُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا
|
اُنہوں (یعنی یہودیوں اور عیسایوں) نے اللہ کے سوا اپنے علماءاور اپنے پادریوں کو رب بنا لیا ہوا ہے
|
یہودی اور عیسایوں کے عقائد
|
9:31
|
|
یَّقُوْلُوْا قَدْ اَخَذْنَاۤ اَمْرَنَا مِنْ قَبْلُ
|
، تو وہ کہتے ہیں: ہم نے تو اس سے پہلے ہی اپنے معاملات کو (درست)پکڑ لیا تھا
|
جہاد سے جی چرانے والے
|
9:50
|
|
وَ مِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ یَّتَّخِذُ مَا یُنْفِقُ مَغْرَمًا
|
اور خانہ بدوش عربوں میں سے ہے جو اس( مال) کو جو وہ(اللہ کی راہ میں) خرچ کرتا ہے ، ایک نقصان اخذ کرتا ہے
|
جہاد سے بھاگنے والے
|
9:98
|
|
وَ یَتَّخِذُ مَا یُنْفِقُ
|
،اور جو کچھ خرچ کرتا ہے اُس (مال) کو
|
جہاد سے بھاگنے والے
|
9:99
|
|
خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً
|
اِن(ایسے لوگوں )کے مالوں سے صدقات لے لیں ،
|
جو اعمال صالح کو برائیوں سے ملا لیتے ہیں
|
9:103
|
|
وَ یَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ
|
اور صدقات لیتا ہے ،
|
یعنی اللہ
|
9:104
|
|
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا
|
اور جن لوگوں نے ایک مسجد تکلیف ( مخالفت)
|
مسجد کے اوصاف
|
9:107
|
|
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذَتِ الۡاَرۡضُ زُخۡرُفَهَا وَازَّيَّنَتۡ
|
، حتی جب زمین اپنے زیورات لے لیتی ہے اور خوبصورت ہو جاتی ہے
|
دنیاوی زندگی کا مثال
|
10:24
|
|
قَالُوۡا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا سُبۡحٰنَهٗ
|
وہ (مشرک )کہتے ہیں: اللہ نے ایک بیٹا لے لیا ہے پاک ہے
|
مشرکین کا عقیدہ
|
10:68
|
|
١ؕ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِهَا
|
کوئی جانور بھی نہیں ہے ماسوائے کہ وہ(اللہ) اس(جانور) کی پیشانی کے بالوں سے (اُس جانور کو)جکڑ لیتا ہے!
|
ھودؑ کے بارے میں
|
11:56
|
|
فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِیْبٌ
|
ا ورنہ تمہیں ایک قریبی عذاب پکڑلے گا
|
ثمود اور حضرت صالحؑ
|
11:64
|
|
وَ اَخَذَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ
|
اور اُن لوگوں کو جنہوں نے ظلم(نافرمانی ) کی (ہولناک) چیخ نے جکڑ لیا،
|
ثمود اور حضرت صالحؑ
|
11:67
|
|
وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّا١ؕ
|
اور تم نے اُس (اللہ) کو اپنے پیچھے رکھا ہوا ہے، نظر انداز کر کے!
|
شعیبؑ کے بارے میں
|
11:92
|
|
وَ اَخَذَتِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ
|
؛ اور اُن(لوگوں) جو ظلم(نافرمانی) کرتے تھے ایک چیخ نے جکڑ لیا
|
شعیبؑ کے بارے میں
|
11:94
|
|
وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى
|
اور اسی طرح کی آپؐ کے رب کی پکڑ ہے جب وہ بستیوں کو پکڑتا ہے ا
|
گذشتہ دور کی بستیاں
|
11:102
|
|
وَ هِیَ ظَالِمَةٌ١ؕ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ
|
وہ(بستیوں کے لوگ)ظلم(نافرمانی) کر رہے ہوتے ہیں بے شک! اُس کی پکڑ درد ناک شدید ہے
|
گذشتہ دور کی بستیاں
|
11:102
|
|
اَكْرِمِیْ مَثْوٰهُ عَسٰۤى اَنْ یَّنْفَعَنَاۤ اَوْ نَتَّخِذَهٗ وَلَدًا١ؕ
|
اسکو عزت و تکریم سے رکھو ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں فاہدہ دے اور یا ہم اُسے ایک بیٹا بنا لیں
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:21
|
|
مَا كَانَ لِیَاْخُذَ اَخَاهُ فِیْ دِیْنِ الْمَلِكِ
|
(کیوں کہ) اُس کے لیے(ممکن) نہیں تھا کہ وہ بادشاہ کے قانون میں اپنے بھائی کو لے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:76
|
|
فَخُذْ اَحَدَنَا مَكَانَهٗ١ۚ
|
، پس ہم میں سے کسی ایک کو اُس کی جگہ رکھ لے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:78
|
|
قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اَنْ نَّاْخُذَ
|
اُس (یوسف )نے کہا: اﷲ کی پناہ! کہ ہم ( کسی اور کو )پکڑیں
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:79
|
|
اَنَّ اَبَاكُمْ قَدْ اَخَذَ عَلَیْكُمْ مَّوْثِقًا مِّنَ اللّٰهِ
|
کہ بے شک تمہارے وا لد نے واقعی تم سے اللہ کا عہدلیا تھا ا
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:80
|
|
قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ
|
(پھر آپؐ) کہیں:کیا پھر تم (دوسروں کو) اُس کے سوا بچانے والے دوست(اولیاء) بنا لیتے ہو
|
سبحان اللہ
|
13:16
|
|
ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ عِقَابِ
|
پھر میں نے اُن کو (عذاب میں) جکڑ ہی لیا،پھر کیسی (درد ناک) میری سزا تھی
|
نبی اکرمﷺ کے بارے
|
13:32
|
|
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ
|
پھر (خوفناک) چیخ نے سورج نکلتے اُن کو پکڑلیا
|
لوط ؑ کے بارے میں
|
15:73
|
|
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ
|
پھر اُن کو (درد ناک) چیخ نے صبح جکڑ لیا
|
لوطؑ کی بستی اور اصحاب الحجر
|
15:83
|
|
اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ
|
یا وہ (اللہ) اُن (لوگوں) کو پکڑ لے اُن(لوگوں) کے چلنے پھرنے(کی حالت) میں پھر وہ(لوگ) فرار نہ ہو سکیں؟
|
جو لوگ برائیاں کرتے ہیں
|
16:46
|
|
اَوْ یَاْخُذَهُمْ عَلٰى تَخَوُّفٍ١ؕ
|
یا وہ (اللہ) اُن (لوگوں) کو پکڑ لے(وقفے وقفے سے) خوف پر؟
|
جو لوگ برائیاں کرتے ہیں
|
16:47
|
|
وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِ١ۚ
|
اور اللہ نے کہا ہے: دو معبود نہ بناؤ، .
|
فرمان الہی
|
16:51
|
|
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ
|
اوراگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم(نافرمانی کی وجہ)سے (فوراَ) پکڑے
|
اللہ باری تعالی کا اصول
|
16:61
|
|
تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ
|
ر تم اُن سے سخت مشروب(یعنی نشہ آور) اور اچھا رزق (بھی)بناتے ہو.
|
شان الہی
|
16:67
|
|
اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا
|
کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں گھر بناو
|
شان الہی
|
16:68
|
|
تَتَّخِذُوْنَ اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ
|
(کہ) تم اپنے حلفوں (قسموں) کو اپنے درمیان دھوکے والے بناؤ
|
محکم آیت۔ قسموں کے بارے
|
16:92
|
|
وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ
|
اورتم اپنے حلفوں (قسموں) کو اپنے درمیان دھوکے والے نہ بناؤ
|
محکم آیت
|
16:94
|
|
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ
|
ا پھر اُن (لوگوں) کو عذاب نے جکڑ لیا اور وہ ظالم (نافرمان) تھے
|
ایک بستی کی مثال
|
16:113
|
|
اَلَّا تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِیْ وَكِیْلًاؕ
|
ا: (کہ) میرے سواکسی کو نگہبان(وکیل) نہ چنو
|
کتاب موسی کو
|
17:2
|
|
اَفَاَصْفٰكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِیْنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ اِنَاثًا١ؕ
|
کیاپھر تمہارے رب نے تمہیں (اے لوگو) بیٹوں سے ترجیح دی ہے، اور اُس(اللہ) نے فرشتوں سے عورتیں مخصوس کر لی ہیں؟
|
ایک سوال ہے؟
|
17:40
|
|
لِتَفْتَرِیَ عَلَیْنَا غَیْرَهٗ وَ اِذًا لَّاتَّخَذُوْكَ خَلِیْلًا
|
تاکہ آپؐ ہم پر اس (دی گئی وحی)کے سوا افتراء کر لیں؛ اور تب تو وہ آپؐ کو ایک دوست بنا لیتے
|
آپﷺ کے متعلق
|
17:73
|
|
وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا
|
اور (آپؐ) کہیں: تعریف اللہ کی ہی ہے جس نے کوئی بیٹا نہیں بنایا ہے
|
شان باری تعالی
|
17:111
|
|
وَّ یُنْذِرَ الَّذِیْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًاۗ
|
اور اُن(لوگوں) کو بھی ڈرائے (جو) کہتے ہیں کہ اللہ نے ایک بیٹا لے لیا ہے
|
قرآن کا مقصد
|
18:4
|
|
هٰۤؤُلَآءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةًؕ
|
یہ، ہمارے لوگ اُنہوں نے اُس (اللہ)کے سوا معبود بنا لیے ہیں:
|
اصحاب الکہف
|
18:15
|
|
لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیْهِمْ مَّسْجِدًا
|
ہم واقعی اُن پر ایک مسجد بنائیں گے
|
اصحاب الکہف
|
18:21
|
|
اَفَتَتَّخِذُوْنَهٗ وَ ذُرِّیَّتَهٗۤ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِیْ وَ هُمْ لَكُمْ عَدُوٌّؕ
|
. کیا تم اُسے اور اُس کی اولاد کو میرے سوااولیاء(دوست)بناؤ گے اور وہ تمہارے لیے دشمن ہیں؟
|
ابلیس شیطان
|
18:50
|
|
وَ لَا خَلْقَ اَنْفُسِهِمْ۪ وَ مَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّیْنَ عَضُدًا
|
اور نہ ہی اُن(ظالموں) کو پیدا کرنے کا، اور میں (ایسا) نہیں ہوں (کہ) گمراہ کرنے والوں کو(اپنا) مددگار چنوں (بناؤں)
|
ظالمین کو
|
18:51
|
|
وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ مَاۤ اُنْذِرُوْا هُزُوًا
|
. اور وہ میری آیات کواور جس سے ان کو ڈرایا جاتا ہے مذاق بنا لیں
|
حق سے انکاری لوگوں کا کام
|
18:56
|
|
لَوْ یُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوْا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَؕ
|
. اگر وہ اُن کو (اب) پکڑے اُس وجہ سے جو وہ کماتے (کرتے) ہیں، تو وہ واقعی اُن کے لیے جلد عذاب کر دے،
|
لیکن اُن کو مقررہ مدت دیتا ہے
|
18:58
|
|
فَاتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ سَرَبًا
|
پھر وہ (مچھلی) آزاد ہو کردریا میں اپنا راستہ پکڑ گئی
|
تاریخی آیت
|
18:61
|
|
وَ اتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ عَجَبًا
|
اور وہ (مچھلی) دریا میں اپنا راستہ پکڑ گئی، عجیب طرح سے
|
موسیؑ کا سفر
|
18:63
|
|
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِیْ بِمَا نَسِیْتُ
|
اُس(موسٰیؐ)نے کہا: مجھے نہ پکڑیں اُس وجہ سے جو میں بھول گیا
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:73
|
|
قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَیْهِ اَجْرًا
|
. اُس (موسی ؑ) نے کہا: اگر تُو چاہتا، تو اس (کام)پر ایک معاوضہ لے لیتا
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:77
|
|
یَّاْخُذُ كُلَّ سَفِیْنَةٍ غَصْبًا
|
جو ہر کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:79
|
|
قُلْنَا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِمَّاۤ اَنْ تُعَذِّبَ وَ اِمَّاۤ اَنْ تَتَّخِذَ فِیْهِمْ حُسْنًا
|
: ہم نے کہا: اے ذو القرنین! یا تُوان کو سزا دے یا تُوان میں نیک برتاؤ اختیار کر لو
|
ذی القرنین
|
18:86
|
|
اَنْ یَّتَّخِذُوْا عِبَادِیْ مِنْ دُوْنِیْۤ اَوْلِیَآءَؕ
|
کہ وہ میرے بندوں کو میرے سوابچانے والے دوست (اولیاء) بنا سکتے ہیں؟
|
کافرین
|
18:102
|
|
وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ هُزُوًا
|
اور میری آیات (احکامات، نشانیوں) اور میرے رسولوں کا مذاق بنایا
|
اعمال کا خسارہ
|
18:106
|
|
یٰیَحْیٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍؕ
|
اے یحیٰی! کتاب کو مضبوطی سے پکڑلو. (یعنی کتاب پر قائم رہو)
|
یحیی ؑ
|
19:12
|
|
فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا
|
پھر اُس (مریم ؑ)نے اُن (اپنے لوگوں) سے ایک پردہ بنا لیا (یعنی الگ تھلگ ہو گی)
|
مریم ؑ کے بارے میں
|
19:17
|
|
مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍۙ سُبْحٰنَهٗؕ
|
یہ اللہ کے لیے نہیں ہے کہ وہ ایک بیٹا بنا لے. پاک ہے وہ!
|
عیسی ابن مریمؑ
|
19:35
|
|
اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ
|
کیا اُس کو غیب کی اطلاع ہے، یا اُس نے رحمان کے ہاں ایک عہدکیا ہے؟
|
آیات سے کفر کرنے والا
|
19:78
|
|
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّاۙ
|
اور انہوں (یعنی لوگوں)نے اللہ کے سوا معبود بنالیے ہیں تاکہ وہ اُن کے لیے ایک طاقت ہوں
|
لوگوں کا رویہ
|
19:81
|
|
لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ
|
وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، ماسوائے اُس کے جس نے رحمان کے ہاں عہد بنایاہے
|
لوگ یا فرضی معبود
|
19:87
|
|
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاؕۙ
|
اور وہ کہتے ہیں: کہ رحمان نے ایک بیٹا بنا لیا ہے۔
|
(کافرین)
|
19:88
|
|
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ
|
اور یہ رحمان (کی شان)کے لیے نہیں ہے کہ وہ ایک بیٹا بنا لے
|
رحمان کا بیٹا اخذ کرنا
|
19:92
|
|
قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى
|
اُس (باری تعالی) نے کہا: اِس کو پکڑ لو اور نہ ڈرو. ہم اُس کو اس کی پہلی والی حالت میں لوٹا دیں گے
|
موسیؑ کے بارے
|
20:21
|
|
یَاْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّیْ وَ عَدُوٌّ لَّهٗؕ
|
، اُس کو ایک میرا دشمن اور اس کا بھی ایک دشمن اُٹھالے گا.
