|
وَعَلٰىٓ ا اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
|
اور اُن کے دیکھنے(بصارت) پر ایک پردہ ہےاوران کے لیے ایک بہت ہی بڑا
|
کافرین کے بارے
|
2:7
|
|
وَ تَرَكَهُمْ فِیْ ظُلُمٰتٍ لَّا یُبْصِرُوْنَ
|
اندھیرے میں چھوڑ دیتا ہے (جہاں) وہ (منافقین کچھ بھی) دیکھ نہیں سکتے ہیں
|
منافقین کے بارے میں
|
2:17
|
|
یَكَادُ الْبَرْقُ یَخْطَفُ اَبْصَارَهُمْ١ؕ
|
بجلی تقریباَ اُن(منافقین) کا دیکھنا (آنکھوں کو) چھین لیتی ہے
|
منافقین کے بارے میں
|
2:20
|
|
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ
|
اگر اللہ (ایسا )چاہتا ، تو وہ واقعی اُن (منافقین) کا سننا اور ان کا دیکھنا چھین لیتا
|
منافقین کے بارے میں
|
2:20
|
|
وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ۠
|
اور اللہ دیکھتاہے جو وہ کرتے ہیں
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:96
|
|
اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
بے شک ! اللہ دیکھتاہے جو(کچھ) تم کرتے ہو
|
ایمان والوں کو حکم
|
2:110
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْر
|
اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ بے شک اللہ اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
|
بچے کی پرورش, ایت طلاق
|
2:233
|
|
اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْر
|
بے شک اللہ، جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے۔
|
طلاق کے بارے
|
2:237
|
|
فَاِنْ لَّمْ یُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
پھر اگر اس (باغ) کو زور کی بارش نہ پڑے تو ہلکی پھوار ہواور اللہ اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
|
اللہ کی رضا کے لیے خرچ
|
2:265
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ
|
بے شک! اس (واقعے) میں واقعی دیکھنے والوں کے لیے ایک عبرت(سبق) ہے
|
جنگ کے بارے میں
|
3:13
|
|
وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِۚ
|
اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھتاہے (کہ وہ کیسے کام کرتے ہیں)
|
دنیاوی زندگی کے سامان سے بہتر
|
3:15
|
|
وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ۠
|
اور اللہ (اپنے ) بندوں کو دیکھتا ہے
|
اہل کتاب
|
3:20
|
|
وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
اور اللہ جو تم کرتے ہو اُسے دیکھتاہے
|
جنگ احد کے بعد مومنین کو حکم
|
3:156
|
|
هُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ
|
وہ اللہ کے ہاں درجات (میں) ہیں، اوراللہ اُس کو دیکھتا ہے جو وہ (یعنی لوگ)کرتے ہیں
|
منفرد ایت
|
3:163
|
|
اِنَّ اللّٰهَ كَانَ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا
|
بے شک! اللہ ( اچھی طرح) سنتا د یکھتا ہے
|
منفرد و محکم ایت
|
4:58
|
|
١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا
|
اللہ بہت دیکھنے، سننے والا ہے
|
منفرد آیت
|
2:134
|
|
وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ
|
اور اللہ دیکھتا ہے اُس کو جو وہ کرتے ہیں
|
بنی اسرائیل
|
5:71
|
|
سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَ خَتَمَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ
|
کہ اگر اللہ تمہارا سننا اور تمہارادیکھنا چھین لے اور تمہارے دلوں پرمہر لگا دے
|
منفرد آیت
|
6:46
|
|
قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ؕ
|
(آپؐ) کہیں: کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہیں؟
|
منفرد آیت
|
6:50
|
|
لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَ هُوَ یُدْرِكُ الْاَبْصَارَ
|
بصارت(دیکھنا)اُسی کو سمجھ ہی نہیں سکتی اور وہ بصارت(دیکھنے) کو سمجھ سکتا ہے
|
حمد باری تعالی
|
6:103
|
|
قَدْ جَآءَكُمْ بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ١ۚ
|
واقعی تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے (ہدایت کی) روشنیاں آ چکی ہیں
|
حمد باری تعالی
|
6:104
|
|
فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِهٖ١ۚ
|
پس جو (انسان ان روشنیوں کو) دیکھتا ہے پھر اس کی اپنی جان (نفس)کے لیے ہی ہے
|
اللہ کی طرف سے ہدایت
|
6:104
|
|
وَ نُقَلِّبُ اَفْئِدَتَهُمْ وَ اَبْصَارَهُمْ
|
اورہم اُن کے دلوں اور اُن کی آنکھوں کو بگاڑ(اُلٹ) دیں گے
|
قرآن کے بارے
|
6:110
|
|
وَ اِذَا صُرِفَتْ اَبْصَارُهُمْ تِلْقَآءَ اَصْحٰبِ النَّارِ١ۙ
|
اور جب اُن کی آنکھیں جہنمی لوگوں کی طرف مڑتی ہیں،
|
قیامت کے دن
|
7:47
|
|
وَ لَهُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِهَا
|
اور اُن کی آنکھیں ہیں وہ ان(آنکھوں) سے (کچھ) دیکھ نہیں سکتے ا
|
لوگوں میں سے
|
7:179
|
|
اَمْ لَهُمْ اَعْیُنٌ یُّبْصِرُوْنَ بِهَا
|
، یا اُن کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں
|
جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں
|
2:195
|
|
وَ هُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ
|
اور وہ ( مشرک در حقیقت) دیکھتے نہیں ہیں
|
شرک کے بارے
|
2:198
|
|
تَذَكَّرُوْا فَاِذَاهُمْ مُّبْصِرُوْنَۚ
|
تو وہ (اللہ کو) یاد کرتے ہیں پھر اُسی وقت وہ دیکھنے لگتے
|
تقوی کرنے والوں کو
|
2:201
|
|
هٰذَا بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ
|
یہ (قرآن) تمہارے رب کی طرف سے روشنی ہے اور
|
قرآن کے بارے
|
2:203
|
|
فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
، پھر اگر وہ (کافرین مسلمانوں کو تنگ کرنے سے )باز آ جائیں، تو پھربے شک! اللہ، جو وہ(کافرین) کرتے ہیں دیکھتا ہے
|
کافرین اگر باز نہ آ جائیں
|
8:39
|
|
وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
اور اللہ، جو تم کرتے ہو دیکھتاہے
|
دوستی کا معیار
|
8:72
|
|
اَمَّنۡ يَّمۡلِكُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ
|
یا کون! وہ سننے اور دیکھنے کا اختیار والا ہے؛
|
شان باری تعالی
|
10:31
|
|
وَ لَوۡ كَانُوۡا لَا يُبۡصِرُوۡنَ
|
ں اور اگرچہ وہ دیکھتے بھی نہ ہوں؟
|
آپﷺ کے بارے
|
10:43
|
|
وَالنَّهَارَ مُبۡصِرًا ؕ
|
اور دن کو روشن (بنایا)
|
شان باری تعالی
|
10:67
|
|
مَا كَانُوْا یَسْتَطِیْعُوْنَ السَّمْعَ وَ مَا كَانُوْا یُبْصِرُوْنَ
|
نہ وہ سن سکتے تھے اور نہ ہی وہ (اللہ کی نشانیوں کو )دیکھتے تھے
|
ظالمین جو اللہ پر جھوٹ بناتے ہیں
|
11:20
|
كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِ١ؕ
|
جیسے اندھا اور بہرہ اور دیکھنے اور سننے والا ہے
|
اللہ پر جھوٹ باندھنے والے اور ایسا نہ کرنے والے
|
11:24
|
|
اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
بے شک! وہ (اللہ) اُس کودیکھتاہے جو تم ( لوگ)کرتے ہو
|
آپﷺ اور مومنین کو حکم
|
11:112
|
|
فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًا
|
پھر اس کو میرے والد کے چہرے پر ڈال دیناوہ (دوبارہ) دیکھنے والا ہو جائے گا؛
