اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
وَاسِعٌ وُسْعَهَا١ۚ الْمُوْسِعِ سَعَةً






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ لِلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ١ۗ فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ۔ اور اللہ کے لیے ہی مشرق اور مغرب ہیں ، پھرجسطرف بھی تم مڑو پھر وہاں اللہ کا چہرہ (یعنی وجود) ہے ۔ بیشک! اللہ وسعت والا،( اور ہر چیز کو) جاننے والا ہے اللہ باری تعالی کی شان 2:115
لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ کسی نفس(مرد یا عورت) کو ماسوائے اسکی اسطاعت کے تکلیف نہیں دینی ہے بچے کی پرورش, ایت طلاق 2:233
عَلَى الْمُوْسِعِ قَدَرُهٗ وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهٗ١ۚ مَتَاعًۢا بِالْمَعْرُوْفِ ، امیر پر اس کی طاقت کے مطابق اور غریب پر اس کی طاقت کے مطابق ،کچھ نہ کچھ( چیز) دستور سے طلاق کے بارے 2:236
١ؕ قَالُوْۤا اَنّٰى یَكُوْنُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَیْنَا وَ نَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَ لَمْ یُؤْتَ سَعَةً مِّنَ الْمَالِ١ؕ وہ بولے: اُس کو کسطرح ہم پر بادشاہی مل سکتی ہے اور ہم اُس سے بادشاہی کے( زیادہ) حقدار ہیں اور اُس کو تو مال (و دولت )کی وسعت بھی نہیں دی گئی ہے بنی اسرائیل کے بارے میں 2:246
وَ اللّٰهُ یُؤْتِیْ مُلْكَهٗ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ اور اللہ اپنی بادشاہی جس کو چاہے دے دیتا ہےاور اللہ وسعت والا (اور)جاننے والا ہے بنی اسرائیل کے بارے میں 2:247
وَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ وَ لَا یَئُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا١ۚ اُس کی وسیع سلطنت(کرسی)آسمانو ں اور زمین کی ہے ، اور دونوں (آسمانوں اور زمین) کی حفاظت اُس(اللہ) کو نہیں تھکاتی آیت الکرسی 2:255
وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ اور اللہ (مال)بڑھا دیتا ہے اُس (شخص)کے لیے جس کو چاہتا ہے اوراللہ وسعت والا( اور )جاننے والا ہے اللہ کی راہ میں مال خرچ 2:261
١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌۖۙ اوراللہ وسعت والا (اور ) جاننے والا ہے خرچ کرنے کے بارے 2:268
لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ؕ اللہ کسی نفس(جاندار) کو تکلیف نہیں دیتا ماسوائے اُس کی بساط (طاقت) کے شان الہی 2:286
وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌۚۙ اوراللہ وسعت والا (اور )جاننے والا ہے اہل کتاب کے بارے 3:73
قَالُوْۤا اَلَمْ تَكُنْ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوْا فِیْهَا١ؕ تو (فرشتے) کہیں گے: کیا اللہ کی زمین کشادہ نہیں تھی کہ تم اُس میں ہجرت کر سکتے؟ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے 4:97
یَجِدْ فِی الْاَرْضِ مُرٰغَمًا كَثِیْرًا وَّسَعَةً١ؕ وہ (انسان) زمین میں کثرت سے پناہ اور (ہر چیز کی)وسعت پائے گا، فی سبیل اللہ مہاجر 4:100
وَ اِنْ یَّتَفَرَّقَا یُغْنِ اللّٰهُ كُلًّا مِّنْ سَعَتِهٖ١ؕ لیکن اگر وہ (میاں بیوی) الگ ہو جائیں،تو اللہ ہر ایک کو اپنے وسعتِ مال سے غنی (بے نیاز) کر دے گا میاں بیوی کی ناچاقی 2:130
وَ كَانَ اللّٰهُ وَاسِعًا حَكِیْمًا اللہ واسع عقلمند(حکیم) ہے میاں بیوی کی ناچاقی 2:130
وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ ور اللہ واسع (اور) جاننے والا ہے مرتد لوگوں کے بارے 5:54
١ؕ وَسِعَ رَبِّیْ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا میرے رب کا تمام چیزوں کا علم وسیع ہے : ابراہیم ؑ کے بارے 6:80
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ پھر اگر وہ آپؐ کو جھٹلائیں تو (آپؐ) کہیں: تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے آپﷺ کو حکم 6:147
لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ ہم کسی نفس(جاندار) کو تکلیف نہیں دیتے ماسوائے کہ اُس کی وسعت(اسطاعت) کے؛ حرام کردہ چیز 6:152
لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاۤ ہم کسی نفس(جاندار) کو تکلیف نہیں دیتے ماسوائے کہ اُس کی اسطاعت کے ایک اصول 7:42
وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا ہمارا رب تمام چیزوں کے علم کی وسعت والا ہے شعیب کے بارے میں 7:89
وَ رَحْمَتِیْ وَ سِعَتْ كُلَّ شَیْءٍ١ؕ اور میری رحمت کی وسعت تمام چیزوں کی ہے پھر دعا موسی اور جواب الہی 7:156
وَسِعَ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا .اُس کا علم تمام چیزوں پر چھایا ہوا ہے موسی ؑ اس کی قوم 20:98
وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا اور ہم کسی نفس (جاندار) کو تکلیف نہیں دیتے ماسوائے اُس کی اسطاعت کے ایک اصول 23:62
وَ لَا یَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَ السَّعَةِ اَ اور تم میں سے اہلِ فضل اور وسعت(ِ مال)والے قسم نہ کھائیں کہ محکم آیت 24:22
وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ اللہ وسعت والا جاننے والا ہے نکاح کا حکم 24:32
یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ اے میرے بندو جو ایمان لے آئے ہو! بے شک! میری زمین کشادہ ہے. پس میری صرف میری ہی عبادت کیاکرو ایمان والوں کو ہدایات 29:56
لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ جو لوگ اس دنیا میں نیکی (بھلائی) کرتے ہیں، اُن کے لیے بھلائی ہی ہے، اور اللہ کی زمین وسیع ہے. ایک اصول 39:10
رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا ہمارے رب! تُو ہر چیز پر رحمت اورعلم سے چھایا ہوا ہے، (فرشتے) 40:7
وَ السَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ اور آسمان، ہم نے اُس کو ہاتھوں (طاقت)سے بنایا، اور بے شک ہم ہی واقعی وسعتیں (کشادگی دینے) والے ہیں اللہ کی نشانی 51:47
اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ (ایسے لوگوں کے لئے) بے شک! آپﷺ کا رب معاف کرنے میں بہت وسعت رکھتا ہے ایک سوال 53:32
لِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖ١ؕ وَ مَنْ قُدِرَ عَلَیْهِ رِزْقُهٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰهُ اللّٰهُ (مال کی) وسعت والے کو اپنی وسعت (فراخ دلی)سے (عورت اور بچے پر) خرچ کرنا چاہئے، اور جس پر اس کے رزق کی کمی (تنگی) ہے، تو پھر اُس سے ہی وہ خرچ کرے جو اللہ نے اُس کو دیا ہے طلاق اور عدت 65:7