روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ١ؕ | اور دن کے دونوں کناروں (یعنی صبح اور شام )ا ور رات سے چند گھڑیاں نماز قائم کرو | آپﷺ اور مومنین کو حکم | 11:114 |
| وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَۚ | اور ہم نے قریب کیا وہاں دوسروں (یعنی فرعون کے لوگوں)کو | موسی ؑ اور فرعون | 26:64 |
| وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ | اور متقین (نیک لوگوں) کے لیے جنت قریب کر دی جائے گی | ابراہیم ؑ کے بارے | 26:90 |
| وَ مَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ بِالَّتِیْ تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفٰۤى | اور نہ تمہارے مال اور نہ ہی تمہاری اولاد ہے جس سے تم ہمارے ہاں بہت زیادہ قریب ہو جاؤ گے | ایک اصول | 34:37 |
| فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ | چنانچہ ہم نے اُس کو یہ معاف کر دیا؛ اور بے شک! اُس کے لیے واقعی ہمارے ہاں (ہماری) قربت اور ایک بہت اچھا ٹھکانا ہے | داودؑ کے بارے | 38:25 |
| وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ | اوربے شک! اُس کے لیے ہمارے ہاں واقعی قربت،اور بہت ہی اچھا ٹھکانا ہے | سلیمنؑ کے بارے | 38:40 |
| مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰى١ؕ | نہیں ہم ان کی عبادت کرتے ماسوائے کہ وہ ہمیں اللہ کے بہت زیادہ قریب کر دیں | جو اُس کے سوابچانے والے دوست (اولیاء) بنا لیتے ہیں | 39:3 |
| وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ | اور جنت متقین (نیک لوگوں) کے نزدیک لائی جائے گی، (وہ) دور نہ ہو گی | قیامت | 50:31 |
| فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓئَتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا | پھر جب وہ (کافرین)اس (وعدہ) کو قریب دیکھیں گے، تو بُرے ہو جائیں گے چہرے اُن کے جو کفر(انکار) کرتے ہیں | وعدہ پورا ہونے کا جواب | 67:27 |
| وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ | اور جب جنت نزدیک لائی جائے گی | قیامت کی ابتدا | 81:13 |