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:93
|
|
اَلْقٰهُ عَلٰى وَجْهِهٖ فَارْتَدَّ بَصِیْرًا
|
تو اُس نے اس (قمیص) کو اُس(یعقوب ؑ) کے چہرے پر ڈالا پھر وہ دوبارہ ایک دیکھنے والا بن گیا
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:96
|
|
قُلْ هٰذِهٖ سَبِیْلِیْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ عَلٰى بَصِیْرَةٍ
|
آپؐ کہیں: یہ میرا راستہ ہے :(کہ) میں اللہ کی طرف ہی پکارتا ہوں ایک پکے علم ( یعنی بصیرت کی بنیاد)پر
|
اللہ کو پکارنا
|
12:108
|
|
١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬
|
( آپؐ) کہیں: کیا اندھا اوردیکھنے والا برابر ہے،
|
سوال ہے
|
13:16
|
|
١ؕ۬ اِنَّمَا یُؤَخِّرُهُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْهِ الْاَبْصَارُۙ
|
وہ صرف اُن کو ایک (ایسے)دن کے لئے ڈھیل دیتا ہے اُس میں آنکھیں (خوف سے) پھٹ (پتھرا) جائیں گی
|
ظالمین
|
14:42
|
|
لَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا
|
وہ(کافرین) واقعی کہیں گے: ہماری آنکھیں تو صرف نشے والی ہیں،
|
کافرین کے بارے
|
15:15
|
وَ مَاۤ اَمْرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ هُوَ اَقْرَبُ١ؕ
|
، اور(قیامت کی) گھڑی کا معاملہ نہیں ماسوائے آنکھ کا جھپکنا یا وہ(گھڑی)اور بھی قریب ہے
|
شان الہی
|
16:77
|
|
وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ۙ
|
اور تمہارے لیے سننا اور دیکھنا اور دل بنائے
|
شان الہی
|
16:78
|
|
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ سَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ١ۚ
|
یہی لوگ ہیں، اللہ اُن کے دلوں اور ان کے کانوں اور ان کی آنکھوں پر طباعت (بندش) لگا دیتا ہے
|
جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے
|
16:108
|
|
١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
|
بے شک وہ! وہی سننے(اور) دیکھنے والا ہے
|
معراج کے بارے
|
17:1
|
|
فَمَحَوْنَاۤ اٰیَةَ الَّیْلِ وَ جَعَلْنَاۤ اٰیَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً
|
پھر ہم نے رات کی نشانی کو تاریک کیا اور ہم نے روشنی کو دن کی نشانی بنایا
|
اللہ کی قدرت
|
17:12
|
|
وَ كَفٰى بِرَبِّكَ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرًۢا بَصِیْرًا
|
اور آپؐ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے(اور) دیکھنے کے لیے کافی ہے۔
|
سنت الہی
|
17:17
|
|
اِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِیْرًۢا بَصِیْرًا
|
بے شک! وہ اپنے بندوں سے باخبر(اور اُن کو) دیکھنے والاہے
|
رزق کے بارے
|
17:29
|
|
١ؕ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ
|
بے شک! سننا اور دیکھنا اور دل۔
|
ان کی پوچھ گچھ ہوگی
|
17:36
|
|
وَ اٰتَیْنَا ثَمُوْدَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوْا بِهَاؕ
|
. اور ہم نے ثمود کو اونٹنی دی۔۔۔ ایک واضح نشانی۔۔۔
|
نشانیوں کو
|
17:59
|
|
اِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِیْرًۢا بَصِیْرًا
|
. بے شک! وہ اپنے بندوں سے باخبر(اور) دیکھنے والاہے
|
لوگوں کا قران کا انکار
|
17:96
|
|
اِلَّا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ بَصَائِرَ
|
ماسوائے آسمانوں اور زمین کے رب نے، (جو)نظر آ رہی ہیں.
|
موسیؑ کے بارے
|
17:102
|
|
اَبْصِرْ بِهٖ وَ اَسْمِعْؕ
|
للہ) اس (غیب)کے متعلق دیکھتا ہے اوروہ سنتا ہے!
|
اصحاب الکہف
|
18:26
|
|
اَسْمِعْ بِهِمْ وَ اَبْصِرْۙ یَوْمَ یَاْتُوْنَنَا
|
اُن (کافرین) کو سننا اور دیکھناجس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے!
|
عیسی ؑ کی سچائی سے کفر کرنے والے
|
19:38
|
|
مَا لَا یَسْمَعُ وَ لَا یُبْصِرُ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْكَ شَیْــٴًـا
|
جو نہ سن اور نہ دیکھ اور نہ ہی آپ کوکسی چیز کا فاہدہ دے سکتے ہیں
|
ابراہیمؑ
|
19:42
|
|
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا
|
بے شک! تُو تو ہمیں خوب دیکھ سکتا ہے
|
موسیؑ کے بارے
|
20:35
|
|
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ یَبْصُرُوْا بِهٖ
|
اُس نے کہا: میں نے وہ دیکھا جس کو یہ لوگ نہیں دیکھ سکتے تھے
|
موسی ؑ اس کی قوم
|
20:96
|
|
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِیْۤ اَعْمٰى وَ قَدْ كُنْتُ بَصِیْرًا
|
وہ کہے گا: میرے رب! تُو نے مجھے (یہاں)اندھا کر کے کیوں اکھٹا کیا ہے، اور میں تو دیکھا کرتا تھا
|
اللہ کے ذکر سے منہ موڑنا
|
20:125
|
|
اَفَتَاْتُوْنَ السِّحْرَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ
|
کیا پھر تم جادو کے پاس آتے ہو اور تم دیکھ بھی رہے ہو؟
|
حساب کتاب سے غافل رہنے والے
|
21:3
|
|
فَاِذَا هِیَ شَاخِصَةٌ اَبْصَارُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ
|
پھرتب بہت کھلی رہ جائیں گی آنکھیں اُن(لوگوں) کی جو کفر کرتے ہیں
|
جب یاجوج ماجوج کھول دیے جائیں
|
21:97
|
|
فَاِنَّهَا لَا تَعْمَى الْاَبْصَارُ وَ لٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوْبُ الَّتِیْ فِی الصُّدُوْرِ
|
پھر بے شک آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں
|
سبحان اللہ
|
22:46
|
|
وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ
|
، اور کہ اللہ سنتا دیکھتا ہے
|
شان باری تعالی
|
22:61
|
|
اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌۚ
|
. بے شک! اللہ سنتا (اور) دیکھتاہے
|
شان الہی
|
22:75
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ
|
اوروہ ہے جس نے تمہارے لئے سننا اور دیکھنا اور دل پیدا کئے.
|
شان باری تعالی
|
23:78
|
|
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ١ؕ
|
(آپﷺ) مومنین مردوں سے کہیں کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں
|
معاشرتی اداب
|
24:29
|
|
وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ
|
(آپﷺ) مومنین عورتوں سے کہہ دیں کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں
|
معاشرتی اداب
|
24:31
|
|
١۪ۙ یَخَافُوْنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیْهِ الْقُلُوْبُ وَ الْاَبْصَارُۗۙ
|
وہ ایک دن سے ڈرتے ہیں (کہ) اُس میں دل اور آنکھیں اُلٹ دی جائیں گی؛
|
اللہ کے بندے
|
24:37
|
|
یَكَادُ سَنَا بَرْقِهٖ یَذْهَبُ بِالْاَبْصَارِؕ
|
. اُس کی بجلی کی چمک تقریباَ آنکھوں کو چھین لیتی ہے
|
شان باری تعالی
|
24:43
|
|
یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ
|
اللہ رات اور دن کو بدلتا (اُلٹتا)ہے. بے شک! اس میں دیکھنے والوں کے لئے واقعی ایک عبرت ہے
|
شان باری تعالی
|
24:44
|
|
وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً١ؕ اَتَصْبِرُوْنَ١ۚ وَ كَانَ رَبُّكَ بَصِیْرًا۠
|
اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعضوں کے لئے ایک آزمائش بنا دیا ہے: کیا تم (اس آزمائش کی وجہ سے) صبر کرو گے؟ اور آپﷺ کا رب دیکھنے والا ہے
|
ایک حقیقت
|
25:20
|
|
فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ اٰیٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚ
|
پھرجب اُن کے پاس ہماری واضح نظر آنے والی نشانیاں آئیں اُنہوں نے کہا: یہ واضح جادو ہے
|
موسی ؑ کے بارے
|
27:13
|
|
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ
|
اور لوطؑ! جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم بے حیائی کے پاس جاتے ہو اور تم (اس بے حیائی کو) دیکھتے بھی ہو؟
|
لوط ؑ اور قوم
|
27:53
|
|
اَلَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا الَّیْلَ لِیَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا
|
کیا وہ (لوگ)نہیں دیکھتے کہ ہم نے رات کو بنایا تاکہ وہ اس (رات) میں آرام کر سکیں، اور دن کو روشن (بنایا)؟
|
اللہ کی تخلیق
|
27:86
|
|
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ
|
اور اُس (ماں) نے اس کی بہن سے کہا: اُس (بچے) کا کھوج لگاؤ.پھر وہ (بہن) اُس کودور سے دیکھتی رہی
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:11
|
|
بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
|
؛ جو لوگوں کے لیے روشنی اور ہدایت اور رحمت تھی کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:43
|
|
مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِلَیْلٍ تَسْكُنُوْنَ فِیْهِ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ
|
تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہیں رات لا دے اُس میں تم آرام کر سکو. کیا پھر بھی تم نہیں دیکھتے ہو؟
|
لوگوں سے سوال
|
28:72
|
|
فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ كَانُوْا مُسْتَبْصِرِیْنَۙ
|
اور ان کو (صیح) راستے سے روک دیا تھا اور وہ دیکھنے والے(لوگ) تھے
|
عاد اور ثمود
|
29:38
|
|
مَا خَلْقُكُمْ وَ لَا بَعْثُكُمْ اِلَّا كَنَفْسٍ وَّاحِدَةٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ
|
(اللہ کے لیے) نہ تمہاری تخلیق اور نہ ہی تمہار (دوبارہ زندہ) کھڑا ہونا کچھ ہے ماسوائے جیسے کہ ایک جان کا.بے شک! اللہ سنتا (اور) دیکھتاہے
|
سبحان اللہ
|
31:28
|
|
وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ
|
؛ اور تمہارے لیے سننا اور دیکھنا اور دل بنائے
|
شان الہی
|
32:9
|
|
رَبَّنَاۤ اَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ
|
، (اور کہتے ہیں): ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا ہے اور سن بھی لیا ہے، پس ہمیں واپس بھیج دے؛ (کہ)ہم نیک عمل کریں،(اب) بے شک! ہمیں یقین ہے
|
یوم قیامت
|
32:12
|
|
فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْ١ؕ اَفَلَا یُبْصِرُوْنَ
|
پھر اُس (پانی) سے فصل اُگاتے ہیں، اُس(فصل) سے اُن کے جانور اور وہ خود بھی کھاتے ہیں؟ کیا پھر بھی وہ نہیں دیکھتے ہیں؟
|
لوگوں کی توجہ
|
32:27
|
|
وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًاۚ
|
اور اللہ، جو تم کرتے ہواُسے دیکھتاہے
|
احکامات
|
33:9
|
|
وَ اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ
|
اور جب آنکھیں (خوف سے) پھٹ گیں، اور دل گلوں (گردنوں) تک پہنچ گئے
|
جنگ خندق
|
33:10
|
|
اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
.بے شک! میں اُسکو جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا ہوں
|
داودؑ کے بارے
|
34:11
|
|
وَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُۙ
|
اور اندھا اور دیکھنے والا برابر نہیں
|
ایک اصول
|
35:19
|
|
١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ
|
بے شک! اللہ اپنے بندوں سے باخبر (اور) دیکھنے والاہے
|
قرآن کے بارے
|
35:31
|
|
فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِیْرًا
|
، اور جب اُن کا مقرر وقت (موت کا) آ جاتا ہے پھر بے شک اللہ تو اپنے بندوں کو دیکھنے والا ہے
|
ایک اصول
|
35:45
|
|
وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ
|
اور ہم نے ایک رکاوٹ اُن کے آگے بنا دی ہے اور ایک رکاوٹ (دیوار) اُن کے پیچھے ہے پھر ہم نے اُن کو ڈھانپ دیا ہے پھر وہ دیکھ بھی نہیں سکتے ہیں۔
|
غافل لوگ (ایمان نہ لانے والوں)
|
36:9
|
|
وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ
|
اور اگرہم چاہتے، تو واقعی ہم اُن کی اُنکھوں پر (دنیا میں) اندھا پن ڈال دیتے پھر وہ راستے کو بھاگتے پھروہ کسطرح دیکھ سکتے؟
|
قیامت کے دن مجرمین کو
|
36:66
|
|
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ
|
اور اُن کو دیکھیں، پھر وہ بھی (بہت جلدی) دیکھ لیں گے
|
آپﷺ کو حکم
|
37:175
|
|
وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ
|
اور دیکھیں،پھر وہ بھی (بہت جلدی) دیکھ لیں گے
|
آپﷺ کو حکم
|
37:179
|
|
وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ
|
ہمارے بندوں ابراہیم اورؑ، اسحاقؑ، اور یعقوبؑ کا ذکر کریں، جو ہاتھوں والے اور دیکھنے والے تھے
|
ابراہیم اورؑ، اسحاقؑ، اور یعقوبؑ
|
38:45
|
|
اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ
|
کیا ہم نے اُن سے مذاق کیا تھا یا کہ اُن سے ہماری آنکھیں پھر گئی ہیں؟
|
سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے
|
38:63
|
|
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
|
بے شک! اللہ! وہ سنتا دیکھتا ہے
|
40:20
|
|
فَسَتَذْكُرُوْنَ مَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ١ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ
|
پھر تم یاد کرو گے جو میں تمہیں کہہ رہا ہوں. میں اپنا معاملہ اللہ کی طرف سپرد کرتا ہوں. بے شک اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے
|
قوم موسیؑ کے بارے
|
40:44
|
|
١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
|
. پس تم اللہ کی پناہ مانگو بے شک! وہ، وہی، سنتا دیکھتا ہے
|
حکم
|
40:56
|
|
وَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬
|
اور برابر نہیں اندھا اور دیکھنے والا،
|
ایک حقیقت
|
40:58
|
|
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ
|
اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو بنایا تاکہ تم اُس میں سکون(آرام) کرو،اور دن کو روشن (بنایا).
|
حکم
|
40:61
|
|
حَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَیْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ اَبْصَارُهُمْ وَ جُلُوْدُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
حتی کہ، جب وہ اُس (جہنم) کے پاس آ جائیں گے، اُن کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اُن کی کھالیں اُن پرگواہی دیں گے اُس وجہ سے جو وہ (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے
|
اللہ کے دشمن
|
41:20
|
|
وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُوْنَ اَنْ یَّشْهَدَ عَلَیْكُمْ سَمْعُكُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُكُمْ وَ لَا جُلُوْدُكُمْ
|
اور تم تو پردہ نہیں کیا کرتے تھے کہ کہیں تمہارے کان، تم پر گواہی نہ دے دیں اور نہ ہی تمہاری آنکھیں اور نہ ہی تمہاری کھالیں
|
اللہ کے دشمن
|
41:22
|
|
١ؕ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ١ۙ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
جو چاہتے ہو (اپنی مرضی سے) عمل کرلو. بے شک! وہ، اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
|
شان باری تعالی
|
41:40
|
|
لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
|
.اُس (اللہ) کی طرح کی کوئی بھی چیزنہیں ہے؛ اور وہ سنتا دیکھتا ہے
|
شان باری تعالی
|
42:11
|
|
اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖ خَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ
|
. بے شک! وہ اپنے بندوں سے باخبردیکھنے والا ہے
|
رزق کا اصول، شان باری تعالی
|
42:27
|
|
اَفَلَا تُبْصِرُوْنَؕ
|
کیا پھر بھی تم نہیں دیکھتے ہو؟
|
موسیؑ کے بارے
|
43:51
|
|
هٰذَا بَصَآئِرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ
|
یہ لوگوں کے لئے ایک واضح اشارہ ہے، اور یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
|
(قرآن)
|
45:20
|
|
وَّ خَتَمَ عَلٰى سَمْعِهٖ وَ قَلْبِهٖ وَ جَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً١ؕ
|
اور اُسکے سننے اور دل پر مہر لگا دیتا ہے، اور اُس کے دیکھنے پر ایک پردہ ڈال دیتا ہے؟
|
خواہش کو اپنا معبود بنانا
|
45:23
|
|
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْئِدَةً
|
اور ہم نے واقعی اُن کوان (چیزوں)میں قوت دی تھی جن میں تمہیں طاقت نہیں دی ہوئی ہے، اور ہم نے ان کے لیے کان اور آنکھیں اور دل بھی بنائے
|
عاد کے متعلق
|
46:26
|
|
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُهُمْ وَ لَاۤ اَفْئِدَتُهُمْ مِّنْ شَیْءٍ
|
پھر اُن کے کان اور نہ ہی اُن کی آنکھیں اور نہ ہی اُن کے دل اُن کے کچھ بھی کام آ سکے
|
عاد کے متعلق
|
46:26
|
|
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ
|
یہی(لوگ)ہیں جن پر اللہ لعنت کرتا ہے پھر اُن کو بہرہ کر دیتا ہے اور اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیتا ہے
|
ایمان والوں کو حکم
|
47:23
|
|
مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا
|
، اس کے بعد کہ اُس نے تمہیں اُن پر غلبہ بھی دے دیا. اللہ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
|
تاریخی آیت
|
48:24
|
|
وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
|
اور اللہ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
|
شان الہی
|
49:18
|
|
تَبْصِرَةً وَّ ذِكْرٰى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ
|
(جوکہ) ہر توبہ کرنے والے بندے کے لیے ایک بصیرت (نظر آنے والی چیز) اورایک نصیحت ہے
|
زمین کی تخلیق
|
50:8
|
|
لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ
|
(اور کہا جائے گا:) تُو، تو واقعی اس (دن) سے غفلت میں تھا. پھر ہم نے تم سے تمہارا پردہ ہٹا دیا ہے، پھر تیری نظر (دیکھنے کے لیے)آج کتنی ہی تیز (بنا دی گئی) ہے
|
قیامت
|
50:22
|
|
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ
|
اور تمہارے اپنے آپ میں (بھی). کیا تم پھر بھی نہیں دیکھتے ہو؟
|
شان الہی
|
51:21
|
|
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ
|
کیا پھریہ(یعنی آگ) جادو ہے، یا کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟
|
جھٹلانے والے
|
52:15
|
|
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى
|
آنکھ دوسری طرف نہ مڑی اور نہ ہی حد سے بڑھی
|
سدرۃ المنتہی
|
53:17
|
|
خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ
|
ان(نہ ماننے والوں) کی آنکھیں جھکی ہوں گی، وہ قبروں سے ایسے نکلیں گے، جیسے کہ وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہوں
|
قیامت کا دن
|
54:7
|
|
وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ
|
اور نہیں ہوتا ہمارا حکم ماسوائے ایک(حکم) جیسے کہ آنکھ کا جھپکنا
|
قدرت الہی
|
54:50
|
|
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ
|
اور ہم، تم سے اُس (مرنے والے) کے (اب) زیادہ قریب ہوتے ہیں، لیکن تم دیکھ نہیں سکتے ہو
|
قرآن کی سچائی
|
56:85
|
|
وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
اور اللہ اُس (چیز)سے جو تم کرتے ہو دیکھنے والا ہے
|
شان باری تعالی
|
57:4
|
|
وَ اللّٰهُ یَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ
|
اور اللہ نے تم دونوں (فریقوں) کی بات چیت کو سنا. بے شک! اللہ سنتا دیکھتا ہے
|
تاریخی آیت
|
58:1
|
|
یُخْرِبُوْنَ بُیُوْتَهُمْ بِاَیْدِیْهِمْ وَ اَیْدِی الْمُؤْمِنِیْنَ١ۗ فَاعْتَبِرُوْا یٰۤاُولِی الْاَبْصَارِ
|
یا اُن کے گھروں کو اُنہی کے ہاتھوں سے اور مومنین کے ہاتھوں سے تباہ کروایا.پس! اے آنکھیں رکھنے والو! (اس واقعے سے)عبرت حاصل کرو
|
(اہل کتاب میں سے کافرین)
|
59:2
|
|
وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
.اور اللہ اُسے دیکھتا ہے جو تم (عمل)کرتے ہو
|
دوستی کے احکامات
|
60:3
|
|
١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
، اور اللہ، اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
|
شان باری تعالی
|
64:2
|
|
فَارْجِعِ الْبَصَرَ١ۙ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ
|
؛ پھر آنکھ موڑیں (یعنی دیکھیں): کیا آپﷺ کو کوئی داڑ (ٹوٹ پھوٹ) نظر آ تی ہے؟
|
شان الہی
|
67:3
|
|
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ
|
پھر آنکھ موڑیں؛ دو دفعہ، آپﷺ کی نظر آپﷺ کی طرف کمزور ہو کر واپس آ ئے گی اور وہ (نظر) مدہم ہو گی
|
شان الہی
|
67:4
|
|
اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍۭ بَصِیْرٌ
|
بے شک! وہ تمام چیزوں کو دیکھتا ہے
|
شان باری تعالی
|
67:19
|
|
قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
|
(آپﷺ ان سے) کہیں: وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے، اور تمہارے لئے کان اورآنکھیں اور دل بنائے ہیں. کم ہی ہے جو تم شکر کرتے ہو
|
شان باری تعالی
|
67:23
|
|
فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَۙ
|
پس آپﷺ دیکھیں گے اور وہ (لوگ)بھی دیکھیں گے
|
کہ کیا انجام ہوتا ہے
|
68:5
|
|
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ
|
ان (مشرکوں) کی آنکھیں (ندامت سے) جھکی ہوئی ہوں گی،ذلت اُن پر چھائی ہو گی.
|
مجرمین قیامت کے دن
|
68:43
|
|
وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ
|
اور اگر ممکن ہوتا تو وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں واقعی آپﷺ کو اپنی آنکھوں سے اکھاڑ دیتے جب
|
قرآن سے لوگوں کی بیزاری
|
68:51
|
|
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ
|
پھر نہیں! میں قسم کھاتا ہوں ہر اُس(چیز) کی جو تم دیکھتے ہو
|
قسم
|
69:38
|
|
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ
|
اور جو تم نہیں دیکھتے ہو
|
قسم
|
69:39
|
|
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ
|
اگرچہ وہ (دوست)اُن کو دکھا بھی دئیے جائیں گے. مجرم انسان چاہے گا کہ کاش اپنے بچوں سے اس دن کے عذاب کا فدیہ دے سکے
|
قیامت کے دن
|
70:11
|
|
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠
|
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی گی اور ذلت ان پر ہو گی: یہی دن ہے جس کا اُن سے وعدہ کیا جا تا تھا
|
یوم الخروج
|
70:44
|
|
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ
|
پھر جب نظر چندھیا جائے گی
|
قیامت کے واقعات
|
75:7
|
|
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ
|
اوہ! انسان تو اپنے نفس پر خود ہی بتانے والا گواہ ہے
|
انسان کی فطرت
|
75:14
|
|
نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا
|
، تاکہ اُس کا امتحان لیں. پس ہم نے اُسے سننے(اور )دیکھنے والا بنایا
|
انسان کی تخلیق کا مقصد
|
76:2
|
|
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ
|
اُن (مجرموں)کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی
|
قیامت کے اثار
|
79:9
|
|
بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ
|
نہیں! بے شک! اُس کا رب اُس کو بہت زیادہ دیکھا کرتا تھا
|
کتاب اُس کی پیٹھ کے پیچھے
|
84:15
|