|
وَ وَصّٰى بِهَاۤ اِبْرٰهٖمُ بَنِیْهِ وَ یَعْقُوْبُ١ؕ .....
|
اور اسی (فرمانبرداری)کی وصیت ابراہیم ؑ نے اپنے بیٹوں کو کی اور یعقوب ؑ نے بھی(اپنے بیٹوں کو کی) ....
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:132
|
|
اِ۟لْوَصِیَّةُ لِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ
|
کہ وہ (مرنے والا) والدین اور رشتہ داروں کے لیے دستور سے وصیت کرے
|
محکم ایت، وصیت کے بارے میں
|
2:180
|
|
وَّصِیَّةً لِّاَزْوَاجِهِمْ مَّتَاعًا اِلَى الْحَوْلِ غَیْرَ اِخْرَاجٍ
|
تو وہ اپنی بیویوں کے لیے ایک سال کے سامان (نان و نفقہ رہائش) کی وصیت کریں بغیر(گھر سے)باہر(اُن کو) نکالے ہوئے
|
بیوہ کے بارے میں
|
2:240
|
|
یُوْصِیْكُمُ اللّٰهُ فِیْۤ اَوْلَادِكُمْ١ۗ
|
اللہ تمہیں (وراثت کے سلسلے میں) تمہاری اولاد (کے بارے) میں حکم دیتا ہے
|
محکم ایت
|
4:11
|
|
١ۚ فَاِنْ كَانَ لَهٗۤ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ
|
پھراگراُس (مرنے والے )کے بھائی ہوں پھر اُس کی ماں کے لیے چھٹا (حصہ) ہے،وصیت جو اُس(مرنے والے ) نے کی ہویا (اس کا)قرضہ( ادا کرنے )کے بعد(یہ تقسیم ہو گی)
|
محکم ایت
|
4:11
|
|
فَاِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ
|
پھر اگر اُن کا بچہ ہو پھر تمہارے لیے اُس میں سے چوتھائی(حصہ) ہے جو وہ چھوڑیں بعد وصیت کے جو انہوں نے کی ہو یا قرضہ(جو اُن کے ذمے ہو)
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ
|
پھر اگر تمہارا بچہ ہے تو اُن(بیویوں) کے لیے اُس میں سے آٹھواں(حصہ) ہے جو تم چھوڑو بعد وصیت کے جو تم نے کی ہو یاقرضے کے(جو تمہارے ذمے ہو)
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصٰى بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ۙ غَیْرَ مُضَآرٍّ١ۚ وَصِیَّةً مِّنَ اللّٰہ
|
بعد وصیت کے جو اُنہوں نے کی ہو یاقرضے کے اور بغیر نقصان(دینے) کے ( یہ ) اللہ کی طرف سے ایک حکم ہے
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ
|
اور ہم نے ذمہ دار بنایا اُن کو جن کو تم سے پہلے کتاب دی گی تھی،
|
منفرد آیت
|
2:131
|
|
اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِیْنَ الْوَصِیَّةِ
|
جب تم میں سے کسی کو موت آ پہنچے (تو)وصیت کرتے وقت
|
محکم ایت
|
5:106
|
|
١ؕ اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ وَصّٰكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا١ۚ
| یا کیا تم گواہ ( کے طور پرموجود) تھے جب اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا ؟
|
حلال و حرام
|
6:144
|
|
١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
یہ (وہ باتیں) ہیں جن کا اس (اللہ) نے تمہیں حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو
|
حرام کردہ چیز
|
6:151
|
tr>
١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَۙ
|
یہ ( وہ باتیں )ہیں جن کا وہ تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم یاد رکھو
|
حرام کردہ چیز
|
6:152
|
|
ذٰلِكُمْ وَصّكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
|
یہ (وہ بات )ہے جس کااس (اللہ) نے تمہیں (واضح )حکم دیا ہے کہ شاید تم متقی بن سکو
|
صراط مستقیم کے علاوہ
|
6:153
|
|
وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّا
|
، اور جب تک کہ میں زندہ رہوں مجھے نماز اور زکوۃ کا حکم دیا ہے
|
عیسی ابن مریمؑ
|
19:31
|
|
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًا١ؕ
|
ہم نے انسان کو اپنے والدین سے اچھائی کا حکم دیا؛
|
والدین کے بارے
|
29:8
|
|
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ١ۚ
|
اور ہم نے انسان کو اُس کے والدین کے متعلق حکم دیا ہے۔
|
والدین کے متعلق
|
31:14
|
|
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ
|
پھر اُنہیں اختیار نہیں ہوگا وصیت کر نے کا اور نہ ہی اپنے گھر والوں کی طرف واپس ہو سکیں گے
|
(کافرین)
|
36:50
|
|
شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوْحًا وَّ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ
|
اُس نے تمہارے لیے وہی دین (مذہب) مقرر کیا جس کا حکم اُس نے نوحؑ کو دیا،اور جو ہم نے آپﷺ کی طرف وحی کی
|
ایک جیسا دین
|
42:13
|
|
وَ مَا وَصَّیْنَا بِهٖۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰۤى
|
اور جس کا ہم نے حکم ابراہیم ؑاور موسی ؑ اور عیسی ؑ کو بھی دیا تھا:
|
ایک جیسا دین
|
42:13
|
|
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًا١ؕ
|
اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے اچھائی کا حکم دیا.
|
انسان کو حکم
|
46:15
|
|
اَتَوَاصَوْا بِهٖ١ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ
|
کیا وہ اس (یعنی ایسا کہنے کی ہی) کی وصیت کرتے رہے ہیں؟ نہیں، وہ حدوں سے بڑھنے والے لوگ ہیں
|
(یعنی سب رسولوں کو یہی کہا گیا کہ پاگل ہیں)
|
51:53
|
|
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ
|
پھر اُن میں ہونا جو ایمان لاتے ہیں اور وہ صبر کی تلقین کرتے ہیں اور مہربانی (شفقت) کی تلقین کرتے ہیں
|
بلندی کے لیے
|
90:17
|
|
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ١ۙ۬ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠
|
ماسوائے ان (لوگوں) کے جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں، اور ایک دوسرے کو حق (سچائی) کی تلقین کریں اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کریں۔
|
انسان کی حالت
|
103:3
|