|
موسیؑ کے بارے
|
20:39
|
|
قَالَ یَبْنَؤُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْیَتِیْ وَ لَا بِرَاْسِیْۚ
|
اُس (ہارونؑ) نے جواب دیا: اے میری ماں کے بیٹے! میری داڑھی اور میرے سر (کے بالوں)کو نہ پکڑ!
|
موسی ؑ اس کی قوم
|
20:94
|
|
لَوْ اَرَدْنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّاۤ اِنْ كُنَّا فٰعِلِیْنَ
|
اگر ہمارا ارادہ ہوتا کہ ہم ایک مشغلہ بنائیں تو واقعی ہم نے اُس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہوتا۔۔۔ اگر ہم (ایسا) کرنے والے ہوتے
|
شان الہی
|
21:17
|
|
اَمِ اتَّخَذُوْۤا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ یُنْشِرُوْنَ
|
یا کیا وہ(ظالم نافرمانبردار) زمین سے معبود بنا لیتے ہیں، وہ (معبود)مرے ہووں کو زندہ کریں گے؟
|
سوال
|
21:21
|
|
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةًؕ
|
یا کیا وہ(لوگ) اللہ کے سوا معبود بنا تے ہیں؟
|
ایک سوال
|
21:24
|
|
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗؕ
|
اور وہ کہتے ہیں: رحمان نے ایک بیٹا لے لیا ہے. وہ پاک ہے،
|
(ظالم، نافرمانبردار)
|
21:26
|
|
وَ اِذَا رَاٰكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًاؕ
|
اور جب آپﷺ کو دیکھتے ہیں جو(لوگ)کفر کرتے ہیں تو وہ آپﷺ کو نہیں لیتے ماسوائے مذاق کے
|
کافرین کے بارے میں
|
21:36
|
|
فَاَمْلَیْتُ لِلْكٰفِرِیْنَ ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ١ۚ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ
|
پھر میں نے کافرین کے لئے مہلت دی، پھر میں اُن کو جکڑ لیا، پھر کیسی(خوفناک) تھی میری نفرت(سزا)
|
آپﷺ کے بارے
|
22:44
|
|
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَمْلَیْتُ لَهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اَخَذْتُهَا١ۚ
|
اور کتنی ہی(بستیوں) میں سے ایک بستی، اُس کو میں مہلت دیتا رہا اور وہ ظالم(نافرمان) تھی پھر میں نے اُس کو پکڑ لیا،
|
تاریخی آیت
|
22:47
|
|
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءً١ۚ
|
پھرسچائی سے چیخ نے اُن کو پکڑ لیا پھر ہم نے اُن کو کُوڑا بنا دیا.
|
نوحؑ کے بعد آنے والے رسول
|
23:41
|
|
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْئَرُوْنَؕ
|
حتی کہ جب ہم اُن میں خوشحال (آسودہ) لوگوں کو (موت کے) عذاب سے پکڑ لیتے ہیں تب وہ التجائیں کرتے ہیں
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:64
|
|
وَ لَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَ مَا یَتَضَرَّعُوْنَ
|
اور واقعی ہم نے اُن (یعنی آخرت کے منکروں) کو عذاب سے پکڑا پھر نہ ہی اُنہوں نے اپنے رب کے آگے عاجزی کی اور نہ ہی وہ گڑ گڑائے
|
اللہ کے احکامات سے غافل
|
23:76
|
|
مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ
|
اللہ نے کوئی بیٹا نہیں لیا ہے،
|
شان الہی
|
23:91
|
|
فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِیًّا حَتّٰۤى اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِیْ
|
پھر تم اُن کومذاق بناتے حتی کہ انہوں نے تمہیں میرا ذکر ہی بھلوا دیا،
|
جو اللہ کو پکارتا تھا
|
23:110
|
|
١۪ وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ
|
تو اللہ کے قانون (کو پورا کرنے) میں تمہیں اُن دونوں (زانی اور زانیہ) پر ترس نہ آئے
|
سورت نور
|
24:1
|
|
وَ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ
|
اوراُس نے ہرگز کوئی بیٹا منتخب نہیں کیا اور نہ ہی اُس کا کوئی بادشاہی میں شریک ہے
|
شان الہی
|
25:2
|
|
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ
|
اور وہ (لوگ) اُس کے سوا معبود بناتے ہیں،وہ(معبود) کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے اور وہ خود(اللہ کے) پیدا کئے ہوئے ہوتے ہیں
|
اللہ کے سوا معبود
|
25:3
|
|
اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِیَآءَ
|
کہ ہم تیرے سوا کسی اوروں کو اپنے بچانے والے دوست (اولیاء) چن (بنا) لیتے
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت
|
25:18
|
|
یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلًا
|
وہ کہے گا: ہاے میرا افسوس، کاش میں رسولﷺ کے ساتھ ایک راستہ چن لیتا
|
قیامت کے دن نافرمانبردار
|
25:27
|
|
یٰوَیْلَتٰى لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا
|
ہاے میری کم بختی! کاش میں ہرگز فلاں کو اپنا ایک دوست نہ چنتا
|
قیامت کے دن نافرمانبردار
|
25:28
|
|
وَ قَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا
|
اور رسولﷺ کہے گا: اے میرے رب! بے شک! میری قوم (اُمت)نے اس قرآن کو چھوڑا ہوا(فضول) جانا
|
قیامت کے دن نافرمانبردار
|
25:30
|
|
وَ اِذَا رَاَوْكَ اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا١ؕ
|
اور جب وہ(کافرین)آپﷺ کو دیکھتے ہیں، تو وہ نہیں آپﷺ کو لیتے ماسوائے مذاق کے(طور پر ہی)
|
آپﷺ کے بارے
|
25:41
|
|
اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ
|
کیا آپﷺ نے اُس کو دیکھا ہے جو اپنی خواہش کو ہی اپنا معبودبنا لیتا ہے؟ کیا پھر آپﷺ اُس پر ایک نگہبان ہو سکتے ہیں
|
آپﷺ کے بارے
|
25:43
|
|
اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ یَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا
|
ماسوائے کہ جو (شخص) چاہے کہ ا پنے رب کی طرف (ہدایت کا) راستہ پکڑلے
|
آپﷺ کے بارے۔ تبلیغ کا اجر
|
25:56
|
|
ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ
|
، پھر تم نے اس (موسی ؑ) کے بعد بچھڑے کو ( اپنا خدا) چن لیا اور تم ظالم(نافرمانبردار) تھے
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:92
|
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ
|
(فرعون نے) کہا: اگر تم نے میرے علاوہ کسی اور کو معبودچنا، تو میں واقعی تجھ کو قیدیوں میں سے رکھ دوں گا
|
موسی ؑ کے بارے
|
26:29
|
|
وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ
|
اور تم مضبوط قلعے (اونچی عمارتیں، محل)بناتے ہو کہ شاید تم ہمیشہ کے لیے (دائمی، انمٹ) رہو گے؟
|
قوم عاد
|
26:129
|
|
وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
|
اور اُس کو برائی(کی نیت)سے نہ چُھوناپھر تمہیں ایک عظیم (خوفناک) دن کا عذاب پکڑ لے گا
|
قوم ثمود
|
26:156
|
|
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
|
پھر عذاب نے اُن کو پکڑ لیا. بے شک! اس (واقعے) میں واقعی ایک نشانی ہے. اور اُن(لوگوں) میں اکثر مومن نہیں ہیں
|
قوم ثمود
|
26:158
|
|
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ
|
پھراُنہوں نے اُس کو جھٹلا دیا. پس سائبان والے ایک دن کے عذاب نے اُن کو پکڑ لیا
|
قوم شعیبؑ
|
26:189
|
|
١ؕ لَا تَقْتُلُوْهُ١ۖۗ عَسٰۤى اَنْ یَّنْفَعَنَاۤ اَوْ نَتَّخِذَهٗ وَلَدًا
|
. اُس کو قتل نہ کرنا. ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں فاہدہ دے، یا ہم اُس کو ایک بیٹا بنا لیں
|
موسی ؑ اور فرعون
|
28:9
|
|
فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ١ۚ
|
پھر ہم نے اُسے اور اُس کے لشکروں کو جکڑ لیا پھر ان کوسمندر میں چھوڑ دیا.
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:40
|
|
١ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوْفَانُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ
|
؛پھر طوفان نے اُن (لوگوں) کو جکڑ لیا، اور وہ ظالم (نافرمانبردار) تھے
|
نوحؑ کی کہانی
|
29:14
|
|
وَ قَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا١ۙ
|
اور اُس (ابراہیم ؑ) نے کہا: تم نے اللہ کے سواصرف بتوں کو(معبود) چن لیا ہے.
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
29:25
|
|
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ
|
پھر اُنہوں نے اُسے جھٹلایا، پھر ایک خوفناک زلزلے نے اُن کو جکڑ لیا، پھر صبح کو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے پائے گے
|
شعیبؑ کے بارے
|
29:37
|
|
فَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْۢبِهٖ١ۚ
|
پھر ہم نے (اِن) سب کو اُن کے گناہ کی وجہ سے جکڑ لیا؛
|
فرعون، قارون
|
29:40
|
|
١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَخَذَتْهُ الصَّیْحَةُ١ۚ
|
، اور اُن میں سے تھا جس کو ایک (خوفناک) چیخ نے پکڑ لیا،
|
فرعون، قارون، ہامان
|
29:40
|
|
مَثَلُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ
|
مثال اُن کی جو اللہ کے سوا(دوسروں کو) بچانے والے دوست (اولیاء) بناتے ہیں
|
جیسے مکڑی
|
29:41
|
|
كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ١ۚۖ اِتَّخَذَتْ بَیْتًا١ؕ
|
جیسے کہ مکڑی کی مثال ہے وہ ایک گھر بناتی ہے، اور
|
جو اللہ کے سوا ولی بناتے ہیں
|
29:41
|
|
لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۖۗ وَّ یَتَّخِذَهَا هُزُوًا
|
تاکہ وہ بغیر علم کے اللہ کی راہ سے (لوگوں کو)گمراہ کرے، اور اس(اللہ کی راہ) کو ایک مذاق سمجھتاہے
|
جو صرف فضول باتوں کی خریداری کرتا ہے،
|
31:6
|
|
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ
|
اور جب ہم نے نبیوں سے اُن کا عہد لیا،اور آپﷺ سے،
|
احکامات
|
33:7
|
|
١۪ وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ
|
، اور ہم نے اُن سے ایک بہت پختہ عہد لیا؛
|
میثاق
|
33:7
|
|
١۪ وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ
|
، اور ہم نے اُن سے ایک بہت پختہ عہد لیا؛
|
میثاق
|
33:7
|
|
مَّلْعُوْنِیْنَ١ۛۚ اَیْنَمَا ثُقِفُوْۤا اُخِذُوْا وَ قُتِّلُوْا تَقْتِیْلًا
|
لعنتی ہیں، جہاں بھی ملیں گے، اُن کو پکڑ لیا جائے گا اور اُن کو بے رحمی سے قتل کر دیا جائے گا. .
|
تاریخی آیت
|
33:61
|
|
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ
|
اور اگر تم دیکھو جب وہ خوف زدہ ہو جائیں گے پھر فرار نہ ہو گا، اور وہ بہت ہی نزدیک کے مقام سے پکڑے جائیں گے
|
(کافرین)
|
34:51
|
|
اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّا١ؕ
|
بے شک! (اے لوگو) شیطان تمہارے لیے ایک دشمن ہے، چنانچہ اُس کو ایک دشمن ہی جانو
|
شیطان
|
35:6
|
|
ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ
|
پھر میں نے پکڑ لیا اُن لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا، پھر کیسی تھی (سخت) میری سزا۔
|
آپﷺ کے بارے
|
35:26
|
|
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ
|
اوراگر اللہ لوگوں کو اُس وجہ سے پکڑ لیتا جو وہ کرتے ہیں، تو وہ اس(زمین) کی سطح پر کسی بھی زندہ چیز کو نہ چھوڑتا؛
|
ایک اصول
|
35:45
|
|
ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً
|
کیا میں اُس (اللہ) کے سوا (کوئی اور) معبودبنا ؤں؟
|
بستی کا قصہ
|
36:23
|
|
مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ
|
نہیں وہ انتظار کرتے ماسوائے ایک چیخ کا، وہ اُن کو پکڑ لے گی اور وہ بحث میں ہوں گے
|
(کافرین)
|
36:49
|
|
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ
|
اور وہ(لوگ) اللہ کے سوامعبودبنا تے ہیں،تاکہ اُن کی مدد ہو
|
شرک
|
36:74
|
|
وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْ١ؕ
|
(اور یہ اُس سے کہا گیا): اپنے ہاتھ سے ایک شاخ کو پکڑ اور اُس سے مار، اور(اپنے کئے ہوئے) عہد کو نہ توڑ.
|
ایوبؑ کے بارے
|
38:44
|
|
اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ
|
کیا ہم نے اُن سے مذاق کیا تھا یا کہ اُن سے ہماری آنکھیں پھر گئی ہیں؟
|
سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے
|
38:63
|
|
١ؕ وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ۘ
|
اور وہ لوگ جو اُس کے سوابچانے والے دوست (اولیاء) بنا لیتے ہیں
|
نہیں ہم ان کی عبادت کرتے ماسوائے کہ وہ ہمیں اللہ کے بہت زیادہ قریب کر دیں
|
39:3
|
|
لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۙ
|
اگر اللہ چاہتا کہ وہ ایک بیٹا بنا لے، تو وہ چن لیتا اُس میں سے جو اُس نے پیدا کیا ہے جس کو وہ چاہتا.
|
سبحان اللہ
|
39:4
|
|
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَ١ؕ قُلْ اَوَ لَوْ كَانُوْا لَا یَمْلِكُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَعْقِلُوْنَ
|
کیا وہ (یعنی لوگ)اللہ کے سواشفاعت کرنے والے بناتے (چنتے) ہیں؟ (آپﷺ) کہیں: کیا!چاہے وہ کسی چیز کا بھی اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ ہی وہ عقل رکھتے ہوں؟
|
(تو پھر بھی تم اُن سے شفاعت کی توقع رکھتے ہو)
|
39:43
|
|
وَ هَمَّتْ كُلُّ اُمَّةٍۭ بِرَسُوْلِهِمْ لِیَاْخُذُوْهُ
|
، اور ہر اُمت نے اپنے رسول سے ہمت کی تھی کہ اُس(رسول) کو پکڑ لیں
|
کفر کرنے والے
|
40:5
|
|
فَاَخَذْتُهُمْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ عِقَابِ
|
. پھر میں نے اُن کو جکڑ لیا، پس میری سزا کیسی (سخت) تھی
|
کفر کرنے والے
|
40:5
|
|
فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ
|
پھر اللہ نے اُن کو اُن کے گناہوں کی وجہ سے پکڑلیا،
|
پہلے سے گذرے ہوے لوگ
|
40:21
|
|
فَكَفَرُوْا فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
|
پس اُنہوں نے کفر کیا؛ پھر اللہ نے اُن کو (عذاب میں) جکڑ لیا. بے شک! وہ بہت طاقتور (قوی)، سزا کا سخت ہے
|
پہلے سے گذرے ہوے لوگ
|
40:22
|
|
فَاَخَذَتْهُمْ صٰعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُوْنِ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَۚ
|
پھر اُن کو ذلیل کر دینے والے عذاب کی کڑک نے جکڑ لیا اُس وجہ سے جو کچھ وہ کمایا (کیا)کرتے تھے
|
ثمود
|
41:17
|
|
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْۖ
|
اور جو لوگ اُس کے سوا اپنے بچانے والے (کوئی اور) دوست چنتے(بناتے) ہیں، اللہ اُن پر نگران ہے،
|
آپﷺاُن پر ایک وکیل تو نہیں ہیں
|
42:6
|
|
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ۚ فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِیُّ وَ هُوَ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
|
یا کیا وہ اُس (اللہ) کے سوا بچانے والے دوست چنتے ہیں؟ پس اللہ، وہی (صرف) بچانے والا دوست (ولی)ہے.اور وہی مرے ہوئے کو زندگی دیتا ہے اور وہی ہر چیز پرطاقت رکھتا ہے
|
شان باری تعالی
|
42:9
|
|
اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰكُمْ بِالْبَنِیْنَ
|
یا کیا اُس نے بیٹیاں لے لی ہیں اُس میں سے جو اُس نے پیدا کیا ہے، اور تمہیں بیٹوں سے منفرد کیا ہے؟
|
ایک سوال
|
43:16
|
|
وَ رَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِیًّا
|
،اور ہم ہی بلند کرتے ہیں اُن(لوگوں) میں سے بعض کے بعض پر درجات بھی تاکہ وہ اُن (لوگوں)میں سے بعض بعضوں سے کام لے سکیں؛
|
نبی اکرمﷺ کےبارے میں جواب دیا گیا
|
43:32
|
|
وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
اور نہیں دکھائی تھی اُنہیں کوئی نشانی ماسوائے کہ وہ (دکھائی گئی نشانی) اُس کی بہن(یعنی قسم) سے بڑی(نشانی) ہوتی تھی اور ہم نے اُن کو عذاب سے جکڑا، تاکہ وہ (اللہ کی طرف) رجوع کر یں
|
موسیؑ کے بارے
|
43:48
|
|
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ
|
(یہ کہا جائے گا): اُس (گناہگار) کو پکڑ لو پھراس کو گھیسٹ کر جہنم کے درمیان لے جاؤ
|
زیقم کا درخت
|
44:47
|
|
وَ اِذَا عَلِمَ مِنْ اٰیٰتِنَا شَیْئَا اِ۟تَّخَذَهَا هُزُوًا١ؕ
|
اور جب وہ ہماری آیات سے کوئی چیز جان لیتا ہے تو وہ اُس (آیت)کا مذاق بناتاہے.
|
جھوٹا بندہ
|
45:9
|
|
وَّ لَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌؕ
|
اور نہ ہی و ہ (لوگ) جو اُنہوں نے اللہ کے سوا بچانے والے دوست (اولیاء) بنائے ہیں (کوئی فاہدہ دیں گے). اُن کے لیے ایک عظیم عذاب ہے
|
اللہ کی آیات کا مذاق بنانے والے
|
45:10
|
|
اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰهُ وَ اَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلْمٍ
|
کیا پھر تم نے دیکھا اُس (شخص) کو جو اپنی خواہش کو اپنا معبود بنا لیتا ہے، اور اللہ جانتے ہوئے اُس کو گمراہ کر دیتا ہے
|
خواہش کو اپنا معبود بنانا
|
45:23
|
|
ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّ غَرَّتْكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ
|
یہ (سب) اس لیے کہ بے شک تم نے اللہ کی آیات کو مذاق بنایا تھا اور دنیاوی زندگی نے تمہیں دھوکہ دیا.
|
یوم قیامت
|
45:35
|
|
فَلَوْ لَا نَصَرَهُمُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ قُرْبَانًا اٰلِهَةً١ؕ
|
پھر کیوں نہ اُن کی مدد کی اُن لوگوں نے جن کو وہ اللہ کے سوا قربت (دلانے والے) معبود سمجھتے تھے.
