Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           The Enshrouded One-73 سورت المزمل ›Ayah No-18 ایت نمبر
| اِ۟لسَّمَآءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖ١ؕ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا |
| آسان اُردو | آسمان اس (دن) سے پھٹ جائے گا. اور اس (اللہ) کا وعدہ (ہر صورت میں) پورا ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اور) جس سے آسمان پھٹ پڑے گا۔ اللہ کے وعدے کو تو پورا ہو کر رہنا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے |
| احمد رضا خان | آسمان اس کے صدمے سے پھٹ جائے گا، اللہ کا وعدہ ہوکر رہنا، |
| احمد علی | اس دن آسمان پھٹ جائے گا اس کا وعدہ ہو کر رہے گا |
| فتح جالندھری | (اور) جس سے آسمان پھٹ جائے گا۔ یہ اس کا وعدہ (پورا) ہو کر رہے گا |
| طاہر القادری | (جس دن کی) شدت کے باعث آسمان پھٹ جائے گا، اُس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا، |
| علامہ جوادی | جس دن آسمان پھٹ پڑے گا اور یہ وعدہ بہرحال پورا ہونے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس دن آسمان پھٹ جائے گا اللہ تعالیٰ کا یہ وعده ہو کر ہی رہنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | جس کی سختی سے آسمان پھٹ جائے گا (اور یہ) اللہ کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا۔ |
| M.Daryabadi: | And the heaven shall be split there in. His promise needs must be fulfilled. |
| M.M.Pickthall: | The very heaven being then rent asunder. His promise is to be fulfilled. |
| Saheeh International: | The heaven will break apart therefrom; ever is His promise fulfilled. |
| Shakir: | The heaven shall rend asunder thereby; His promise is ever brought to fulfillment. |
| Yusuf Ali: | Whereon the sky will be cleft asunder? His Promise needs must be accomplished. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت