Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹     The Declining Day-103 سورت العصر   ›Ayah No-3 ایت نمبر
| اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ١ۙ۬ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠ |
| آسان اُردو | ماسوائے ان (لوگوں) کے جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں، اور ایک دوسرے کو حق (سچائی) کی تلقین کریں اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کریں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے، اور نیک اعمال کرتے رہے، اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے |
| احمد رضا خان | مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور ایک دورے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی |
| احمد علی | مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور حق پر قائم رہنے کی اور صبر کرنے کی آپس میں وصیت کرتے رہے |
| فتح جالندھری | مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے |
| طاہر القادری | سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتے رہے اور (معاشرے میں) ایک دوسرے کو حق کی تلقین کرتے رہے اور (تبلیغِ حق کے نتیجے میں پیش آمدہ مصائب و آلام میں) باہم صبر کی تاکید کرتے رہے، |
| علامہ جوادی | علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی وصیت و نصیحت کی |
| ایم جوناگڑھی | سوائے ان لوگوں کے جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے اور (جنہوں نے) آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی |
| حسین نجفی | سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور ایک دوسرے کو حق کی وصیت کی اورصبر کی نصیحت کی۔ |
| M.Daryabadi: | But not those who themselves believe and work righteous works, and enjoin upon each other the truth, and enjoin upon each other endurance. |
| M.M.Pickthall: | Save those who believe and do good works, and exhort one another to truth and exhort one another to endurance. |
| Saheeh International: | Except for those who have believed and done righteous deeds and advised each other to truth and advised each other to patience. |
| Shakir: | Except those who believe and do good, and enjoin on each other truth, and enjoin on each other patience. |
| Yusuf Ali: | Except such as have Faith, and do righteous deeds, and (join together) in the mutual teaching of Truth, and of Patience and Constancy. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت