روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ | (جب کہ) آسمانوں اور زمین کا موجد (بنانے | شان باری تعالی | 6:14 |
| اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا | بے شک! میں نے اپنا رُخ خالصتا اُسی کی طرف کر دیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے | ابراہیم ؑ کے بارے | 6:79 |
| ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى الَّذِیْ فَطَرَنِیْ | نہیں ہے میرا اجر (کسی پر) ماسوائے اُس پر(کہ) جس نے مجھے پیدا کیا ہے | ھودؑ کے بارے میں | 11:51 |
| فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١۫ | ۔ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ۔۔۔ | یوسفؑ کی کہانی | 12:101 |
| قَالَتْ رُسُلُهُمْ اَفِی اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ | اُن کے رسولوں نے کہا: کیا اللہ (کے بارے) میں شک ہوسکتا ہے، وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے؟ | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:10 |
| ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ مَنْ یُّعِیْدُنَا١ؕ قُلِ الَّذِیْ فَطَرَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ۚ | ! پھر وہ کہیں گے: تو کون ہمیں واپس (زندگی میں) لائے گا؟ (آپؐ) کہیں: جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا. | (مشرکین، ظالمین) | 17:51 |
| تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ | اُس (یعنی اس طرح کہنے) سے تقریباَ آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے | رحمان کا پیٹا بنانے والے | 19:90 |
| وَ الَّذِیْ فَطَرَنَا فَاقْضِ مَاۤ اَنْتَ قَاضٍؕ | اور جس نے ہمیں پیدا کیا ہے. چنانچہ حکم کر لے جو جو حکم کر سکتا ہے | فرعون اور جادوگر | 20:72 |
| الَّذِیْ فَطَرَهُنَّ ﳲ وَ اَنَا عَلٰى ذٰلِكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِیْنَ | جس نے اُن کو پیدا کیا ہے،؛اور میں اس(حقیقت) پر گواہوں میں سے ہوں | ابراہیمؑ کے بارے میں | 21:56 |
| فِطْرَتَ اللّٰهِ الَّتِیْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْهَا١ؕ | . (یہی) اللہ کی فطرت ہے، جس پر اُس نے انسانوں کو پیدا کیا ہے | آپﷺ کو حکم | 30:30 |
| اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ | تعریف اللہ کے لیے ہی ہے آسمانوں اور زمین کا خالق (پیدا کرنے والا) | شان الہی | 35:1 |
| وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ | اور مجھے کیا ہے(کہ) میں اُس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھ کو پیدا کیا ہے، اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے؟ | بستی کا قصہ | 36:22 |
| قُلِ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ عٰلِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ | (آپﷺ) کہیں: ہمارے اللہ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور حاضر کو جاننے والے | اختلافات کا فیصلہ | 39:46 |
| تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ | تقریباَ آسمان ان (لوگوں)کے اوپر سے پھٹ پڑیں | لوگوں کے کرتوتوں کی وجہ سے | 42:5 |
| فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ | سمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (اللہ) ہے | شان باری تعالی | 42:11 |
| اِلَّا الَّذِیْ فَطَرَنِیْ فَاِنَّهٗ سَیَهْدِیْنِ | ماسوائے اُس کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے، پھر بے شک وہ مجھے ضرور ہدایت دے گا | ابراہیمؑ کے بارے | 43:27 |
| فَارْجِعِ الْبَصَرَ١ۙ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ | ؛ پھر آنکھ موڑیں (یعنی دیکھیں): کیا آپﷺ کو کوئی داڑ (ٹوٹ پھوٹ) نظر آ تی ہے؟ | شان الہی | 67:3 |
| اِ۟لسَّمَآءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖ١ؕ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا | آسمان اس (دن) سے پھٹ جائے گا. اور اس (اللہ) کا وعدہ (ہر صورت میں) پورا ہو گا | ایک سوال | 73:18 |
| اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ | جب آسمان پھاڑ دیا جاے گا | قسم | 82:1 |