|
عاد کے متعلق
|
46:28
|
|
سَیَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ
|
کہیں گے وہ لوگ جو پیچھے (گھروں) میں) رہ گئے تھے، جب تم مال غنیمت کی طرف چلو گے تاکہ اُس کو لیا جائے:ہمیں چھوڑو کہ ہم تمہاری پیروی کریں
|
تاریخی آیت
|
48:15
|
|
وَّ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا
|
اور بہت سا مالِ غنیمت (سے بھی نوازا) وہ اُسے پکڑیں گے. اللہ بہت طاقتور عقلمند ہے
|
تاریخی آیت
|
48:19
|
|
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ
|
اللہ تم سے بہت سارے مالِ غنیمت کا وعدہ کرتا ہے تم اُسے حاصل کرو گے پھراُس نے تمہیں یہ (مالِ غنیمت) جلدی دے دیا ہے
|
تاریخی آیت
|
48:20
|
|
اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ
|
جو(نعمتیں) اُن کا رب اُن کو دے گا لے رہے ہوں گے؛ بے شک! اس سے پہلے (دنیاوی زندگی میں) وہ اچھائی کرنے والے (لوگ) تھے؛
|
متقین
|
51:16
|
|
فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌؕ
|
پھر ہم نے اُس کو اور اُس کے لشکروں کو جکڑ لیا پھر ہم نے اُن کو سمندر میں پھینک دیا، اور وہ ایک قصوروار تھا
|
فرعون
|
51:40
|
|
فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَ
|
پھر اُنہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی پھر ایک زور دار گرج نے اُن کو پکڑ لیا اور وہ دیکھ رہے تھے؛
|
اللہ کی نشانی
|
51:44
|
|
كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ
|
اُنہوں نے ہماری نشانیوں کوجھٹلا ڈالا، سب کی سب کو. پھر زبردست اور انتہائی طاقت والے کی پکڑ سے ہم نے اُن کو جکڑ لیا
|
فرعون کے بارے
|
54:42
|
|
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ
|
مجرم اُن کے نشانات سے پہچانیں جائیں گے، پھر پیشانی کے بالوں سے اور پاؤں سے جکڑیں جائیں گے
|
قیامت کے دن
|
55:41
|
|
وَ قَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
|
او ر اگر تم واقعی مومنین ہو تو وہ (اللہ) تم سے پہلے ہی ایک عہد کر چکا ہے؟
|
عام حکم
|
57:8
|
|
فَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ
|
پس آج تم سے کوئی فدیہ نہیں لیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اُن سے جن لوگوں نے کفر (انکار) کیا تھا.
|
یوم حساب
|
57:15
|
|
اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ
|
وہ اپنی قسموں (حلفوں) کو ڈھال بناتے ہیں پھر (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں؛ چنانچہ اُن کے لئے ایک شرم ناک عذاب ہو گا
|
جن پر اللہ کا غضب ہے
|
58:16
|
|
وَ مَاۤ اٰتٰكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ١ۗ وَ مَا نَهٰكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْا
|
اور جو کچھ رسولﷺ تمہیں دیں، پس اُس کو لے لو. اور جس سے تمہیں منع کریں، تو پس باز رہو
|
اہل کتاب میں سے کافرین کی جلاوطنی
|
59:7
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَ عَدُوَّكُمْ اَوْلِیَآءَ
|
اے ایمان والو! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ.
|
دوستی کے احکامات
|
60:1
|
|
اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
وہ(منافقین) اپنے ایمان کو ایک ڈھال بناتے ہیں پھر وہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں. بے شک وہ،جو وہ کرتے ہیں برائی ہے
|
منافقین
|
63:2
|
|
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً
|
اور اُنہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تھی، پس اُس نے اُن کو ایک سخت پکڑ سے جکڑ لیا تھا
|
فرعون اور دوسرے
|
69:10
|
|
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ
|
(یہ کہا جائے گا): اسے پکڑ لو اور اس کو طوق پہنا دو
|
قیامت کے بارے
|
69:30
|
|
لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ
|
ہم نے واقعی اُس کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیا ہوتا
|
قرآن کے بارے
|
69:45
|
|
وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ
|
اور (ہم ایمان رکھتے ہیں) کہ ہمارے رب کی اونچی شان ہے۔۔ اُس نے نہ کوئی بیوی اور نہ ہی بیٹا لیا ہے
|
جنات اور قرآن
|
72:3
|
|
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا
|
مشرق اور مغرب کا رب ہے؛ کوئی بھی معبود نہیں ماسوائے وہی، پس آپﷺ اُسی کو اپنا محافظ(وکیل) چنیں۔۔۔
|
آپﷺ کو حکم
|
73:9
|
|
فَعَصٰى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا
|
پس فرعون نے رسول کی نافرمانی کی، پھر ہم نے اُسے سخت سزا میں جکڑا
|
تاریخی آیت
|
73:16
|
|
اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا
|
بے شک! یہ ایک نصیحت ہے. پس، جو چاہتا ہے، تو وہ اپنے رب کی طرف ایک راستہ چن لے
|
ایک سوال
|
73:19
|
|
اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا
|
بے شک! یہ ایک نصیحت ہے، پس جو چاہے وہ اپنے رب کی طرف (جانے کے لئے) ایک (سیدھا) راستہ چن لے
|
قرآن یا بیان
|
76:29/a>
|
|
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
|
وہ حق (سچائی) والا دن ہے. پھر جو چاہے اپنے رب کی طرف ایک ٹھکانا بنا لے
|
قیامت کا دن
|
78:39
|
|
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ
|
چنانچہ اللہ نے اُس کو پکڑ لیا (اور) مثال ہے آخرت اور پہلے والی (دنیاوی زندگی) کے لئے بھی
|
موسی ؑ کی کہانی
|
79:25
|